2025-07-25@02:59:06 GMT
تلاش کی گنتی: 123
«پلان تشکیل»:
(نئی خبر)
عرب خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک عرب امن پلان ہے، جو ایک مکمل جامعہ اور متبادل ہے، اسکے ذریعے علاقے میں جنگ کا خاتمہ ہوگا اور امن قائم ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کا اعلان مسترد کرتے ہوئے نیا پلان تجویز دے دیا۔ عرب خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزاد ترکی الفیصل نے غزہ کے لوگوں کو بے دخل کرنے کے ٹرمپ کے پلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا منصوبہ کہیں بھی قابل فروخت نہیں...
میونخ: سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی نے غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کا اعلان مسترد کرتے ہوئے نیا پلان تجویز دے دیا۔ عرب خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزاد ترکی الفیصل نے غزہ کے لوگوں کو بے دخل کرنے کے ٹرمپ کے پلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا منصوبہ کہیں بھی قابل فروخت نہیں ہے۔ سابق انٹیلی جنس چیف نے غزہ کے لیے امریکی سربراہی میں مارشل پلان کی تجویز بھی دی۔ شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے ٹرمپ کی تجویز ناقابل عمل ہے بلکہ واشنگٹن کو غزہ کی بحالی کے لیے مدد کرنی چاہیے تاکہ وہاں...
اسلا م آباد(صباح نیوز)حکومت نے گوادر پورٹ آپریشنلائزیشن منصوبہ کو فائنل کرنے سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ نے گوادر پورٹ آپریشنلائزیشن پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کنوینر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں 13 رکنی ممبران پر مشتمل ہے، جو 30 دن کے اندر اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔کمیٹی ممبران میں وزیر دفاع، وزیر بحری امور، وزیر کامرس اور وزیر مواصلات شامل ہیں۔
—فائل فوٹو وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ 2007ء میں بنائے گئے شہری ماسڑ پلان پر عمل نہیں ہوسکا۔کراچی ریجنل پلان 2047ء منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اس پلان کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے سفارشات لی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کراچی شہر کے لیے 3 ماسٹر پلان بنے تھے، 2007ء میں بنائے گئے پلان پر عمل نہیں کیا جاسکا تھا۔ کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: سعید غنیوزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس پلان کو 2018 ء...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سمندری شعبے کی مکمل بحالی کے لیے جامع اصلاحاتی منصوبے کی منظوری دے دی، جس کے تحت پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اصلاحاتی منصوبے پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی وزیر دفاع کریں گے۔ کمیٹی میں مختلف اداروں کے اعلیٰ افسران شامل ہوں گے، اور ہر پندرہ روز بعد اجلاس منعقد ہوگا، جس میں تمام منظور شدہ اقدامات کی نگرانی کی جائے گی۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو کی جائے گی، نیشنل پورٹس ماسٹر پلان کی تجدید کی جائے گی اور ملک کی تمام بندرگاہوں کے ٹیرف کو یکساں معیار پر...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خوفناک خبر کی اطلاع دی کہ واشنگٹن کے قریب ایک فضائی تصادم ایک عجیب المیہ ہے، جس کی وجہ سے ہر کوئی زندہ نہیں بچا۔ اس نے کہا کہ یہ واقعہ ایک بے پناہ تکلیف دہ ہے اور امریکہ کی تنگ دل کی تلاشی ہے۔ اس فضائی تصادم کا واقعہ واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب ہوا، جہاں ایک مسافری طیارے اور ایک فوجی ہیلی کوپٹر ایک دوسرے میں ٹکر گئے۔ اس پر حادثہ پیش ہونے والی امریکی ایئر لائن کے طیارے کا آغاز کینساس کے شہر ویکٹا سے تھا اور یہ طیارہ واشنگٹن پہنچا تھا۔ حادثے کے موقع پر یہ طیارہ دریائے پوٹومیک کے قریب رن وے کے قریب اتری ہوا تھا۔ اس وقت...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کے لئے پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمرشل اور رہائشی علاقوں کے الگ الگ یکساں کلر اور ڈیزائن کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، ہاؤسنگ سوسائٹیز میں گھروں کو ماحول دوست، واک ایبل اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے فیز ون کے تحت 414 سکیموں پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی، وزیراعلیٰ نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی رپورٹ طلب...
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) بلاول بھٹو کا امریکی صدر کیساتھ ناشتے کا پلان کینسل ہو گیا، طیارے پر سوار ہونے کے بعد امریکا جانے کا پلان کینسل ہونے پر بلاول بھٹو کراچی ائیرپورٹ سے واپس چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو امریکا روانگی کیلئے منگل کی شب کو اپنے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پہنچے۔ بلاول بھٹو کو بذریعہ دبئی امریکا کیلئے روانہ ہونا تھا، چئیرمین پیپلز پارٹی دبئی جانے والے طیارے پر اپنے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ سوار ہوئے، تاہم پھر اچانک بلاول بھٹو اپنے طیارے سے اتر کر بلاول ہاوس کیلئے واپس روانہ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے امریکا میں...
کیپٹو پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ پیداواری لاگت میں اضافے ، برآمدات میں کمی کا باعث بنے گا ،عاطف اکرام شیخ بلند توانائی قیمتوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ، حکومت فیصلے پر نظر ثانی،برآمد کندگان کو سہولیات فراہم کرے،بیان اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے صنعتوں کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیپٹو پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ برآمدات میں کمی کا باعث بنے گا ، کپیٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ناانصافی ہے،گیس قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت میں بڑا اضافہ ہو گا۔صدر ایف پی سی سی آئی نے...
