2025-05-21@23:34:21 GMT
تلاش کی گنتی: 25162
«وزیر خارجہ وانگ»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا حکومت کے ایک سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل میں نیب کی تحقیقات کی زد میں ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایک باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی نیوز کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری اکاﺅنٹس سے پاکستان تحریک انصاف کے دو سینئر رہنماﺅں کو کروڑوں روپے کی دو ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک اکاﺅنٹ خیبر پختونخوا حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے خاندان کا ہے۔ نیب نے پتہ لگایا کہ 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل سے منسلک بینک اکاﺅنٹس سے مہنگی جائیدادیں خریدنے کے...
سٹی42 : توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت وکلائے صفائی کی درخواست پر ملتوی کردی گئی۔ اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے روبرو توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عظمیٰ خان اور نورین خان عدالت پہنچیں تاہم علیمہ خان، سہیل خان قاسم زمان کو جیل میں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی سماعت میں حاضر ہوئے جب کہ میڈیا کے 5 نمائندوں کو کوریج کی اجازت دی گئی۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، چوہدری ظہیر عباس اور عثمان گل بھی جیل عدالت میں موجود تھے۔ ...
آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک انوکھی فرمائش کر دی۔ ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور کراچی کنگز کے آفیشل پیجز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کا گالف کھیلنے کے لیے لاہور میں رایا گالف کلب سے رابطہ ہوا۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ براہ مہربانی بتائیں، ہم نے اس گالف کلب کے بارے میں بہت حیرت انگیز باتیں سنی ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے یہ بھی لکھا کہ میں کئی ہفتوں سے وہاں جا کر گالف کھیلنے کی کوشش کر...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث انسانی المیہ سنگین تر ہوتا جارہا ہے اور اب عالمی سطح پر اس کے ردعمل نے شدت اختیار کرلی ہے۔ برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے اسرائیل پر دباؤ بڑھا دیا ہے، اور اگر امداد کی راہ نہ کھولی گئی تو اسرائیل کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ برطانوی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ جاری آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ میں گزشتہ 11 ہفتوں سے جاری امدادی ناکہ بندی کو ’’ظالمانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے فوری طور پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر فلسطین کے دو ریاستی...
لندن: سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سیاسی دباؤ ہی نیتن یاہو کو غزہ پر اسرائیلی حملے کو روکنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ریڈیو 4 کے پروگرام "ٹُوڈے" میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو کی حکومت کے ناقد ایہود اولمرٹ کا کہنا تھا کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا دباؤ کافی نہیں، ممکن ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے رہنما ہی توازن کو بدل سکیں۔ برطانوی اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے اولمرٹ نے کہا کہ سیاسی مذمت جاری رکھیں جتنی ہو سکے لیکن اسرائیلی شہریوں کو اقتصادی پابندیوں کے ذریعے سزا نہ دیں کیونکہ ان میں سے بہت سے لوگ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر...
غزہ میں موجود برطانوی سرجن ڈاکٹر وکٹوریہ روز نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے والی دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں طبی امداد کی سنگین کمی کے باعث وہ بچے بھی مر رہے ہیں جنہیں بچایا جا سکتا تھا۔ ناصر اسپتال (خان یونس) میں خدمات انجام دینے والی ڈاکٹر وکٹوریہ نے یہ بات ایک برطانوی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہی، جہاں ان کی آواز غم، بے بسی اور غصے سے لرز رہی تھی۔ ڈاکٹر وکٹوریہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہر طرف موت کا سناٹا چھایا ہوا ہے۔ ’’ہم دائیں دیکھتے ہیں، بائیں دیکھتے ہیں، ہر جگہ بچے مر رہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر وہ ہیں جنہیں بروقت علاج ملتا تو بچایا جا...
راولپنڈی: توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت وکلائے صفائی کی درخواست پر ملتوی کردی گئی۔ اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے روبرو توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عظمیٰ خان اور نورین خان عدالت پہنچیں تاہم علیمہ خان، سہیل خان قاسم زمان کو جیل میں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی سماعت میں حاضر ہوئے جب کہ میڈیا کے 5 نمائندوں کو کوریج کی اجازت دی گئی۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، چوہدری ظہیر عباس اور عثمان گل بھی جیل عدالت میں موجود تھے۔ دورانِ...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کا 3 روزہ کامیاب دورہ مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد وہ واپس وطن روانہ ہوگئے۔ اس دورے کے دوران دونوں ملکوں نے دوستی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی و علاقائی امن اور ترقی کے ضمن میں اپنے مشترکہ نظریے کو آگے بڑھایا۔ وطن واپسی سے قبل وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی بیجنگ میں افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی سے بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں سربراہان نے اسحاق ڈار کے 19 اپریل کے دورہ کابل کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے، دونوں ملکوں کے درمیان سفارت کاری، تجارت اور راہداری سہولیات میں پہلے سے زیادہ تعاون اور دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش...
جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام، بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز بنگلورو: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کےدوران جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارناب گوسوامی کے علاوہ حکمراں جماعت بی جے پی کے شعبہ آئی ٹی کے سربراہ امیت مالویہ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارناب گوسوامی اور امیت مالویہ پر جھوٹی معلومات پھیلانے کا مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس نے درج کرایا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے کہاگیا ہے کہ مالویہ اور گوسوامی نے دانستہ طور پر جھوٹی معلومات پھیلانے کی مجرمانہ...
— فائل فوٹو محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا نے رواں سال صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 200 افراد شہید ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے 284 واقعات پیش آئے، سی ٹی ڈی رپورٹکائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں بتایا کہ مختلف دہشتگردی کے واقعات میں 49 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 69 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے میں 80 عام شہری بھی شہید ہوئے اور 213 زخمی ہوئے۔
اعظم خان سواتی — فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ باہر جانا میرا قانونی حق ہے، بار بار لسٹ میں نام ڈال کر مجھے روکا جا رہا ہے۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی لیڈرشپ میں 5 اکتوبر کو صرف میں کیوں گرفتار ہوا؟ 5 ما جیل میں رہا، یہ سوال میں عوام پر چھوڑتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 والوں کو عوام نہیں مانتے، صرف بانی پی ٹی آئی کو مانتے ہیں۔ اس وقت صرف فوجی قیادت ہے اور عوامی قیادت بانی پی ٹی آئی ہے۔ لاہور: جیل میں پی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متعدد قراردادوں کے ذریعے واضح کیا ہے کہ کشمیر کے عوام کو اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے کو موقع ملنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ ایشین فورم فار ہیومن رائٹس اینڈ ڈویلپمنٹ اور انٹرنیشنل فیڈریشن فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ بحران پر عالمی برادری کے ردعمل نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ کشمیر کی صورتحال کو صرف ایک اندرونی معاملے کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا جس کا بھارت دعویٰ کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی ڈی ایچ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں دونوں تنظیموں نے خاص طور پر دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں...
پاکستان میں اپنے آن لائن محبوب کی تلاش کے لیے آنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ اس بار وہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ملاقات کرتی نظر آئیں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اونیجا کے ساتھ ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب اونیجا رابنسن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جو ہیوسٹن، برطانیہ میں منعقدہ فلم پریمئیر کے دوران لی گئی۔ View this post on Instagram A post shared...
وہ ملک جس کی معیشت کی کمر اتنی نہ مضبوط ہو کہ اپنی اسی فیصد آبادی کی بھوک کا بوجھ نہ سہار سکے اس ملک کی اشرافیہ اور مقتدرہ کروڑوں روپے کا زر شرلیوں اور دیگر آگ اگلتے پٹاخوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھیں اور ایک مسکراہٹ کے نذرانے کے ساتھ ایسی شہ خرچی کرنے کو خراج تحسین پیش کر کے کرکٹ میچ دیکھنے کے مزے اڑاتے رہ جائیں ایسے حکمرانوں اور مقتدرہ کے کارپردازگان خوش نوا کو اکیس توپوں کی سلامی ۔ نا ں کہ فیس بک پر یاران سرپل نے اس امر پر شور برپا کردیا کہ اللوں تللوں کا ایک کھیل آمر پرویز مشرف نے اس طور رچایا کہ وطن عزیز کو شاہ خرچی کا ایک...
پاکستان میں نوجوان نسل اور سگریٹ نوشی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز تحریر: جاریہ زہرہ حالیہ برسوں میں پاکستان میں نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جو عمل کبھی بڑی عمر کے افراد کا شوق سمجھا جاتا تھا، وہ اب نوجوانوں اور حتیٰ کہ کم عمر طلبہ و طالبات میں بھی تیزی سے عام ہوتا جا رہا ہے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے کیمپس سے لے کر چائے کے ہوٹلوں، انسٹاگرام اسٹوریز، اور رات گئے کی محفلوں تک، سگریٹ نوشی (چاہے وہ سگریٹ ہو، شیشہ ہو، یا ویپ) نوجوانوں کی زندگی کا ایک حصہ بن چکی ہے۔ یہ صرف صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک سماجی چیلنج بھی...
سٹی42: پی ایس ایل 10 کے ایلیمنیٹرز کے آغاز کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق شہر میں داخلے اور اخراج کے تمام راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ناکہ جات پر کارروائی کرتے ہوئے 15 اشتہاری مجرمان اور 10 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ای پولیس ایپ کے ذریعے 24,043 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ 6,734 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔ کارروائی کے دوران سیاہ پیپرز...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دورۂ عرب ممالک کے دوران ’’ابراہیمی معاہدہ‘‘ کی جو آواز لگائی ہے اس سے پورے خطہ بلکہ عالمِ اسلام کے حالات میں نئی تبدیلیوں کے اثرات نظر آنے لگے ہیں اس لیے اس حوالہ سے کچھ گذارشات پیش کرنا چاہتا ہوں۔ ’’ابراہیمی مذاہب‘‘ کی بات خود جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھی چل رہی تھی کہ مشرکینِ مکہ کے علاوہ یہودی اور عیسائی بھی اپنی نسبت حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف کرتے تھے جس کا قرآن کریم نے دو مقامات پر ذکر کیا ہے۔ ایک جگہ نفی کے انداز میں فرمایا کہ ’’ماکان ابراہیم یہودیاً ولا نصرانیاً ولٰکن کان حنیفاً مسلماً وما کان من المشرکین‘‘ (اٰل عمران ۶۷)...
اداکارہ ماہرہ خان جو ان دنوں ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ’لو گُرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچنے والی 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے ملاقات کی دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کے لیے تیار فلم ’لو گرو‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اس وقت امریکا میں موجود ہیں۔ اس موقع پر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند اسٹوریز شیئر کیں جس میں وہ اپنے فینز کے ساتھ ملاقات کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان کی ملاقات امریکی خاتون...
لاہور: غازی آباد کے علاقے میں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 17 سالہ مبین، 12 سالہ عبداللہ اور 8 سالہ بچی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ سلنڈر پھٹنے سے ملحقہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا آپریشن شروع کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی شریک مالک و اداکارہ پریتی زنٹا ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر اپنی جعلی تصویر کو لیکر بھڑک اُٹھیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز شریک مالک و اداکارہ پریتی زنٹا نوجوان کرکٹر ویبھو سوریاونشی کو گلے لگا رہی ہیں۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تصویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ نیوز چینلز بھی اے آئی سے تخلیق کردہ تصویر استعمال کررہے ہیں اور انہیں خبروں میں چلارہے ہیں۔ مزید پڑھیں: گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے سے متعلق...

اسحاق ڈار کی چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق
ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات جب کہ بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی سہ فریقی ملاقات بھی ہوئی جس میں سفارتی روابط کو فروغ دینے، باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی جیسے شعبوں میں عملی اقدامات پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماوٴں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووٴں اور عالمی فورمز پر تعاون سمیت کئی اہم امور پر...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خضدار میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی بس میں 46بچے سوار تھے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہاکہ اس طرح کے واقعے کی ٹھوس انٹیلی جنس معلومات تھیں،معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کی توقع نہیں تھی،بچوں کو بے دردی سے شہید اور زخمی کیا گیا۔ دشمن اتنا گر جائے گا کہ معصوم بچوں کے سافٹ ٹارگٹ چنے گا۔ مزید :
حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سعودی حکام نے سزائیں سنادیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر 12 غیر ملکیوں سمیت 8 سعودی شہریوں کو سزا سنادی۔ یہ افراد بغیر اجازت نامے کے 60 افراد کو حج کرانے کی کوشش میں مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر تعینات حج سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔ وزارت نے ان افراد کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے ہیں جن میں غیر قانونی طور پر افراد کو مکہ منتقل کرنے والے ٹرانسپورٹرز، ان کے ساتھیوں اور سفر کی سہولت حاصل کرنے والوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ملزمان پر عائد کردہ سزاؤں میں قید، زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ریال (SR100,000) جرمانہ، غیر...
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 27 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نیپرا نے اس درخواست پر 29 مئی کو سماعت مقرر کی ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ درخواست کے مطابق اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔ اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.94 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس...
لوئر دیر: دیر لوئر کے مختلف علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی۔ تحصیل ادینزئی کے مختلف علاقوں خانپور، ترناؤ، اسبنڑں، باغکنڈئ، رامیال غزو، باڈوان، کوٹیگرام اور اوسکئی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ آگ نے کئی کلومیٹر پر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ تیزی کے ساتھ آبادی کی طرف بڑھنے لگی ہے جبکہ گھنے جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو 1122، محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف دیر لوئر اور مقامی افراد آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کے باعث آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو آگ بجھانے...
اسلام آباد: ملک میں موبائل سمز بند کیے جانے کے بعد کتنے شہریوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ حکومت نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد شہریوں کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے نئے ٹیکس دہندگان کے حوالے سے تفصیلات پیش کردی گئیں، جس میں بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 4 لاکھ 48 ہزار 683 نئے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان سے ٹیکس گوشوارے حاصل کیے جاچکے ہیں۔ وزارت خزانہ...
واٹس ایپ پر یک سطری پیغام موصول ہوا ‘حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے رینک پر ترقی دیدی’، جسے پڑھ کر ٹھیک ٹھاک جھٹکا لگا۔ سبب اس جھٹکے کا یہ تھا کہ پچھلے 3 دن سے ٹویٹر پر کچھ معروف پٹواری خاصے بےچین تھے اور بے چینی کی وجہ یہ اطلاعات تھیں کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ساتھ ‘سیز فائر’ ہوچکا اور اب فریقین کانفیڈنس بلڈنگ کی طرف جائیں گے۔ جب سیاسی پس منظر اس طرح کا ہو اور قومی تاریخ کا واحد فیلڈ مارشل ایسا گزرا ہو جو عسکری لطائف یاد دلاتا ہو تو جھٹکا تو بنتا تھا۔ چلیے پہلے آپ کو فیلڈ مارشل رینک سے جڑے...
گلشاد بی بی خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ 8 سال کی عمر میں داخلہ مہم کے دوران انہیں اسکول میں داخل کیا گیا اور اب وہ باقاعدگی سے اسکول جاتی ہیں، لیکن ان کے صوبے خیبر پختونخوا میں ان کی عمر کے 49 لاکھ بچے اب بھی اسکول نہیں جاتے اور تعلیم سے محروم ہیں، جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: تعلیم کے میدان میں پی ٹی آئی کی کارکردگی، طلبہ و اساتذہ کیا کہتے ہیں؟ 17 سالہ گلشاد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے ایک دور افتادہ گاؤں سے ہے اور سال 2014 میں خصوصی داخلہ مہم کے دوران ان کا اسکول میں داخلہ ہوا تھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے بہادری اور دلیری کے ساتھ افواج پاکستان کا ساتھ دیا اور دشمن کو شکست فاش دینے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ آج علی الصبح بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، جس میں معصوم بچوں کو بزدلانہ حملے میں شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دشمن نے ہمارے بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی سفاکیت اور کمزوری کا ثبوت دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ بھارت فتنہ الخوارج کے ذریعے بلوچستان...
پاکستان اور آذربائیجان بدعنوانی کے خلاف تعاون کے معاہدے پر متفق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان بدعنوانی کے خلاف تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کریں گے۔آذربائیجان کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل ناصر نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ ہمیں بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھنا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ سیمینارز، تربیتی پروگرامز، استعداد کار میں اضافے اور باہمی تعلیم کے مواقع پیدا...

ججز ٹرانسفر کیس؛میرا دل تو اس درخواست کو جرمانے کیساتھ خارج کرنے کا ہے،جسٹس شاہد بلال حسن کے ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس میں جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ میرا دل تو اس درخواست کو جرمانے کیساتھ خارج کرنے کا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،کراچی بار کے وکیل فیصل صدیقی کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایگزیکٹو کی وجہ سے سارا مسئلہ پیدا ہوا، پورا عمل خفیہ رکھا گیا،ججز سنیارٹی کے معاملےکو ایگزیکٹو نے خراب کیا، جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہاکہ ججز ٹرانسفر آئینی اختیار ہے تو ایگزیکٹو نے کیسےسنیارٹی خراب کی۔ لاہور میں خواجہ سرا کے قتل کی شرمناک...
راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 43 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران 9 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آپریشنز کے دوران 43 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 2294.81 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوحا جانے والے مسافر کے سامان سے 4.5 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ اُدھر چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں کوریئر آفس میں ہالینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے 40 گرام MDMA پاؤڈر برآمد کیا گیا۔ علاوہ ازیں ہربنس پورہ،...
واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کی نسل پرستانہ بیان بازی میں خطرناک حد تک اضافہ کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کیلیفورنیا میں ورلڈ افیئرز کونسل کے زیر اہتمام ایک اجلاس سے خطاب میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ انتہاپسند ہندوتوا نظریہ اور آر ایس ایس کے اثر و رسوخ سے چلنے والی تسلط پسند بھارتی حکومت کی نسل پرستانہ بیان بازی میں خطرناک حد تک اضافہ کا سنجیدگی سے نوٹس لے، اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدامات علاقائی امن و استحکام اور سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کا معاشی...

امریکی اقدامات پر عمل درآمد یا اس میں مدد کرنے والی کسی بھی تنظیم یا فرد کو متعلقہ قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا ہوگا ،چینی وزارت تجارت
امریکی اقدامات پر عمل درآمد یا اس میں مدد کرنے والی کسی بھی تنظیم یا فرد کو متعلقہ قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا ہوگا ،چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : امریکی محکمہ تجارت نے حال ہی میں امریکی برآمدی کنٹرول کی نام نہاد مبینہ خلاف ورزیوں کے بہانے عالمی سطح پر چین کی جدید کمپیوٹنگ چپس بشمول مخصوص ہواوے اسسینڈ چپس پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں رہنما خطوط جاری کیےہیں ۔ بدھ کے روز چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ امریکی اقدامات یکطرفہ پسندی ، غنڈہ گردی اور تحفظ پسندی کی مثال ہیں، جو چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات اور چین کے ترقیاتی حقوق کو...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائےخارجہ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی اور معاشی روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔ نجی چینل کے مطابق اس ملاقات میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بیجنگ میں پاکستان، چین، افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی، تینوں وزرائے خارجہ نے سہہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی، معاشی روابط کےفروغ کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ اس اہم ملاقات میں سہ فریقی سطح پر سفارتی روابط بڑھانے، تجارت، ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر...
— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی اور اہلِ خانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے معاملے پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون تک جواب طلب کرلیا۔عدالت میں بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف سابق صدر عارف علوی اور اہلِ خانہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ عارف علوی، ان کی اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے انکوائری کی بنیاد پر پوری فیملی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے۔ سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہونگے: عارف علویپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے...
قومی ٹیم کے نومنتخب ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے بابراعظم اور محمد رضوان کے مستقبل سے متعلق لب کشائی کردی۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ہیڈکوچ مائیک ہیسن سے سوال کیا گیا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دیں گے یا بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے سینئرز بھی پلان کا حصہ ہوں گے؟ جس پر مائیک ہیسن نے دوٹوک انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ہماری منصوبہ بندی اس بات پر ہوگی کہ ہم کس انداز کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے کس کردار کی ضرورت ہے، اس کی بنیاد پر ہم ان کھلاڑیوں کو منتخب کریں گے، جو ذمہ داری کو بخوبی نبھا سکیں۔ ادھر بنگلادیش کیخلاف 3 میچز کی ٹی20 ہوم سیریز میں...
لاہور: ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ بیشتر میدانی علاقے آئندہ 4 روز تک موسم کی شدت سے متاثر اور گرم لہروں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زائد رہنے کا امکان ہے، جب کہ بالائی اور وسطی علاقوں اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور وسطی و بالائی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بلند رہ سکتا ہے۔ آج لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اسی طرح...
امریکا کی معروف پروفیسر اور سیکیورٹی امور کی ماہر کرسٹین فیئر نے بھارتی ٹی وی کے متنازع اینکر ارناب گوسوامی کے مباحثے سے اچانک شرکت ختم کردی۔ جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر واضح کیا کہ وہ شو کے ’’جنگجو اور شورشرابے بھرے‘‘ ماحول کو برداشت نہیں کرسکیں۔ کرسٹین فیئر نے اپنے بیان میں لکھا کہ ’’جب ہر کوئی صرف چیخ رہا ہو اور معقول گفتگو کا کوئی امکان نہ ہو، تو ایسے شو میں بیٹھنے کے بجائے دنیا میں کرنے کےلیے بہت سی اہم چیزیں موجود ہیں۔‘‘ کرسٹین کا یہ اقدام بھارتی ٹی وی کے ان مباحثوں پر ایک واضح تنقید ہے جو اکثر شور شرابے اور غیر معقول رویوں کی نذر...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پلے آف میچز کے آغاز سے قبل ٹیموں نے 124 کیچز ڈراپ کردیے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کے اعداد و شمار شیئر کیے جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔ سابق کپتان کی جانب سے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملتان سلطانز نے رواں سیزن سب سے زیادہ 25 کیچز چھوڑے اور 10 میچز میں محض ایک فتح حاصل کی۔ مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان کی واپسی پر ہیڈکوچ کا بیان سامنے آگیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیلڈرز نے 22، لاہور قلندرز اور...
وزارت ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ان اسپیشل ٹرینوں کا مقصد عوام کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ دوسری اسپیشل ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ کی جائے گی۔ تیسری اسپیشل ٹرین 3 جون کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی کے لیے چلے گی، جب کہ چوتھی ٹرین اسی روز رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین 4 جون کو رات 8 بجے...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل فاتح حق قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، جہاں ’فیلڈ مارشل عاصم منیر‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ عوام کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین نے عاصم منیر کی قیادت، ملک و قوم کے لیے خدمات اور حالیہ قومی کامیابیوں پر اظہار تشکر کیا۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے ان کی حب الوطنی، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی سلامتی کے لیے کردار کو سراہا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے پر فریقین سے 5جون تک جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،وکیل درخواستگزار بیرسٹر علی طاہر نے کہاکہ سابق صدر عارف علوی، انکی اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں،ایف آئی اے نے انکوائری کی بنیاد پر پوری فیملی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے، عدالت نے کہاکہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیتے ہیں،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ پوری فیملی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنے مشکل ہو گئے...
عباس پور آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اب بھارت کو پتہ لگ جانا چاہئے، بزدل بھارت بار بار کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے، مودی یہ سن لے کہ وہ کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد پاک فوج اور کشمیری عوام کے حوصلے کئی گناہ بڑھ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کشمیری عوام کے خون کا ایک قطرہ بھی رائیگاں نہیں جائے گا، اب بھارت کو پتہ لگ جانا چاہئے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، پاک فوج نے ابھی تو مودی کو ٹریلر دکھایا ہے، بھارت عالمی برادری کو...
کراچی: پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی جزوی بندش نے بھارتی ایئرلائنز کو شدید مالی نقصان سے دوچار کر دیا ہے، اب تک بھارتی ایئرلائنز کو مجموعی طور پر 8 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ بھارتی پروازوں پر مزید پابندیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل متوقع ہے۔ بندش کے باعث بوئنگ 777 اور ائیر بس طیاروں کی تقریباً 150 پروازوں کو روزانہ 2 سے 4 گھنٹے اضافی سفر طے کرنا پڑ رہا ہے، جس سے نہ صرف ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ فلائٹ آپریشنز کی پیچیدگی بھی بڑھ گئی ہے۔ ایئر انڈیا کو صرف گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایندھن کی مد میں 5 ارب روپے اضافی...
خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے بعد عوام کو ایک اور بڑی ریلیف فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ کے پی حکومت نے صحت کارڈ کے بعد عوام کو ایک اور بڑی ریلیف فراہم کرتے ہوئے صوبے بھر کے تمام شہریوں کے لیے لائف انشورنس سکیم متعارف کرانے کی منظوری دی ہے۔ اس لائف انشورنس سکیم پر سالانہ 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی جس کے تحت اگر گھر کے سربراہ کا انتقال ہو جائے تو لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ 60 سال سے کم عمر میں انتقال کرنے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ 60 سال سے...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے امریکی سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے دوران غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ کردیا گیا۔ نو ڈالر ٹواسرائیل(No $$$ to Israel) کی ٹی شرٹ پہنے شخص نے روبیو کے بیان کے دوران اچانک اٹھ کر نسل کُشی بند کرو کا نعرہ لگایا۔ سیکیورٹی نے فوراً ہی نعرے لگاتے شخص کو پکڑ کر باہر نکال دیا۔ واضح رہے کہ یورپی یونین نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں اور انسانی امداد کی فراہمی معطل کرنے پر اسرائیل کیساتھ تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ نے بھی غزہ میں وحشیانہ فوجی کارروائیوں پر اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا ہے۔ Post Views: 4
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا سالانہ ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے، رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح نمو 3.6 فیصد کے مقررہ ہدف کے بجائے 2.68 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے رواں مالی سال کے لیے عبوری جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری منصوبہ بندی کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا تھا تاہم شرح نمو ہدف سے کم 2.68 فیصد رہے گی۔ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق...
کشمیر ہائوس اسلام آباد میں مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کنٹرول لائن کے اس پار اندھا دھند فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کو شہید کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے ملاقات...
پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے اپنے بیٹے کی موت کو زندگی کا سب سے غمگین لمحہ قرار دے دیا۔ لطیف کھوسہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سیاسی اور نجی موضوعات پر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا جوان بیٹا جو ایچی سن کالج میں پڑھتا تھا اور نویں جماعت کا طالبعلم تھا وہ ایکسیڈنٹ میں فوت ہو گیا یہ میری زندگی کا سب سے غمگین لمحہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا گھر آیا ہوا تھا اور چونکہ وہ چھوٹا تھا تو اس کو اکیلے گاڑی لے کر جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن اس نے ڈرائیور کو...
چین سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ بطور مضبوط دوست چین ہمیشہ کی طرح اپنی قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے، انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور چین پاک ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرتا رہے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ساتھ مل کر چین پاک اقتصادی راہداری کو آگے بڑھانا ہے...
جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ اپنے نصب العین پر ثابت قدم رہنے والی اقوام نے ظالموں کے خلاف جنگ جیت کر اپنا مقصد حاصل کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز آزادی پسند کشمیری رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو آج ان کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام ان عظیم شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے بھارتی قبضے سے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی کابینہ نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندارکامیابی اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے پر آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکی خدمات کااعتراف کرتیہوئے انہیں فیلڈمارشل کے عہدے پرترقی کی منظوری دے دی ہے جب کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کامتفقہ فیصلہ کیاگیاہے،اس فیصلے کااعلان وفاقی کابینہ کے ایک خصوصی اجلا س میں کیاگیاجس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف نے کی اور وزیراعظم آفس نے اس کاباقاعدہ اعلامیہ جب جاری کیاتو یہ ایک بریکنگ نیوز کے طورپر سامنے آیا،دلچسپ بات یہ ہیکہ وزیراعظم شہبازشریف نے خود کابینہ اجلاس میں جنرل سیدعاصم منیرکو فیلڈمارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی تجویزدی...
وزیراعظم کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر یلوے حنیف عباسی نے عیدالاضحٰی کے موقع پر 5اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان اسپیشل ٹرینوں کا مقصد عوام کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 2 جون، دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین ،3 جون، صبح 10 بجےکوئٹہ سے پشاور جائے گی۔ تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون، شام 5 بجے چلائی جائے گی۔ کراچی سے راولپنڈی چوتھی عید اسپیشل ٹرین، 3 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور، 4 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔
—فائل فوٹو خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بس میں سوار 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ دھماکے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا تھا کہ واقعے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد: سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کر دی۔ ماہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ درخواست میں بجلی 1 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق، اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق، اپریل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ان سپیشل ٹرینوں کا مقصد عوام کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ دوسری سپیشل ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ کی جائے گی۔ تیسری سپیشل ٹرین 3 جون کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی کے لیے چلے گی، جب کہ چوتھی ٹرین اسی روز رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ رحیم یارخان: موٹر...
بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کےلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ سلمان علی آغا بنگلادیش کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ میچز کے شیڈول کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔ فاسٹ بولر حسن علی، فخر زمان اور صائم ایوب کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ حسین طلعت، صاحبزادہ فرحان اور فہیم اشرف کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے پر کامیاب ہوگئے۔ عبدالصمد، جہانداد خان، عباس آفریدی کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ شیئر کیا، جس میں ڈاکٹر وکٹوریا نے بتایا کہ دو روز قبل ایک 4 سالہ بچے کو کھو دیا، جو شدید انفیکشن کا شکار ہو گیا تھا، “اگر یہ واقعہ برطانیہ میں پیش آتا تو بچہ آج زندہ ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن ڈاکٹر وکٹوریا روز نے موجودہ انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جا سکتا ہے، لیکن طبی سہولیات کی عدم دستیابی ان کی زندگی چھین رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غذائی امداد سمندر میں ایک قطرے کے مترادف ہے،...
کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے لاس اینجلس ورلڈ افیئرز کونسل کے ایک وفد کا استقبال کیا جس کی قیادت بورڈ کی چیئر پرسن ماریا کونٹریاس سویٹ اور بورڈ کے سینئر ممبران نے کی۔ لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصل جنرل عاصم علی خان بھی موجود تھے۔ دونوں فریقوں نے معاشی ترقی، توانائی کی منتقلی، آبی تحفظ، آبادیاتی رجحانات، خواتین کو بااختیار بنانے اور پاکستان کی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں پیشرفت سمیت عالمی اور علاقائی معاملات پر بات چیت کی۔ وفد نے پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی اور پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 مئی 2025ء) تین ماہ کے بعد بالآخر غزہ میں انسانی امداد پہنچنا شروع ہو گئی ہے لیکن اس کی مقدار جنگ سے تباہ حال 20 لاکھ سے زیادہ آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے انتہائی ناکافی ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے کہا ہے کہ شہریوں تک تیزرفتار اور براہ راست امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔ اس وقت اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اسرائیل کے ساتھ کیریم شالوم کے سرحدی راستے سے غزہ میں آٹا، ادویات اور غذائیت کا سامان اور دیگر چیزیں لا رہے ہیں۔ Tweet URL نیویارک میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بچوں کا فارمولا دودھ اور انہیں غذائیت کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے۔ ذرائع کے مطابق اگست میں این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی ہوگی، تمام صوبوں کو خطوط جاری کردیےگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے این ایف سی نظرثانی معاملے پر ممبرکا نوٹی فکیشن بھی کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا سے این ایف سی پر نظرثانی کے لیے ممبر کا نام مانگا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تصدیق کی ہےکہ این ایف سی ایوارڈ سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے، این ایف سی سمیت سی سی آئی میں جو معاملات رکھے تھے انہیں منوایا ہے۔ خضدار میں اسکول بس کے قریب دھماکا، 4...
پشاور: خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، بنوں اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان کیسز کی تصدیق کی ہے۔ بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ سے 28 ماہ کے ایک بچے میں جبکہ لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی سے 26 ماہ کی ایک بچی میں وائرس پایا گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق، رواں سال خیبر پختونخوا میں بنوں سے دو جبکہ تورغر،...
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کیخلاف دنیا بھر میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، لیکن بدقسمتی سے بیشتر مسلم ممالک کے حکمران اس ظلم کیخلاف کوئی سنجیدہ اقدام کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے غزہ میں پیدا ہونے والے سنگین انسانی بحران پر اقوام متحدہ کی تازہ ترین وارننگ کو عالم انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے خبردار کیا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر اندر غزہ میں فوری انسانی امداد فراہم نہ کی گئی تو تقریباً 14 ہزار شیر خوار...
پاکستان میں پولیو وائرس کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد رواں سال (2025) کے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق تازہ کیسز خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں سے سامنے آئے ہیں۔ نیشنل ای او سی کے مطابق، لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی سے تعلق رکھنے والی 26 ماہ کی بچی میں 22 اپریل کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں، جبکہ بنوں کی یونین کونسل سین ٹنگہ، تحصیل وزیر کے 40 ماہ کے بچے میں یکم مئی کو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نیشنل ای او سی نے انکشاف کیا ہے کہ لکی مروت اور بنوں جیسے...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی یعنی اوگرا نے پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد کے صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافہ جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس نسبتاً سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سوئی سدرن اور ناردرن گیس کمپنیوں کے لیے گیس نرخوں میں ردوبدل کی منظوری دیدی ہے، گیس نرخوں میں اضافے اور کمی کی حتمی منظوری کے لیے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی جاچکی ہے۔ اوگرا نے دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کو گیس فراہمی ذمہ دار سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے لیے گیس 116 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے چلتے پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی تھیں۔ ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ایک ماہ میں 8 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ائیر لائنز کو ایک ماہ میں صرف ایندھن کی مدمیں 5 ارب روپے کے اضافی اخراجات اٹھانا پڑے۔ ذرائع کے مطابق طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کو اسٹاپ اوور کی مد میں 3 ارب کے اخراجات الگ برداشت کرنا پڑے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
ویب ڈیسک: محکمہ بلدیات نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن کے نئے قواعد و ضوابط نافذ کر دیے ہیں جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پنجاب گزٹ میں جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے قوانین کے تحت سات سال تک کے بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد رجسٹریشن کے عمل کو سادہ، شفاف اور عام شہریوں کی دسترس میں لانا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال تک کی عمر میں بچوں کی پیدائش کا اندراج متعلقہ یونین کونسل سیکرٹری کرے گا۔ایک سے سات سال تک کے بچوں کا اندراج اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دائرہ اختیار میں ہوگا۔سات سال سے زائد عمر کے افراد کا اندراج ڈپٹی ڈائریکٹر کی منظوری سے کیا جائے گا۔ انجلینا جولی...
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ سلمان علی آغا کپتان برقرار، مائیک ہیسن پہلی بار بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ ???? Pakistan squad announced for Bangladesh T20I series in Lahore ???? More details: https://t.co/kTip0kPkpd#PAKvBAN | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/GUcPCU1GH4 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 21, 2025 سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ سیریز کا باضابطہ شیڈول جلد جاری کیا...
ڈی ڈی کمال موٹا نے انہدام سے محفوظ رکھنے کیلیے حفاظتی پیکج متعارف کروادیے ، محصولات کا نقصان گلبرگ ٹاؤن عزیز آباد بلاک 2 پلاٹ 992 اور 1142 پر خلاف ضابطہ از سر نو تعمیرکی اجازت حاصل جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف طلب کرنے کیلیے رابط کرنے کی کوشش، حکام کی پراسرار چشم پوشی سندھ بلڈنگ کنٹرول میں رائج کھوڑو سسٹم کے تحت بدعنوان افسران پر ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی نوازشات کا سلسلہ جاری ہے بلڈنگ افسران من چاہی سیٹوں پر قابض ہو کر غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم کرنے میں مگن ہیں ، زمینی حقائق کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں...
بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کرلیا بھارت معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر سارا الزام سیکیورٹی فورسز پر ڈالنے کی سازش کر رہا ہے، دفاعی ماہرین بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کرلیا ہے، جس کے تحت معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک ویڈیو فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو دہشتگردانہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہدا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی خدمات کا اعتراف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی شہبازشریف کی تجویزوفاقی کابینہ نے منظور کرلی آپریشن بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق فوج میں فیلڈ مارشل عہدہ کیا ہوتا ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل...
ڈیجیٹائیزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، 70 برس کا بگاڑ ٹھیک کرنے کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے، شہباز شریف کی ایف بی آر جائزہ اجلاس میں گفتگو وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کیخلاف مؤثر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جہاں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری...
