data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گوگل کی جانب سے یوٹیوب پر موجود ویڈیوز کو اپنے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈلز جیمنائی اور ویو 3 کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے

اور حیران کن طور پر، یہ سب کچھ ویڈیوز تیار کرنے والے بیشتر صارفین کی لاعلمی میں ہو رہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گوگل نے یوٹیوب کی 30 ارب سے زائد ویڈیوز میں سے مخصوص مواد کو چن کر اے آئی ٹولز کی تربیت میں استعمال کیا ہے۔

یہ واضح نہیں کہ کن کن ویڈیوز کو اس مقصد کے لیے منتخب کیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ یوٹیوب صارفین سے کیے گئے معاہدوں اور شرائط و ضوابط کی مکمل پاسداری کر رہی ہے۔ گوگل کے ترجمان کے مطابق، “ہم ہمیشہ یوٹیوب مواد کو اپنی مصنوعات کی بہتری کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اے آئی کے دور میں بھی یہ پالیسی برقرار ہے۔ ہم صارفین کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں اور اس مقصد کو مستقبل میں بھی مقدم رکھیں گے۔”

اس معاملے پر سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ صارفین کے پاس کوئی ایسا اختیار موجود نہیں جس کے ذریعے وہ یوٹیوب کو یہ اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کر سکیں کہ ان کی ویڈیوز اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال ہوں یا نہیں۔ یوٹیوب کے اصول و ضوابط کے مطابق، جب کوئی صارف اپنا مواد اپ لوڈ کرتا ہے تو وہ یوٹیوب کو اس مواد کے عالمی استعمال کا لائسنس دے دیتا ہے۔

متعدد صارفین اور کریئیٹرز اس پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں کہ ان کی ویڈیوز اور محنت سے تیار کردہ مواد ان ٹولز کو تربیت دے رہا ہے جو مستقبل میں خود ان کا متبادل بن سکتے ہیں یا ان کے ناظرین کا رخ کسی اے آئی تیارکردہ مواد کی طرف موڑ سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ گوگل قانونی دائرے میں کام کر رہا ہے، لیکن اخلاقی طور پر اس معاملے پر کھلی اور شفاف بحث کی ضرورت ہے تاکہ کریئیٹرز کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے استعمال اے ا ئی رہا ہے

پڑھیں:

سفارتی تعلقات کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے استعمال کریں گے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ روایتی پارٹنرز ہمیں فنڈنگ فراہم کرتے رہے، اب سفارتی تعلقات کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے استعمال کریں گے۔

کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے دوسرے جائزے پر اسٹاف لیول ایگریمنٹ ہوگیا، قسط کی ادائیگی کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس دسمبر کے آغاز میں ہوگا، ہماری سمت درست ہے، معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ روایتی پارٹنرز ہمیں فنڈنگ فراہم کرتے رہے، اب سفارتی تعلقات کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے استعمال کریں گے، سرمایہ کاری کی قیادت نجی شعبہ کرے گا
بلیو اکانومی میں بے پناہ پوٹینشل ہے۔

مصنوعی ذہانت پر مبنی نمو کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری انفرااسٹرکچر مہیا کریں گے
گوگل نے پاکستان میں دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گوگل پاکستان کو ایکسپورٹ حب کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اوپن اے آئی کی ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ایپ ’’سورا‘‘ اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب
  • کمپریسر استعمال کرنیوالے صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ ک
  • سفارتی تعلقات کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے استعمال کریں گے، وزیر خزانہ
  • بھارتی جوہری مواد سے تابکاری جاری
  • پنجاب: 500 کے وی اے سے زائد بجلی کے استعمال پر ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں گوگل کروم بُک کی پہلی اسمبلی لائن کا افتتاح، عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟
  • بجلی کے بڑے صارفین کے لیے نئی ڈیوٹی
  • پنجاب میں 500 کے وی اے سے زائد استعمال کرنے پر بجلی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: 500 کے وی اے سے زائد صارفین پر بجلی ڈیوٹی عائد
  • 47فیصد پاکستانیوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا، سروے میں انکشاف