معرکہ حق میں شاندارکامیابی: فیلڈ مارشل، ایئرچیف، وفاقی وزرا، بلاول سمیت دیگرکواعزازات سےنواز دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال امتیاز جب کہ وفاقی وزرا، چیئرمین پیپلز پارٹی سمیت دیگر شخصیات کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت سے نوازا۔
صدر مملکت کی جانب سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
اس کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقوی، احسن اقبال، شیری رحمان، فیصل سبزواری، مصدق ملک اور حنا ربانی کھر کو بھی سول اعزازات سے نوازا گیا، اس کے علاوہ طارق فاطمی، خرم دستگیر خان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران قومی بیانیہ عالمی سطح پر موثر اور کامیاب انداز میں پیش کرنے پر نشان ء امتیاز عطاء کیا گیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال میں عطاء اللہ تارڑ نے سول و عسکری اداروں کی جانب سے اطلاعات کی ترسیل میں کامل ہم آہنگی پیدا کر کے بھارت کے پروپیگنڈے کو کامیابی سے ناکام بنایا اور پاکستان کے موقف کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔
صدر پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاک فوج کو فرنٹ سے لیڈ کرنے اور بہترین جنگی حکمت عملی مرتب کرنے پر فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر ہلال جرات سے نوازا جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر بابر احمد سدھو کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امیتاز سے نوازا گیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ستارہ بسالت عطا کیاگیا جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ، ائیر وائس مارشل محمد اورنگزیب اور رئیر ایڈمرل شہزاد حامد کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے نوازا گیا کی جانب سے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