منگل کے روز لینڈ ریفارمز بل کے معاملے پر اپوزیشن رکن اسمبلی نواز خان ناجی نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں جس پر وزیر اعلیٰ گلبر خان، صوبائی وزیر حاجی رحمت خالق اور ممبر اسمبلی فضل رحیم طیش میں آ گئے اور ناجی پر حملہ آور ہو گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں لینڈ ریفارمز بل پر ہونے والی بحث ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ وزیرا علیٰ سمیت تین حکومتی اراکین اسمبلی اپوزیشن رکن نواز خان ناجی پر حملہ آور ہو گئے۔ دیگر اراکین نے بیچ بچاؤ کرایا۔ منگل کے روز لینڈ ریفارمز بل کے معاملے پر اپوزیشن رکن اسمبلی نواز خان ناجی نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں جس پر وزیر اعلیٰ گلبر خان، صوبائی وزیر حاجی...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اشتراک بڑھانے کیلئے پرعزم: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز شریف نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک و قوم کیلئے قابل قدر خدمات سر انجام دیں۔ دعا ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت میں پاک فوج پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت کی بلندی تک پہنچ جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے حالیہ پاکستان بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمٰی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرنا چاہتی ہے تو کر لے، لیکن اس کوشش سے اسے ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ پی ٹی آئی اپنے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو مطمئن کرنے کے لیے صرف خان کے باہر آنے کی تاریخیں دیتی رہتی ہے۔ فیصل واوڈا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا، جبکہ نجم سیٹھی کی "چڑیا" اب عمر رسیدہ ہو چکی ہے اور اس کا ذہنی توازن بھی بگڑ چکا۔ پنجاب حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار اپنے ایم پی...
اسلام آباد: حکومت نے منگل کو دعویٰ کیا کہ صنعتی شعبے میں ناقابل یقین 4.8 فیصد کی شرح نمو کی وجہ سے اس مالی سال میں معیشت نے 2.7 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔ یاد رہے سکڑاؤ کی پالیسیوں اور کاروبار کرنے کی زیادہ لاگت سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔ حکومت نے پورے سال میں بتایا کہ بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس نے منگل کو منظوری دی کہ بجلی کے شعبے میں مجموعی ویلیو ایڈیشن میں 39.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح تعمیراتی شعبہ، جو ٹیکس پالیسیوں اور کم مانگ سے بھی متاثر ہے، 6.6 فیصد کی شرح سے بڑھتا ہوا دکھایا گیا۔ مزید پڑھیں: عالمی سرمایہ کاروں نے...
وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانےکا اعلان کردیا، پہلی عید اسپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر ایک بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔ ریلوے ترجمان کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین، 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔تیسری لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون، چوتھی ٹرین کراچی سے راولپنڈی کے لیے 3 جون کی ہی رات روانہ ہوگی۔پانچویں عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 4 جون کو رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ترجمان کے مطابق عید پر اسپیشل ٹرینوں کا مقصد مسافروں کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مبارک باد سید عاصم منیر کو پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل وہ بنے ہیں، ایوب خان صاحب کے بارے میں چونکہ کہا جاتا تھا کہ انھوں نے خود اپنے آپ کو فیلڈ مارشل بنا دیا تھا اس کی کنٹروورسی بھی رہی، اب چونکہ گورنمنٹ نے اور کیبنٹ نے اس کی اپروول دی ہے اس لیے ظاہر ہے، نو ڈاؤٹ جس طرح سے ہم نے انڈیا کو مارا وہ کوئی چھوٹی بات نہیں تھی، بہت بڑی بات تھی اور میرے جو چھوٹے قائد ہیں ہمیشہ کام بھی بڑے بڑے کرتے ہیں جب وہ کرنے پہ آئیں اور انھوں نے آج پھر کر کے دکھا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام...
جب بلوچستان کا ذکر آتا ہے تو ذہن میں پسماندگی، شورش، محرومیاں اور لاپتہ افراد کا تصور ابھرتا ہے، مگر ان اندھیروں میں ایک روشن چراغ ’’کشش بلوچ ‘‘کے نام سے جل اٹھا ہے، جو نہ صرف رخشان ڈویژن کی بلکہ پورے بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے امید کی علامت بن چکی ہیں۔ ضلع نوشکی 25 سالہ ہندو لڑکی کشش بلوچ نے صوبائی مقابلے کا (پی ایس سی) امتحان پاس کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، وہ رخشان ڈویژن سے پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر بن گئی ہیں۔ یہ کامیابی محض ایک انفرادی کارنامہ نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر بلوچستان کے نوجوانوں، خصوصاً خواتین کو مواقعے دیے جائیں تو وہ بھی ملک کے اعلیٰ ترین...
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ سیاسی تعلقات معمول پر لانے میں سب سے بڑی رکاوٹ پی ٹی آئی کا غیرشائستہ رویہ ہے۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت سے مذاکرات کے لیے ضد اور غیر مہذب رویے کو ترک کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اداروں کے خلاف غیر جمہوری زبان استعمال کی جا رہی ہے اور اس نے کئی مواقع پر مذاکرات سے انکار کیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن...
کراچی: بفرزون کے علاقے گلشن وسیم سیکٹر 16 اے میں گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 30 سالہ مہرین کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں رسی کا پھند لگا کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے، تاہم کرائم سین یونٹ نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے ہیں جبکہ اہلخانہ واقعے کو گھریلو رنجش سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کا بتا رہے ہیں، متوفیہ 2 بچوں کی ماں تھی جس میں بڑی بیٹی 3 سال جبکہ چھوٹی بیٹی 4 ماہ کی ہے۔ پولیس نے...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر شیری رحمان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اسے ہر محاذ پر بھرپور جواب ملے گا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان سے منہ توڑ جواب ملنے کے بعد بھارت اب چین کارڈ کھیل رہا ہے۔ کیا بھارت اب چین سے بھی مار کھائے گا؟ مصدق ملک وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے استفسار کیا ہے کہ کیا بھارت اب چین سے بھی مار کھائے گا؟ انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو اسرائیل کے نقش قدم پر چلانا چاہتا ہے، وہ خطے میں نسل کشی پر عمل پیرا ہے۔پی پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ...
منگل کے روز لینڈ ریفارمز بل کے معاملے پر اپوزیشن رکن اسمبلی نواز خان ناجی نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں جس پر وزیر اعلیٰ گلبر خان، صوبائی وزیر حاجی رحمت خالق اور ممبر اسمبلی فضل رحیم طیش میں آ گئے اور ناجی پر حملہ آور ہو گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں لینڈ ریفارمز بل پر ہونے والی بحث ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ وزیرا علیٰ سمیت تین حکومتی اراکین اسمبلی اپوزیشن رکن نواز خان ناجی پر حملہ آور ہو گئے۔ دیگر اراکین نے بیچ بچاؤ کرایا۔ منگل کے روز لینڈ ریفارمز بل کے معاملے پر اپوزیشن رکن اسمبلی نواز خان ناجی نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں جس پر وزیر اعلیٰ گلبر خان، صوبائی وزیر حاجی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں رکشہ ڈرائیور کی نو عمر لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر میں نجی رہائشی سوسائٹی کے سامنے چلتے رکشے سے گر کر نوعمر لڑکی شدید زخمی ہوگئی، لڑکی کے والد نے تھانے میں درخواست دی ہے کہ رکشا ڈرائیور ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لیجانے کی کوشش کر رہا تھا۔ والد کے مطابق اغوا کی کوشش پر بیٹی نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگا دی تاہم اس حوالے سے ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لڑکی کے رکشے سے گرنے کی فوٹیج وائرل ہوئی ہے جو کہ رواں ماہ 16...
لاہور: وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر یلوے حنیف عباسی ںے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے کے اعلان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 2 جون، دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی جبکہ دوسری عید اسپیشل ٹرین ،3 جون، صبح 10 بجےکوئٹہ سے پشاور جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون، شام 5 بجے چلائی جائے گی جبکہ چوتھی کراچی سے راولپنڈی چوتھی عید اسپیشل ٹرین، 3 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور، 4 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق خصوصی ٹرینوں کا مقصد مسافروں کو بروقت،...
زارا نور عباس کی اپنی والدہ اداکارہ اسماء عباس کے ساتھ کلاسیکی رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل موہ لیے۔ اسماء عباس ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور ان کی بیٹی زارا نور عباس بھی کسی سے کم نہیں۔ ماں بیٹی کی ڈراموں میں جوڑی کو بھی خوب سراہا جاتا ہے۔ دونوں باصلاحیت اداکارائیں نہ صرف اداکاری میں کمال رکھتی ہیں بلکہ فنِ رقص میں بھی اپنی مہارت کا خوبصورت مظاہرہ کرچکی ہیں۔ اس دلکش جوڑی نے حال ہی میں لیجنڈری گلوکارہ نور جہاں کے لازوال نغمے پر کلاسیکی کتھک ڈانس کیا اور ویڈیو انسٹاگرام پیج پر شیئر کی۔ View this post on Instagram A post shared...
ماہرین نے اس موقع پر مزید کہا کہ جس طرح چینی اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم کے نفاذ سے ٹیکس آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اسی طرح دیگر صنعتوں میں بھی اس نظام کے سخت اطلاق سے حکومت سالانہ اربوں روپے کا نقصان روک سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں اہم شعبوں میں جامع ڈیجیٹل نگرانی کے فوری نفاذ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کے خلاف سخت کارروائی...
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارکے گھر حملے کی مذمت کی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے گھر پر حملہ افسوسناک واقعہ ہے۔مظاہرین کا یہ فعل ناقابل برداشت ہے۔ حملہ آوروں نے قانون ہاتھ میں لے کر شرپسندی کا ارتکاب کیا۔کسی کو بھی ایسے شرپسند واقعہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل

بھارت کسی غلط فہمی میں مت رہے ہم پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ڈاکٹر صفدر اقبال
جماعت اسلامی ملتان کے سابق امیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ جذبہ جہاد اور شوق شہادت رکھتا ہے، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کاروائی کی پاک افواج نے بھرپور جواب دیکر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مودی سرکار کسی غلط فہمی میں مت رہنا، پاکستان کا بچہ بچہ شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے سرشار ہے، بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا اب بھی اگر کوئی جارحیت کی گئی تو بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی، پاکستانی افواج اور قوم ہر وقت تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے ایک نمبر چونگی ہر اظہار...
شاہین کمپلیکس کے قریب کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 23 سالہ اسامہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ جیم خانے میں کام کے دوران بجلی کے تار سے کرنٹ لگانے کا بتایا جا رہا تاہم پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2025ء ) گندم کی پیداوار میں 30 لاکھ ٹن کمی ہو جانے کا انکشاف ، حکومتی پالیسیوں سے نالاں کسانوں کی جانب سے گندم کی کاشت میں کمی کے باعث گندم کی پیداوار بھی کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال اختتام کے قریب ہے تاہم حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران فصلوں کی پیداوار خاص کر گندم کی پیداوار میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال ملک کی بڑی فصلوں کی پیداوار 13.4 فیصد کمی ہوئی۔ ان میں گندم کی فصل کی پیداوار 8.9 فیصد کم ہوئی۔ گندم کی پیداوار 29...
اسسٹنٹ کمشنر حمزہ انجم، اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار اور اسپیشل مجسٹریٹ سٹی احسام کاکڑ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تجاوزات اور گرانفروشی میں ملوث 45 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 45 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر (صدر) کیپٹن (ر) حمزہ انجم کی قیادت میں نواں کلی میں انسداد تجاوزات آپریشن کی گئی، جس پر 33 دکاندار گرفتار کر لیے گئے۔ جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے چشمہ اچوزئی میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 4 دکاندار گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ اسپیشل...
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے این ایف سی نظرثانی معاملے پر ممبر کا نوٹی فکیشن بھی کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا سے این ایف سی پر نظرثانی کے لیے ممبر کا نام مانگا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے۔ ذرائع کے مطابق اگست میں این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی ہوگی، تمام صوبوں کو خطوط جاری کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے این ایف سی نظرثانی معاملے پر ممبر کا نوٹی فکیشن بھی کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا سے این ایف سی پر نظرثانی کے لیے ممبر کا نام مانگا گیا تھا۔...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیاس صدیقی کا کہنا تھا کہ یہاں نام نہاد پڑھے لکھے لوگوں نے سب سے زیادہ سہولت کاری کی ہے۔ سٹیٹ سبجیکٹ رول کو ختم کرتے وقت بھی سہولت کاروں کے ذریعے اس کے فضائل بیان کروائے گئے تھے۔ اس وقت لینڈ ریفارمز کے نام پر عوام کو زمینوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سینیئر رہنما و سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی زمینوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔ تاریخ میں دوسری مرتبہ بہت بڑا ڈاکہ عوام کی زمینوں پر ڈالا گیا ہے۔ پہلا ڈاکہ یہاں سٹیٹ...