2025-09-18@05:56:16 GMT
تلاش کی گنتی: 125
«اسپتالوں کی»:
(نئی خبر)
استنبول (نیوزڈیسک)ترکیہ کے بڑے شہروں انقرہ اور استنبول سمیت زہریلی شراب ایک سو سے زائد افراد کی زندگیوں کو نگل گئی۔این ٹی وی کے مطابق یہ ہلاکتیں حالیہ چند ہفتوں کے دوران ہوئی۔ ترکیہ ٹی وی کے مطابق استنبول میں 70 شہری زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم گورنر استنبول نے اس بارے میں ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ یہ ہلاکتیں 14 جنوری سے اب تک ہوئی ۔ جبکہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں 33 افراد اس زہریلی شراب کی وجہ سے ہلاک ہو ئے ہیں۔ انقرہ میں ہلاکتوں کا اس وجہ سے سلسلہ جنوری کے آغاز سے چل رہا ہے۔ انقرہ کے گورنر نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ علاوہ ازیں دونوں بڑے شہروں میں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں 2025سے 2034 تک کی نیشنل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پالیسی کےلئے وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈی نیشن اسلام آباد کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم بھی موجود تھے۔وفد میں ڈاکٹر سمین صدیقی اور ڈاکٹر سیفی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت اور وفد کے درمیان میڈیکل ایجوکیشن، نرسنگ شعبہ کی بہتری، پیشنٹ سیفٹی، انفیکشیئس ڈیزیزز اور کی پرفارمنس انڈیکیٹرز پر تبادلہ خیال ہوا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب حکومت نظام صحت کی بہتری کےلئے بنیادی اقدامات کر رہی ہے۔(جاری...
کراچی: سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں تھیلیسمیا اور خون کے کینسر(اے پلاسٹک اینیمیا) کے مریضوں کے علاج کے لیے بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت میسر نہیں، خون کے کینسر کی تشخیص اور علاج غریب مریضوں کے لیے نامکمن ہے جبکہ کراچی کے این آئی سی ایچ اور انڈس سمیت مختلف نجی اسپتالوں میں ماہانہ 5 ہزار مریض سندھ اور بلوچستان سے رپورٹ ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ تھیلیمیسا اور خون کا کینسر(اے پلاسٹک انیمیا) کے مریضوں کو کیا جاتا ہے اور دیگر خون کے کینسر کا علاج مختلف ادویات کے ذریعے کیا جاتا ہے اور خون کے کینسر کی ادویات بہت مہنگی ہونے کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ ...
محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق تمام ہسپتالوں اور متعلقہ اداروں کے ملازمین کیلئے بائیومیٹرک حاضری کا نظام لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیومیٹرک حاضری کا نظام شروع کر دیا۔ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہسپتالوں اور متعلقہ اداروں کے ملازمین کے لئے بائیو میٹرک حاضری کا نظام لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ سیکرٹری محکمہ صحت کی ہدایت پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ، سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ اور مستونگ، نوشکی، پنجگور، لورالائی، نصیرآباد، جعفرآباد، سبی کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت دی...
گلگت بلتستان کے بڑے ہسپتالوں کی صفائی کے حوالے سے محکمہ صحت گلگت بلتستان اور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے بڑے اسپتالوں میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کی تمام ذمہ داریاں ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ان ہسپتالوں میں پی ایچ کیو گلگت، شہید سیف الرحمان ہسپتال گلگت، آر ایچ کیو ہسپتال سکردو، کارڈیئک ہسپتال گلگت اور آر ایچ کیو ہسپتال چلاس شامل ہیں۔ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اس معاہدے کے بعد گلگت بلتستان کے اسپتالوں میں محکمہ صحت کے تعاون سے صفائی کے حوالے سے خدمات فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے:گلگت بلتستان: کوہ پیماؤں نے پہاڑوں پر ٹنوں کے حساب سے کچرا...
