2025-07-26@00:50:04 GMT
تلاش کی گنتی: 117

«خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان»:

(نئی خبر)
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 11 کروڑ روپے سے زائد کی 107 کلو منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کی فروخت اور اسمگلنگ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 500 گرام جبکہ ایف 8 اسلام آباد میں پارک کے قریب ملزم سے 2.400 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔  کھنہ پل ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 100 گرام آئس اور 48 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 70 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا...
    شکار پور: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف 16 فروری کو ڈاکو راج کے خلاف عوامی دھرنے کے مقام کا دورہ کر رہے ہیں
    ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے متنازعہ 6 کینالوں کو نکالنے اور زمینوں پر قبضوں کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے مکلی سے ٹھٹھہ تک احتجاجی پیدل مارچ نکالا گیا۔ پیدل مارچ کی قیادت عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسند تھری جنرل سیکرٹری نور احمد کاتیار سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں، عوامی تحریک ٹھٹھہ کے صدر عبدالرزاق چانڈیو مٹھا خان لاشاری گھنور خان زنور عبدالقادر رانٹو، سلمیٰ لاشاری سائرہ رزاق اور دیگر نے کی عوامی تحریک کے احتجاجی پیدل مارچ میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے چولستان میں 6 کینالوں کی تعمیر کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ پیدل لانگ مارچ جوکہ پبلک پارک مکلی سے ہوتا ہوا پانچ کلو میٹر طہ کرکے ٹھٹھہ کے مین...
    جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ ایس ایس پی جیکب آباد کیجانب سے شیعہ جامع مسجد، مرکزی امام بارگاہ، مدارس دینیہ، علماء کرام، شیعہ اکابرین اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کلوز کی گئی ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور یوتھ ونگ کے مرکزی صدر علامہ تصور مہدی نے کہا ہے کہ ضلع جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چوری، ڈاکے، اغواء برائے تاوان اور لوٹ مار عروج پر ہے، جبکہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کی شرنگیز سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ ایس ایس پی جیکب آباد کی...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہے کہ  5 فروری کو ملک بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا جائے گا، جہاں نہ صرف کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کریں گے بلکہ ملک میں جاری مہنگی بجلی اور معاشی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے عوام آزادی کشمیر کی صبح تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد میں ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے، کشمیر کا معاملہ صرف جہاد کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے۔ “کشمیر پاکستان کی شہ رگ، آزادی کے بغیر تحریکِ پاکستان نامکمل” امیر...
    کراچی: ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 31جنوری کو صوبے بھر میں ائمہ وخطباٗ اجتماعات جمعہ میں حماس کے مجاہدین اور فلسطینیوں کی فتح، مسئلہ کشمیر اور پاراچنار کے حالات کے حوالے سے تقاریر کریں گے اوربڑی مساجد کے باہر ملی یکجہتی کونسل کے تحت اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج اوراہل غزہ سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا۔اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے جماعت اسلامی کے تحت 5فروری کو ہونے والی ”کشمیر ریلی“ میں بھر پورشرکت کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت کراچی تا کشمور ”یوم یکجہتی کشمیر“ منایا جائے...
    راؤ دلشاد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، پاکستان یونین آف جرنلسٹس (پی یو جے) اور دیگر صحافتی تنظیموں نے حکومت کے متنازعہ پیکا ایکٹ کو مسترد کر تے ہوئے اس کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا عظیم نے کہا کہ صحافتی تنظیمیں اس ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کریں گی اور اس کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بل صحافت کی آزادی کو متاثر کرتا ہے اور صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ادا کرنے سے روکتا ہے۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار...
    شاہد سپرا: لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کا رینجرز کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف بھرپور آپریشن جاری،  7 روز کے دوران لیسکو نے شہر بھر میں ایک ارب 50 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی ہے۔ لیسکو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق، آپریشن میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ علاوہ ازیں، شہر کے مضافاتی علاقوں میں واقع ٹیوب ویلز میں بھی بجلی چوری کی بڑی مقدار پکڑی گئی۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز لیسکو کے چیف شاہد حیدر نے بتایا کہ رینجرز کی معاونت کے بغیر بااثر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرنا...
    جیکب آباد: ٹول پلازہ کے قیام کے خلاف شہری تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے جیکب آباد (نمائندہ جسارت) ٹول پلازہ کے قیام کو عوام نے مسترد کردیا، غیر قانونی ٹول پلازہ کے خلاف سیاسی، سماجی، مذہبی اور بیوپاری تنظیموں کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہر ہ شہید اللہ بخش پارک سے نکالا گیا جس میں شہری اتحاد کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، ضلعی امیر جماعت اسلامی ابوبکر سومرو، امیر جماعت اسلامی شہر، مزدور رہنما حاجی غلام بنی رند، ایس ٹی پی کے عبدالستار جاگیرانی، مجلس وحدت المسلمین کے علامہ مقصود ڈومکی، پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ندیم قریشی، سندھ دوست کمیٹی کے انتظار چھلگری، بی این پی کے گلاب مینگل، ایڈووکیٹ عبدالحئی سومرو، کلاتھ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کی شمولیت پر اعتراض اٹھایا ہے۔جسٹس منصورعلی شاہ نے خط میں لکھا کہ 23 نومبر کو جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس بلایا، اجلاس میں تجویز دی کہ سنیارٹی کے اعتبار سے 5 رکنی بینچ انٹرا کورٹ اپیل پر بنایا جائے، تجویز دی گئی تھی کہ...
    پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پائونڈز کیس فیصلہ اگلے 4گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں کیس کے فیصلے کے بعد سیاسی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ فیصلہ دینے والے جج کے کنڈکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190 ملین پائونڈز کیس کے فیصلے میں بہت قانونی سقم ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ سنانے والے جج سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کو ریکارڈ کا حصہ بنانے پر غور کیا گیا۔ کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔ارکان کا مطالبہ تھا کہ کور...
    ریلوے پریم یونین کے کارکنان شدید سردی اور برفباری کے دوران چمن بارڈر، شیلا باغ اور دالبندین ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ’’ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری‘‘ کے سلوگن کے تحت بھرپواحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اس امرکافیصلہ پریم یونین کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کیاگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پریم یونین کے چیئرمین ضیاء الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، سینئر نائب صدرعبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر میں پوسٹرز اور ہینڈ بل...
    فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی )ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ” ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری ” کے سلوگن کے تحت بھرپواحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ۔ اس امرکافیصلہ پریم یونین کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کیاگیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پریم یونین کے چیئرمین ضیا الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو ، نائب صدر عبدالقیوم اعوان،چیف آرگنائزر خالد محمود چودھری نے کہا ہے کہ پہلے مرحلہ میں ملک بھر میں پوسٹرزاور پینڈ بل کے ذریعے ریلوے ملازمین اور عام پاکستانی شہری کو آگاہی اور منظم کرنے کا عمل شروع کردیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کو تباہ...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے باہر ملازمت دلوانے والی جعلی اور بغیر لائسنس کمپنیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ وزیراعظم کی صدارت میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے اُڑان پاکستان منصوبے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے ذریعے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے  جب کہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا بھی ضروری ہے۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کی تکنیکی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے نیووٹیک اور پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کو فعال کرنے کی ہدایت...
    اسلام آباد (اے پی پی) اینٹی نار کوٹکس فورس کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، 96 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 19.876 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 8 مختلف کارروائیوں میں 4 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پر ریاض جانے والی خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے پیٹ سے75 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں، اسی طرح آئی جے پی روڈ پر پل کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ ایک اور کارروائی میں جوہر ٹائون لاہور کے ایف بلاک کے قریب 3 ملزمان کے...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس کررہے ہی، قیصر شریف، ضیاالدین انصاری ، صاحبزادہ طارق اللہ بھی موجود ہیں لاہو ر( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب...