2025-05-10@17:59:52 GMT
تلاش کی گنتی: 4302

«الرٹ کردیا»:

(نئی خبر)
    دہشت گردی کا الزام لگا کر پاکستان کو بدنام کرنا بھارتی پالیسی کا پرانا وطیرہ ہے لیکن ہر بار بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہو جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن کی صدر ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملاقات کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا، اس ملاقات کو بھارتی میڈیا نے پاکستان پر سفارتی دباؤ کی ’’کامیابی‘‘ قرار دیا۔ عالمی میڈیا کے سوالات پر بھارت کے گودی میڈیا کی خبر کو ہی جعلی قرار دے دیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے ملاقات کی سچائی پر سوالات اٹھائے تو مودی سرکار نے فوراً اسے ’’جھوٹی خبر‘‘ قرار دیا۔ سیاسی تجزیہ کار کے مطابق یہ رویہ بھارت کی دوغلی سفارت کاری اور جھوٹے...
    ایڈیشنل ڈی جی کی حسن ابدال میں دبنگ کارروائیاں، 6 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز حسن ابدال: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی نے حسن ابدال میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران تین پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے دو یونٹس کو ناقص صفائی اور غیر معیاری انتظامات پر فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔مزید کارروائی کرتے ہوئے 300 کلو آئس لالیز اور 300 کلو فروزن آئس کریم کو غیر معیاری اور صحت کے لیے مضر قرار دے کر تلف کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر صفائی کے ناقص انتظامات اور قوانین کی...
    بھارت کی جانب سے 24 گھنٹے پانی بند رکھنے کے بعد دریائے چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیا گیا۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، چند گھنٹے قبل خشک نظر آنے والا دریا اب 28 ہزار کیوسک تک بھر چکا ہے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی کا یہ اچانک اخراج خطرناک صورتحال پیدا کر سکتا ہے اور پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے، مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ماہرین کے مطابق اس طرح کا غیر متوقع اقدام نہ صرف سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے بلکہ پاکستان کیلئے سیلابی خطرات بھی بڑھا دیتا ہے۔دوسری...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) دنیا کے معروف اور مصروف ترین دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تمام آپریشنز المکتوم ہوئی اڈے کی جانب منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) کے تمام آپریشنز اگلے چند سالوں میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DWC) کو منتقل کر دیئے جائیں گے، جس کے لیے المکتوم ایئرپورٹ میں 128 بلین درہم کی لاگت سے ایک نیا مسافر ٹرمینل تعمیر کیا جارہا ہے جو مسافروں کی گنجائش کو 260 ملین سالانہ تک بڑھا دے گا اور 10 سالوں میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز مکمل طور پر وہاں منتقل ہوجائیں گے، نئے ٹرمینل کی تعمیر کا اعلان ہوائی اڈے کی توسیع کے دوسرے مرحلے...
    مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے ہفتہ کے روز ایک غیر معمولی اور طویل پریس کانفرنس کے ذریعے عالمی ریکارڈ قائم کیا، جو لگ بھگ 15 گھنٹے جاری رہی۔ صدر معیزو نے یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع کیا جو آدھی رات سے بھی آگے تک جاری رہا۔ اس طویل ترین پریس کانفرنس میں صدر نے لگاتار صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے، جن میں سے متعدد سوالات عوام کی جانب سے بھیجے گئے تھے۔ طویل کانفرنس کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا صدر کے دفتر کے مطابق، معیزو کی یہ پریس کانفرنس دنیا کی طویل ترین صدارتی پریس کانفرنس بن گئی ہے۔ اس سے قبل 2019 میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے 14 گھنٹے...
    پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات مسترد، دنیا خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرے: پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) پاکستان نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جان لے پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، دنیا اس واقعہ کی صاف شفاف تحقیقات کرے پاکستان مکمل تعاون کرے گا۔ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، بھارت نے یکطرفہ طور پر ورلڈ بینک کے توسط سے طے پانے والے سندھ طاس معاہدے کو ختم کیا، پانی زندگی ہے، جنگوں میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چودھری کیخلاف مجرمانہ سازش کا الزام استغاثہ کی جانب سے ٹرائل میں ثابت کیا جانا ابھی باقی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 2سال سے قید اعجاز چوہدری کی ضمانت منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ جسٹس نعیم افغان نے  فیصلے میں قرار دیا کہ  استغاثہ نے ابھی تک ایف آئی آر درج کرنے میں تین دن  اورشکایت کنندہ کی طرف سے ضمنی بیان دینے میں تقریباً ایک ماہ کی تاخیر کی وضاحت نہیں کی۔  بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے پر...
    ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے 24 گھنٹے پانی کی بندش کے بعد اچانک دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا گیا جس کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریا کی سطح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق بھارت کی طرف سے پانی کا یہ غیر متوقع اخراج خطرناک صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔ چند گھنٹے قبل خشک نظر آنے والا دریائے چناب اب 28 ہزار کیوسک تک پانی سے بھر چکا ہے، جبکہ آج رات پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملائیشیاکے وزیر اعظم انور ابراہیم نے بھی پاک بھارت کشیدگی کے خاتمےکےلیے ثالثی کی پیشکش کر دی۔ اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ ہوا تھا،جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحقیقات میں ملائیشیا کی شمولیت کا خیر مقدم کرے گا۔ ملائیشیاکے وزیر اعظم انور ابراہیم نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پہلگام حملے کی غیر جانبدارنہ اور شفاف تحقیقات کے پاکستان کے مطالبے کی حمایت کی۔ ملائیشین وزیر اعظم نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ملائیشیا دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے،...