پشاور(آئی این پی )صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے گنبد میرہ، رنگ محلہ، شیبر آباد، خواجہ آباد، شریف آباد، گلکدہ کیلئے فضاگٹ بائی پاس مینگورہ سوات کے مقام پر دو واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کیا اس موقع پر مئیر تحصیل بابوزئی شاہد علی خان، مینگورہ سٹی پی ٹی آئی صدر و چیئرمین حیدر علی، نعمت شاہ، چیئرمین ارشد علی،متعلقہ افسران، بلدیاتی نمائندوں، پی ٹی آئی کارکنان اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر نے واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گنبد میرہ، رنگ محلہ، شیبر آباد، خواجہ آباد، شریف آباد، گلگدہ کیلئے تکمیل شدہ ان منصوبوں پر تقریباً 12 کروڑ روپے کی...
وفاقی حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کر دی گئی، تاہم گھریلو صارفین، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کر دی گئی، تاہم گھریلو صارفین، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی ہے جس کے بعد سی پی پی...
کپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ،اطلاق یکم فروری سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(آئی پی ایس )حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کردی، جبکہ گھریلو صارفین، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس 500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے جس کے بعد سی پی پی کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ 3ہزار سے بڑھ کر 3500روپے ہوگئے ہیں۔گھریلو صارفین، روٹی تنور صارفین، کمرشل، سی این...
اسلام آباد(خبرایجنسیاں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے پلان شیئر کر دیا۔ایفبی آرذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنٹینرز کلیئرنس، اسمگل ہونے والے سامان کی نیلامی اور انفورسمنٹ صلاحیت میں بہتری کی جائے گی۔ایف بی آر نے کہا کہ انڈر ٹیکس سیکٹر سے ٹیکس وصولی اور عدالتوں میں کیسز کو جلد کلیئر کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کی آمد سے قبل تمام اقدامات پر پیش رفت کی جائے گی۔جنوری کے دوران ایف بی آر کو تقریباً 960 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے، 385 ارب ریونیو شارٹ فال ملا کر جنوری کا ٹیکس...
سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے، قومی ٹیم کا اعلان پی سی بی سربراہ کی منظوری سے مشروط ہے۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے پہلے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کی مہمان بن رہی ہیں۔ یہ سیریز 19 فروری سے شروع ہونے ایونٹ کی تیاریوں کیلئے معاون ثابت ہوگی۔ پی سی بی نے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی، مجوزہ پروگرام کے تحت نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور آمد کے بعد 5 فروری کو آرام کریں گے جبکہ...
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کارروائی میں5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے...
فوٹو: فائل ڈپٹی کمشنر ضلع کرم کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں دہشگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کا پلان تیار کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرین کیلئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا، ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کو خط بھی ارسال کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج ، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں کیمپ قائم ہوں گے، دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کیلئے کیمپ قائم کیےجا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم ہے۔
کراچی: اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے ملکی معاشی اعداد و شمار میں بہتری کے لیے مربوط پلان بنایا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور کمرشل بینکوں کے صدور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کھاتے میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی جارہی ہے اورملکی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور ترسیلات زر کے اعداد وشمار میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ جمیل احمد نے بتایا کہ ایس ایم ایز فنانسنگ کا ٹارگٹ 1.1 ٹریلین روپے مقرر کیا گیا ہے، ملکی معاشی اعدادوشمار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف میں اضافے پر فیصلہ نہ ہوسکا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کیپٹوپاور پلانٹس ٹیرف میں اضافے کی تجویز ماننے سے انکاری ہیں جس کی وجہ سے وزیراعظم کے پاس موجودکیپٹو پاورپلانٹس کے لئے گیس قیمتوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن کی ٹیرف میں اضافے کی بجائے گیس کنکشنز کو ڈس کنیکٹ کرنےکی تجویز ہے مگرکنکشنز کو ڈس کنیکٹ کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کو قبول نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو آن ٹریک رکھنے کے لئے گیس ٹیرف ری بیسنگ رواں ماہ کی جائے گی، کیپٹوپاورپلانٹس گیس ٹیرف بڑھانے کے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے جمعہ کو دوپہر 12 بجے سے راستوں کی بندش کا پلان جاری کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر راستوں کی بندش کا پلان جاری کیا گیا تھا ،جس کے تحت راستے دوپہر 12 سے شام 6 بجے تک بند ر کھے گے ۔ایوان صدر روڈ فوارہ چوک سے کھجور چوک تک دونوں اطراف روڈ کو بند ر کھا گیا ، ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ متبادل راستے میں شارع فیصل سے آئی آئی چندریگرروڈ جانے والے دین محمدوفائی روڈ کو شہری استعمال کرسکتے ہیں جبکہ ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کا راستہ بھی استعمال کیا جا...
کراچی (کامرس رپورٹر )امریکہ پاکستا ن بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اور بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال چوہدری کومعاشی اقتصادی بحالی کا منصوبہ “اڑان پاکستان” کے آغاز پربزنس کمیونٹی کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے انہوںنے کہا کہ “اڑان پاکستانـ” کا منصوبہ خوش آئند اقدام ہے جس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا، پائیدار ترقی کو فروغ دینا اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے یہ قوم کے خوشحال مستقبل کی جانب ایک قابل ستائش قدم ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ ہم...