کراچی سمیت سندھ کے دیگر سرکاری اسپتالوں میں تھیلیسمیا اور خون کے کینسر (اے پلاسٹک اینیمیا) کے مریضوں کے علاج کے لیے بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت میسر نہیں ہے۔ ایکسپریس ٹربیون نے سرکاری اسپتالوں میں بون میرو ٹرانسپلانٹ نہ ہونے کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی ہے جس کے مطابق خون کے کینسر کی تشخیص اور علاج غریب مریضوں کیلئے تقریباً نامکمن ہے کیونکہ کراچی کے این آئی سی ایچ جبکہ انڈس سمیت مختلف نجی اسپتالوں میں ماہانہ 5 ہزار مریض سندھ اور بلوچستان سے آتے ہیں اور ایک نجی اسپتال میں بون میروٹرانسپلانٹ بہت مہنگا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ تھیلیمیسا اور خون کی کینسر (اے پلاسٹک انیمیا) کے مریضوں کو کیا جاتا ہے...
وزارت صحت نے شہداء اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق اپنی روزانہ کی اعداد وشمار کی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہداء میں 14 کی لاشیں گذشتہ حملوں کے بعد نکالی گئیں۔ 4 نئے شہداء اور 5 شہداء جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے آج اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 23 شہداء کی لاشیں اور 11 زخمی ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔ وزارت صحت نے شہداء اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق اپنی روزانہ کی اعداد وشمار کی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہداء میں 14 کی لاشیں گذشتہ حملوں کے بعد نکالی گئیں۔ 4 نئے شہداء...
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سندھ کی صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو اچانک مختلف مراکز صحت کے دورے پر ٹھٹھہ پہنچیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ریاض شاہ شیرازی، ڈی ایچ او سید صفدر شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ صوبائی وزیر نے ساحلی شہر گاڑھو کے قریب ایرانی حکومت کے تعاون سے بنائے گئے الفارابی اسپتال کا معائنہ کیا، عذرا پیچوہو نے ساحلی قصبہ گھوڑا باڑی میں خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والے تعلقہ اسپتال گھوڑا باڑی کا بھی دورہ کیا اور محکمہ صحت کے حکام کو فوری تعلقہ اسپتال کو فعال کرنے کی ہدایات جاری کی۔ صوبائی وزیر ساحلی اسپتالوں کا دورہ کرنے کے بعد میرپور ساکرو پہنچیں جس کے بعد صوبائی وزیر نے ٹائون ڈسپینسری کا دورہ کیا۔ اس...
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک ) جاپان میں انفلوئنزا کے پھیلاؤکے باعث ہنگامی بنیادوں پر مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے والے طبی ادارے مشکلات سے دوچار ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اکثر اسپتالوں میں مریضوں کا علاج کرنے کی گنجائش ختم ہونے کے قریب ہے۔ٹوکیو کے قریب واقع یوکوہاما شہر کے ایک اسپتال کے مطابق دسمبر کے وسط سے تیز بخار اور دیگر علامات کی شکایت کے ساتھ ایمبولینس کے ذریعے لائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اسپتال کا عملہ معمول کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ ہنگامی مریضوں کا علاج معالجہ کر رہا ہے۔
سرکاری ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ہسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پالیسی کے تحت چلانے کے بجائے تمام تر انتظامات سرکاری ڈاکٹروں کے حوالے کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سرکاری ڈاکٹروں اور حکومت کے درمیان تنازعہ حل نہ ہو سکا۔ مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس نے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے غریب عوام کیلئے ہسپتال کے دروازے بند کر دیئے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پہلے اپنے رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ڈاکٹرز رہنماؤں کی ضمانت پر رہائی کے باوجود ہسپتالوں میں خدمات سرانجام نہیں دے رہے ہیں۔ اب انکا مطالبہ ہے کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پالیسی کے تحت چلانے کے بجائے تمام تر انتظامات سرکاری ڈاکٹروں کے حوالے کرے۔...