    یمن(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے الحدیدہ شہر پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، جن میں 30 اسرائیلی لڑاکا طیارے شامل تھے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں کے دوران الحدیدہ میں واقع ایک سیمنٹ پلانٹ پر میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ ان حملوں کے دوران کم از کم چھ افرادجاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں امریکہ کا کوئی حصہ نہیں تھا اور اسرائیل نے پیشگی اطلاع دی تھی۔ الحدیدہ پر یہ حملے حوثی باغیوں کی عسکری کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے ہیں، جو یمن کے مختلف علاقوں پر قابض ہیں اور اسرائیل کے خلاف نیز سرخ سمندر میں...
    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) گروپ نے جنوبی ایشیا کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے باعث خطے میں حالات کشیدہ ہورہے ہیں، جو پہلے سے ہی غیرمستحکم ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری اسلامی تعاون تنظیم گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن و امان متاثر ہورہا ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت نہیں دیا جارہا۔ او آئی سی نے...
    کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر میں ٹرانسپورٹر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آنے پر شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 ملزمان کے خلاف اغوا اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کے حوالے کر دیا۔  ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن امین کھوسہ نے بتایا کہ مدعی مقدمہ سرفراز نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ پولیس موبائل اور سفید ڈبل کیبن میں سوار سادہ لباس اہلکاروں نے مجھے اور میرے دوست کو اغوا کیا اور ہماری آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ مدعی کے مطابق اغوا کاروں نے فون پر میری کسی شخص سے بات...
    ارسا اعلامیہ کی جانب سے 11 جون سے ستمبر تک لیٹ خریف سیزن کیلئے پانی کی 7 فیصد قلت کا اعلان کیا گیا۔ ارسا نے پانی کے بحران کے باعث آبی ذخائر کا مشترکہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ تمام صوبوں کو ان کی طے شدہ پانی کی مقدار فراہم کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے خریف سیزن میں پانی کی صورتحال بارے اعلامیہ جاری کر دیا۔ چیئرمین ارسا صاحبزادہ محمد شبیر کی زیر صدارت ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ارسا کے مطابق ابتدائی خریف سیزن میں 21 فیصد پانی کی قلت ہوگی، ارسا نے مئی تا 10 جون کے لئے 21 فیصد پانی کی قلت کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق...
    صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر کا کہنا تھا کہ تمام سیاست دان اکٹھے ہوجائیں، سیاست دان ہوش کے ناخن لیں، نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے کہا ہے کہ جنگی حالات کے باوجود حکومت نے مشترکہ سیشن نہیں بلایا۔ صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ تمام سیاست دان اکٹھے ہوجائیں، سیاست دان ہوش کے ناخن لیں، نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پورے علاقے کو بنجر بنانا چاہتا ہے، ملک میں جنگی حالات کے باوجود حکومت نے مشترکہ سیشن نہیں بلایا۔ چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر کا...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں، پاک بھارت کو فوجی تصادم سے گریز کرنا چاہیے، میرا ایک ہی پیغام ہے کوئی غلطی نہ کریں، جنگ کوئی حل نہیں ہے، اقوام متحدہ ہر ایسے اقدام کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کشیدگی میں کمی، سفارت کاری اور امن کے لیے تجدید عہد کو فروغ دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اسوقت بلندی پر ہے، دونوں ممالک کا اقوام امن مشن میں اہم کردار رہا ہے، مجھے...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیاء کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد سے سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کی جنوبی ایشیاء کی حالیہ پیشرفت میں روابط کی کوششوں کو سراہا اور کشیدگی میں کمی اور تصادم سے بچنے کی ضرورت کا خیرمقدم کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار اور معتبر تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا اور کہا بھارت اشتعال انگیز بیان بازی اور جنگ کو ہوا دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ بھی پڑھیے ملائیشیا نے پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ...
    جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ساتھ اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ پیر کے روز جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی حیثیت سے مؤثر کردار ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کے بارے میں سوال پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی سے ورکنگ ریلیشن شپ کیلئے تیار ہیں لیکن باضابطہ اتحاد ممکن نہیں، جے یو آئی کی جنرل کونسل نے پی ٹی آئی سے اتحاد کی...
    جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے نیویارک میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پچھلے چند برسوں کے مقابلے میں اپنے عروج پر ہے۔ انتونیو گوتریس نے  بھارت کو پاکستان کے خلاف جنگ شروع کرنے سے خبردار کیا  اور واضح کیا ہےکسی بھی ایسے فوجی تصادم سے گریز کیا جائے جو قابو سے باہر ہوسکتا ہو۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ وہ  دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے شکر گزار ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کے کاموں میں بشمول امن دستوں میں قابل ذکر کردار ادا کر رہے...
    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیادہ پنشن لینے والوں پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ بجٹ 26-2025 سے قبل آئی ایم ایف کی جانب سے زیادہ پنشن لینے والوں پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے اور بجٹ اہداف کو حتمی شکل دینے کیلئے آئی ایم ایف وفد 14مئی کو پاکستان آئے گا۔ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کی پاکستان آمد سے پہلے اہم تجاویز پر غور جاری ہے اور بڑے پنشنرز پر ٹیکس لگانے اور چھوٹے ملازمین کو ریلیف دینے کی تیاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ماہانہ 4 لاکھ روپے یا زیادہ پنشن پر 2.5 فیصد کا انکم ٹیکس...
