2025-07-12@02:39:18 GMT
تلاش کی گنتی: 17695

«لیے مختص»:

(نئی خبر)
    کوالالمپور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے خود سیز فائر کی درخواست کی مگر اس کی سیاسی قیادت کو سیز فائر ہضم نہیں ہورہی ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام حملے پر بھارت کی جانب سے پاکستان کا نام نہیں لیا گیالیکن سارے اقدامات پاکستان مخالف تھے بھارت نے ہمارے خلاف جو اقدامات کیے ہم نے بھی وہی اقدام بھارت کیخلاف کیے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس بار دنیا بھرمیں بھارتی بیانیہ ناکام بنادیا ہم باور کرادیا کہ بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑا جا سکتا ہے کسی کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> روم: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ایک نئی ٹیم کی شمولیت کا امکان مزید مضبوط ہوگیا ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے یورپ ریجنل کوالیفائر میں ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جہاں اٹلی نے اسکاٹ لینڈ کو 12 رنز سے ہرا کر تاریخ رقم کرنے کی دہلیز پر قدم رکھ دیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں سابق آسٹریلوی اوپنر اور اطالوی کپتان جو برنس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اطالوی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 167 رنز بنائے۔ جواب میں اسکاٹش بیٹرز مقررہ ہدف تک پہنچنے میں ناکام...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ محمود خلیل نے امیگریشن حراست کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ سے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے ان کے وکلا نے دو کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے جس میں جھوٹی قید، بدنیتی پر مبنی قانونی چارہ جوئی اور یہود مخالف کے طور پر بدنام کرنے کا الزام لگایا گیا .(جاری ہے) خلیل کو امیگریشن ایجنٹوں نے 8 مارچ کو گرفتار کیا تھا امریکی حکومت انہیں ملک بدر کرنا چاہتی ہے کیونکہ ان پر الزام ہے کہ ان کی سرگرمیاں ملک کی خارجہ پالیسی کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہیں جون کے اواخر میں ایک وفاقی جج نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ خلیل...
    ---فائل فوٹو  ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی مدت ختم ہونے میں 18 روز سے بھی کم دن باقی رہ گئے ہیں جس کے پیشِ نظر پالیسی ساز اہم فیصلے کرنے کے لیے کمیشن کا دو روزہ اجلاس ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات میں 12 اور 13 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔اس اجلاس کا 32 رکنی طویل ایجنڈہ ہے اور اہم پالیسی معاملات پر یہ اجلاس دو روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ممتاز قومی پروفیسر، پروفیسر ایمریٹس اور میرٹوریئس پروفیسر کے ایوارڈ/ تقرری کے لیے پالیسیوں میں نظر ثانی، ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز میں پریکٹس کیڈر کے پروفیسر کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز، ایچ ای سی کے جنرل ایجوکیشن کے اجزاء میں...
    بلاوایو: جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر وِیان ملڈر کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا نے اُن سے کہا ہے کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی۔ ویان ملڈر جو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے قائم مقام کپتان تھے، نے دوسری دن کے لنچ کے وقت 367 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی، اور یوں وہ برائن لارا کے 400 رنز کے عالمی ریکارڈ سے صرف 33 رنز دور رہ گئے تھے۔ میچ کے بعد ملڈر نے کہا تھا کہ انہوں نے برائن لارا کا ریکارڈ اس لیے نہیں توڑا کیونکہ وہ لیجنڈ ہیں اور کچھ ریکارڈز لیجنڈز کے پاس...
    اسلام آباد:فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری سے ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین پی سی ایم اے شیخ عمر ریحان، ملک سہیل حسین اور کنور قطب الدین خان شامل تھے۔ ملاقات میں پورٹس کی کارکردگی، انفراسٹرکچر میں بہتری، بلیو اکانومی، سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بحری ترقی اور ملکی معیشت میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے۔ بحری تجارت اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے تاجروں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ صدر ایف پی سی سی آئی...
    بحری ترقی میں نجی شعبے کا کردار قابل تحسین ہے، وفاقی وزیر بحری امور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری سے ملاقات کی۔وفد میں چیئرمین پی سی ایم اے شیخ عمر ریحان، ملک سہیل حسین اور کنور قطب الدین خان شامل تھے۔ملاقات میں پورٹس کی کارکردگی، انفراسٹرکچر میں بہتری، بلیو اکانومی، سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بحری ترقی اور ملکی معیشت میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے۔ بحری تجارت اور اقتصادی...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ لاہور سے رائیونڈ تک صرف 16 کلومیٹر طویل موٹروے تعمیر کی جائے گی۔ چیئرپرسن قرۃ العین مری کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پر غور کیا گیا۔ وزارت منصوبہ بندی کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے اخراجات کیے گئے تھے۔ رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں 55 غیر منظور شدہ منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جن کے لیے منصوبہ بندی کمیشن مکمل جائزے کے بعد نوآبجکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کرے گا۔ اجلاس میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک غیر معمولی موقع ہونے کیساتھ ایک اہم چیلنج بھی ہے، حکومت نوجوانوں کو قومی ترقی بروئیکار لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔آبادی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہر سال آبادی کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ آبادی میں پائیدار اضافے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے کے لیے پوری دنیا متحد ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ 242 ملین کی آبادی جن میں سے تقریبا 65فیصد کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، کیساتھ پاکستان اپنی تاریخ کے ایک نازک موڑ پر...
    تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید اپنے خلاف مختلف کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں اور کافی عرصہ سے سیاسی منظرنامے سے غائب ہیں، 9 مئی واقعے کے بعد مقدمات اور گرفتاری کے ڈر سے زیادہ تر رہنماؤں نے خاموشی اختیار کرلی تھی یا پھر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے تھے، ایسے میں مراد سعید نے روپوشی کا انتخاب کیا تاہم اب مراد سعید کی ایک مرتبہ پھر سے سیاست اور پارلیمنٹ میں انٹری ہونے والی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، مراد سعید کو سینیٹ میں لانے کے لیے جنرل نشست کا...
    سٹی42 : سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ گرین پنجاب مشن کے تحت سموگ اور ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور تاریخی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران سموگ کے خاتمے کے لیے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔  مریم اورنگزیب نے کہا کہ رواں مالی سال 2025-26 میں مجموعی طور پر پانچ کروڑ 10 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فارسٹ کوریج تصور کی جا رہی ہے۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین  انہوں...
    پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کے معاملے پر اسپیکر نے اجلاس بلانے سے معذرت کرلی۔ ذرائع اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہال فراہم کیا جائے۔ ن لیگ کے بحال ارکان نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے حلف کے لیے اجلاس بلانے سے انکار کر دیا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو کہیں وہ حلف لینے...
    ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت میں 25% سے زیادہ اضافہ ہوا، اور ہم دونوں ممالک کے درمیان مزید معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ، محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ Turut menerima kunjungan hormat Timbalan Perdana Menteri merangkap Menteri Luar Pakistan, Mohammad Ishaq Dar dan bicara kami menyentuh persiapan lawatan rasmi Perdana Menteri Shehbaz Sharif ke Malaysia tidak lama lagi, di mana beberapa MoU dijangka...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) ایک ایسے ملک میں جہاں سرکاری مردم شماری کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح ہندو آبادی 2011 میں 8.54 فیصد سے کم ہو کر 2022 میں 7.95 فیصد رہ گئی، وہاں ہندوؤں کے لیے سیاسی جماعت کا تصور بہت ہی جرات مندانہ ہے۔ بنگلہ دیش نے مذہبی تشدد سے متعلق امریکی انٹیلیجنس سربراہ کا بیان رد کر دیا تاہم تمام مشکلات کے باوجود، بنگلہ دیش سناتن پارٹی (بی ایس پی) نے 26 اگست 2022 کو ڈھاکہ میں اپنے وجود میں آنے کا اعلان کیا۔ حالانکہ بنیاد پرست عناصر کی مخالفت نے اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بی ایس پی کو سیاسی تنظیم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم محمود خلیل، جنہوں نے فلسطین کی حمایت میں یونیورسٹی کیمپس کے اندر احتجاجی مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا، نے جمعرات کے روز ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر کا دعویٰ دائر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں غلط طور پر قید کیا گیا تھا۔ محمود خلیل، قانون کے مطابق، ایک امریکی باشندے ہیں، جنہیں مارچ میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کالجوں کے کیمپس میں فلسطینی حامی احتجاجی تحریک میں ملوث غیر ملکی طلباء کو ملک بدر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ خلیل کو جون میں رہائی سے قبل تین ماہ تک لوزیانا...
    اے سی سے نکلنے والا پانی، جسے اکثر لوگ فضول سمجھ کر ضائع کر دیتے ہیں، درحقیقت بہت قیمتی ہو سکتا ہے، خاص طور پر پانی کی قلت کے شکار علاقوں میں۔ جب اے سی گرم اور مرطوب ہوا کو ٹھنڈا کرتا ہے تو ہوا میں موجود نمی کنڈینس ہو کر پانی کی شکل میں آپ کو اے سی کے پائپ سے نکلتا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ پانی قیمتی کیسے ہے؟ یہ پانی کیمیکل سے پاک ہوتا ہے۔ یہ پودوں کو دینے کے لیے بہترین ہے۔ خاص طور پر انڈور اور باغبانی کے لیے کارآمد ہے۔ علاوہ ازیں اے سی کا پانی فرش، گاڑی، کھڑکیاں اور باتھ روم وغیرہ دھونے کے لیے صاف اور گرد و غبار...
    دبئی میں اب ایئر لائنز ٹکٹ کی خریداری میں کرپٹو کرنسی کا استعمال ہوسکے گا، اس حوالے سے معاہدے طے پا گیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی ایئرپورٹ کے حکام کا اس حوالے سے عالمی کرپٹو حکام کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے تحت اماراتی ایئر لائنز کے ٹکٹس کی خریداری کیلئے کرپٹو کرنسی قابل قبول ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق حکومت دبئی کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری میں بھی کرپٹو کرنسی سے شاپنگ ممکن ہوگی، دبئی کے حکام پُرعزم ہیں کہ دبئی کا ڈیجیٹل وژن کرپٹو کرنسی سے مربوط ہوگا۔ Post Views: 3
    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مستقل امن پر بات چیت ہوگی، نیتن یاہو WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں مجوزہ 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مستقل جنگ بندی کے امکانات پر مذاکرات کیے جائیں گے، لیکن ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر اسرائیل کی شرائط پوری نہ ہوئیں تو ان پر فوجی طاقت سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔نیتن یاہو نے اپنے تازہ بیان میں کہا: “اگر ان 60 دنوں میں حماس نے ہتھیار نہ ڈالے، غزہ کی حکمرانی سے دستبرداری اختیار نہ کی اور اپنی عسکری صلاحیتیں ختم نہ کیں تو ہم خود ان شرائط پر عمل کرائیں گے — چاہے...
    اسکرین گریب - سوشل میڈیا کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4 افراد کو حراست میں بھی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ گرین پنجاب مشن کے تحت سموگ اور ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور تاریخی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران سموگ کے خاتمے کے لیے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔ نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوزکے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ رواں مالی سال 2025-26 میں مجموعی طور پر پانچ کروڑ 10 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فارسٹ کوریج تصور کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سموگ کے خلاف ہماری جنگ صرف موسمی نہیں بلکہ یہ...
    عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آکر جدوجہد میں حصہ لینے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔پاکستان میں جاری دھواں دار بحث کرنے والے مکمل لا علم ہیں جب کہ جمائمہ نے خوفزدگی کا ٹوئٹ جاری کردیا اور انہیں اپنے بچوں کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہو گئی ہے۔امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست تاحال دائر نہیں کی گئی اور نہ کسی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے، ان کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ یا کوئی شناختی کارڈ ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ پاکستان کے ویزے کے لیے...
    لاہور: سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ گرین پنجاب مشن کے تحت اسموگ اور ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور تاریخی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران اسموگ کے خاتمے کے لیے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ رواں مالی سال 2025-26 میں مجموعی طور پر پانچ کروڑ 10 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فارسٹ کوریج تصور کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسموگ کے خلاف ہماری جنگ صرف موسمی نہیں بلکہ یہ سسٹم بیسڈ اصلاحات اور ماحولیاتی...
    اسلام آباد: پاکستان اور روس نے پاکستان اسٹیل ملز (PSM) کراچی کی بحالی اور جدید کاری کے لیے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی صنعتی شراکت داری کو مزید تقویت ملی ہے۔ پاکستان ایمبیسی، ماسکو میں پاکستان کی طرف سے صنعت و پیداوار کے سیکرٹری جناب سیف انجم اور روسی وفد کی طرف سے انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے ڈائریکٹر جناب وادم ویلیچکو نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی جناب ہارون اختر خان اور پاکستان کے روس میں سفیر جناب محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔ اس منصوبے کا مقصد اسٹیل کی پیداوار کو دوبارہ شروع کرنا اور اس میں توسیع کرنا ہے، جو دونوں...
    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  کابل جا کر چائے پینے اور دہشتگردوں کے لیے سرحد کھولنے سے پاکستان کا بڑا نقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے۔ پالیسی ریٹ اور افراط زر میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجیٹ پر آگئی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف ریفارمز پروگرام مکمل ہوا۔ ہماری پوری توجہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے پر ہے۔ پاکستان کو جی 20 میں شامل کرانا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2016 میں پاکستان کی شرح نمو 3.6 فیصد تھی۔ 2018 تک دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن چکے تھے۔ 2022...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک غیر معمولی موقع ہونے کےساتھ ایک اہم چیلنج بھی ہے، حکومت نوجوانوں کو قومی ترقی بروئےکار لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ آبادی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہر سال آبادی کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ آبادی میں پائیدار اضافے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے کے لیے پوری دنیا متحد ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 242 ملین کی آبادی جن میں سے تقریباً 65فیصد کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، کےساتھ پاکستان اپنی تاریخ کے ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ نوجوانوں کی یہ بڑی تعداد ایک...
    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ابوظہبی میں یو اے ای کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ یو اے ای وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا یو اے ای کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام سے تعارف کروایا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی شہریوں کو درپیش یو اے ای ویزا کے ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیکیورٹی تعاون، انسداد منشیات، انسداد اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے اشتراک کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر گفتگو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانس کے ایک 41 سالہ پیشہ ور فائر فائٹر اور شوقیہ اسٹنٹ مین جوناتھن ویرو نے ایک انوکھا اور خطرناک کارنامہ انجام دیتے ہوئے اپنے جسم کو آگ لگا کر موٹر سائیکل پر 1,450 فٹ کا فاصلہ طے کیا۔جوناتھن نے یہ خطرناک اسٹنٹ کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا ہے۔جوناتھن ویرو اس سے قبل بھی دو خطرناک ریکارڈز بناچکے ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ اپنے جسم کو آگ لگا کر بغیر آکسیجن کے 100 میٹر کی دوڑ لگائی تھی، جبکہ دوسری بار اسی طرح آگ میں جل کر 893 فٹ اور 2.5 انچ کا فاصلہ طے کیا تھا۔ان خطرناک کارناموں کے دوران ان کے جسم کے کئی حصے جل بھی گئے تھے،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے جمہوریہ چیک اور یوکرین کے لیے نامزد پاکستانی سفراء نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمہوریہ چیک کے لیے نامزد سفیر شہریار اکبر خان سے ملاقات میں صدر زرداری نے کہا کہ جمہوریہ چیک یورپ میں پاکستان کا ایک اہم شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر نے پارلیمانی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ان شعبوں میں تعاون سے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت مل سکتی ہے۔ انہوں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت پیٹرولیم نے سرپلس ایل این جی کھپانے کے لیے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا۔ نجی ٹی وی سماء نیوز نے وزارت پیٹرولیم ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پابندی ہٹانے سے گیس پریشر اور درآمدی لاگت پر اسسٹڈی شروع کر دی گئی ، قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کا معاہدہ 2030میں ختم ہورہا ہے، معاہدہ ختم ہونے کے بعد ہرسال 4ارب ڈالر کی ایل این جی منگوانا پڑے گی، درآمدی ایل این جی کا خرچہ گھریلو کنکشز سے پورا ہونے سے متعلق اسسٹڈی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کا ٹیرف 1800 اور درآمدی ایل این جی کا 3500ایم ایم سی ایف ڈی ہے، سردیوں میں درآمدی...
    امریکا نے یوکرین کو اسلحہ کی ترسیل دوبارہ شروع کر دی ہے، جسے پینٹاگون کی طرف سے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ، 728 ڈرون اور 13 میزائل فائر انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اب 155 ملی میٹر آرٹلری شیلز اور جدید GMLRS راکٹ یوکرین کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس اقدام کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پہلی بار اپنی صدارتی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے 300 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار براہِ راست پینٹاگون کے ذخائر سے یوکرین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق اس نئے پیکج میں پیٹریاٹ میزائل سسٹمز...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے پوائنٹ پرسن میری بِشوپنگ نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے اہم معدنیات کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے، پاکستان اور  امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال یونیورسٹی آف ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں منعقد ہونے والے سالانہ پاکستانی مینگو فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے میری بِشوپنگ نے کہا کہ ’آگے دیکھتے ہوئے، ہم مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، اقتصادی محاذ پر ہم باہمی طور پر فائدہ مند تجارت اور خاص طور پر پاکستان کے ترقی کرتے ہوئے اہم معدنیات کے شعبے میں تجارتی مواقع کو بڑھانے...
    ٹرمپ کا کینیڈا پر تجارتی دباؤ میں اضافہ، درآمدات پر 35 فیصد نیا ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر اپنے ٹیرف حملے کو تیز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ اگست سے کینیڈا سے درآمدات پر 35 فیصد ٹیرف نافذ کیا جائے گا، جبکہ زیادہ تر دیگر تجارتی شراکت داروں پر بھی 15 سے 20 فیصد کے عمومی ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک خط میں، صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی کو مطلع کیا کہ یہ نیا نرخ یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا، اور اگر...
    پاکستان اور روس نے کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور جدید کاری کے لیے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ صنعتی شراکت داری کی تجدید ہوئی ہے۔ یہ معاہدہ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا، جس پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار سیف انجم اور روس کی جانب سے انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے جنرل ڈائریکٹر وادیم ویلیچکو نے دستخط کیے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری دیدی اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔ ...
    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملی خاتون اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، جس میں کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت تقریباً 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش کو پلاسٹک بیگ میں بند کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے لایا گیا تھا۔ خاتون کی لاش ڈی کمپوزیشن کے ایڈوانس اسٹیج پر تھی، اور اس میں چھوٹے کیڑوں کی موجودگی بھی رپورٹ میں درج کی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کے ناخن ہڈی سے الگ ہو چکے تھے اور چہرہ ناقابل شناخت حالت میں تھا۔ جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں...
    معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کےدبئی کے گھر میں سب سے پسندیدہ کمرہ نماز کا کمرہ ہے۔ جہاں انہیں روحانی سکون ملتا ہے۔ ٹینس کی دنیا میں اپنا نام بنانے والی بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا اب اگرچہ پروفیشنل کورٹ سے ریٹائر ہو چکی ہیں، لیکن اُنہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں دبئی کے پام جمیرا آئی لینڈ پر ایک ایسا گھر بسایا ہے جو سکون، محبت، خوبصورتی اور روحانیت کی جھلک پیش کرتا ہے۔ شعیب ملک کے بغیر بچہ پالنے میں کتنی مشکل ہو رہی ہے، ثانیہ مرزا کا انٹرویو اس شاندار دو منزلہ ولا میں وہ اپنی بہن انعم مرزا اور بیٹے اذہان کے ساتھ رہتی ہیں۔ یہ گھر مبینہ طور پر انہوں...
    تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ انسانی تہذیب اور عالمی امن و ترقی کے لیے ایک اہم محرک ہے، چینی میڈیا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی کانفرنس کے موقع پر،سی جی ٹی این اور رین من یونیورسٹی آف چائنا نے مشترکہ طور پر دنیا کے 41 ممالک کے 12,000 جواب دہندگان پر مشتمل ایک سروے کیا۔ سروے میں جواب دہندگان نے عمومی طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ انسانی تہذیب کی ترقی اور عالمی امن و ترقی کے فروغ میں ایک اہم محرک ہے ۔ یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش...
    چین عرب تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں، چینی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز قاہرہ : چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط ے ملاقات کی۔جمعرات کے روزلی چھیانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور عرب سربراہان مملکت کی حکمت عملی کی رہنمائی میں چین عرب تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو ایک سٹریٹجک بلندی سے دیکھتا ہے اور عرب ممالک کے انصاف پر مبنی مقاصد کی مضبوط حمایت کرتا ہے۔ لی چھیانگ کا کہنا تھا کہ چین ، عرب ممالک کی خود مختاری، اتحاد اور...
    بھارت کی مودی سرکار نے آسام میں بنگالی نژاد مسلم خاندانوں کے گھر بلڈوز کر دیے۔ بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار نے فسطائیت کا نیا وار کرتے ہوئے ایک بار پھر مسلمانوں کو نشانہ بنایا اور اڈانی منصوبے کے لیے آسام کے ہزاروں مظلوم مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلوا دیے ۔ مودی حکومت کا ریاستی ظلم جاری ہے، جہاں عوام بے گھر اور سرمایہ دار راتوں رات علاقے کےمالک بن بیٹھے  ہیں۔ مودی حکومت نے اڈانی کو زمین دینے کے لیے ہزاروں افراد سے زبردستی گھر چھین کر سڑکوں پر پھینک دیا۔  دکن کرونیکل کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے آسام میں بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی بے دخلی مہم شروع کردی گئی ہے۔...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر، ڈالر سستا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس میں 560 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 34 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین معیشت کے مطابق حکومتی اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ کاروباری حلقوں نے اسٹاک مارکیٹ کی اس کارکردگی کو معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی مارکیٹ میں بہتری...
    سانحہ سرہ ڈاکئی، باپ کا جنازہ اٹھانے جا رہے تھے، بیٹے خود کفن میں لپٹے پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز ژوب(آئی پی ایس) بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں پیش آنے والا سفاک دہشتگردی کا واقعہ صرف ایک قومی سانحہ نہیں بلکہ درجنوں خاندانوں کے لیے ناقابلِ برداشت دکھ اور صدمہ لے کر آیا ہے۔اس واقعے میں شہید ہونے والوں میں دو سگے بھائی عثمان اور جابر بھی شامل تھے، جو اپنے والد کے انتقال پر جنازے میں شرکت کے لیے فیملی سمیت پنجاب واپس جا رہے تھے، مگر سفاک دہشتگردوں نے ان کی میتیں بھی لواحقین کے پاس واپس بھجوا دیں۔ شہداء کے بھائی صابر نے سوشل میڈیا پر جذباتی بیان دیا کہ کل...
    جولائی کی مکمل چاندنی رات جسے ’بک مون‘(Buck Moon) کہا جاتا ہے، جمعرات 10 جولائی کو اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ امریکی مشرقی وقت کے مطابق چاند نے شام 4:37 پر طلوع کیا، اور سورج غروب ہونے کے بعد رات 8:53 بجے کے بعد واضح طور پر دیکھا جا سکا۔ یہ بھی پڑھیں:دبئی میں ’اسٹرابیری مون‘ کے طلسمی نظار ے نے دیکھنے والوں کو مسحور کردیا ’بک مون‘ کو یہ نام اس موسم کی مناسبت سے دیا گیا ہے جب ہرنوں (bucks) کے سینگ اُگنا شروع ہوتے ہیں۔ اس چاند کا رنگ طلوع کے وقت سنہری یا سرخی مائل ہوتا ہے، جس کی وجہ ریلی اسکیٹرنگ (Rayleigh Scattering) نامی قدرتی مظہر ہے، جو روشنی کو بکھیر کر چاند کو سرخ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وارم اَپ میچز کے لیے تین وینیوز کا انتخاب کر لیا گیا، میگا ایونٹ آئندہ سال 12 جون سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہوگا۔وارم اَپ میچز کے لیے جن وینیوز کا انتخاب کیا گیا ان میں صوفیہ گارڈنز کارڈف، کاؤنٹی گراؤنڈ ڈربی اور لفبرا یونیورسٹی شامل ہے۔ورلڈ کپ میں شریک 12 ٹیموں کے درمیان 33 میچز 24دنوں میں 7 گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے جس کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں ہوگا۔ اب تک 8 ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ 4 ٹیموں کا فیصلہ آئندہ برس کوالیفائر کے ذریعے کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر بیٹ باریٹ وائلڈ کا کہنا ہے...
    پاکستان کی خاتونِ اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری نے یومِ آبادی 2025 کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہماری توجہ اس بات پر مرکوز رہنی چاہیے کہ ہر ماں صحت مند ہو، ہر بچہ محفوظ ہو، اور ہر خاندان کو ترقی کرنے کا موقع ملے۔ یہ بھی پڑھیں:آصفہ بھٹو کو بطور خاتون اول کیا مراعات حاصل ہوں گی؟ ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق خاتونِ اول نے کہا کہ پاکستان کو زچگی کی صحت، بچوں کی فلاح و بہبود، اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سنگین چیلنجز درپیش ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے زور دیا کہ تولیدی صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ میں...
    خلیل کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہروں کے ترجمان تھے اور اکتوبر 2023ء میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد وہ فلسطینی یکجہتی تحریک کا ایک نمایاں چہرہ بن گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی نژاد امریکی اور کولمبیا یونیورسٹی کے سابق طالبعلم کارکن محمود خلیل نے امریکی سرکاری اداروں کے خلاف 20 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ یہ دعویٰ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی، امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) اور محکمہ خارجہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انہیں ناجائز طور پر حراست میں لیا، جھوٹے الزامات لگائے اور ان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچایا۔ خلیل نے خبر رساں ادارے سے گفتگو...
    فلسطینیوں کے حامی معروف امریکی طالب علم اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم کارکن محمود خلیل نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے، جس میں ان پر غیر قانونی حراست اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خلیل، جو 3 ماہ سے زائد عرصے تک جیل میں قید رہے، نے الزام لگایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے نہ صرف انہیں غیر قانونی طور پر قید کیا بلکہ ان کے خلاف جان بوجھ کر کارروائی کی اور ان کا نام بدنام کیا۔ جمعرات کو دائر کی جانے والی قانونی درخواست میں امریکی محکمہ داخلی سلامتی، امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE)، اور محکمہ خارجہ کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلاول زرداری جب سے فوجی اسٹیبلشمنٹ کے سایہ عاطفت میں آئے ہیں بڑے بڑے خواب دیکھ رہے ہیں۔ پہلے انہوں نے وزیر خارجہ بننے کا خواب دیکھا اور وہ وزیر خارجہ بن گئے۔ اب وہ ملک کا وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ اسی لیے وہ تواتر کے ساتھ فوجی اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے والے بیانات دے رہے ہیں۔ مثلاً انہوں نے ایک بیان میں فرمایا ہے کہ ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں نہیں ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان ایک بار پھر دہشتگردی سے لرز اٹھا۔قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے نہتے مسافروں کو شناخت کے بعد قتل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیانی علاقے سرہ ڈاکئی میں پنجاب جانے والی متعدد بسوں کو روکا گیا، مسافروں سے شناختی کارڈ چیک کیے گئے اور مخصوص افراد کو نیچے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔دہشت گردوں کی بہیمانہ کارروائی میں 9 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، جن میں 2 سگے بھائی عثمان اور جابر بھی شامل تھے جو اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے خاندان سمیت واپس پنجاب جا رہے تھے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے المناک سانحے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح...
    گلگت بلتستان اور چترال اپنی قدرتی خوبصورتی کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں مگر اس خطے کی اصل دولت صرف پہاڑ اور جھیلیں ہی نہیں بلکہ اس کی گہری تاریخ اور ثقافتی ورثہ بھی ہے۔ بدقسمتی سے یہ آثار قدیمہ تیزی سے مٹتے جا رہے ہیں جنہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر زہرا حسین اس نایاب ورثے کو بچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ گلگت بلتستان اور چترال کے دور دراز علاقوں میں جا کر مقامی کمیونٹی سے نہ صرف بات کر رہی ہیں بلکہ انہیں تربیت بھی دے رہی ہیں تاکہ وہ خود اپنے تاریخی ورثے کی...
    پاکستانی آموں کی خوشبو اور ذائقے کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے دوسرا پاکستان مینگو فیسٹیول 10 جولائی 2025 کو قطر کے مشہور بازار سوق واقف میں شروع ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن میں پاکستان کا ’مینگو‘ ڈپلومیسی فیسٹیول، 200 افراد کی شرکت یہ میلہ 10 سے 19 جولائی تک جاری رہے گا اور اس کا اہتمام پاکستانی سفارتخانے نے کیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کے سفیر محمد عامر اور دوحہ بینک کے سابق جنرل مینیجر محمد عتیق نے شرکت کی اور باضابطہ طور پر میلے کا افتتاح کیا۔ تقریب میں قطر کی اعلیٰ شخصیات، مختلف ممالک کے سفیروں، اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس میلے کا مقصد پاکستانی...
    پاکستان نے نیویارک کے تاریخی روزویلٹ ہوٹل کی مالیت کم از کم ایک ارب ڈالر مقرر کی ہے اور حکومت اس قیمتی اثاثے کی ازسرِنو ترقی کے لیے کسی پارٹنر کو اقلیتی حصہ دینے پر تیار ہے۔ امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کے نام پر بننے والا یہ 100 سال سے بھی پرانا ہوٹل مین ہیٹن کے وسط میں واقع ہے اور پاکستان کے سب سے قیمتی غیرملکی اثاثوں میں شمار ہوتا ہے۔ پاکستان نے یہ ہوٹل سن 2000 میں خریدا تھا۔ مالی نقصانات کے باعث، ایک ہزار کمروں پر مشتمل یہ ہوٹل 2020 میں بند کر دیا گیا تھا، تاہم کچھ عرصے کے لیے اسے مہاجرین کے لیے شیلٹر کے طور پر بھی استعمال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی...
    بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پشت پناہی سے کام کرنے والی دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے ایک بار پھر انسانیت سوز کارروائی کرتے ہوئے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے دس بے گناہ پاکستانی شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ یہ واردات لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیانی علاقے میں اُس وقت پیش آئی جب دہشتگردوں نے زبردستی سڑک پر غیرقانونی ناکہ لگا کر گاڑیوں کو روکا اور شناخت کی بنیاد پر مخصوص افراد کو زبردستی ساتھ لے گئے۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک سنگین نوعیت کی دہشت گردی ہے، بلکہ نسلی امتیاز پر مبنی نفرت، تعصب اور شدت پسندی کی بدترین شکل بھی ہے۔ اس نوعیت کی اغوا کاری محض اتفاقی نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے...
    سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے حالیہ مردم شماری کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مملکت کی کل آبادی 3 کروڑ 53 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کی آبادی میں مردوں کا تناسب 62.1 فیصد ہے جبکہ خواتین کی شرح 37.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے جائیداد خریدنے کا نیا نظام منظور سعودی شہری مجموعی آبادی کا 55.6 فیصد ہیں، جب کہ غیر ملکیوں کی تعداد 44.4 فیصد ہے، جو کہ مملکت میں موجود تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔ عمر کے اعتبار سے 22.5 فیصد افراد کی عمر 15 سال سے کم ہے، جب کہ 15 سے 64...
    حال ہی میں اداکار سدھارتھ شکلا اور شیفالی جریوالا کی مبینہ طور پر ہارٹ اٹیک سے موت کو سوشل میڈیا پر اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹس اور کورونا ویکسین سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹس کو زیادہ مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شیفالی جریوالا کو دل کا دورہ کیوں پڑا؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹس کیا ہیں اور اس کے انسانی صحت پر کیا منفی اثرات ہوسکتے ہیں، کس عمر کے افراد ان ٹریٹمنٹس کو لے سکتے ہیں؟ اور ان ٹریٹمنٹس کو لینے سے قبل کن چیزوں کو مد نظر رکھنا ضروری ہے جانتے ہیں ماہرین سے۔  ماہرین صحت کے مطابق اینٹی ایجنگ دراصل وہ طبی، غذائی یا کاسمیٹک...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پنجاب حکومت کے انتظامات انتہائی شاندار اور منظم رہے۔ عالمی حالات کے تناظر میں اس سال محرم الحرام حساس تھا مذہبی ہم آہنگی کی فضا قابلِ تحسین رہی اور علماء کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایوارڈ کے لیے نامزد کرنا اس ہم آہنگی کا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ  کے وژن کے مطابق "ستھرا پنجاب" کے بعد اب "سدھرا پنجاب" پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد پنجاب کو جرائم سے پاک بنانا ہے۔ سی سی ڈی کی شاندار کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ لاہور میں جرائم کی شرح میں 68 فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ چکوال، بھلوال اور گجرات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن +اے پی پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپکنگ کارپوریشن(PNSC) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے لیے جامع منصوبہ طلب کرلیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شپنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، انہوں نے ہدایت دی کہ شپنگ شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔علاوہ ازیں وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آصف زرداری نے ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2025 جاری کردیا۔اس آرڈیننس کا اطلاق پورے ملک پر ہوگا اور فور طور پر نافذالعمل ہوگا، اتھارٹی ایک کارپوریٹ ادارے کی حیثیت رکھے گی، مقدمات دائر کرسکے گی۔ آرڈیننس کے مطابق یہ اتھارٹی جائیداد رکھ سکے گی، خریدوفروخت کرسکے گی اور معاہدے کرسکے گی، اتھارٹی کا صدر دفتر اسلام آباد میں ہوگا، کہیں بھی علاقائی دفاتر قائم کر سکے گی۔اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات اور سروس فراہم کنندگان کے لیے لائسنس جاری، معطل یا منسوخ کرسکے گی، اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات کی نگرانی اور ضابطہ کار کے لیے ضوابط بنائے گی۔آرڈیننس میں کہا گیا کہ اتھارٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان کے 32ویں علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے۔ ان کے دورے کا مقصد علاقائی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور سیکیورٹی امور پر رکن ممالک کے ساتھ بات چیت کو فروغ دینا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر سید احسن رضا اور ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے اسحاق ڈار کا پرتپاک استقبال کیا۔ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں اقتصادی، تجارتی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ یہ دورہ پاکستان کی خارجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈ یسک ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ تینوں مقامات پر سیکورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔شاہد رند کے مطابق لورالائی کے قریب بعض مسافروں کے اغوا کی اطلاع موصول ہوئی ہے، مسافروں کی بحفاظت واپسی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کے لیے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں ۔دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب روڈ پر محکمہ زراعت کے دفتر کے قریب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">’’پھر ذرا اس وقت کا تصور کرو جب تمھارے رب نے فرشتوں سے کہا تھا کہ میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں‘‘ (البقرہ: 30)۔ فرشتوں سے کلام اور جنت میں قیام کے بعد یہ مرحلہ آتا ہے کہ سیدنا آدمؑ کو حکم ہوتا ہے: ’’ہم نے کہا کہ تم سب یہاں سے اُتر جائو پھر جو میری طرف سے کوئی ہدایت تمھارے پاس پہنچے تو جو لوگ میری اس ہدایت کی پیروی کریں گے ان کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہ ہوگا۔ اور جو اس کو قبول کرنے سے انکار کریں گے اور ہماری آیات کو جھٹلائیںگے وہ آگ میں جانے والے لوگ ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے‘‘ (البقرہ: 38)۔ ان آیات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر احسان فرماں برداری کی انتہا ہے تو یہ ہر نیک کام میں ہونا چاہیے۔ لیکن احسان کے ایک مفہوم کے مطابق ان سب کاموں میں سے چوٹی کا کام اللہ کا کلمہ بلند کرنے کا کام ہے اور اس کو خصوصاً احسان کہا گیا ہے۔ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کے مندرجہ ذیل اقتباسات اس کی وضاحت کرتے ہیں: ’’ان دونوں چیزوں کے فرق کو ایک مثال سے یوں سمجھیے کہ حکومت کے ملازموں میں سے ایک تو وہ لوگ ہیں جو نہایت فرض شناسی و تن دہی سے وہ تمام خدمات ٹھیک ٹھیک بجا لاتے ہیں جو ان کے سپرد کی گئی ہوں۔ تمام ضابطوں اور قاعدوں کی پوری پوری پابندی کرتے ہیں اور کوئی کام ایسا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صحیح اسلامی زندگی صحیح اسلامی زندگی جماعت کے بغیر نہیں ہوتی۔ زندگی کے صحیح اسلامی زندگی ہونے کے لیے سب سے مقدم چیز اسلام کے نصب العین (اقامت ِدینِ حق) سے وابستگی ہے۔ اس وابستگی کا تقاضا ہے کہ آدمی نصب العین کے لیے جدوجہد کرے، اور جدوجہد اجتماعی طاقت کے بغیر نہیں ہوسکتی۔ لہٰذا جماعت کے بغیر کسی زندگی کو صحیح اسلامی زندگی سمجھنا بالکل غلط ہے۔ یہ دوسری بات ہے کہ کوئی شخص ہماری اس جماعت میں شامل نہ ہو اور کسی اور ایسی جماعت سے اس کا تعلق ہو جو یہی نصب العین رکھتی ہو اور جس کا نظامِ جماعت اور طریق جدوجہد بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق ہو۔ اس صورت میں ہم اس کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ضیا مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے وفد کی ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضیا مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے ایک نمائندہ وفد جس کی قیادت صدر اسماعیل عمر ، نائب صدر بشیر قاسم ، جوائنٹ سیکرٹری جاوید احمد ، سینئر صحافی عبیداللہ اور اختر ملنگ کررہے تھے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے گوادر میں منشیات کی روک تھام اور وائن اسٹورز پر شراب کی فروخت اور کنٹرول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے کم عمر لڑکوں کو شراب کی فروخت پر مکمل پابندی اور علاقے میں منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر قائم 22 کمپنیوں پر ایرانی تیل کی فروخت میں مدد کرنے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ پابندی شدہ کمپنیاں ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ میں قائم ہیں۔محکمے نے کہاکہ تیل کی فروخت سے ایران کی طاقتور ترین نیم فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کو مالی فائدہ ہوتا ہے۔ امریکا نے القدس فورس کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔ محکمہ خزانہ نے کہاکہ القدس فورس ایران سے باہر ایسی کمپنیوں کا استعمال کرتی ہے جو بظاہر کاروبار لیکن درپردہ ایران کے لیے کام کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے ایرانی تیل کی فروخت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائزمرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کارپوریٹ،نان کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے لیے ای انوائسنگ سسٹم کے نفاذ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ شکوہ کیا ہے ایف بی آر نے اس نئے سسٹم کے نفاذ سے قبل نہ تو اسٹیک ہوڈرز سے مشاورت کی اور نہ ہی آگاہی سیشن کا اہتمام کیا جس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو ای انوائسنگ کے نفاذ سے مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا ایف بی آر اس نئے سسٹم پر عمل درآمد سے قبل آگاہی سیشن کا اہتمام کرے اور ٹیکس دہندگان کی مشکلات کا جائزہ لیتے ہوئے...
    پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی داخلی جنگ لڑ رہا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی آج بھارت اور پاکستان دونوں کے لیے خطرہ ہے، ماضی کو بھول کر اب بھارت اور پاکستان کو جامع مذاکرات کی طرف آنا ہوگا، دونوں ملکوں کے لیے اس مشترکہ چیلنج سے نکلنے کا راستہ تعاون ہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مدلل انداز اختیار کر کے پاکستانی موقف اور زمینی حقائق کو موثر انداز میں بیان کیا ہے۔ دوران انٹرویو انھوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے...
    ہماری سوسائٹی ذہنی طور پر کس قدر بیمار اور خصوصاً خواتین کے لیے کتنی غیر روادار ہو چکی ہے، اِس کا اندازہ ملک بھر میں آئے روز خواتین کے بہیمانہ اور لرزہ خیز قتل اورپر اسرار اموات سے کیا جا سکتا ہے۔ اِس صورتحال میں کون کہہ سکتا ہے کہ یہ کسی اسلامی سماج کی تصویر ہے؟ 9جولائی 2025 کو روزنامہ ’’ایکسپریس‘‘ سمیت ملک کے کئی دیگر اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے یہ ہوشربا خبر دی ہے کہ راولپنڈی کے نزدیک پڑنے والے مشہور قصبے ’’روات‘‘ میں ایک سنگدل شخص نے اپنی سولہ سالہ بیٹی کو قتل کر دیا ہے ۔ مقتولہ کا جرم کیا تھا؟ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ مہک شہزادی ٹک ٹاکر تھی۔ والد کو اُس کی...
    بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دل دہلادینے والے واقعے میں پریشان باپ نے بیٹی کے علاج کے لیے رقم نہ ہونے پر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دل خراش واقعہ اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں قرض میں ڈوبے باپ نے فیس بک لائیو آکر بیٹی کے لیے انسولین خریدنے کے لیے مالی مدد مانگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ریئل اسٹیٹ کا کام کیا کرتا تھا اور کئی لوگوں کا مقروض تھا اور قرض چکانے کے لیے رقم نہ تھی۔ پولیس کے بقول اس کی بیٹی ذیابیطس کی مریضہ تھی اور اس کے پاس بیٹی کے لیے انسولین خریدنے تک کے پیسے نہیں تھے۔ مذکورہ شخص ویڈیو میں مسلسل روتا رہا۔ اس نے کہا کہ وہ قرض کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی عدالت عظمیٰ نے جمعرات کو کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی یمن میں پھانسی کے خلاف دائر درخواست پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ نرس نمیشا کو 16 جولائی کو پھانسی دی جائے گی۔ایک سینئر وکیل نے جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس جوائے مالیا باغچی کی بنچ کے سامنے فوری سماعت کے لیے عرضی داخل کی۔ یہ عرضی سیو نمیشا پریا انٹرنیشنل ایکشن کونسل کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔سینئر وکیل نے دلیل دی کہ شرعی قانون کے مطابق اگر مقتول کے لواحقین “خون بہا” قبول کرنے پر راضی ہو جائیں تو کسی شخص کو رہا کیا جا سکتا ہے اور اس آپشن پر غور کرنے کے لیے بات چیت کی جا سکتی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانسپورٹیشن کے سیکریٹری سیان ڈفی کو امریکا کی خلائی ایجنسی ناسا کا عبوری منتظم مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ڈفی سیان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمارے مواصلات کے امور کو زبردست انداز میں سنبھال رہے ہیں، جن میں جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کی تیاری اور سڑکوں اور پلوں کی بحالی شامل ہے۔ وہ ناسا جیسے اہم ادارے کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب ہوں گے، چاہے یہ عہدہ وقتی ہی کیوں نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ نے ناسا کے لیے ایلون مسک کے اتحادی جیرڈ آئزک مین کی نامزدگی واپس لے لی سیان ڈفی نے اس اعلان کے فوراً...
    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند—فائل فوٹو ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کےقریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ خودکش دھماکے میں اختر مینگل اور قیادت محفوظ رہی، ہم ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں: ترجمان بلوچستان حکومتشاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء محفوظ ہیں۔ جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مسافروں کی بحفاظت واپسی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز...
    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی برف سے حملے اور مسافروں کو اغوا کرنے کی اطلاعات ہیں۔ مسلح افراد نے قلات کے مقام مرجان کے قریب قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کی اور 2 ٹرکوں کو نذرِ آتش کردیا۔ پولیس کے مطابق واقع میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے بعد گڈز اونرز ایسوسی ایشن نے معدنیات کی سپلائی معطل کر دی۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں دہشتگردی کی بھارتی سرپرستی کے ٹھوس شواہد سامنے آگئے دوسری طرف سر ڈھکہ کے علاقے میں مسلح افراد نے مسافر بسوں پر حملہ کردیا جس میں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسافروں کی اغوا کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے تصدیق...
    ذرائع انکوائری کمیٹی نے کہا کہ رپورٹ مرتب کی جارہی ہے 2 سے 3 روز میں جمع کرا دی جائے گی۔ 27 جون کو دریائے سوات میں سیلاب میں پھنس کر 13 افراد جاں بحق ہوئے جس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی گئی تھی اسلام ٹائمز۔ سانحہ سوات کے حوالے سے تحقیقات کے لیے مقرر کی گئی ڈیڈ لائن گزر گئی لیکن انکوائری کمیٹی رپورٹ پیش نہیں کرسکی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے انکوائری کمیٹی کو 7 روز میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کمیٹی نے متعدد متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے، ریسکیو، آبپاشی، ریلیف، پی ڈی ایم اے، ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام سے انکوائری کی گئی ہے۔ ذرائع...
    وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے قانونی، انتظامی اور ادارہ جاتی کاموں کی فوری تشکیل نو کی ہدایت کی ہے۔وہ اسلام آباد میں نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ادارے کو مزید موثر بنانے کے لیے کمیشن کی حالیہ کارکردگی کا تیسرے فریق سے جائزہ لیا جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے ٹیرف نظام کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے نیشنل ٹیرف کمیشن کی جدید خطوط پر تنظیم نو ضروری ہے۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ این ٹی سی کے پاس گھریلو کاروبار، درآمدات، برآمدات اور مارکیٹ کے منظر نامے سے متعلق تمام زمینی حقائق کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے کی صلاحیت...
    جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اسی طرح ٹیکنوکریٹ کے لئے اعظم سواتی اور ارشاد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اسی طرح ٹیکنوکریٹ کے لئے اعظم سواتی اور ارشاد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ  خواتین کے لیے عائشہ بانو اور ایڈووکیٹ راج کماری کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔
    اقوام متحدہ کی ایک ٹیم نے بالآخر کل غزہ میں تقریباً 75 ہزار لیٹر ایندھن پہنچا دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کا کہنا ہے کہ یہ گزشتہ 130 دنوں علاقے میں ایندھن کی پہلی ایسی ترسیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی جو مقدار کل غزہ پہنچائی کی گئی وہ توانائی کی ایک دن کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بھی کافی نہیں ہے۔ ایندھن تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور اگر فوری طور پر بڑی مقدار میں ایندھن داخل نہ ہوا تو خدمات بند ہو جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا غزہ جانے والی امدادی کشتی پر چھاپہ، گریٹا تھنبرگ اور گیم آف تھرونز کے اداکار سمیت تمام کارکن گرفتار واضح رہے...
    دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ میں دوسرے دن جمعرات کو مشقوں کا سلسلہ جاری رہا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بدھ سے شروع ہونے والے کیمپ میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کمر کس لی۔ کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کرنے والے نیوزی لینڈ کے مائک ہیسن نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کو مختلف ٹاسک دیے۔ اسپنرز کے لیے سازگار میرپور کی وکٹوں پر میزبان بولرز کا مقابلہ کرنے کے لیے بیٹرز کو خصوصی ٹریننگ کرائی گئی۔مائیک ہیسن نے نیٹ پریکٹس سیشن کے بعد بیٹرز کو گھاس پر مسلسل مشقیں کرائیں۔ دوسری جانب اسپنر ابرار احمد کو بھی بولنگ کے لیے خصوصی ہدایات دیں۔ فیلڈنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی چیف آف سٹاف نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے معاہدے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔دوسری طرف قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایال زامیر نے اسرائیلی ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ ہم نے کئی اہم نتائج حاصل کیے ہیں، ہم نے حماس کی حکمرانی اور فوجی صلاحیتوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے، ہم نے جس آپریشنل طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اس کی بدولت یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے حالات اب سازگار ہیں۔ادھر حماس کا کہنا ہے کہ وہ غزہ جنگ...
    سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔ جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔  اسی طرح ٹیکنوکریٹ کے لئے اعظم سواتی اور ارشاد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ  خواتین کے لیے عائشہ بانو اور ایڈووکیٹ راج کماری کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔ بھارت کی مشہور ٹینس پلیئر والد کے ہاتھوں قتل
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کویت نے دوماہ کے دوران اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر 6300 غیرملکیوں کو ملک بدر کردیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے مئی اور جون 2025 کے دوران تقریباً 6300 تارکین وطن کو ملک بدر کیا ہے، ملک بدری رہائش اور لیبر کے ضوابط کو نافذ کرنے کے لیے جاری مہم کا حصہ بتائی گئی ہے۔ملک بدر کیے گئے بہت سے افراد کو مختلف داخلی شعبوں نے محکمہ کے حوالے کیا تھا اور بعض صورتوں میں وہ عدالتی فیصلوں کے تابع تھے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ جلاوطنی کے طریقہ کار کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ قیدیوں کو ان کی عارضی حراست کے دوران...
    صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاؤلہ نے گاڑی مالکان کی سہولت کے لیے موٹررجسٹریشن ونگ ہفتے اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوک سینٹر کراچی میں قائم موٹر رجسٹریشن ونگ ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ اقبال احمد لغاری نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق سوک سینٹر کراچی میں موٹر رجسٹریشن ونگ ہفتہ اور اتوار کو صبح 10 تا 4 بجے تک کھلا رہے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ و اتوار موٹرسائیکل ملکیت کی منتقلی، کار و موٹر سائیکل نمبر پلیٹس کے اجراء، رسید اور واجبات کی ادائیگی کے لیے مختص...
    پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو (تقریباً 62 کروڑ روپے) کا گرانٹ معاہدہ طے پایا ہے جس کا مقصد ملک میں کارپوریٹ گورننس کو بہتر بنانا اور کاروباری ماحول کو ترقی دینا ہے۔ معاہدے پر دستخط یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیوانکا اور اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کیے۔ یہ مالی معاونت یورپی یونین کے ‘ملٹی اینوئل انڈیکیٹو پروگرام 2021–2027’ کے تحت دی جا رہی ہے جو خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی، خواتین کی قیادت میں کام کرنے والے اداروں اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کی ماحولیاتی بہتری کی جانب منتقلی کو فروغ دے گی۔ پروگرام میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے متعلق قانونی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی شدید گرمی کی لہریں اور دیگر ماحولیاتی عوامل معمر افراد (بزرگوں) کے لیے شدید خطرات کا باعث بنتے جا رہے ہیں اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق UNEP کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ Frontiers 2025 میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ، گلیشیئرز کا پگھلنا، اور شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نہ صرف انسانی زندگی بلکہ قدرتی ماحولیاتی نظام کو بھی غیر معمولی دباؤ میں ڈال رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا کہ 1990 کی دہائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔میڈیاذرائع کے مطابق جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔اسی طرح ٹیکنوکریٹ کے لئے اعظم سواتی اور ارشاد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ خواتین کے لیے عائشہ بانو اور ایڈووکیٹ راج کماری کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وڈیو پوسٹنگ سروس یوٹیبونے اپنی مونیٹائزیشن پالیسی میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے باعث اب یوٹیوب سے پیسہ کمانے والے ہزاروں افراد کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔یوٹیوب کی جانب سے مونیٹائزیشن پالیسی میں 15 جولائی سے اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد اصلی اور تخلیقی وڈیوز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جبکہ غیر مستند، غیر معیاری، دہرائے گئے اور بڑے پیمانے پر اے آئی سے تیار کردہ مواد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔اس وقت دنیا بھر میں اربوں افراد یوٹیوب کو آمدنی کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اور ایک رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی بدولت یوٹیوب میں اے آئی سے تیار کردہ...
    گوگل سرچ کے مقابلے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی دو بڑی کمپنیاں اوپن اے آئی اور پرپلیکسیٹی مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سرچ براؤزر متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ یورو نیوز کے مطابق بدھ کے روز پرپلیکسیٹی اے آئی نے اعلان کیا کہ کمپنی نے میک اور ونڈوز کے لیے کامیٹ نامی ایک آزاد سرچ انجن لانچ کیا ہے جس نے گوگل کروم یا ایپل کے سفاری جیسے روایتی براؤزرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فی الحال یہ سرچ انجن صرف ان لوگوں کے لیے دستیاب ہے جنہوں نے پرپلیکسیٹی میکس کو سبسکرائب کیا ہوا ہے اور ان محدود افراد کو اس تک رسائی ہے جن کو نیا پلیٹ فارم آزمانے کی دعوت موصول ہوئی تھی۔ نئے سرچ انجن کی آزمائش...
    غزہ کے 2 بڑے اسپتالوں نے مدد کے لیے اپیل کی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے محاصرے کی وجہ سے ایندھن کی قلت جلد ہی طبی مراکز کو خاموش قبرستانوں میں تبدیل کر سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں : کھانا اور ادویات لینے آئے بیمار بچوں و خواتین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 15 افراد شہید شمالی غزہ سٹی کے الشفاء اسپتال اور جنوبی خان یونس کے ناصر اسپتال کی جانب سے یہ وارننگ اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے انکلیو پر بمباری جاری رکھی جس میں کم از کم 74 افراد شہید ہوئے۔ غزہ کی سب سے بڑی سہولت الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ نے صحافیوں کو بتایا...
    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ جمعرات کے روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا۔ یہ بھی پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کوالالمپور میں منعقدہ آسیان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، دفتر خارجہ اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم  نے ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور قریبی تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  اسحاق ڈار نے کمیونٹی کی مختلف شعبوں میں خدمات اور محنت...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، عمران خان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلاناچاہتے ہیں تو چلائیں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلواسکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی خود ان پرمنحصر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، عمران خان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلاناچاہتے ہیں تو چلائیں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلواسکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی خود ان پرمنحصر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی کا کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویانا: جرمنی اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی ہم منصب پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فوری انسانی امداد کی فراہمی ممکن بنائیں اور فلسطینیوں کے لیے سیاسی مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے لیے سفارتی عمل کی بحالی میں کردار ادا کریں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق تین ملکی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے کہاکہ بین الاقوامی انسانی قوانین اور اخلاقی ذمے داریوں سے انحراف ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن انسانیت اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ہمارے لیے غیر متنازع اصول ہیں، غزہ کی صورتحال پر تشویش ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایک...
    سانحہ سوات سے متعلق قائم انکوائری کمیٹی مقررہ ڈیڈ لائن میں تحقیقات مکمل نہ کرسکی، حکومت نے کمیٹی کو 7 روز میں رپورٹ مرتب کرکے جمع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ سوات کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیٹی مقررہ 7 روزہ ڈیڈلائن میں رپورٹ مکمل نہ کر سکی، تحقیقاتی عمل جاری ہے اور رپورٹ آئندہ 2 سے 3 روز میں جمع کرا دی جائے گی۔ انکوائری کے دوران سوات ریسکیو، آبپاشی، ریلیف، پی ڈی ایم اے، ٹی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے 50 سے زائد افسران اور اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے گئے۔ تحقیقاتی ٹیم مختلف محکموں کی کارکردگی اور غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ سانحہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:ٹرمپ انتظامیہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیس پر پابندیاں عائد کر رہی ہے، جو غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی بڑی ناقد ہیں۔امریکا کے سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے اس اقدام کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کی فرانسسکا البانیس کے لیے حمایت سے جوڑا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کے کچھ ججوں پر امریکہ نے پہلے ہی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے یہ اقدام فرانسسکا البانیس کے امریکی یا اسرائیلی شہریوں کے خلاف مقدمہ چلانے کی کوششوں میں براہ راست آئی سی سی کے ساتھ شامل ہونے کی وجہ سے اٹھایا گیا۔انھوں نے یہ الزام بھی عائد کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی یونین کے ساتھ ’’تعمیری بات چیت‘‘ کے بعد اسرائیل نے محصور غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے فوری نوعیت کے متعدد اقدامات پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس کاکہنا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کی حالیہ قراردادوں اور یورپی یونین کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے نتیجے میں اسرائیل نے ایسے نمایاں اقدامات پر آمادگی ظاہر کی ہے جن سے غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی، یہ اقدامات آئندہ چند دنوں میں نافذ العمل ہوں گے۔کایا کالاس کاکہنا تھا کہ  اسرائیل اور یورپی یونین اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ بڑے پیمانے پر امداد براہِ راست غزہ...
    جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی—فائل فوٹو صنعتی تنازعات کے حل کے لیے ملک کے 7 شہروں میں قائم این آئی آر سی کورٹس کو ویڈیو لنک سے منسلک کر دیا گیا۔چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کی ہدایت پر تمام عدالتوں میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ویڈیو لنک کی سہولت کے باعث ججز کے ٹی اے ڈی اے کی مد میں بننے والے لاکھوں روپے بچا لیے گئے، اس رقم کو اسٹاف کے جوڈیشل الاؤنس میں شامل کیا جائے گا۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے این آئی آر سی کی تمام کورٹس میں زیرِ التواء کیسز جلد نمٹانے اور عدالتوں کو ویڈیو لنک سے...