2025-09-22@07:43:17 GMT
تلاش کی گنتی: 110

«اضافہ نہیں کیا»:

(نئی خبر)
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 200 فیصد سے زائد اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے قومی خزانے پر بوجھ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر نت نئے ٹیکسز لگا کر یوٹیلیٹی بلز میں اضافہ کرکے عوام کا خون نچوڑ کر اپنی شاہ خرچیاں پوری اور اراکین اسمبلی کو نواز رہی ہے، قوم کو یہ بھی بتایا جائے کہ ہر صوبائی و قومی اسمبلی کو ہر ماہ کیا سہولیات دی جاتی ہیں؟ سالانہ ترقیاتی بجٹ کتنا دیا جاتا ہے؟ تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ ایک ممبر انہیں ہر ماہ کتنے میں پڑتا ہے؟ عوام کے خون پسینے کی...
    اسلام آباد:وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹینے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صنعتی شعبے کے لیے گیس کے نرخ بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران صنعتی شعبے کے لیے گیس کے نرخ 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیے گئے ہیں۔ اس  سلسلے میں ای سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں مزید اضافہ نہ ہو۔ اجلاس میں توانائی کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ’’گرڈ ٹرانزیشن لیوی‘‘نافذ...
    سیکریٹری جنرل نے خط میں کہا کہ ان عوامل کے نتیجے میں فضائی بیڑے کی حفاظت اور فضائی قابلیت کو برقرار رکھنے میں سنگین چیلنجز پیدا ہو رہے ہیں، اس رجحان کی بنیادی وجہ 2016ء سے تنخواہوں میں عدم اضافہ اور ناکافی فوائد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ)‏ کے سیکریٹری جنرل نے پی آئی اے انتظامیہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا ہے کہ پی آئی سے ہنرمند ائیرکرافٹ انجینئرز، آفیسر انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کے خیرباد کہنے کا معاملہ انتہائی خطرناک ہے، مزید مستعفی ہونے والے ہیں۔ اپنے خط میں سیپ نے کہا کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران سینکڑوں استعفے جمع کروائے جا چکے ہیں، جبکہ مزید بہت سے ہنرمند مستعفی ہونے کا ارادہ...
    کراچی: سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ)‏ کے سیکریٹری جنرل نے پی آئی اے انتظامیہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ پی آئی سے ہنرمند ائیرکرافٹ انجینئرز، آفیسر انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کے خیرباد کہنے کا معاملہ انتہائی خطرناک ہے جبکہ مزید مستعفی ہونے والے ہیں۔ اپنے خط میں سیپ نے کہا ہے کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران سیکڑوں استعفے جمع کروائے جاچکے ہیں جبکہ مزید بہت سے ہنرمند مستعفی ہونے کا ارادہ کرچکے ہیں، اتنی بڑی تعداد کا قومی ادارے کو چھوڑنا ہنرمند افرادی قوت کی سنگین کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ سیکریٹری جنرل نے خط میں کہا کہ ان عوامل کے نتیجے میں فضائی بیڑے کی حفاظت اور فضائی قابلیت کو برقرار رکھنے میں...
    اسلام آباد:ایس آئی ایف سی(اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل) کی معاونت سے پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی) برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جب کہ ملک آئی ٹی خدمات کی برآمدات کے لحاظ سے دنیا میں فری لانسرز کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 5انچ ماہ میں خدمات کی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومتی اقدامات اور آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کے باعث نومبر میں درآمدات میں بھی 13 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان نے 170 ممالک کو آئی ٹی خدمات برآمد کی ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستانیوں کو فری لانسرز فریم ورک کے تحت بینک اکاؤنٹ کھولنے میں...
    امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ایس یو پی سربراہ کو ’’دریائے سندھ وزراعت کو درپیش خطرات و حل‘‘ پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے شہباز حکومت کی جانب سے رواں ماہ میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قوم پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آئے گا ،جماعت اسلامی عوام دشمن فیصلے کو مستردکرتی ہے،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ کیا،پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی مذمّت کرتے ہیں۔ ایک طرف فارم 74 کے...
    کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) سندھ کی صوبائی حکومت میں مشیروں اور ترجمانوں میں اضافے پر تحریک انصاف کے رہنماء شعبان جکھرانی ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں امن، تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر نام کی کوئی چیز نہیں، سیاسی کارکنوں اور ان کی قیادت کے خلاف کیسز بنانا، ان پر پولیس گردی کرنا اس حکومت کا شیوہ بن گیا ہے، خاص طور پر تحریک انصاف پر۔ صوبائی حکومت شاہ خرچیوں، اپنے چہیتوں کو نوازنے میں لگی ہوئی ہے، کیا یہ بوجھ مراد علی شاہ اپنی جیب سے ادا کریں گے؟ کراچی سمیت پورے سندھ میں سسٹم کے بعد اب 11 ترجمان اور 8 مشیروں کو رکھنا اس بات کی دلیل ہے کہ آؤ کرپشن بہتر طریقے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چینی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے لئے جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا،پاکستان میں سکیورٹی کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔چین کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو میں وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے، مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بنک گارنٹی کے لئے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک سے بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آنے والے مہینوں میں...
    لاس اینجلس : لاس اینجلس میں جنگلات کی آگ نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق، اس آگ کے نتیجے میں 24 افراد کی موت ہو چکی ہے اور درجنوں افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ فچ ریٹنگز کے مطابق، اس آگ کے باعث معاشی نقصان 275 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ بیمہ شدہ جائیدادوں کو ہونے والا نقصان 10 سے 30 ارب ڈالر کے درمیان ہو سکتا ہے۔   ریسکیو حکام نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ہوائیں تیز اور مزید خطرناک ہوتی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے آگ کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لاس اینجلس کے علاقے زوسا میں ایک...
    صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 28 فلسطینیوں کو شہید کر دیا اور درجنوں دیگر کو زخمی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 28 فلسطینیوں کو شہید کر دیا اور درجنوں دیگر کو زخمی کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق غزہ کے وزارت صحت نے آج دوپہر اعلان کیا کہ صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 فلسطینیوں کو شہید کیا اور 89 افراد کو زخمی کیا ہے۔ اس بیان کے مطابق، غزہ کے شہداء کی تعداد 46,565 تک پہنچ چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 109,660 تک بڑھ چکی ہے۔ وزارت صحت غزہ نے مزید کہا کہ ابھی بھی بڑی تعداد میں...