    لاہور: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنی بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پنجاب رینجرز کی روایتی پریڈ دیکھی۔ اس موقع پر جذبہ حب الوطنی سے لبریز عوام کا جوش دیدنی تھا اور فضا  نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ، سکھ برادری بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے واہگہ بارڈر پہنچ گئی اور بھارتی حکومت کو منہ توڑجواب دیا۔ جب سے پاک بھارت کشیدگی شروع ہوئی ہے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کی پریڈ دیکھنے والوں کا رش بڑھتا جارہا ہےجبکہ مختلف سیاسی ،سماجی ، مذہبی شخصیات بھی پاک فوج اور...
    ملائیشیا نے پہلگام حملے کی غیرجانبدارانہ اور بین الاقوامی تحقیقات کے لیے پاکستان کی حمایت کر دی۔ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر بیان میں پاکستان کو درپیش مشکل صورتحال میں خیرسگالی کا اظہار کیا۔انور ابراہیم نے امید ظاہر کی کہ کشیدگی میں جلد کمی ہوگی، ملائیشیا کسی بھی قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتا ہے اور ذمہ داروں کی شناخت، آزاد اور شفاف تحقیقات کی حمایت اور توثیق کرتا ہے۔ پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا، سیکیورٹی ذرائع پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا... ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا پاکستان اور بھارت...
    نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے گروپ نے جنوبی ایشیا کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ او آئی سی گروپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے ذریعے پہلے سے غیر مستحکم خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہاہے۔ او آئی سی گروپ کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے کی جانے والی بیان بازی اور جارحانہ اقدامات جنوبی ایشیا کے پہلے سے غیر مستحکم سکیورٹی ماحول کو مزید بگاڑ رہے ہیں۔ گروپ نے واضح کیا کہ وہ دہشت گردی کی تمام شکلوں...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخوا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کامیاب کاروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔  وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 8 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا،ساتھ ہی دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کی نائیک مجاہد خان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔  اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی شہباز شریف نے شہید کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، کہا کہ پوری قوم شہید مجاہد خان کو سلام پیش کرتی ہے ۔  شہباز شریف نے...
    نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔ پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی حالیہ برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے،  دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں،  اقوام متحدہ کے اموربشمول امن مشنزمیں دونوں ممالک کی شراکت پر مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ابلتے ہوئے مقام پر پہنچ رہے ہیں، پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور ذمہ داروں کو...
    مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا امکان مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ساتھ اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔پیر کے روز جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیئر رہنماوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی حیثیت سے مثر کردار ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کے بارے میں سوال پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی سے ورکنگ ریلیشن شپ کیلئے تیار ہیں لیکن...
    امریکا میں 60 برس لاپتہ خاتون صحیح سلامت مل گئیں۔ امریکی ریاست وِسکونسن کی ساؤک کاؤنٹی کے شیرف آفس نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ 82 سالہ آڈرے بیکبرگ (جو جولائی 1962 میں 20 برس کی عمر میں لاپتہ ہوئی تھیں) ریاست کے باہر زندگی گزارتی پائی گئیں۔ تاہم، شیرف آفس نے ریاست کی نشاندہی نہیں کی۔ شیرف آفس کا بیان میں کہنا تھا کہ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ آڈرے کی گمشدگی کسی مجرمانہ عمل کے نتیجے میں نہیں بلکہ ان کی مرضی سے تھی۔ وسکونسن جسٹس ڈپارٹمنٹ آڈرے بیکبرگ نے اپنے خاندان کو 7 جولائی 1962 کو چھوڑا۔ ان کے گھر کام کرنے والی آیا نے بتایا کہ وہ اور آڈرے شہر میڈیسن تک لفٹ...
    اسد قیصر نے اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلیاں تحلیل کرکے نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کی بریفنگ میں نہ شرکت کرنے کا کوئی افسوس نہیں، مطالبات کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال میں تبدیلی کی ضرورت ہے، اور نئے انتخابات...
    شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔ فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلگام واقعے پر ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی کو مسترد کرتے ہیں، علاقائی امن و استحکام کیلئے ایران سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی، جس میں شہباز شریف نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا پانی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا نا قابل قبول ہے۔ جارحیت مسلط کی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ڈی جی آئی ایس پی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی نے نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی جانب سے کمی کے بعد شرح سود 12 سے 11 فیصد پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق ایم پی سی نے اپنے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 100 بی پی ایس کم کرکے 11فیصد کرنے کا فیصلہ کیاہے جو 6 مئی 2025 سے موثر ہوگا۔ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ مارچ اور اپریل میں بجلی کی سرکاری قیمتوں میں کٹوتی اور غذائی گرانی میں...
    سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات  کی، جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی۔  ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔ پی پی وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور نوید قمر شامل تھے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی ملاقات میں موجو د تھے۔ اس کے علاوہ حکومتی وفد میں طلال چوہدری،وزیر خزانہ ، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ شامل تھے،ملاقات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی  ذرائع کا کہنا...
    کراچی: گلستانِ جوہر میں واقع سندھ بلوچ سوسائٹی میں ایک سنگین واردات پیش آئی، جہاں ڈاکوؤں نے ٹریفک ڈی ایس پی کاشف کے گھر کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق واردات میں چار سے پانچ مسلح ڈاکو شامل تھے جنہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا، ڈاکو اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور ڈی ایس پی کاشف کے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے نقدی، چار سے پانچ تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا...
    پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ایران نے ثالثی کی کوششیں شروع کردیں۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی، سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیتے ہوئے اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل پر اتفاق کیا۔ بھارت کے پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کے انٹیلیجنس شواہد ہیں: روس میں پاکستانی سفیرخالد جمالی نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہو گا۔  میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا...
    آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں، پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس ڈیٹا فراہم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئندہ مالی سال 2025، 26 کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آن لائن رابطہ ہوا جس کے دوران وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی ادارے کو ٹیکس کا ڈیٹا فراہم کردیا۔ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر ہدف 14،200 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، ایف بی آر کا ہدف جی ڈی پی کے 11 فیصد کے مساوی مقرر کرنے کی تجویز ہے، ایف بی آر کا ریونیو ہدف مقرر کرنے کیلئے ڈیٹا آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا گیاہے۔ذرائع وزارت خزانہ...
    ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے دھماکے سے مچھیرا جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بارودی دھماکہ دریائے سندھ میں غفارے والا بند پر مچھلیاں پکڑنے کے دوران ہوا، پولیس نے ابتدائی معلومات میں بتا یاکہ حضور بخش سندھی نامی مچھیرے کے جال میں بارودی مواد پھنس گیا تھا، دھماکہ ہونے سے حضور بخش سندھی موقع پر جاں بحق ہو گیا، پولیس واقعہ کی چھان بین کر رہی ہے کہ کیا بارودی دھماکہ کنارے پر پیش آیا ہے یا ممکنہ طور پر پانی کیساتھ بہہ کر آنے والی (لینڈ مائن)بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا ہے یا ڈیٹونیٹر کا دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس نے حضور بخش سندھی کی میت ورثا کے حوالے کر دی...
    غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیراعظم ایہود براک نے چینل 13 پر بات چیت کرتے ہوئے نیتن یاہو کی سربراہی میں موجود حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہودی آبادکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سول نافرمانی کی تحریک چلا کر موجودہ حکومت کا خاتمہ کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیراعظم ایہود براک نے حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وہ صیہونی چینل 13 پر ایک مباحثے میں بات چیت کر رہا تھا۔ ایہود براک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمت کی تحریک حماس آئندہ 50 برس تک اسرائیل کے خلاف برسرپیکار رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سے...
    آئندہ مالی سال 2025، 26 کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آن لائن رابطہ ہوا جس کے دوران وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی ادارے کو ٹیکس کا ڈیٹا فراہم کردیا۔ ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر ہدف 14،200 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے،  ایف بی آر کا ہدف جی ڈی پی کے 11 فیصد کے مساوی مقرر کرنے کی تجویز ہے، ایف بی آر کا ریونیو ہدف  مقرر کرنے کیلئے ڈیٹا آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا گیاہے۔ ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 10.6 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا، آئندہ مالی سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے چور قرار دے دیا۔ نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر بات کی اور خاص طور پر بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری انڈسٹری میں ایک ہی چیز کو 5 سال تک دہرایا جاتا ہے پھر جب لوگ اس سے بور ہو جاتے ہیں تو اسے چھوڑ دیا جاتا ہے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دراصل عدم تحفظ بہت بڑھ گیا ہے اور بالی ووڈ کو لگتا ہے کہ اگر کوئی فارمولا چل رہا ہے تو اسے ہی چلاتے رہو، اسے رگڑتے رہو۔ اور اس...
    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت سامنے آنے پر جنرل عاصم منیر کی قیادت میں مثال قائم کی گئی، جنگی مشقوں میں جنرل عاصم نے ٹینک پر چڑھ کر فورسز سے خطاب کیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طاقتور ترین شخصیت بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے سائے سے باہر نکل آئی.عام طور پر پردے کے پیچھے کام کرنے والے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سخت بیانات سے کشمیر کے بحران میں ’پاکستان کا لہجہ‘ تشکیل دے رہے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان کے سب سے طاقتور شخص نے...
    بگ باس فیم اداکار اعجاز خان اپنے شو ’’ہاؤس اریسٹ‘‘ میں نازیبا مناظر کے بعد ایک اور سنگین الزام کی زد میں آگئے ہیں۔ ممبئی کی ایک اداکارہ نے اعجاز پر شادی اور شو میں کردار دینے کا جھانسا دے کر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ اداکار کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد ممبئی کے چرکوپ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے: بھارتی رئیلٹی شوز میں ’’نازیبا مواد‘‘؛ تمام حدیں پار ہوگئیں ذرائع کے مطابق متاثرہ اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ اعجاز خان نے انہیں اپنے شو ’ہاوس اریسٹ‘ میں میزبان کا کردار دینے کی پیشکش کی تھی۔ دورانِ شوٹنگ، اعجاز نے پہلے انہیں شادی...
    شیری رحمان---فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے، بگلیہار ڈیم سے پانی روکنے کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی خطرناک حد تک کمی ہوئی، دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 87 ہزار کیوسک سے گر کر 10 ہزار 800 کیوسک رہ گیا۔  بھارت بغیر شواہد کے الزامات پاکستان پر لگاتا ہے: شیری رحمانپاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے صورتحال اس وقت بھی کشیدہ ہے دونوں ممالک میں اس سطح کی کشیدگی ہوئی ہے۔...
    صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا ہے کہ مرحوم تمام مکاتب فکر کے ہاں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، پروفیسر ساجد میر نے مدارس دینیہ کے اتحاد، ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل اور متحدہ مجلس عمل کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کے انتقال سے یقینی طور پر مسلک اہل حدیث کا بہت نقصان ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے مرکزی جمعیت اہلحدیث اور وفاق المدارس السلفیہ کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین اور تنظیمی ساتھیوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے تعزیتی مراسلے میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی ملی تعلیمی سماجی اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرپٹوکونسل (پی سی سی) نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے محض 50 دن میں عالمی منظر نامے میں کرپٹو انڈسٹری میں پاکستان کاپرچم سربلند کرکے سب کو حیران کردیا۔نجی ٹی وی جیونیوزنے وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کرپٹوکونسل کا آغاز 14مارچ 2025کو ہوا لیکن اس مختصر عرصے میں اس ادارے نے جوکچھ کر دکھایا اس سے دنیا بھرکے مبصرین اورناقدین متاثر ہیں ، عالمی سطح پربڑا قدم ہے کہ کونسل کی طرف سے ایک ایسا اعلان ہواجس نے دنیابھرکی نظریں پاکستان پرمرکوزکردی ہیں۔بائنانس کے بانی چانگ پین گڑا (سی زیڈ) کو سٹریٹجک ایڈوائزر مقررکردیاگیا، یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے دنیاکے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج کی بنیاد رکھی اور جن...
    پاکستان کرپٹوکونسل (پی سی سی) نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے محض پچاس دن میں عالمی منظر نامے میں کرپٹو انڈسٹری میں پاکستان کاپرچم سربلند کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرپٹوکونسل کا آغاز 14 مارچ 2025 کو ہوا لیکن اس مختصرعرصے میں اس ادارے نے جوکچھ کر دکھایا ہے اس سے دنیا بھرکے مبصرین اورناقدین متاثر ہیں ۔ یہ محض ایک ادارے کی کامیابی نہیں بلکہ ریاستی سطح پر وژن،رفتاراورعمل کی ایک زندہ مثال ہے۔ جہاں بیشترسرکاری ادارے برسوں تک صرف مفاہمتی یادداشتوں(ایم او یوز) اورگول میزکانفرنسوں تک محدود رہتے ہیں، وہاں پی سی سی نے نہ صرف عملدرآمدکیا بلکہ عالمی منظرنامے پر پاکستان کاپرچم کرپٹو انڈسٹری میں بلندکردیاہے۔ عالمی سطح پربڑا...
    کراچی:سری لنکن ویمنز ٹیم 7 سال بعد بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔ آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ون ڈے ٹرائی سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ یہ سری لنکا ویمنز ٹیم کی بھارت کے خلاف ستمبر 2018 کے بعد پہلی ون ڈے فتح ہے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بیٹر رچا گھوش نے 48 گیندوں پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ دیگر نمایاں بلے بازوں میں جیمائمہ روڈریگز 37، پراتیکا...
    بھارت کی جنگی تیاریوں میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اور بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ممکنہ طور پر پاکستان پر محدود فضائی حملوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو مغربی سرحد پر جاری جنگی مشقوں، لڑاکا طیاروں کی تیاری اور فضائی دفاعی نظام کی ہائی الرٹ حالت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی وزیراعظم مودی نے عسکری قیادت کو پاکستان کے خلاف کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر کارروائی کی ’’مکمل آزادی‘‘ دے دی ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے تریپاتھی نے...
    نئی دہلی (اوصاف نیوز) رافیل طیاروں سے لیس بھارتی فضائیہ اس وقت مغربی سرحد پر جنگی فضائی گشت انجام دے رہی ہے، بھارت کی جنگی تیاریوں میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اور بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ممکنہ طور پر پاکستان پر محدود فضائی حملوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو مغربی سرحد پر جاری جنگی مشقوں، لڑاکا طیاروں کی تیاری اور فضائی دفاعی نظام کی ہائی الرٹ حالت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی وزیراعظم مودی نے عسکری قیادت کو پاکستان کے خلاف کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر کارروائی...
    ماسکو(نیوز ڈیسک) روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کر دیا۔ پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل کا عندیہ بھی دیا، محمد خالد جمالی کا کہنا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا۔ واضح رہے کہ پہلگام میں سیاحوں کے حملے کے بعد بھارتی پراپیگنڈا تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کا پاکستانی حکومت نے سفارتی سطح پر اس کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ Post Views: 1
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے مذکورہ سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور کہا کہ پاک فوج دشمن کی کسی...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مئی 2025)بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے اتوار کی رات کو متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی،سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارت نے رات گئے لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔سکیورٹی ذرائع...
    اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورت حال سے متعلق آج بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کل (اتوار) کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ...
    لاہور(نیوز رپورٹر) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور سیکرٹری جنرل آئی پی پی میاں خالد محمود کی قیادت میں این اے 117 سے شگفتہ کو راوی ٹائون کی ویمن ونگ کی صدر نامزد کردیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔شگفتہ کا پارٹی لیڈ عبدالعلیم خان اور میاں خالد محمود کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور پارٹی کیلئے مزید خدمات سرانجام دینے کا اظہار کیا۔
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں اور خودمختار ریاستوں نے سونے کی جانب تیزی سے رخ کیا ہے، موجودہ عالمی تناؤ، تجارتی پابندیاں، اور بڑھتی ہوئی اقتصادی جنگ نے سونے کو ایک بار پھر آخری سہارا بنا دیا ہے۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات عالمی مارکیٹوں میں ہلچل کا باعث بنے ہیں، امریکی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی گئی، ڈالر کمزور ہوا، اور حیران کن طور پر امریکی ٹریژری بانڈز جو ہمیشہ محفوظ پناہ گاہ سمجھے جاتے تھے، تیزی سے فروخت ہونا شروع ہو گئے۔ مزید پڑھیں: سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی اسی تناظر میں سونا ایک بار پھر...
    کراچی: عالمی سطح پر پاکستان کے باکسرز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، خاتون باکسر نے بھی پاکستان کا کا نام بلند کرنے میں اپنا حصہ ڈال دیا۔  کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی عالیہ سومرو  نے بین الاقوامی باکسنگ فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والی پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں عالیہ سومرو نے مدمقابل تھائی باکسر سوتھیڈا گنایانوچ کو ناک آؤٹ کر کے فتح اپنے نام کر لی۔  مزید پڑھیں: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی ٹی ایل باکسنگ پرموشن کے تحت ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں عالیہ سومرو نے پروفیشنل باکسنگ کی دس راؤنڈز کی فائٹ کے چوتھے...
    جماعت اسلامی کے امیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، امریکی نائب صدر کے بیان سے بھارت کے موقف کو درست کرنے کا تاثر مل رہا ہے، چین کی حمایت پر خراج تحسین، قومی یکجہتی وقت کی ضرورت، بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت ِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ...
    ڈاکٹر محمد فیصل—فائل فوٹو برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات سامنے آ رہے ہیں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت سے پاکستان پر حملے کا خطرہ ہے، اگر ہم پر حملہ کیا جائے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام حملے سے متعلق ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے ہیں۔پاکستانی ہائی کمشنر برطانیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
    فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بحری، بری اور فضائی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ نمائش چورنگی کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کی منعقدہ فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، بھارتی جیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل...
    سٹی42: اسلام آباد میں قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر عسکری قیادت کی بریفنگ  شروع ہو چکی ہے۔ یہ بریفنگ ان کیمرہ ہے، میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ میں جانے کی اجازت نہیں ملی، بعد میں امکان ہے کہ بریفنگ کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان آرمی کے ترجمان اور انٹر سروسز پبلک ریلیشنز  ISPR  کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف  سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو  پاکستان کی قومی سلامتی کی صورتحال پر حقائق سے آگاہ کر رہے ہیں۔ اس بریفنگ میں پاکستان کی سیاسی قیادت مجموعی طور پر شریک ہے۔ حکومت کے تمام وزرا، اتحادی جماعتوں کے اہم رہنما اور متعدد دوسرے سیاسی رہنما بریفنگ میں شریک ہیں۔ پی ایس ایل 10:...
    وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی رہنماں کو اہم بریفنگ کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کی سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماوں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراونڈ بریفنگ کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بریفنگ کا اہتمام پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں کیا گیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے دی جائے گی جبکہ شرکا کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں،...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کی سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ کا آغاز ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بریفنگ کا اہتمام پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں کیا گیا ہے۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے دی جائے گی جبکہ شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورتحال میں یہ بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلی مثال...
    پاکستان کرپٹوکونسل (پی سی سی) نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے محض 50 دن میں عالمی منظر نامے میں کرپٹو انڈسٹری میں پاکستان کا پرچم سربلند کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ پاکستان کرپٹوکونسل کا آغاز 14 مارچ 2025 کو ہوا لیکن اس مختصر عرصے میں اس ادارے نے جوکچھ کر دکھایا ہے اس سے دنیا بھر کے مبصرین اورناقدین متاثر ہیں۔ یہ محض ایک ادارے کی کامیابی نہیں بلکہ ریاستی سطح پر وژن، رفتاراورعمل کی ایک زندہ مثال ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط جہاں بیشترسرکاری ادارے برسوں تک صرف مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) اورگول میزکانفرنسوں تک محدود رہتے ہیں، وہاں پی سی سی نے نہ صرف...
    کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی علامہ احمد اقبال رضوی، اسد عباس جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی، جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبد السمیع، عوامی ایکشن کمیٹی کے صدر احسان علی ایڈووکیٹ، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام گلگت...
    ترکیہ کا جنگی بحری جہاز خیرسگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، پرتپاک استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)برادر اسلامی ملک ترکیہ کا جنگی بحری جہاز ٹی سی جی بیویوک آدا خیرسگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا جہاں اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے، اعلی عسکری افسران، ترک سفارتی نمائندگان اور مقامی معززین نے پرجوش خیرمقدمی تقریب میں شرکت کی۔ کراچی کی بندرگاہ پر گونجتے قومی ترانوں اور لہراتے پرچموں کے درمیان یہ منظر پاک ترک برادری کی لازوال دوستی کا حسین مظہر بن گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ خیرسگالی دورہ نہ صرف دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو مزید...
    سٹی42:  بھارت کے کینہ پرور پرائم منسٹر نریندر مودی نے پاکستان کی وارننگز کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کے ملکیتی دریا چناب کا پانی روکنے کے لئے  عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔ یہ بات انڈیا کی لیڈنگ نیوز آؤٹ لیٹ انڈین ایکسپریس کے دو سینئیر صحافیوں نے آج 4 مئی کو اپنی ایک خبر میں بتائی ہے. پہلگام  میں انڈیا کے  26 سیاحوں کے قتل کے بارہ روز بعد بھی اندیا کی ھکومت اس سانحہ میں ملوث افراد کو سامنے نہیں لائی، کسی تنظیم کے اس حملے میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں لائی، اور بھارت اور دنیا بھر میn اٹھائے جا رہے منطقی سوالات کو نطر انداز کر کے پاکستان کے خلاف یکطرفہ اشتعال انگیز کارروائیوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرقی ایشیا کے اہم ملک ملائیشیانے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری محمد حسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں موجودہ علاقائی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ، اور سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کا یکطرفہ فیصلہ معاہدے کی دفعات اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مائیکروسافٹ کمپنی نے مشور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔ ٹیم کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں ٹیم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔...
    او آئی سی کا بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کیخلاف شدید ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی )کے تحت کام کرنے والے مستقل آزاد انسانی حقوق کمیشن نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسلاموفوبیا، نفرت انگیز تقاریر اور مسلمانوں پر حملوں میں خطرناک اضافے پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ کمیشن نے حالیہ پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔او آئی سی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان نفرت انگیز حملوں کی آزاد بین الاقوامی تحقیقات کرائے تاکہ اصل حقائق سامنے...
      اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک بھارت صورتحال پرحکومتی بریفنگ میں نہ جانےکافیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف حکومتی بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی ۔ اعلامیے میں کہا گیا  کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے قوم کے نام پیغامات میں دہشتگردی کی مذمت کی، بانی نے قومی یکجہتی، اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بیرونی جارحیت کی صورت میں ملک کےدفاع کے لیےصفِ اول میں ہوں گے، پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈے پر اصولی مؤقف کو قوم...
    جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے تحت کام کرنے والے مستقل آزاد انسانی حقوق کمیشن (IPHRC) نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسلاموفوبیا، نفرت انگیز تقاریر اور مسلمانوں پر حملوں میں خطرناک اضافے پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔کمیشن نے حالیہ پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔او آئی سی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان نفرت انگیز حملوں کی آزاد بین الاقوامی تحقیقات کرائے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔کمیشن نے بھارت پر الزام لگایا کہ وہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا...
    وزیراعظم کا پہلگام واقعہ پر ایک بار پھر غیر جانبدار اور شفاف عالمی تحقیقات کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے درمیان گفتگو کے دوران پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز رویے پر بات چیت ہوئی اس موقع پر شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان اس طرح کے تنازعات میں الجھنا نہیں چاہتا، بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کیے، ہم عالمی برادری کو واقعہ کی شفاف تحقیقات کی پیش کرتے...
    شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پانی کی فراہمی چھ دن بعد بھی معمول پر نہیں آسکی، پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گیا۔ کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو 6 دن میں ایک ارب گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا، جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ آنے والے 48 گھنٹوں تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے، جبکہ چیف انجینئر بلک ظفر...
    سٹی 42:  وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیاکے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کو  بھارت کے اشتعال انگیز رویے کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں موجودہ کشیدگی سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ ملائشیا بھارت پر پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرے۔ انہوں نے ملائشیا سے  بھی اس تحقیقات میں شامل ہونے کی بھی درخواست کی۔ شہباز شریف نے آج اتوار کے روز ملائشیا کے وزیراعظم کو فون کال کی اور انہین صورتحال سے آگاہ کیا۔  پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا شہباز شریف نےپہلگام مین سیاحوں کے قتل کے واقعہ کو  بغیر کسی ثبوت کے  پاکستان کو جوڑنے کی کوشش کو...
    دوحہ (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی ایک چشم کشا رپورٹ میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ پہلگام حملے کو “فالس فلیگ آپریشن” قرار دیتے ہوئے بی جے پی حکومت کی کشمیر پالیسی پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ بی جے پی کے سیاسی مفادات کے لیے ایک “ڈرامہ” تھا، جس کا مقصد انتہاپسند قوم پرستی کو فروغ دینا اور کشمیریوں کو مزید دباؤ میں لانا تھا۔ الجزیرہ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی کی کشمیر سے متعلق حکمت عملی آمریت پر مبنی ہے، جس کے تحت گودی میڈیا کے ذریعے شدت پسند بیانیہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 1500...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگایا جس کی پاکستان ٹھوس شواہد کے ساتھ تردید کرچکا ہے، بھارت نے بغیر کسی جواز یا ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا کر اپنی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر مزید کمزور کردیا ہے۔ اس حوالے سےروس میں  پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سمیت دنیا میں فائر فائٹرز کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 4 مئی کا دن دنیا بھر میں ان فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جو اپنی جانیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کر دیتے ہیں۔عالمی سطح پر فائر فائٹرز کا دن منانے کا آغاز 1999 میں شروع ہوا تھا، اس کی بنیادی وجہ آسٹریلیا میں لگنے والی وہ آگ تھی جس کو بجھانے کی کوشش میں پانچ فائرفائٹرز اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔فائر فائٹرز ڈے منانے کا مقصد ان ہیروز کی اہمیت اور خدمات کا اعتراف اور انہیں درپیش...
    اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع سنٹورس مال سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ قلیل وقت میں بازیاب کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، جو بچوں کے اغواء کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھی۔ گرفتار خاتون سے تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بچے کی بحفاظت بازیابی کے بعد ویڈیو کال...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ/ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد نامورشخصیات کاپہلگام فالس فلیگ آپریشن اوربھارتی بےبنیاد الزامات پرواضح پیغام نامور ٹینس سٹاراعصام الحق کاکہنا تھا کہ؛ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بلا جواز الزام تراشی نے خطے کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے بھارت کے ان بے بنیاد الزامات کو ہم رد کرتے ہیں، اعصام الحق ملکی سالمیت کے لیے پوری پاکستانی قوم اور افواج یکجا اور متحد ہے، اعصام الحق اداکار سید محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ؛ بھارت نے ایسا پروپگینڈا اور منفی کھیل رچایا کہ جس میں وہ خود رسوا ہو گیا اگر ہمارے ازلی دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) سن 2024 میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 7.3 ارب ڈالر رہا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد، اگرچہ اس فیصلے کو 90 روز کے لیے مؤخر کر دیا گیا، لیکن تمام ممالک کے لیے 10 فیصد کا بنیادی ٹیرف برقرار ہے۔ امریکی دفتر برائے تجارت کے مطابق پاکستان نے سن 2024 میں 5.1 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات، خاص طور پر ٹیکسٹائل اور کپاس، امریکہ برآمد کیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ نئے امریکی ٹیرف کے نفاذ سے پاکستانی برآمدات میں 20 سے 25 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔ فوری اثرات کیا ہو سکتے...
