2025-08-14@11:31:01 GMT
تلاش کی گنتی: 127

«ایم جی ڈی پانی»:

(نئی خبر)
    وفد نے کرم پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے چھ ماہ سے جاری محاصرے میں دہشتگردی کے واقعات میں اور ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے میں کرم پولیس کا کیا کردار رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار ضلع کرم کے ایک نمائندہ وفد نے قائمقام ڈی پی او کرم ایس پی مظہر جہان سے ڈی پی او آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی نمائندگی ضلعی نائب صدر سید سرفراز علی شاہ، تحصیل صدر پیر سید مسرت کاظمی اور سیکرٹری سیاسیات ساجد کاظمی کر رہے تھے۔ ملاقات میں ضلع کرم کی مجموعی امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحصیل چئیرمین مولانا مزمل حسین فصیح کی جعلی مقدمات میں...
    ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)ہالینڈ میں ایمسٹرڈیم پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وسطی ایمسٹرڈیم میں ڈیم سکوائر کے قریب چاقو کے وار کے واقعے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔(جاری ہے) ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق پولیس کے ترجمان چاقو مارنے کے محرکات بتانے سے قاصر رہے ہیں۔ یہ واقعہ شہر کے مشہور شاہی محل کے سامنے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے پیش آیا۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس بابر ستار کے حال ہی میں تمغے دینے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کل عدالت جن کو سزا سنا دے اُن کو میڈل بھی دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا، ،اسلام آباد ہائیکورٹ  نے کہا کہ جواب جمع کرائیں کہ آپ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع اور جرمانہ کیوں نہ عائد کیا جائے؟ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت طلب کر لیا، اسلام آباد...
    لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون سے متعلق چند عرصے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں جس میں اس کے ڈیزائن، بیٹری اور پائیداری کے بارے میں تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔ اگرچہ ایپل نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس ڈیوائس کی تصدیق نہیں کی ہے، تاہم کئی معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو نمایاں کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ ایپل کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اس کی باڈی پتلی ہو جو کم طاقت استعمال کرے۔ ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپل اپنی پہلی فولڈ ایبل پروڈکٹ میں ڈسپلے پارٹس کو بہتر بنا کر یہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے آرمی چیف  جنرل عاصم منیر ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ملٹری آپریشنز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  قومی سلامتی کمیٹی  اجلاس میں شرکت کیلئے شرکا کی آمد جاری  ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز، خالد مقبول صدیقی، انوارالحق کاکڑ، فیصل واوڈا پارلیمنٹ پہنچ گئے،گورنر فیصل کریم کنڈی بھی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کیلئے پہنچ گئے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ ہم سب غیرمعمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں،اس وقت تمام ڈیپارٹمنٹ کسی اور طاقت کے ہاتھ میں ہیں،جج کے ریمارکس آرمی چیف جنرل عاصم منیر ،ڈی جی آئی ایس...
      عرفان بیگ کے بیرون ملک لئیق احمد سے شراکت میں ریسٹورنٹ قائم کیے جانے کی اطلاعات موجودہ ڈی جی ایم ڈی اے سعید صالح جمانی بھی عرفان بیگ کے سامنے بے بس نظر آنے لگے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابقہ نام نہاد ڈائریکٹر اسٹیٹ اور اس کے علاوہ متعدد عہدوں پر فائز رہنے والے گریڈ پانچ کے میل ویکسی نیٹرمحمد عرفان بیگ کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردی۔ ایم ڈی اے کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل سعید صالح جمانی بھی عرفان بیگ کے سامنے بے بس نظر آنے لگے ہیں،تاحال عرفان بیگ سے سرکاری ویگو-082 GSریکور نہ کی جا سکی۔ ذرائع کے مطابق مطابق عرفان بیگ کی معاونت فیصل جمانی کر رہے ہیںجو سعید صالح جمانی کے قریبی رشتہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مارچ 2025ء) ہیمبرگ جرمنی کے کُل 16 وفاقی صوبوں میں شامل ان تین ریاستوں میں سے ایک ہے، جو سٹی اسٹیٹس کہلاتی ہیں اور جن میں برلن، ہیمبرگ اور بریمن شامل ہیں۔ یورپ مضبوط قیادت اور استحکام کے لیے فریڈرش میرس کی طرف دیکھ رہا ہے شمالی جرمنی کی اس سٹی اسٹیٹ میں آج اتوار دو مارچ کو جو علاقائی پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں، ان میں عوامی رائے دہی مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوئی، جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ ان انتخابات کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ رواں برس جرمنی کے کسی بھی وفاقی صوبے میں ہونے والے پہلے اور آخری اسٹیٹ...
