2025-07-10@23:34:27 GMT
تلاش کی گنتی: 37576

«طارق آریانی»:

(نئی خبر)
    ایک کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کے گیس بل نے شہری کی نیندیں اُڑا دیں تاہم سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے راولپنڈی کےشہری کی نیندیں اُڑا دیں ، دھمیال کے رہائشی کو1 کروڑ 23 لاکھ روپےسےزائدکا بل بھیج دیا، متاثرہ اللہ دتہ راجہ سوئی گیس کے دفتر پہنچ گیا اور کہا محکمہ سوئی گیس والے کہتے ہیں بل ہرصورت اداکرنا ہوگا، ایک کروڑ 23 لاکھ روپےگیس کابل کیسے ادا کروں گا، 4 ماہ کا بل ادا نہ کرنے پر ایک کروڑ 23لاکھ کابل بھیج دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ صارف کے بل کا کیس محکمے کے نوٹس میں آیا ہے، چھان بین جاری ہے،...
    اسلام ٹائمز: تیرہ محرم الحرام کو ہر سال طورمک میں شہداء کربلا کی یاد میں جلوس برآمد ہوتا ہے، جس میں روندو کے دیگر علاقوں سے بھی عزادار شریک ہوتے ہیں۔ علاقے کے مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے ماتمی دستے کشیپا میں مرکزی جلوس میں شامل ہوتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم بلتستان کے سب ڈویژن روندو طورمک میں شہداء کربلا کی یاد میں 13 محرم الحرام کا مرکزی اور قدیمی جلوس نکالا گیا، طورمک کے تقریباً 18 گاؤں سے 4 ماتمی دستے برآمد ہوئے، جو مرکزی امام بارگاہ کشیپا پہنچے، نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد امامبارگاہ کشیپا میں مختصر مجلس کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ تیرہ محرم الحرام کو ہر سال طورمک میں شہداء...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ بھارتی حمایت یافتہ اور اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے، اور مسلح افواج وطن کے عوام کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہیں۔آرمی چیف نے فورم کو اپنے حالیہ دورۂ امریکا کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی قیادت کو پاکستان کا دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بامقصد مؤقف پیش کیا۔ فورم میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال، اور طاقت کے...
    وزیراعظم نے نانگا پربت سرکرنے والی قطری شہزادی شیخہ اسما کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا ہے، اس بات کا اعلان وزیراعظم نے قطری شہزادی شیخہ اسما سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف سے نانگا پربت سر کرنے والی قطری شہزادی شیخہ اسما آل ثانی نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے شیخہ اسما کو پاکستان کے خطرناک ترین پہاڑ نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی نے نانگا پربت سرکرلی، وزیراعظم کی مبارکباد وزیرِاعظم نے شیخہ اسما کی غیر معمولی جرأت، استقامت اور عزم کو...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا، بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے، دنیا بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ہندو انتہاپسندی کے خطرناک رجحانات سے بدظن ہوتی جا رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ فورم  نے بھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں  میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور  دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف  فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا۔ ترجمان پاک فوج...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے اختتام پر ملکی تاریخ میں پہلی بار 1046 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی اخراجات کیے جو ایک تاریخی سنگ میل ہے، سخت مالی حالات کے باوجود وفاقی حکومت نے ترقیاتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے، ترقیاتی بجٹ کا 96 فیصد حصہ موثر طریقے سے خرچ کیا گیا جو شفافیت، کارکردگی اور منصوبہ بندی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں ماہانہ ترقیاتی رپورٹ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی کی ٹیم کو بجٹ کے بروقت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویڑن) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گڈ گورننس اور اصلاحات کے آغاز کے ایک سال کے اندر 591 ارب روپے کے نقصانات کو کم کرکے 399 ارب روپے پر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، مالی سال 2023-24ء کے دوران حکومت کے زیر انتظام 10 تقسیم کار کمپنیوں نے ملک اور ٹیکس دہندگان پر 591 ارب روپے کا بوجھ ڈالا تھا، ایک سالہ اصلاحات کے آغاز سے اس نقصان کو کم کرنے میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کامیابی ملی ہے، بورڈ کے اراکین کی تعیناتی کا عمل بھی شفاف بنایا گیا ہے، لیسکو نے بجلی چوری کا بہت...
    لاہور( نیوز ڈیسک)صدر محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ڈھاکہ میں طلب کر لیا۔ذرائع اے سی سی کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکہمیں ہوگا، اے سی سی نے اجلاس کا نوٹس رکن ممالک کو بھیج دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور سری لنکا نے اجلاس کا مقام اور تاریخ تبدیل کرنے کا کہا تھا، دونوں ممالک اجلاس کہیں اور کروانا چاہتے ہیں۔ ذرائع اے سی سی کے مطابق کوئی رکن ملک نہیں آ سکتا تو اسے آن لائن شرکت کا آپشن دیا گیا ہے، دنیا بھر میں آن لائن میٹنگز ہوتی ہیں، اے سی سی اور آئی سی سی کی بھی آن لائن میٹنگز ہوتی رہی ہیں۔ اس...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی 2025)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کیخلاف کارروائیاں ناگزیر ہیں،بھارت کی طرف سے دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا، بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی،کورکمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کیخلاف کارروائیاں ناگزیر قرار ہیں۔کانفرنس میں بھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں  میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ایسے اہم شعبوں میں اصلاحات متعارف کروا رہی ہے جن میں ٹیکس اصلاحات، توانائی کا استحکام، ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری شامل ہیں تاکہ معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کووزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و ہم آہنگی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ عالمی یوم آبادی کی ایک اعلیٰ سطحی قومی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی...
    راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقدہوئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق فورم نے بھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا فورم نے عزم ظاہر کیا کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔ فورم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی حمایت یافتہ اور اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے۔ فورم نے کہاکہ پہلگام واقعے میں واضح شکست کے بعد،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز رانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، جنید انور چوہدری اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر مملکت حذیفہ رحمان کاکہنا ہے  چین کے شہر یانگ ژو میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس میں  پاکستان نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ دنیا ایک بار پھر دیکھ رہی کہ پاکستان نہ صرف ایک جغرافیائی حقیقت ہے بلکہ ایک تہذیبی ورثے اور فکری قیادت کا نام بھی ہے۔ انہوں نے کہا ہم چین اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ مل کر ایک پر امن و ثقافتی طور پر جڑا ہوا اور ترقی یافتہ خطہ تشکیل دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستان کا وژن امن، اشتراک اور ترقی کے ذریعے دنیا کے ساتھ جڑنا ہے۔   یوٹیوب سے پیسے کمانے والوں کو بڑادھمکا،15جولائی سے نئی پالیسی مزید :
    امریکا کی معروف چپ ڈیزائنر کمپنی اینویڈیا (Nvidia) نے 4 کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو حاصل کرکے یہ سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ بدھ کے روز کمپنی کے حصص میں 2.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اسٹاک کی قیمت 164 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مصنوعی ذہانت کی چپ بنانے والی کمپنی اینویڈیا کی فروخت دگنی سے بھی زائد اینویڈیا نے جون 2023 میں پہلی بار ایک کھرب ڈالر کی مالیت حاصل کی تھی، اور صرف ایک سال کے اندر اس نے اپنی قدر 3 گنا بڑھا لی جو...