صوبہ سندھ کے محکمہ صحت نے کورونا اور انفلوئنزا ایچ ون این ون کیسز پر ہسپتالوں میں ہنگامی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز کی بر وقت رپورٹنگ یقینی بنائیں، صحت کے مراکز میں پی پی ای اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، سرکاری اور نجی صحت کے مراکز میں انفیکشن کنٹرول کے اقدامات کو مزید مضبوط کریں۔ صوبائی محکمہ صحت کا مراسلے میں کہنا ہے کہ موسمِ سرما میں کورونا وائرس اور ایچ ون این ون کے کیسز میں اضافے پر فوری اقدامات ضروری ہیں، اس سلسلے میں عوامی آگاہی مہم شروع کریں، ماسک پہننے، ہاتھ دھونے اور...
کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ صحت سندھ نے کورونا اور انفلوئنزا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر اسپتالوں کو ہنگامی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ صوبائی محکمہ صحت نے صوبے کے ڈی ایچ اوز کو مراسلہ لکھتے ہوئے کورونا اور انفلوئنزا ایچ ون، این ون کیسز پر اسپتالوں میں ہنگامی گائیڈلائنز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ موسم سرما میں کووڈ 19 اور ایچ ون، این ون کے کیسز میں اضافے پر فوری اقدامات ضروری ہیں، مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز کی بروقت رپورٹنگ یقینی بنائیں۔ محکمہ صحت نے اپنی ہدایات میں کہا کہ صحت کے مراکز میں پی پی ایز اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، سرکاری اور نجی صحت کے مراکز...
نواب شاہ (پ ر) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے پیپلز میڈیکل اسپتال، زچہ و بچہ ہیلتھ کئیر سینٹر، بلاول اسپورٹس کمپلیکس نواب شاہ کا دورہ کیا، پیپلز میڈیکل اسپتال اور زچہ و بچہ ہیلتھ کئیر سینٹر کے دورے کے موقع پر کمشنر ندیم احمد ابڑو نے مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے صحت کی سہولیات سے متعلق معلومات لی۔ اس موقع پر کمشنر ندیم احمد ابڑو نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں زیر علاج اور او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو صحت کی بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ اسپتالوں میں صفائی کی صورتحال کو بھی بہتر بنایا جائے۔ مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹ کی سہولیات اسپتال میں...
کوئٹہ:بلوچستان میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال اس وقت 5 ویں روزمیں داخل ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے صوبے بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز مکمل طور بند ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق او پی ڈیز کے بند ہوجانے سے مریضوں کی حالت دن بدن تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔اس حوالے سے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کی وجہ سے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں نان ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز سروسز بھی یکسر معطل ہوچکی ہے۔ مذکورہ ہڑتال کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹر سروسز کی بندش نے ہر طرح کے مریضوں کو مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرینڈ...
حکومت بلوچستان نے خلاف قانون ہڑتال اور اسپتالوں کی بندش میں ملوث ڈاکٹروں اور ماتحت اسٹاف کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے ہڑتال اور اسپتالوں کی بندش میں شامل ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس اور فارماسسٹ کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان: یونین قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف ڈاکٹروں نے سروسز کا بائیکاٹ کردیا، مریضوں کو مشکلات انہوں نے کہاکہ 29 ڈاکٹروں اور فارماسسٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ میڈیکل افسران ڈاکٹر بہادر شاہ، ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈاکٹر صبور کاکڑ، ڈاکٹر یاسر اچکزئی، ڈاکٹرمبارک خان، ڈاکٹر عبدالمالک کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فارماسسٹ میں اعجاز...
ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ کو فوری طور پر معطل، جبکہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور چمن سے بھی جواب طلبی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت بلوچستان نے متعدد ہسپتالوں میں طبی خدمات کی بندش اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر کارروائی کرتے ہوئے زمہ دار افسران کو معطل کر دیا ہے، جبکہ جواب طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے دو روز کے اندر وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق متعدد میڈیکل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی گئی ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول سنڈیمن پروانشل ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل کو فوری طور پر معطل کر دیا...
سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ صحت کی بد انتظامی کے باعث سرکاری اسپتالوں کے معاملات تاحال درست نہیں ہو سکے، ایوننگ شفٹ میں سرجن ڈاکٹر موجود نہیں ہوتا، انہیں نجی کلینکس چلانے کی اجازت ہے ان حالات میں کسی وقت بھی حادثے کا شکار مریض کو لانے کی صورت میں سرجن ڈاکٹرز کی عدم موجودگی سے مریضوں کی جان کو خطرات کا خدشہ رہتا ہے، اس طرح کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن اس کے باوجود سنگین مسئلے پر نہ تو منتخب نمائندے توجہ دے رہے ہیں اور نہ ہی محکمہ صحت نے کوئی سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں،اس سے قبل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) روزانہ غیر حاضر یا کوتاہی کرنے والے ڈاکٹر/عملے کے خلاف ڈپارٹمنٹ کو...
سرکاری ڈاکٹرز کیجانب سے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات سرانجام نہ دینے کے باعث غریب عوام اور مریضوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے. اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے بلوچستان کے ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے فیصلے کے خلاف ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال تاحال جاری ہے۔ سرکاری ڈاکٹرز کی جانب سے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات سرانجام نہ دینے کے باعث غریب عوام اور مریضوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس حکومت کے اس اقدام کو ہسپتالوں کی نجکاری قرار دے رہی ہے۔ دوسری...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز پروگرام کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈپٹی سیکرٹری حماد الرب اور ایس ایم اینڈ آئی پو یو سے ڈاکٹر حرا نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز پروگرام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران نے اس موقع پر بریفننگ دی۔(جاری ہے)...
پاکستان میں میڈیکل کے اہم شعبے فزیو تھراپی کی تعلیم کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی سطح پر کوئی سرکاری ادارہ موجود نہیں۔ فی الحال ہائر ایجوکیشن کمیشن فزیو تھراپی کی تعلیم اور نصاب کی نگرانی کرتا ہے۔ تاہم سندھ میں 2023 میں صوبائی محکمہ صحت سندھ کے تحت سندھ فزیو تھراپی کونسل قائم کی گئی جس کی منظوری سندھ اسمبلی نے دے دی ہے۔ قائم کی جانے والی کونسل سندھ میں فزیو تھراپیسٹ ڈگری حاصل کرنے والوں کو رجسٹر ڈ کرے گی۔ سندھ سمیت ملک بھر میں پانچ سالہ ڈاکٹر آف فزیو تھراپی کی ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ اور طالبات کا مستقبل مخدوش نظر آتا ہے کیونکہ سرکاری سطح پر اسپتالوں میں فزیو تھراپسٹ کی اسامیاں...
— فائل فوٹو بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ہڑتال کے باعث صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان: اسپتالوں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال کو 4 ہفتے مکملبلوچستان کے اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال 4 ہفتوں سے جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اس ضمن میں مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک اوپی ڈیز میں علامتی ہڑتال جاری رہےگی۔

نوشہروفیروز،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم سرکاری اسپتالوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
نوشہروفیروز،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم سرکاری اسپتالوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
پڈعیدن،نوشہروفیروز(نمائندگان جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں ضلع کی تمام تحصیلوں میں قائم سرکاری اسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسیئن سیپکو نوشہرو فیروز شاہد احمد، ایکسیئن سیپکو مورو اعجاز احمد ڈیتھو، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد الستار بلال، ایم ایس سول اسپتال نوشہرو فیروز ڈاکٹر مبین احمد راجپوت، ایم ایس تعلقہ اسپتال مورو ڈاکٹر بدر ابڑو، ایم ایس تعلقہ اسپتال محرابپور ڈاکٹر شبیر احمد میمن اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سیپکو حکام اور تعلقہ اسپتال کے انچارج مل کر تعلقہ اسپتالوں کو ایکسپریس فیڈر منتقل کرنے کیلیے اپنی مشترکہ رپورٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا...