2025-09-19@04:59:16 GMT
تلاش کی گنتی: 118

«مکھی کو»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہے کہ عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں۔   اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  علیمہ خان نے بتایا کہ  عمران خان نے کہا ہے کہ جیسے چیزیں آج کل ہورہی ہیں، اس سے  واضح ہوگیا ہے کہ مقصد یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھو اور دوسرا یہ کہ پی ٹی آئی کو ختم کرو۔ انہوں نے کہا کہ 3سال سے جتنی سازشیں چل رہی تھیں،  مقصد یہی تھا کہ بانی کو جیل میں کیسے رکھنا ہے اور پی ٹی آئی کو کیسے ختم کرنا ہے۔...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ 5فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 3فروری کوادارہ نورحق میں ”کشمیر کانفرنس“،4فروری کو شہر بھر کی شاہراؤں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور 5فروری کوجیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ”یوم یکجہتی کشمیر ریلی“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پانچ فروری کودنیا میں یوم یکجحتی کشمیر بنایا جاتا ہے، قاضی حسین نے اس تحریک کی بنیاد رکھی،پیپلزپارٹی نے اپنے ویژن ”جہالت سب کے لیے“ کے مطابق سندھ اسمبلی میں قانون پاس کر کے جامعات کی خود...
    شکارپور میں شب شہداء کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی شرانگیز سرگرمیوں کو روکنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ لیکن افسوس کہ آج بھی پورے سندھ میں انکی شرانگیز سرگرمیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 10 سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود شکارپور کے عوام، اہل تشیع اور وارثان شہداء نے شہداء کی یاد میں کانفرنس ریلی اور مشعل بردار جلوس نکال کر یہ ثابت کر دیا کہ شہدائے راہ حق زندہ ہیں۔ ان کا مشن زندہ ہے اور ہم ان کے پیغام اور مقاصد کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار...
    شکارپور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہدائے نماز جمعہ نے اللہ کے گھر مسجد میں حالت نماز میں اپنے خون کا نذرانہ دیکر مولا علی علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر عمل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء محفل بشریت کی شمع ہیں۔ جو خود جل کر محفل بشریٰ کو منور کرتے ہیں۔ شہداء ہمارے محسن ہیں، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد کرتی ہیں۔ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو زندہ رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک وزیر آباد، بھرکن عبدو کا دورے کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقات کرتے...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِِ خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان طالبان کی تحویل میں مزید امریکی شہری ہوئے تو امریکہ ان کی اعلیٰ قیادت کے سر وں کی قیمت مقرر کرے گا۔ ہفتے کو وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ ’’ سننے میں آیا ہےکہ طالبان کے پاس مزید امریکی یرغمال ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اگر یہ سچ ہے تو ہم فوری طور پر ان کے رہنماؤں پر بڑے انعام کا اعلان کریں گے جو ممکنہ طور پر اس سے بھی زیادہ ہوگا جس کا اعلان ہم نے بن لادن کے لیے کیا تھا۔‘‘ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کچھ روز قبل...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں،اس حکومت نے سوائے جمہوری اقدار کی پامالی کے کچھ نہیں کیا، ان کو ترسیلات زر بھیجنا ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے جو آپ کی ہی گردن دبوچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے کے روز اڈیالہ جیل میں وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ نو مئی کا واقعہ خود اسٹیبلشمنٹ نے کروایا تھا، اسٹیبلشمنٹ نے خود آگ لگا...
    انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے 20 سال بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس کے مطابق 15 ممالک کا سفر کرنے والے پاکستان اور آزاد کشمیر کے 9 شہروں کے افراد اور 2 غیرملکی ایئرلائنز کے مسافروں پر کڑی نگرانی کی جائے گئی۔ ایف آئی اے ایڈوائزری کے مطابق، منڈی بہاالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور بھمبر کے شہریوں پر نظر رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ 15 سے40 سال عمر کے مسافروں پر نگرانی سخت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ ایف آئی اے نے سعودی...
    اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کے دل میں کوئی چور نہیں تو انکو کمیشن بنا لینا چاہیئے، حکومت کو سیاسی طور پر اسکا فائدہ ہوگا، وہ بطور فریق اس سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کو 31 جنوری کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے حکومت کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات کا فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو واقعات ہوئے ہیں، قوم کو سچ بتانے کے لیے...
    اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔  صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ مل کر امریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا متمنی ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ برسوں سے یہ دو عظیم ملک اپنے لوگوں کے لیے خطے میں  امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور ہم یہ تعاون  مستقبل میں بھی جاری...
    سپریم کورٹ میں تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین نے 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئینی بینچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں 27 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر ہو گئیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ سماعت کرے گا، آئینی ترمیم کےخلاف 18 سے زائد درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین نے 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
    حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے کردار کو خراب ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پیپلز پارٹی میں برادشت کا مادہ ہے، پیپلز پارٹی کا گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں میڈیا ٹرائل بھی کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی جمہوریت پسند پارٹی رہی اور برداشت کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پیر کو پریس کلب حیدرآباد میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرکے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ (ایچ یو جے) کی نومنتخب باڈی جس میں صدر سینئر صحافی حامد شیخ، جنرل سیکریٹری علی حمزہ زیدی، سینئر نائب صدر سینئر صحافی فیض کوسو،...
    لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہار اسکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سیاست بہت اچھی چیز ہے اور خدمت کا نام ہے، ہم نے تشدد کی سیاست کبھی نہیں کی، ہم لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں،کبھی نہیں کہا کہ میری خاطر سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اور پولیس کی وردیاں پھاڑ دو، ڈوبتی معیشت کو بہتری کی طرف لے کر آئے ہیں، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا،ا سٹاک مارکیٹ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے خطے میں سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو بڑھانے کے لیے مزید راستے تلاش کرنے اور دوطرفہ مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کو بیرونی اثرات کے خلاف لچکدار رہنا چاہیے۔ آرمی چیف نے جنوبی ایشیا سمیت خطے کے ممالک میں...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ کابینہ میں پنجاب کے نوجوانوں کیلئے اپنی نوعیت کی پنجاب فنانس کاروبار کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نوجوانوں کو بغیر لیز کے سرکاری زمین اور بلا سود 3 کروڑ تک قرضہ فراہم کرے گی۔ کسی بھی فتنہ کا حصہ بننے کی بجائے پاکستان کی ترقی پسند یوتھ اس وقت مریم نواز سے امیدیں وابستہ کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت 1 لاکھ کے قریب چھوٹے اور درمیانے درجے کے سٹارٹ اپ شروع کرے گی۔مریم نواز جو کام پنجاب کے نوجوانوں کیلئے کررہی ہے، دوسرے صوبوں کے نوجوان بھی اسکی خواہش کررہے ہیں۔طلباء کیلئے لیپ ٹاپس کی تعداد 40 ہزار تک بڑھائی جا رہی ہے۔ سکینڈ اور تھرڈ...
    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سینیٹر طلال چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے کیسز میں سزا سے بچنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قصوروار فریق کو کوئی جلدی نہیں ہوتی، عمران خان توشہ خانہ کیسز میں بھی ہر روز طبی عذر پیش کرتے رہے، کیسز میں تاخیر کرنے میں عمران خان نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، بے گناہ بندہ کبھی تاریخ نہیں لیتا اور عذر پیش نہیں کرتا۔ ان کہنا تھا کہ بند لفافہ کابینہ میں لے جانے اور منظور کروانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن کیس...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت اپنی ہی پارٹی کے رویے پر پھٹ پڑے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ عزت سے بڑی کوئی چیز نہیں، اب کوئی بولے گا تو بھرپور جواب دوں گا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک پارٹی کا ساتھ ہے پھر یہ پارٹی اپنی جیب میں رکھیں۔ پارٹی کے کچھ لوگ چاہتے ہیں ٹی وی پر مت آؤں لیکن اب آؤں گا۔ علیمہ خان کی عزت بانی پی ٹی آئی کی بہن ہونے کی وجہ سے ہے۔ میرے خلاف کوئی بیان دے گا تو جواب دوں گا۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد مولانا فضل الرحمنٰ کو اعتماد میں لینا نہیں بنتا تھا۔...
    چیئرمین گلشن اقبال ٹائون یوسی 4کانٹیننٹل بیکری سے متصل سڑک کی استرکاری کے کاموںکامعائنہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ گلشن کو گلشن بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ان شاء اللہ گلشن اقبال میں انفرااسٹرکچر کا جال بچھائینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 4 کانٹیننٹل بیکری سے متصل سڑک کی استرکاری کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ، واضح رہے کہ گلشن اقبال میں سڑکوں کی بہتری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں ان سڑکوں کو بہتر بنایا جارہا ہے جہاں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے...