2025-05-14@04:37:37 GMT
تلاش کی گنتی: 113

«مگر پوپ فرانسس»:

(نئی خبر)
    کیتھولک عیسائیوں کی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت مزید بگڑ گئی اور انہیں آکسیجن دی جارہی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 14 فروری سے اسپتال میں داخل ہیں۔ پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹی کن نے اپنے حالیہ بیان میں بتایا ہے کہ پوپ فرانسس کی حالت نازک ہے اور انہیں آکسیجن دی جارہی ہے۔ ویٹی کن نے اپنے بیان میں کہا کہ پوپ کو سانس لینے میں کسی نئے مسئلہ کا سامنا نہیں، پوپ چوکنا ہیں اور ذہنی طورپر بہتر ہیں۔ ویٹی کن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پوپ فرانسس اپنے عہدے سے دستبرار نہیں ہو رہے،اس بارے میں قیاس...
    ویٹیکن سٹی: کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کو 14 فروری کو برونکائٹس کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔  ویٹیکن حکام کے مطابق، ہفتے کے روز سانس لینے میں شدید دشواری کی وجہ سے انہیں ہائی فلو آکسیجن دی گئی اور خون کی کمی کے باعث خون کی منتقلی (بلڈ ٹرانسفیوژن) بھی کرنا پڑی۔ اتوار کی صبح ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "رات پرسکون گزری، پوپ نے آرام کیا"، جو ایک مثبت علامت سمجھی جا رہی ہے۔ تاہم وہ...
    کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس پھیپھڑوں کے انفیکشن اور نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد گزشتہ 7 دنوں سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کیتھولک مسیحیت کے مرکز ویٹیکن نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں زیر علاج 88 سالہ پوپ فرانسس کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پوپ فرانسس کے طیارے کا پاکستانی حدود کا استعمال، عوام کے لیے خیرسگالی کا پیغام اس سے قبل ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ پوپ فرانسس پھیپھڑوں کی پیچیدہ انفیکشن اور نمونیا میں مبتلا ہونے کے باعث کم از کم ایک ہفتہ اور اسپتال میں گزار سکتے ہیں۔ ہفتے کے روز ویٹیکن میں ’مقدس عیسائی سال‘ کی تقریبات منائی گئیں مگر پوہپ فرانسس شدید علالت کے...
    VATICAN CITY: کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹیکن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک ہے۔ پوپ فرانسس دمے کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی حالت اب کل کے مقابلے میں زیادہ بگڑ گئی ہے۔ انہیں خون کی بوتل لگائی گئی ہے اور دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کا علاج جاری ہے۔ ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ کی پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے خون کی منتقلی ضروری سمجھی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پوپ فرانسس مسلسل محتاط رہتے ہیں اور ایک کرسی پر دن گزار رہے ہیں، حالانکہ وہ کل سے زیادہ تکلیف میں ہیں۔ پوپ فرانسس نے...
    کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ کی حالت میں کچھ بہتری آرہی ہے۔ ویٹیکن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو اب بخار نہیں، خون کی رپورٹ بھی بہتر ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 88 سال کے پوپ فرانسس کو نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ 14 فروری سے اسپتال میں داخل ہیں۔ واضح رہے کہ پوپ فرانسس کے قریبی معاونین کے مطابق پاپائے اعظم نے انھیں بتایا کہ وہ اپنی وراثت کی تیاری اور اپنے جانشین کے بارے میں بھی غور کر رہے ہیں۔
    پوپ فرانسس کی صحت مزید بگڑ گئی، نئے پوپ کا نام سامنے آگیا؟ Pope Francis Spiritual leaders of Christians WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز روم: 88 سالہ پوپ فرانسس اس وقت روم کے جیمیلی اسپتال میں سانس کی بیماری کے باعث زیر علاج ہیں۔ انہیں بائی لیٹرل نمونیا (دونوں پھیپھڑوں میں انفیکشن) کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ کورٹیسون اور اینٹی بائیوٹکس کے ذریعے علاج حاصل کر رہے ہیں۔ ویٹیکن کے ذرائع کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنے قریبی ساتھیوں کو بتایا کہ وہ اس بیماری سے شاید نہ بچ سکیں۔ ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں خبردار کیا کہ ان کی بیماری جان لیوا ثابت...
    کراچی (نیوز ڈیسک) پوپ فرانسس کی صحت کے بارے میں خدشات بڑھتے جا رہے ہیں کیونکہ وہ اسپتال میں دہرے نمونیے کے ساتھ زیر علاج ہیں۔ ڈیلی میل کے مطابق انہوں نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی تدفین کے لیے روایت کو توڑنا چاہتے ہیں۔ پوپ فرانسس نے 2023 کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے روم کے ایسکویلینو علاقے میں واقع سانتا ماریا ماجیورے بیسیلیکا میں اپنا مقبرہ تیار کر لیا ہے۔ یہ جگہ چار بڑی پاپائے بیسیلیکا میں سے ایک ہے، جہاں سات پوپس کو دفن کیا گیا ہے۔ ایک اور تبدیلی کے طور پر، نئے رسومات کے مطابق، پوپ فرانسس کو صرف ایک زنک سے لائن والے لکڑی کے...
    VATICAN CITY: ویٹیکن نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس کا 'پیچیدہ کلینیکل صورتحال' کا علاج کیا جا رہا ہے اور جب تک ضروری ہو گا وہ اسپتال میں ہی رہیں گے۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کو جمعہ کے روز روم کے جیمیلی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا گیا تھا اور برونکائٹس کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ گزشتہ روز ویٹیکن نے کہا تھا کہ پوپ کو سانس کی نالی میں 'پولی مائکروبیل انفیکشن' ہے جس کی وجہ سے ان کے علاج میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ بعد میں اپ ڈیٹ میں مزید کہا گیا کہ پوپ مستحکم حالت میں ہے اور انہیں بخار نہیں ہے۔ انہوں نے اسپتال میں ہی رہتے ہوئے کچھ...
    کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے میں شامل تمام ثالث کاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، امید ہے تمام فریقین غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد تمام یرغمالی واپس اپنے گھروں کو اپنے پیاروں کے پاس پہنچیں گے، غزہ میں اشد ضروری انسانی امداد بہت جلد پہنچنے کی بھی امید ہے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ امید کرتے ہیں اسرائیل اور فلسطین سیاسی حکام دو ریاستی حل تک بھی پہنچیں گے، دعا ہے سب بات چیت، مفاہمت اور امن کے لیے راضی رہیں۔ واضح...
    اپنے ایک بیان میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین سیاسی حکام دو ریاستی حل تک بھی پہنچیں گے، دعا ہے کہ سب بات چیت، مفاہمت اور امن کیلئے راضی رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے میں شامل تمام ثالث کاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ تمام فریقین غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد تمام قیدی واپس اپنے گھروں کو اپنے پیاروں کے پاس پہنچیں گے، غزہ میں اشد...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) معروف کارپوریٹ ایگزیکٹو و تجزیہ کار سید نیرالدین نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے پوپ فرانسس کو لکھے گئے اپنے ایک مکتوب میں رحم کی اپیل کر دی ہے۔11 جنوری 2025 ء کو لکھے گئے اپنے مکتوب میں انہوں نے پوپ فرانسس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ خط ایک بوجھل دل کے ساتھ لکھ رہا ہوں، لیکن آپ کے بے پایاں رحم، انصاف، اور انسانیت کی حمایت پر مکمل یقین رکھتے ہوئے۔ ہماری اس مشکل دنیا میں آپ کی اخلاقی قیادت روشنی کا مینار ہے اور آپ کی آواز سب سے بڑے چیلنجز کے فیصلوں کو متاثر کرنے کی بے حد طاقت رکھتی ہے۔ آپ اپنااثر و رسوخ استعمال...
    VATICAN CITY: غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک بار پھر اسرائیل پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے غزہ میں انسانی بحران کی صورتحال کو انتہائی سنگین اور شرمناک قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ویٹیکن سٹی میں سفارت کاروں کے سالانہ خطاب کے دوران پوپ فرانسس نے کہا کہ شہریوں پر بمباری کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔ انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران کی شدت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شدید سردی سے بچوں کی اموات ناقابل برداشت ہیں، اسپتالوں اور توانائی کے نظام کی تباہی سے بے گناہ لوگوں کی ہلاکتیں کسی صورت میں جائز نہیں ہیں۔ پوپ...