    ویب ڈیسک : سیاحتی وادی بابوسر میں مون سون کی بارشوں کے باعث مکانات مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے جبکہ کاشت فصلیں مکمل تباہ و برباد ہوگئیں۔ سیاحتی وادی بابوسر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد 8 سے 9 مکانات مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے اور تقریباً 100 کنال زیر کاشت فصلیں مکمل تباہ و بربا دہوگئیں۔ اس کے علاوہ بٹوگاہ اور کھنیر ویلی میں سیلاب سے رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہوئیں جبکہ داریل اور ڈوڈشال میں بارشوں سے زمینی رابطہ مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی  متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ، انھیں خوراک اور طبی امداد کی ضرورت ہے جبکہ شہر میں...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں حکومت نے واضح کیا ہے کہ ریاست اب مزید سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ ریاست اب مزید سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں اور سرکاری ادارے براہِ راست چلانے کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ ابرار احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ’رائٹ سائزنگ‘ پالیسی کے تحت بیوروکریسی کے اختیارات محدود کیے جا رہے ہیں، جب کہ کئی حکومتی کمپنیاں جو کاروبار کر رہی ہیں، وہ منافع بخش ثابت نہیں...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں روسی مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ولادیمیر پیوٹن کی ہدایات کی روشنی میں تہران، واشنگٹن اور IAEA سمیت تمام متعلقہ فریقین سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روسی مشیر خارجہ "سرگئی ریابکوف" نے اعلان کیا کہ ماسکو، ایران کے جوہری تنازعے کے سیاسی حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے اور اس مسئلے سے منسلک تمام عناصر سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صحافہوں سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم روسی صدر کی ہدایات کی روشنی میں تہران، واشنگٹن اور IAEA سمیت تمام متعلقہ فریقین سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ یہ اقدامات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق اور موجودہ رہنماؤں کے درمیان زبانی جنگ عدالتی محاذ پر پہنچ گئی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر درخواست میں شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کی جاتی ہے۔شیخ وقاص اکرم نے ہرجانے کے لیے دائر کیے گئے دعوے میں کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان اور چین نے جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کے خلاف مشترکہ نشریاتی منصوبوں اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ فیصلہ جمعرات کو بیجنگ میں پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کی نائب سربراہ اور نیشنل ریڈیو و ٹیلی ویڑن ایڈمنسٹریشن (این آر ٹی ای) کی وزیر اور پارٹی سیکریٹری کاؤ شومین کے درمیان ملاقات میں ہوا۔دونوں رہنماؤں نے جعلی خبروں کے خلاف مشترکہ بیانیے پر اتفاق کیا اور تکنیکی تربیت اور ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے میڈیا میں جاری شراکت داری کو باہمی اعتماد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل طور پر علم ہے کہ صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف کو نشانہ بنانے والی مذموم مہم کے پیچھے کون ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ ’میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو اس بارے میں کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی صدر سے استعفیٰ لینے یا چیف آف آرمی اسٹاف کے صدر بننے کی کوئی تجویز زیرِ غور ہے۔(جاری ہے) وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’صدرِ پاکستان کو مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ ایک مضبوط...
    کراچی پولیس نے کہا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کو کئی ماہ گزر چکے ہیں اور جائے وقوعہ سے کسی قسم کے تشدد، منشیات یا مشتبہ سرگرمی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ پولیس کے مطابق، اداکارہ کی لاش 8 جولائی کو ڈی ایچ اے فیز 2 کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔ ابتدا میں پولیس نے لاش 20 روز پرانی قرار دی، تاہم بعد ازاں 9 جولائی کو یہ شبہ ظاہر کیا گیا کہ لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ پرانی ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر لاوارث نہیں، وزیر ثقافت سندھ کا تدفین کرانے کا فیصلہ ایس ایس پی جنوبی مہزور علی نے ایک نجی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ...
    صدر مملکت آصف زرداری نے ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس  2025 جاری کردیا۔ اس آرڈیننس کا اطلاق پورے ملک پر ہوگا اور فور طور پر نافذالعمل ہوگا، اتھارٹی ایک کارپوریٹ ادارے کی حیثیت رکھے گی، مقدمات دائر کرسکے گی۔ آرڈیننس کے مطابق یہ اتھارٹی جائیداد رکھ سکے گی، خریدوفروخت کرسکے گی اور معاہدے کرسکے گی، اتھارٹی کا صدر دفتر اسلام آباد میں ہوگا، کہیں بھی علاقائی دفاتر قائم کر سکے گی۔ اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات اور سروس فراہم کنندگان کے لیے لائسنس جاری، معطل یا منسوخ کرسکے گی، اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات کی نگرانی اور ضابطہ کار کے لیے ضوابط بنائے گی۔ آرڈیننس میں کہا گیا کہ اتھارٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروالیا ہے ان میں سے ایک کو منہدم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ خاندانوں کو تین ماہ کا کرایہ دیا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ سندھ حکومت نے لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروالیا ان میں سے ایک کو منہدم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ خاندانوں  کی مالی امداد کے لیے انہیں تین ماہ کا کرایہ دیا جائے گا، ایس بی سی اے کے نئے ڈی جی نے افسران کو 15 دن میں اثاثے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر و تحفظ...
    دنیا بھر میں مائیکروسافٹ 365 کی سروسز کو بڑے پیمانے پر تکنیکی مسائل کا سامنا ہوا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو آؤٹ لک اور  ہاٹ میل استعمال کرنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق صبح 5 بجے سے سینکڑوں صارفین نے سروسز میں خلل کی شکایات درج کروائی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آؤٹ لک کی سروس عالمی سطح پر متاثر ہوئی ہے۔ بہت سے صارفین کو لاگ ان کرتے وقت یہ پیغام موصول ہو رہا ہے کہ ان کا ای میل ایڈریس یا پاس ورڈ غلط ہے حالانکہ وہ درست معلومات درج کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں مائیکروسافٹ کا دفتر بند: کیا ملکی ڈیجیٹل معیشت کو...
      بیجنگ :شنگھائی میونسپل گورمنٹ کے انفارمیشن آفس نے 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس پر اعلی سطحی کانفرنس کی تیاریوں کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔جمعرات کے روزپریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ یہ کانفرنس 26 سے 28 جولائی تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ “ذہین دور میں دنیا کی مشترکہ ترقی ” کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی ، صنعت کے رجحانات اور عالمی حکمرانی کے تازہ ترین عمل کو جامع طور پر دکھایا جائے گا ۔3,000 سے زیادہ جدید ترین مصنوعات کی رونمائی کی جائے گی ، جس میں 40 سے زیادہ بڑے ماڈلز ، 50 سے زیادہ اے آئی...
    لاہور: فاسٹ بولر حسن علی نے اپنے انٹرویو میں کرکٹ کیریئر کے دوران انتہائی یادگار لمحے سے متعلق بھی بات کی ہے۔ حسن علی نے حال ہی میں انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز پایا۔ انہوں نے کہا کہ کیریئر کی ایک بڑی کامیابی ڈربی شائر کے خلاف ملی جو زندگی کا یادگار لمحہ ہے، ڈربی شائر مکی آرتھر کی ٹیم ہے جو ہمارے پسندیدہ کوچ ہیں۔ حسن علی نے کہا کہ بعض اوقات آپ خواب دیکھتے ہیں کہ کبھی ہیٹ ٹرک ہو جائے تو میرے لیے وہی لمحہ تھا۔ فاسٹ بولر نے بتایا کہ جب لگاتار 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور ٹیل اینڈرز کریز پر آئے تو مجھے لگا کہ...
    لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ کھیلوں کی معروف ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ سب میری کارکردگی پر منحصر ہے، اگر اچھا پرفارم کیا تو ٹیم مینجمنٹ ضرور موقع دے گی، میرے لیے پاکستان کی نمائندگی اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ 110 فیصد کارکردگی کی کوشش کرتا ہوں، جس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ملک اور مداحوں کے لیے کچھ کر سکوں۔ حسن علی نے کہا کہ 18 اگست 2016 کو انٹرنیشنل ڈیبیو کے بعد میں نے اب تک 9 سالہ کیریئر میں کئی نشیب و...
    واشنگٹن/جنیوا: امریکا نے اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچیسکا البانیز پر اسرائیل اور امریکی حکام کے خلاف تنقید پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ فرانچیسکا البانیز پر "امریکی و اسرائیلی حکام، کمپنیوں اور ایگزیکٹوز کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں کارروائی کی شرمناک کوشش" کرنے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ فرانچیسکا البانیز، جو ایک اطالوی وکیل اور ماہر قانون ہیں، نے فلسطین میں اسرائیلی کارروائیوں کو ’نسل کشی‘ (genocide) قرار دیا تھا اور اقوام متحدہ میں اسلحہ کی پابندی اور اسرائیل سے تجارتی و مالی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ فرانچیسکا البانیز نے ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: "میں...
    کوالالمپور :چین – آسیان وزرائے خارجہ کا اجلاس ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور چین – آسیان تعلقات کے کوآرڈینیٹر ممالک کے نمائندوں نے کی۔آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ، آسیان مبصرین اور آسیان کے سیکرٹری جنرل نے اس اجلاس میں شرکت کی۔جمعرات کے روزاس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک مثالی زون کے طور پر دیکھتا ہے۔   انہوں نے کہا کہ ہمیں ایشیا کی جدیدیت کو فروغ دینے کے عمل میں کامیابیوں کے حصول کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کرنا چاہئے۔ چین ہمیشہ ایک شورش...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جولائی 2025ء) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر تہران سے جوہری معاملات پر دوبارہ تعاون درکار ہے، تو اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی نگران ایجنسی آئی اے ای اے کو اپنے ''دوہرے معیار‘‘ختم کرنا ہوں گے۔ یہ صدارتی بیان آج بروز جمعرات ایران کے سرکاری میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔ گزشتہ ہفتے صدر پزشکیان نے ایک قانون پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون معطل کر دیا گیا تھا اور آئی اے ای اے نے بھی تصدیق کر دی کہ اس نے ایران سے اپنے آخری نیو کلیئر انسپکٹرز بھی واپس بلا لیے ہیں۔ ایران اور...
    بیجنگ :چین کی وزارت قدرتی وسائل کی رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کی پہلی ششماہی میں چین کو اہم معدنی وسائل کی تلاش میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اس دوران نئے معدنی ذخائر کے 38 مقامات کی دریافت ہوئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 31 فیصد زیادہ ہے، جن میں سے 25 مقامات میں درمیانے یا بڑے سائز کی کانیں شامل ہیں۔اسی دوران، نان آئل اور گیس معدنی وسائل کی تلاش میں قومی سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رہا، اور 6.693 ارب یوآن کی سرمایہ کاری لگائی گئی جو سال بہ سال 23.9 فیصدکا اضافہ ہے. اب تک “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” میں معدنیات کی دریافت کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لیا گیاہے۔ ادھر چین...
    سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2025 جاری کردیا، جس کا اطلاق پورے ملک پر اور فور طور پر نافذالعمل ہوگا، اتھارٹی ایک کارپوریٹ ادارے کی حیثیت رکھے گی، مقدمات دائر کرسکے گی۔ آرڈیننس کے مطابق یہ اتھارٹی جائیداد رکھ سکے گی، خریدوفروخت کرسکے گی اور معاہدے کرسکے گی، اتھارٹی کا صدر دفتر اسلام آباد میں ہوگا،کہیں بھی علاقائی دفاتر قائم کر سکے گی۔ یہ اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات اور سروس فراہم کنندگان کے لیے لائسنس جاری، معطل یا منسوخ کرسکے گی۔ اسکے علاوہ اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات کی نگرانی اور ضابطہ کار کے لیے ضوابط بنائے گی۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی  آرڈیننس میں کہا...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی 2025ء ) ایئرعربیہ نے ابوظہبی اور سیالکوٹ کے درمیان سستی پروازوں کا اعلان کردیا۔ سرکاری اماراتئ نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کی پہلی کم لاگت ایئر لائن ایئر عربیہ نے ابوظہبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پاکستان کے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان براہِ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا، یہ نئی سروس 17 جولائی 2025ء سے شروع ہوگی اور اس روٹ پر ہر ہفتے تین بار فلائیٹ آپریٹ کی جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئی پرواز کا مقصد مسافروں کو سستی اور سہل سفری سہولت فراہم کرنا ہے جو ابوظہبی اور سیالکوٹ کے درمیان...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 3 لاکھ 26 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ کیوسک، دریائے کابلمیںنوشہرہ کے مقام پرآمد 56ہزار900 کیوسک اور اخراج 56 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل آمد 2 لاکھ 89 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 89 ہزار 400کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 38 ہزار 700 کیوسک اور اخراج8 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد68 ہزار 300 کیوسک اور اخراج41 ہزار 200 کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد 3 لاکھ 31 ہزار500 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 23 ہزار 500 کیوسک،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جولائی ۔2025 )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا اور ابلاغ کے میدان میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، ڈیجیٹل میڈیا، پبلک سروس براڈکاسٹنگ اور ثقافتی مواد کی ترویج میں چین کی مہارت لائق تحسین ہے،سی پیک دونوں ممالک کے روشن مستقبل کا محور ہے.(جاری ہے) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ، وزیر اور پارٹی سیکرٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنہ (این آر ٹی اے) کا شومِن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے ،مشترکہ پروڈکشنز، فیک نیوز کے تدارک،...