    گریڈ پانچ کا ملازم گریڈ انیس کی تنخواہ اور مراعات کیسے لیتارہا، ڈی جی سے رپورٹ طلب عرفان بیگ سے سرکاری ویگو ابھی تک ریکور نہیں کی جا سکی،پرانے ساتھی منہ موڑ نے لگے ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی میں انتظامی تبدیلیوں کے باوجود عرفان بیگ نامی پانچ گریڈ کے میل ویکسی نیٹر پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ اطلاعات کے مطابق نئی انتظامیہ کے لیے تاحال عرفان بیگ درد سر بنا ہوا ہے۔ عرفان بیگ سے سرکاری ویگو ابھی تک ریکور نہیں کی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ پانچ کا ملازم آج کل اپنی کرپشن اور لینڈ گیربنگ کی وجہ سے بری طرح پھنسا پڑا ہے ۔عرفان بیگ نے دن رات اپنے ہی ادارے کو جن لوگوں کے باعث ٹیکا لگایا اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 فروری 2025ء) یورپی یونین کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے ملک جرمنی کے وفاقی دارالحکومت برلن سے پیر 24 فروری کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی سیاسی دھارے کی دو مرکزی جماعتوں میں سے ایک، قدامت پسندوں کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین یا سی ڈی یو اور جنوبی صوبے باویریا میں اس کی ہم خیال جماعت کرسچن سوشل یونین یا سی ایس یو مشترکہ طور پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے اول نمبر پر رہیں۔ جرمنی میں آباد پاکستانیوں کو اپنا سماجی رویہ بدلنا ہو گا، کومل ملک سی ڈی یو نے گزشتہ روز ہوئے قومی انتخابات میں اپنے سربراہ فریڈرش میرس کی قیادت میں ان انتخابات میں حصہ...
    سعودیہ، مالدیپ اور متحدہ عرب امارات سمیت 5 ملکوں سے مزید 17 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ان افراد کو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودیہ سے بلیک لسٹ 4، زائد المیعاد قیام پر 1 اور بغیر پاسپورٹ 2 پاکستانی بے دخل کیے گئے۔ مالدیپ میں ناپسندیدہ قرار دے کر 1 جبکہ متحدہ عرب امارات میں بغیر پاسپورٹ اور زائد المیعاد قیام پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ کینیا میں زائد المیعاد پاسپورٹ پر 1، قطر میں مفرور 4 اور مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے علاقے میں جاری خشک سالی کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ حکام کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ روزانہ 7 لاکھ آبادی کو پانی فراہم کر رہا ہے، تاہم پانی کی طلب اور دستیاب وسائل میں واضح فرق پیدا ہو چکا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کو یومیہ 50 ملین گیلن پانی درکار ہے، مگر خان پور ڈیم سے صرف 11.28 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹیوب ویلز سے 1.5 ملین گیلن پانی دستیاب ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر بورڈ کے پاس صرف 12.81 ملین گیلن پانی موجود ہے، جو ضرورت سے کہیں کم ہے۔پانی کی قلت کے باعث کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے عوام سے اپیل...
    حیدرآباد :دریائے سندھ میں پانی کی سطح میںمسلسل کمی مستقبل میں زراعت ودیگر شعبوںکیلیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے،چھوٹی تصویر میں لاہور دریائے راوی پانی کی شدید کمی کے باعث نالے کا منظر پیش کررہاہے لاہور(نمائندہ جسارت) رواں سیزن کے دوران بارشیں کم ہونے سے ملک خشک سالی کا شکار ہوگیا۔خشک سالی کے باعث ڈیموں اور زیرِ زمین پانی کی سطح شدید کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ راولپنڈی میں زیرِ زمین پانی کا لیول 700 فٹ نیچے چلاگیا، جس کے بعد واسا نے راولپنڈی شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔اس کے علاوہ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا بھی خدشہ...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک )راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے واٹر اینڈ سینیٹیشن ادارے (واسا) نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے متصل شہر راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس کے باعث واسا نے شہر میں ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے پانی کے غیر ضروری استعمال پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دو شہریوں کے چالان کر دیے ہیں۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی قلیل بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ فروری اور...
    پاکستان میں بارشیں کم ہونے کے باعث ملک میں پانی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، ڈیم خشک ہونے لگے جبکہ زیر زمین پانی کی سطح میں بھی بڑی کمی آ گئی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واسا کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے پانی کے بحران کی شکایات آ رہی ہیں، ملک بڑے پیمانے پر خشک سالی کا شکار ہونے جا رہا ہے، زیر زمین پانی کی سطح انتہائی کم ہو گئی ہے۔ واسا حکام کے مطابق کے مطابق پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں زیرِ زمین پانی کی سطح 700 فٹ نیچے چلی گئی ہے جس کے باعث ٹیوب ویلز میں پانی انتہائی کم ہو گیا ہے، واسا نے راولپنڈی شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، واسا نے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔ خشک سالی پر ایم ڈی واسا نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا، سلیم اشرف کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہوچکی ہے، پانی کے کم استعمال کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کردی ہے واٹر ایمرجنسی سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی کے باعث ڈیموں میں اور زیرِ زمین پانی شدید متاثر ہوا، پانی کی طلب اور سپلائی بھی شدید...
    راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ، پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کا چالان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔واسا راولپنڈی کی جانب سے نافذ کی گئی ایمرجنسی کے مطابق خشک سالی کے باعث راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نےکم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں توپانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا۔دوسری جانب واسا نے پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کے چالان کیے ہیں۔ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی کا استعمال کم کریں اور واسا کے...
    —فائل فوٹو راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، واسا نے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔خشک سالی کے باعث  ایم ڈی واسا نی خبردار کیا ہے کہ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا، محکمہ موسمیات نے کم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔سلیم اشرف نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کے ذخائر میں کمی ہو رہی ہے، خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہوگئی ہے، پانی کے کم استعمال کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کی ہے۔ مٹھی اور اسلام کوٹ کو میٹھے پانی کی فراہمی 2 ماہ سے معطلمٹھی اور اسلام کوٹ کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کو میٹھے پانی...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کردی۔ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ رشید سولنگی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا، ان کو بیرون ممالک جانے سے روکا جائے۔ڈی جی امیگریشن کا خط ملک کے ایئرپورٹس پر بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ رشید سولنگی پچھلے ہفتے مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہو گئے تھے۔
    پاراچنار(نیوزڈیسک) پارا چنار میں حالات درست ہونے کے بجائے دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ راستوں کی طویل بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت ۔ اپر کرم کے مختلف مقامات پر فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل 1200 روپے میں فروخت جاری جبکہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے سبب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ پیدل جانے پر مجبور ہیں۔ پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے پیٹرول اور ڈیزل کے دو درجن سے زائد ٹینکرز ہنگو میں روک دیئے گئے جس کی وجہ سے ایندھن کی فراہمی معطل ہو چکی ۔ پاراچنار شہر میں پانی کی سپلائی بھی شدید متاثر ۔ٹرانسپورٹ...
    راولپنڈی: صدر مملکت آصف زرداری کو نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے دورہ کے موقع پر بریفنگ دی جارہی ہے
    لاہور ہائی کورٹ-----فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پانی کی سنگین کمی پر پی ڈی ایم اے کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خشک سالی کی رپورٹ پر جواب مانگ لیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ ہر کام عدالت نے ہی کرنا ہے تو اس محکمے کو بند کر دیا جائے، پانی کے تحفظ کے لیے حکومت کو اقدامات اور مستقل پالیسی بنانی چاہیے، اس سال بھی برف باری نہیں ہوئی تو یہ الارمنگ صورتحال ہے۔عدالت نے کہا کہ حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانی چاہیے، پائپوں کے ذریعے پانی کے ضیاع کو روکنا چاہیے، ہائی کورٹ میں بھی...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونا عدالت کا فیصلہ ہے۔ تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصلہ مذاکرات کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف والے دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کرسکتا۔ یہ دہشتگردوں کو لیکر آئے۔ میں نے اے پی سی بلائی انتشار پارٹی نہیں آئی لیکن ہم جرگے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس گئے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو چاہیے کہ کوہاٹ میں اس وقت تک بیٹھے جب تک کرم روڈ کھل جائے۔ نااہلی کی وجہ سے کرم میں 25 کلومیٹر...
    امت ویلفیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خرم رشید، کراچی پریس کلب کے سعید سربازی اور عبدالخالق تھرپارکر کی ٹیم کو فور ویل جیپ ایمبولینس کی چابی دے رہے ہیں کراچی (پ ر)پاکستان کی تاریخ کی پہلی ایمبولنس فور ویل جیپ تھرپارکر سندھ کے دکھی بہن بھائیوں کی سہولت کے لیے تیار کی گئی ہے‘ یہ جیپ ڈاکٹر خرم رشید جو امت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین نے پروجیکٹس کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امت ویلفیئر فاؤنڈیشن بے سہاروں کا سہارا ہے جو ملک بھر میں فی سبیل اللہ فلاحی خدمات انجام دینے والے ادارے نے خدمت کی ایک اور مثال قائم کی اور پاکستان کی تاریخ کی پہلی ایمبولنس فور ویل جیپ...
    چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، بلیو ایریا پارکنگ پلازے اور کیپیٹل سٹریٹ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بلیو ایریا پارکنگ پلازے اور کیپیٹل سٹریٹ کے حوالے سے اجلاس،اجلاس میں کیپیٹل سٹریٹ کے ڈیزائن اور آپریشنل کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔چیئر مین سی ڈی اے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل سٹریٹ کے روڈ انفراسٹرکچر پر جلد کام شروع کیا جائے۔ نیلام کیے گئے پلاٹس کو ڈویلپ کرکے رواں ماہ الاٹیوں کوقبضہ دیا جائے۔ کیپیٹل سٹریٹ کی ڈیزائن پلانگ کو مزید...