یوم آزادی پر کراچی میں میراتھن کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
کراچی:
یوم آزادی کی مناسبت سے 14اگست کو کراچی میں میراتھن کا انعقاد ہوا۔
باغ جناح سے شروع ہونے والی دوڑ میں 7، 14 اور 21.1 کلو میٹر کے مقابلوں میں ایک ہزار سے زائد مرد و خواتین رنرز نے شرکت کی۔
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد قومی دن کی مناسبت سے سبز شرٹ میں ملبوس تھے۔
میراتھن آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، ایم اے جناح روڈ اور کچہری روڈ سے دوبارہ باغ جناح پر مکمل کی، اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام پشاور میں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد
پشاور:فرنٹیئر کورخیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام پشاورمیں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد کیا گیا۔
قلعہ بالا حصار میں منعقدہ گرینڈ جرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ اور معزز قبائلی عمائدین نے شرکت کی، جرگے میں ضلع خیبر کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جرگے میں قبائلی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ قریبی تعاون کی یقین دہانی کرائی، مقامی نمائندوں نے عوامی مسائل اجاگر کیے اور ان کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔ جرگے میں قومی یکجہتی اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا گیا۔
شرکا کا کہنا تھا کہ یہ گرینڈ خیبر جرگہ قومی یکجہتی اور علاقائی امن کے لیے سیکیورٹی اداروں کی سنجیدہ کاوشوں کا مظہر ہے، قبائلی عمائدین نے امن کے قیام میں فورسز کے کردار اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