    —فائل فوٹو صدر محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ڈھاکا میں طلب کر لیا۔ذرائع اے سی سی کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوگا، اے سی سی نے اجلاس کا نوٹس رکن ممالک کو بھیج دیا۔ ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکاراس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے اے سی سی کو وینیو تبدیل کرنے سے متعلق باضابطہ بتا دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور سری لنکا نے اجلاس کا مقام اور تاریخ تبدیل کرنے کا کہا تھا، دونوں ممالک اجلاس کہیں اور کروانا چاہتے ہیں۔ذرائع اے سی سی کے مطابق کوئی رکن ملک نہیں آ سکتا تو اسے...
    ---فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی قانونی، انتظامی اور دیگر ادارہ جاتی اختیارات و فرائض کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی تھرڈ پارٹی نظر ثانی کی جائے تاکہ اسے مزید فعال بنایا جائے، نیشنل ٹیرف کمیشن کی نئی ٹیرف رجیم کے تقاضوں کے مطابق تنظیم نو ناگزیر ہے۔ وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ترک وزراء کی ملاقات، تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہاسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے... انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے پاس تمام زمینی حقائق اکٹھے کرنے...
    پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس صاحبزداہ اسداللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے استفسار  کیا کہ نیب کا جواب آیا ہے؟ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ  جی ہم نے جواب جمع کیا ہے۔ وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ اعظم سواتی کو ائیرپورٹ پر بیرونی ملک جانے سے روک دیا گیا، کہا گیا کہ اعظم سواتی کے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپکنگ کارپوریشن (PNSC) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ طلب کرلیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شپنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، انہوں نے ہدایت دی کہ شپنگ شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بحری جہازوں کی تعداد میں اضافے اور پاکستان میں کارگو کی آمدو رفت کیلئے مسابقتی بنیادوں پر...
    غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب, بیت اللّٰہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا گیا۔  غسل کعبہ کے بعد بیت اللہ خوشبوں سے معطر ہو گیا۔غسل کعبہ کی اس سالانہ تقریب میں  سعودی شاہی خاندان کے اہم افراد سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں۔ گورنر مکہ مکرمہ سمیت آئمہ کرام، اہم شخصیات اور غیرملکی سفراء بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ بیت اللہ شریف کے اندرونی حصے کو  40 لیٹر آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دیا،غسل کے بعد بیت اللہ شریف کو عود اور دیگر خوشبوئوں سے معطر کیا گیا۔ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا گیا۔ تقریب کا آغاز نماز فجر کے بعد ہوا۔ سنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ایسے اہم شعبوں میں اصلاحات متعارف کروا رہی ہے جن میں ٹیکس اصلاحات، توانائی کا استحکام، ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری شامل ہیں تاکہ معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کووزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و ہم آہنگی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ عالمی یوم آبادی کی ایک اعلیٰ سطحی قومی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے اختتام پر ملکی تاریخ میں پہلی بار 1046 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی اخراجات کیے جو ایک تاریخی سنگ میل ہے، سخت مالی حالات کے باوجود وفاقی حکومت نے ترقیاتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے، ترقیاتی بجٹ کا 96 فیصد حصہ موثر طریقے سے خرچ کیا گیا جو شفافیت، کارکردگی اور منصوبہ بندی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں ماہانہ ترقیاتی رپورٹ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی کی ٹیم کو بجٹ کے...
    صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے محکمے کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا اور ان سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے معاملے پر گفتگو کی۔ صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو معاملے پر فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ سیکریٹری ثقافت سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو لاش حوالگی کیلئے خط بھی ارسال کردیا۔ خط میں کہا گیا کہ مرحوم...
    لندن (اوصاف نیوز)سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے بچوں قاسم اور سلیمان خان کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وزرا کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جمائمہ نے کہا کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اب کہا ہے کہ اگر بچے ان سے ملنے کے لیے وہاں جائیں گے تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ جمائمہ کا کہنا تھا کہ یہ کسی جمہوریت یا ایک فعال ریاست میں نہیں ہوتا، یہ سیاست نہیں بلکہ ذاتی...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی قانونی، انتظامی اور دیگر  اداراجاتی اختیارات و فرائض کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کردی۔  وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت  دی کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی حالیہ کارکردگی کی تھرڈ پارٹی نظر ثانی کی جائے تاکہ اس کو  مزید فعال بنایا جائے , نیشنل ٹیرف کمیشن کی نئی ٹیرف رجیم کے تقاضوں کی بخوبی انجام دہی کے لیے جدید خطوط پر تنظیم نو ناگزیر ہے، نیشنل ٹیرف کمیشن  کے پاس ملکی کاروبار، درآمدات و برآمدات مارکیٹ کے متعلق تمام زمینی حقائق  اکٹھے کرنے کی موثراستعداد ہونی چاہیے، نیشنل...
    پیرس میں ایک حیرت انگیز اور مضحکہ خیز واقعہ پیش آیا جب سیر و تفریح پر جانے والا ایک شخص گیس اسٹیشن پر اپنی اہلیہ کو بھول کر کئی کلومیٹر دور پہنچ گیا۔ آدیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق 5 جولائی کو ایک حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیرس سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ گاڑی میں چھٹیاں گزارنے کے لیے مراکش روانہ ہوا۔ راستے میں انہوں نے کئی پٹرول پمپس پر رُک کر آرام کیا، لیکن ان میں سے ایک وقفے کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق صبح تقریباً 4:30 بجے، ایک پٹرول پمپ پر وقفے کے بعد وہ...
    کہتے ہیں کہ کاروباری دنیا میں مفت کچھ بھی نہیں ہوتا۔ کوئی نہ کوئی اس کی قیمت ضرور ادا کرتا ہے، چاہے اس کےلیے ادائیں اور کچھ اور بھی کیوں نہ دکھانا پڑے۔ میرے نزدیک تو کاروباری دنیا کا مفت ظہرانہ ہو یا عشائیہ، کاروباری نہیں بلکہ کاروکاری ہے اور یہ وقت بتاتا ہے کہ کون کارو ہے اور کون کاری ہے۔ کاروباری دنیا میں مفت ظہرانہ یا عشائیہ کیوں نہیں ہوتا؟ اور اس بات کا آغاز کب اور کہاں سے ہوا ہے؟ پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ کاروباری دنیا مفادات کی دنیا ہے اور جس کا مطمع نظر صرف اور صرف منافع ہوتا ہے۔ عام طور پر ایک فریق کا نقصان ہی دوسرے فریق کا فائدہ یا...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 591 ارب روپے کا بجلی چوری کی مد میں نقصان اٹھانا پڑا، تقسیم کار کمپنیوں کےنقصانات کم کرکے 399 ارب روپے پر لے آئے ہیں۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت توانائی کےشعبے میں بہتری کیلئے کوشاں ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں میرٹ پر بورڈز ممبران کی تعیناتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتری کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی آئی ہے، حکومتی کوششوں کے باعث شعبہ توانائی میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں، نقصانات کو کم کرکے 151 ارب روپے بچائے ہیں۔ اویس لغاری نے کہا...
    گزشتہ برس مارشل لاء کی ناکام کوشش پر جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، جس کے بعد انہیں دوسری مرتبہ حراست میں لے لیا گیا۔ واضح رہے کہ یون سوک یول نے گزشتہ سال دسمبر میں اچانک مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس نے جنوبی کوریا کو ایک آئینی بحران میں مبتلا کر دیا تھا۔ اس اقدام کو ملکی جمہوریت پر شدید حملہ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم صرف چھ گھنٹوں بعد، جب اراکینِ پارلیمان نے عمارت میں داخل ہو کر متفقہ طور پر اس فیصلے کو روکا، تو یون نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ...
    خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی طارق آریانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہوں نے پارٹی قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ مردان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے طارق آریانی نے انکشاف کیا کہ بیرسٹر گوہر، شکیل خان آفریدی اور عاطف خان نے انہیں فون کر کے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ مشال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے، لہٰذا وہ مشال کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بن جائیں۔ تاہم طارق آریانی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے انکار کرتے ہوئے کہا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دہلی ہائی کورٹ نے متنازع فلم اودے پور فائلز کی نمائش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکلا کو پوری فلم دکھانے کا حکم دیا ہے۔اس معاملے کی حتمی سماعت 10 جولائی کو مقرر کی گئی ہے، جب کہ فلم سازوں نے فلم کی ریلیز 11 جولائی کو طے کر رکھی ہے۔یہ درخواست جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس کی پیروی سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل نے کی۔ انہوں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ فلم کے کچھ مناظر ایک مخصوص مذہبی برادری کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں اور آئینی اقدار کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔سنسر...
    لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین پر مالی دباؤ اور غیر ضروری فیسوں کے مطالبات پر قابو پانے کے لیے ڈسٹرکٹ اسکول ایجوکیشن اتھارٹی نے سخت گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، جن کے تحت کسی بھی اسکول کو مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گائیڈ لائن کے مطابق کوئی بھی نجی اسکول ٹیوشن فیس سالانہ صرف 5 فیصد تک بڑھا سکتا ہے، اس سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کسی بھی سرگرمی یا سمر کیمپ کی مد میں اضافی فیس وصول نہیں کرے گی، اور نہ ہی طلبہ کو مخصوص دکانوں سے کتابیں یا کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جائے گا۔ والدین کو درپیش ایک...
    بلوچستان اور لاہور میں ہونے والی مسلسل بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں کئی افراد جان سے گئی، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے بارش کا تاریخی سپیل برسا، جس میں اوسطاً 182 ملی میٹر بارش کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا، مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، جبکہ بجلی کے 200 فیڈرز ٹرپ ہو گئے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق لاہور میں گزشتہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں حکومت نے واضح کیا ہے کہ ریاست اب مزید سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔  ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ ریاست اب مزید سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں اور سرکاری ادارے براہِ راست چلانے کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ابرار احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ’رائٹ سائزنگ‘ پالیسی کے تحت بیوروکریسی کے اختیارات محدود کیے جا رہے ہیں، جب کہ کئی حکومتی کمپنیاں جو کاروبار کر رہی...
    وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ڈسکوز نے سال 2023/24 میں 591 ارب کے نقصانات کا بوجھ ڈالا، اگر یہ نقصانات نہ ہوتے تو ملک کا قرضہ اتارنے میں آسانی ہوتی، پوری حکومت اور کابینہ نے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت توانائی کےشعبے میں بہتری کیلئے کوشاں ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں میرٹ پر بورڈز ممبران کی تعیناتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتری کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی آئی ہے، حکومتی کوششوں کے باعث شعبہ توانائی میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں، نقصانات کو کم کرکے 151...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اکستان کے سابق وزیرِاعظم اور تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کو قید تنہائی میں تقریباً دو سال ہو چکے ہیں، اور اب ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی اس طویل اسیری پر خاموشی توڑ دی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک جذباتی پیغام میں جمائما نے نہ صرف عمران خان کی قید میں تنہائی پر تشویش ظاہر کی، بلکہ ان کے بیٹوں کو درپیش ممکنہ گرفتاری کی دھمکیوں پر بھی سخت ردعمل دیا، جسے انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔جمائما نے اپنے پیغام میں لکھا:“میرے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ عمران...
     خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع تختی خیل بکاخیل میں زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد سے تباہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق اسکول کی عمارت میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت ابھی زیر تعمیر تھی اور واقعہ کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ۔ تعلیم دشمن عناصر کی اس کارروائی پر مقامی آبادی میں شدید تشویش...
    ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ تہران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) سے تعاون اس ادارے کے دہرے معیار کے خاتمے سے مشروط ہے، ایران مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، ایرانی صدر جنگ کے دوران کی تفصیلات سامنے لے آئے صدر پزیشکیان نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ ایران کا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ہمیشہ اصولوں پر مبنی رہا ہے، لیکن اس کا تسلسل اس بات پر منحصر ہے کہ ایران کے جوہری معاملے پر دوہرے معیار کا خاتمہ کیا جائے، دشمنانہ اقدامات کے اعادے پر ایران...
    فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں۔سوشل میڈیا پر لکھے پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اب کہا ہے کہ اگر بچے ان سے ملنے کے لیے وہاں جائیں گے تو انہیں بھی گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید کہا کہ یہ کسی جمہوریت یا ایک فعال ریاست میں نہیں ہوتا۔ یہ سیاست نہیں ذاتی انتقام ہے۔یاد رہے کہ آج سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا...
    ویب ڈیسک :اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے یمن کے طویل بحران پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کشیدگی کو کم کر نے کیلئے جامع مذاکرات کے ذریعے سیاسی، انسانی اور سماجی و اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے پر زور دیا ہے۔  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد  نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ برسوں کے تنازعات نے یمنی عوام کو بے پناہ مصائب سے دوچار کیا ہے اور سیاسی تقسیم، اقتصادی تباہی ماحولیاتی انحطاط نے ان کی حالت زار کو مزید خراب کر دیا ہے، یمن میں تنازعات نے وسیع علاقائی جہت اختیار کر لی ہے، جس کے بین الاقوامی امن اور سلامتی پر سنگین مضمرات ہیں۔ لاہور...
    لیاری میں منہدم ہونے والی عمارت میں 25 سالہ راشد زندہ بچ جانے والے خوش نصیبوں میں سے ایک ہے۔ رپورٹ کے مطابق راشد حادثہ کے روز عمارت کی چھت پر تھا اس کے اہل خانہ نے عمارت میں لرزش شروع ہونے پر اسے آوازیں دیں لیکن وہ چھت پر اپنے اوزار نکالنے میں مصروف رہا۔ گھر والے عجلت میں عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے، اسی دوران عمارت منہدم ہوگئی اور راشد چھت پر ہونے کی وجہ سے ملبے تلے دبنے سے بچ گیا۔ راشد نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس نے قیامت صغریٰ کا منظر دیکھا عمارت کے ڈھانچے میں جگہ جگہ لاشیں دبی ہوئی تھی ایک لاش کا سر عمارت کے ڈھانچے میں پھنسا ہوا اور دھڑ...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ اور ناقابل شناخت حالت میں ملنے والی اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا جس میں انہوں نے انٹرٹینمٹ انڈسٹری میں آنے اور اس دوران فیملی چلینجز سے نبردآزما ہونے سے متعلق گفتگو کی ہے۔ اداکارہ حمیرا اصغر علی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام کا حصہ بنیں جس میں انہوں نے اینکر و میزبان حسن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ سب سے زیادہ سپورٹ والدہ کی طرف سے ملی، بچپن میں جب ٹیچرز نے والدین کو بلاکر میری آرٹ کی صلاحیتوں کا بتایا تو امی نے سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر میں نے فائن آرٹس پڑھنے...
    اداکارہ اور ماڈل کی نہایت بری حالت میں لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے ملی جہاں وہ 7 برسوں سے کرائے پر اکیلے رہ رہی تھیں۔ ایس ایس پی سائوتھ مہزورعلی نے اب تک ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں امکان ظاہر کیا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ سے زائد پرانی لگتی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ حتمی طور پر حقائق تو میڈیکل رپورٹ میں سامنے آئیں گے لیکن فلیٹ سے ملنے والے کھانے پینے کے سامان پر ایکسپائری تاریخ 2024 ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ فون ریکارڈ میں بھی آخری میسج ستمبر 2024 کے ہیں جو ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے ہیں۔ ایس ایس سائوتھ مہزور علی نے مزید بتایا کہ فلیٹ کے مالک سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ڈھاکا میں منعقد کرنے کے فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اعتراض کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے اور اسے کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، بی سی سی آئی نے اے سی سی کو ایک خط لکھا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث بھارتی وفد کے لیے ڈھاکا جانا مناسب نہیں ہوگا۔رپورٹس کے مطابق اگر اجلاس کسی اور جگہ منتقل نہ کیا گیا تو بھارتی کرکٹ بورڈ میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے پر بھی غور کر سکتا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں، اس سے...
    ارباز خان:ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام میں پنجاب حکومت نے مثالی انتظامات کیے۔ انہوں نےعلمائے کرام، اہلِ تشیع کمیٹی اور پولیس افسران کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "ستھرا پنجاب" کے بعد اب "سدھرا پنجاب" مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ اسلحہ کی نمائش اور بدمعاشی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی  وزیر اطلاعات نے سی سی ڈی کی کارکردگی کو مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، اور اب تک 1509 اشتہاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وزارتِ خزانہ کے وفد نے ممکنہ سرمایہ کاروں، انڈر رائٹرز، ممکنہ ضمانت دہندگان، چینی ریٹنگ ایجنسی اور چینی قانونی مشیروں کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کیے ہیں، ریگولیٹری عمل، کریڈٹ کے تحفظ سے متعلق انتظامات اورآئندہ اجرا میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا ہے کہ ان ملاقاتوں میں پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال اور مستقبل کے امکانات، قرضوں کے انتظام سے متعلق جاری اصلاحات اور مجوزہ پانڈا بانڈ ٹرانزیکشن کے ڈھانچے اور پیش رفت پر توجہ مرکوز رہی۔ ایکس پر پوسٹ کے مطابق اس غیر تجارتی روڈ شو (این ڈی آر) کو...
    اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں باپ کی جانب سے بچی کو تسلیم نہ کرنے اور حق مہر کی واپسی سے متعلق عزہ مسرور کی فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، جہاں عدالت کے حکم پر بچی کی والدہ نے بیٹی کو والد سے ملاقات کروائی، تاہم بچی نے اپنے والد کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔ جسٹس کیانی نے بچی کو اپنے چیمبر میں بلا کر سوالات کیے، جس پر بچی نے واضح کیا کہ وہ صرف اپنے نانا اور مامو کو جانتی ہے کیونکہ والد نے کبھی اس سے ملنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ عدالت کے حکم پر بچی کے والد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے کارفرما عناصر سے بخوبی آگاہ ہیں ،واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ صدر مملکت کے استعفیٰ یا آرمی چیف کی جانب سے صدارت کے منصب کی خواہش سے متعلق کوئی گفتگو ، سوچ یا منصوبہ موجود نہیں،اس بیانیئے میں ملوث عناصر کے لئے واضح پیغام ہے کہ آپ ملک دشمن بیرونی ایجنسیوں کے ساتھ ملکر جو چاہئے کر لیں ہم پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو ضروری ہو گا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف ومڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں قیاس آرائیاں کرنے والے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں آصف علی زرداری کی صدارت کو کوئی خطرہ نہیں پیپلزپارٹی کے بغیر یہ نظام نہیں چل سکتا ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے تاریخ گواہ ہے کہ صدر آصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے صدر آصف علی زرداری وہ واحد سیاستدان...
    وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی قانونی، انتظامی اور دیگر  اداراجاتی اختیارات و فرائض کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت  دی کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی حالیہ کارکردگی کی تھرڈ پارٹی نظر ثانی کی جائے تاکہ اس کو  مزید فعال بنایا جائے اور کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی نئی ٹیرف رجیم کے تقاضوں کی بخوبی انجام دہی کے لیے جدید خطوط پر تنظیم نو ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن  کے پاس ملکی کاروبار، درآمدات و برآمدات مارکیٹ کے متعلق تمام زمینی حقائق  اکٹھے کرنے کی موثراستعداد ہونی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :وفاقی حکومت نے بیوروکریسی کی ساخت میں بڑی تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ ریاستی اداروں پر بڑھتے ہوئے مالی اور انسانی وسائل کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہ ے کہ اس مقصد کے لیے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں متعدد ترامیم تجویز کی گئی ہیں، جن کے ذریعے نہ صرف وفاقی اداروں کی تعداد گھٹانے بلکہ سرکاری ملازمین کی تعداد میں کمی لانے کا بھی منصوبہ زیر غور ہے۔رپورٹ کے مطابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کئی ایسے وفاقی اداروں کو ختم کرنے یا ایک دوسرے میں ضم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جن کی افادیت اٹھارویں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کے صدارتی عہدے اور زرداری کے استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے موجودہ سیاسی ماحول میں ایک بار پھر افواہوں کا بازار گرم ہو گیا ہے، جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری مستعفی ہو سکتے ہیں اور ان کی جگہ چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نیا صدر بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ان قیاس آرائیوں نے نہ صرف سیاسی مبصرین کو حیرت میں مبتلا کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی ہلچل پیدا کر دی۔دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان تمام...
    جدہ(نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلےکے معاہدے پر عمل درآمدکا آغاز ہوگیا۔ پاکستانی سفیر احمد فاروق نے تصدیق کی کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کوپاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔ احمد فاروق نے بتایا کہ قیدیوں کے 3 گروپوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ اپنی باقی سزا پاکستان کی جیلوں میں مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سعودی عرب سے 30 قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں منتقل کیا جاچکا ہے جب کہ 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی جیلوں میں 70 فیصد پاکستانی منشیات کے مقدمات میں بند ہیں۔ بنوں میں گرلز پرائمری...
    لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا، واسا کے مطابق شہر بھر میں اوسطاً 144 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ برسوں میں ایک تاریخی مون سون اسپیل قرار دیا جا رہا ہے۔ واسا کے مطابق سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 182 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پانی والا تالاب میں 175، فرخ آباد میں 155، لکشمی چوک میں 143، قرطبہ چوک میں 151، اور گلشن راوی میں 128 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دیگر مقامات میں جیل روڈ پر 124 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 84.5 ملی میٹر، ہیڈ آفس گلبرگ 153، اپر مال 135، مغل پورہ 134، تاجپورہ 140، چوک ناخدا 133، اقبال...
    بنوں(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع تختی خیل بکاخیل میں زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد سے تباہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق اسکول کی عمارت میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت ابھی زیر تعمیر تھی اور واقعے کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ تعلیم دشمن عناصر کی اس کارروائی پر...
    تاریخ کے اوراق پرجب کبھی انسانیت کے مستقبل کے حوالے سے سوالات ابھرتے ہیں،تب سیاست کی بازی گری،عسکری چالاکی اور سفارتی مکاری اپنے جوبن پرنظرآتی ہے۔ حالیہ دنوں میں مشرقِ وسطی کے افق پروہی کہانی ایک نئے باب کے ساتھ ابھری،جہاں امریکی پینٹاگون میں تیارکی گئی خفیہ حکمتِ عملی نے دنیاکی نظریں ایران کی جوہری تنصیبات سے ہٹاکرایک گمنام جزیرے پر مرکوزکردیں۔گویایہ منظروہی تھاجسے عربی محاورے کے مطابق’’چشمِ زدن میں صحراؤں کو گلستان اورگلستانوں کوویرانہ کرنے والی‘‘چال کہاجاسکتا ہے ۔امریکااوراسرائیل کاتعلق محض دو ریاستوں کادوستانہ رشتہ نہیں،بلکہ بیسویں اوراکیسویں صدی کی تاریخ کاسب سے پیچیدہ،ہمہ گیر اورہمہ جہت باب ہے۔یہ باب محض مادی امداداورسیاسی حمایت تک محدود نہیں،بلکہ تاریخی،تہذیبی،اقتصادی اوراسٹریٹجک پہلوئوں کا ہمہ گیرامتزاج ہے۔اس کی بنیادمحض ’’دوستی‘‘ یا ’’اتحاد‘‘کی...
    کالم پڑھتے ہوے قارئین کے ذہن میں یہ بات رہنی چاہئے کہ کالم میں درج اقلیتوں کے حقوق اسلامی ریاست کے لئے دین اسلام نے بتائے ہیں،ھمارے حکمرانوں ،اعلی سرکاری حکام میڈیا پہ چھائے ہوئے دانشوروں اینکروں،اینکرنیوں، ملحدوں،اور لنڈے کے لبرلز کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ ریاست پاکستان کو سیکولر، یہاں کی نوجوان نسل کو بے حیاء ،گستاخ اور ملحد بنا کر پھر ان سے توقع یہ رکھتے ہیں کہ وہ عورتوں ،بزرگوں،اقلیتوں وغیرہ کے اسلامی حقوق ادا کرنے والے بن جائیں ،یورپ سے مرعوب منافقین کے اس مخصوص گروہ کو کوئی بتائے کہ کیکر کے درخت پہ آم تلاش کرنے والے کو دماغی بیمار سمجھا جاتا ہے، اس لئے اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کاسیاپا ڈالنے والے این...
    کوانٹم کیا ہے؟کوانٹم (Quantum) ایک لاطینی لفظ ہے، جس کا مطلب ہے: کتنی مقدار یا انتہائی چھوٹا ذرہ۔سائنس میں کوانٹم اس چھوٹی ترین اکائی کو کہتے ہیں جو توانائی یا مادے کی نمائندگی کرتی ہے۔یہ انتہائی چھوٹے ذرات کی دنیا ہے جیسے الیکٹران، فوٹون، کوارک جو آنکھ سے نظر نہیں آتے اور جن پر عام سائنس کے اصول لاگو نہیں ہوتے۔یہ وہ دنیا ہے جو ایٹم سے بھی ہزاروں گنا چھوٹی ہے، جہاں ہر چیز نہایت عجیب و غریب انداز میں کام کرتی ہے۔کوانٹم کیسے کام کرتا ہے؟ کوانٹم دنیا کی چند حیرت انگیز خصوصیات درج ذیل ہیں:سپرپوزیشن (Superposition): عام زندگی میں کوئی چیز یا تو آن ہوتی ہے یا آف۔لیکن کوانٹم دنیا میں ایک ذرہ ایک وقت میں...
    ریاض: سعودی حکومت نے ایک نیا قانون منظور کر لیا ہے جس کے تحت اب غیر ملکی شہری ریاض اور ساحلی شہر جدہ میں جائیداد خرید سکیں گے۔  یہ فیصلہ سعودی عرب کی معیشت کو متنوع بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے وژن 2030 کا حصہ ہے۔ یہ قانون منگل کے روز منظور ہوا اور اس پر عملدرآمد جنوری 2026 سے متوقع ہے۔ مکہ اور مدینہ میں جائیداد کی ملکیت سے متعلق خصوصی شرائط برقرار رہیں گی۔ اس فیصلے کے بعد سعودی ریئل اسٹیٹ اسٹاکس میں تیزی دیکھی گئی۔ مزید تفصیلات سعودی ریئل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی جلد جاری کرے گی۔ سعودی حکومت کا مقصد نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا ہے بلکہ اپنے...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صدر آصف علی زرداری کے مستعفی ہونے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب معلوم ہے کہ ، وزیرِ اعظم شہباز شریف، اور چیف آف آرمی اسٹاف کو نشانہ بنانے والی مذموم مہم کے پیچھے کون ہے؟۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو اس بارے میں کوئی بات ہوئی ہے، اور نہ ہی صدر سے استعفیٰ لینے یا چیف آف آرمی اسٹاف کے صدر بننے کی کوئی تجویز زیرِ غور ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ...
    وائٹ ہاؤس(اوصاف نیوز) افریقی ممالک کے وفد سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، لائبیریا کے صدر کی روانی سے بولی گئی انگریزی سن کر حیران رہ گئے، جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب افریقی ممالک کے کئی رہنما وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے موجود تھے۔ کچھ رہنماؤں نے مختلف زبانوں میں اظہارِ خیال کیا، لیکن جیسے ہی لائبیریا کے صدر نے مائیک سنبھالا تو انہوں نے روانی سے انگریزی میں گفتگو کی۔ صدر ٹرمپ یہ سن کر چونک گئے اور فوراً سوال داغا: ’’آپ نے اتنی اچھی انگریزی کہاں سے سیکھی؟‘‘ لائبیریا کے صدر نے مسکراتے ہوئے سادہ جواب دیا: ’’میں نے انگریزی لائبیریا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی توانائی پالیسی ایک بار پھر وفاق اور صوبوں کے درمیان اختلافات کا شکار ہو گئی ہے، اور اس بار معاملہ نیٹ ہائیڈل پرافٹ (NHP) کے طریقہ کار اور واپڈا کے پن بجلی منصوبوں کی ملکیت پر کھڑا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی نگرانی میں ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا مقصد واپڈا، صوبائی حکومتوں، اور پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی (PPMC) کے درمیان کسی قابل قبول حل تک پہنچنا ہے۔ اب تک کمیٹی کی پانچ میٹنگز ہو چکی ہیں، اور امید ہے کہ اگلی میٹنگ میں تمام فریق اپنی باقاعدہ سفارشات پیش کریں گے، جنہیں بعد ازاں مشترکہ مفادات کی کونسل (CCI) کے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی جانب سے خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر 2خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی خواتین کی 2مخصوص خالی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے،الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنے والی ثمر بلور نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،سابق رکن اسمبلی جمشیدمہمند کی اہلیہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ مزید :
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کرپٹو کرنسی کی دنیا میں ایک بڑا طوفان اٹھ چکا ہے، جہاں بٹ کوائن نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 111,988 امریکی ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے — اور یہ سب کچھ کرپٹو کرنسی کی بڑھتی ہوئی عالمی قبولیت اور بڑے مالیاتی اداروں کی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق، بٹ کوائن 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 111,259 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔ صرف رواں سال کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن میں 18 فیصد سے زائد کا زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جو سرمایہ کاروں کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے۔ بٹ کوائن جتنا...
    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر خواتین کی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے شروع کی گئی ’می ٹو‘  مہم کا پاکستان میں غلط استعمال کیا گیا۔ کومل میر نے کہا کہ حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے کے بجائے پاکستان میں کچھ افراد نے ’می ٹو‘ مہم کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا۔ اس سے نہ صرف اس مہم کا اثر کم ہوا بلکہ اصل متاثرین کی آوازیں بھی دب گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: کومل عزیز کی زندگی کا سب سے بڑا خوف کیا ہے، اداکارہ نے بتا دیا اپنے آنے والے نئے ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کی تشہیری تقریب میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کام کی جگہ پر...
    کوریا(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول کو جمعرات کے روز دوبارہ گرفتار کرکے جیل کے ایک تنہا سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں بنیادی کھانا اور خاکی رنگ کی جیل کی وردی دی گئی ہے، پراسیکیوٹرز نے ان کے خلاف مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش کے مقدمے میں نیا وارنٹ حاصل کر لیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے نئے وارنٹ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یون شواہد مٹا سکتے ہیں، اس لیے انہیں دوبارہ حراست میں لینا ضروری ہے، یون اس سے قبل 52 دن جیل میں گزار چکے ہیں، اور 4 ماہ قبل تکنیکی بنیادوں پر رہا ہوئے تھے۔ 4 ماہ قبل رہائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سینیٹ کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے میگا کرپشن اسکینڈل سے جڑے مزید 9 مقدمات میں بری کر دیا گیا۔وفاقی انسداد بدعنوانی عدالت (کراچی) کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں استغاثہ کے ناکافی شواہد کی بنیاد پر گیلانی سمیت دیگر شریک ملزمان کو بری کیا گیا۔یہ مقدمات ان 26 مختلف کیسز کا حصہ تھے جو ایف آئی اے نے 2013 اور 2014 کے دوران ٹڈاپ اسکینڈل کے حوالے سے دائر کیے تھے۔ گیلانی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے بطور وزیر اعظم جعلی کمپنیوں کے ذریعے فریٹ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کی خوردبرد کی اور مبینہ طور پر 50...
    فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت کی تبدیلی یا ان کی صحت سے متعلق صرف افواہیں ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ سی ای سی نے کیا تھا، سی ای سی چاہے تو فیصلہ واپس لے سکتی ہے۔ ٹڈاپ کرپشن کیس، 9 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی بریکراچی میں اینٹی کرپشن عدالت میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں اور نہ میں حکومت کا ترجمان ہوں۔انہوں نے کہا کہ 12 سال سے کیس چل رہا تھا، جو پہلے طالبہ تھیں آج بطور پراسیکیوٹر پیش ہوئیں، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔
    پاکستان مائیکرو سافٹ کے سابق کنٹری ہیڈ جواد رحمان نے کہا ہے کہ مائیکرو سافٹ کو یہاں پنپنے نہیں دیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے جواد رحمان نے کہا کہ 25 سال پہلے پاکستان میں مائیکرو سافٹ کی بنیاد رکھی۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد کے طلبا کو مائیکرو سافٹ ڈیولپمنٹ ٹیکنالوجی کی تربیت دی۔جواد رحمان نے کہا کہ مختلف شہروں میں کمپیوٹر لیبز بنائیں، ارفع کریم کو ہم نے بل گیٹس سے ملوایا، پرویز مشرف کی ملاقات بل گیٹس سے کروائی۔انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ 25 سال بعد اب ملک چھوڑ کر جارہی ہے، مائیکرو سافٹ کا آئی ٹی انڈسٹری میں اہم کردار ہے۔جواد رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مائیکرو سافٹ سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، مائیکرو سافٹ کی سروسز...
    معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کو پاکستان کی عدالتوں میں متعدد قانونی مقدمات کا سامنا ہے، جن میں مالی بدعنوانی اور فراڈ جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ملک ریاض اور قریبی رشتہ داروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ذرائع کے مطابق ملک ریاض کو عدالتی سمن کی بارہا عدم تعمیل پر اشتہاری مجرم قرار دیا جا چکا ہے، جب کہ ان کے خلاف ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ قانونی دستاویزات کے مطابق ملک ریاض پر دھوکا دہی اور فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جس کے باعث وہ ریاستِ پاکستان اور عوام کے اربوں روپے کے مقروض قرار دیے گئے ہیں۔ عدالتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کے خلاف مقدمات مکمل...