    خالد کھوکھر— فائل فوٹو صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی نہیں جو پانی اور ہوا پر قابو پا سکے۔خالد کھوکھر اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کاشتکار سب سے بڑی آبادی ہے اور وہ سب پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن کی محبت میں ہم سب ایک فورم پر ہیں، ہم میں کوئی سندھی بلوچی نہیں۔ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھرصدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سندھ طاس...
    آج عالمی فائر فائٹرز کا دن منایا جا رہا ہے۔ 4 مئی کا دن دنیا بھر میں ان فائر فائیٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جواپنی جانیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کر دیتے ہیں۔ عالمی سطح پر فائر فائٹرز کا دن منانے کا آغاز 1999 میں شروع ہوا تھا۔ اس کی بنیادی وجہ آسٹریلیا میں لگنے والی وہ آگ تھی جس کو بجھانے کی کوشش میں 5 فائرفائٹرز اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف اداروں کے زیراہتمام پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
    سینئر ترین سرمایہ کار وارن بفیٹ نے برکشائر ہیٹھا وے (Berkshire Hathaway) کے سالانہ اجلاس میں اپنے آخری خطاب میں امریکی ڈالر کی طویل مدتی استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرنسی کے عالمی زوال کا اشارہ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وارن بفیٹ نے اپنی سب سے بڑی مالیاتی تشویش کا اظہار کیا جس میں انہوں نے نہ تو اسٹاکس اور نہ ہی رئیل اسٹیٹ بلکہ ڈالر کے مستقبل کو لے کر خبردار کردیا ہے۔ برکشائر ہیٹھا وے کے سالانہ اجلاس میں 94 سالہ سرمایہ کاری کے ماہر نے کہا کہ امریکہ کی مالیاتی لاپرواہی اس کی اپنی کرنسی کی قدر کو کم کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وارن بفیٹ کا کہنا تھا کہ...
    پاکستان کے اقتصادی استحکام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، جب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں بھارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرشن مورتی وی سبرامنین کو ان کی مدت مکمل ہونے سے چھ ماہ قبل ہی اچانک برطرف کر دیا گیا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب سبرامنین نے مبینہ طور پر آئی ایم ایف کے ڈیٹا سیٹس اور فیصلوں پر سوالات اٹھائے تھے۔ بھارتی کابینہ کی اپوائنٹمنٹس کمیٹی نے کرشن مورتی کی برطرفی کی منظوری دے دی ہے، تاہم کسی سرکاری وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سبرامنین کو ہٹانے کی ایک وجہ ان کا آئی ایم ایف ڈیٹا پر اعتراض اور دوسری اپنی ذاتی...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ سیاسی رہنماؤں کو دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاک بھارت موجودہ صورتحال زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلگام میں ہونیوالی دہشتگردی میں ہلاک ہونیوالے 26 لوگوں کی ہلاکت کے بعد اُٹھائے گئے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اقدامات نے کئی خاندانوں کے افراد کے لیے ناقابل فراموش المیوں کو جنم دیا ہے۔ پہلگام میں ہونیوالی دہشتگردی میں ہلاک ہونیوالے 26 لوگوں کی ہلاکت نے جہاں ان کے خاندانوں اور گھرانوں کے افراد کیلئے ناقابل فراموش المیوں کو جنم دیا وہیں اس تناظر میں مودی حکومت کے بہت سے اقدامات نے بے گناہ اور معصوم لوگوں جن کا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ان کی زندگی کو بھی سماجی المیوں میں بدل دیا ہے ان میں مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں مقیم پاکستانیوں کو واپس بھیجے جانے کے احکامات بھی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی سلامتی کی صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کو آج بیک گراؤنڈ بریفنگ دی جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ اس موقع پر شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلیٰ مثال ہوگی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی پیش گوئی ذرائع نے بتایا کہ یہ بریفنگ پاکستان اور...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی پر آزاد کشمیر کے علاقوں کا دورہ کرایا گیا۔ آج بھی کرایا جائے گا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق دورے کا مقصد بھارت کے خیالی دہشت گردی کے کیمپس کے بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کا من گھڑت پراپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کے ان علاقوں کے دورے کے دوران ان مقامات پر لے جایا گیا جن کا جھوٹا پراپیگنڈا بھارت کرتا ہے...
    پاک بھارت کشیدگی: وزیر اطلاعات اور فوجی ترجمان آج سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج (اتوار) کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہوگی۔ وزارت اطلاعات نے بتایا کہ اس موقعے پر شرکا کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں یہ...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے کہا ہے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی قیادت کو بلائیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: وزیر اطلاعات اور فوجی ترجمان آج سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دیں گے انہوں نے بھارت کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو بریفنگ پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کی کانفرنس ہونی چاہیے جہاں پارٹی سربراہوں کو معاملے پر بریف کیا جائے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اتنے بڑے مسئلے کو اتنے چھوٹے لیول پر لانا اس کی اہمیت کو کم کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی جھوٹ کا جواب: قومی و انٹرنیشنل میڈیا کو آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں کا دورہ...
    موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کرلیں گے ۔بھارت کو یہ دھمکی بنگلا دیش کے سابق میجر جنرل فضل الرحمان نے بنگالی زبان میں کی کئی گئی اپنی ایک پوسٹ میں دی۔خیال رہے کہ سابق میجر جنرل فضل الرحمان بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے قریبی ساتھی اور نیشنل انڈیپنڈنٹ انویسٹی گیشن کمیشن کے سربراہ ہیں۔سابق میجر جنرل نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا...
    معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے حالیہ انٹرویو میں سلمان خان کی نئی فلم "سکندر” کی ناکامی پر کھل کر بات کی۔ نواز الدین صدیقی نے فلم کی ناکامی کا سارا ملبہ صرف اداکار پر ڈالنے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکار اکیلا فلم نہیں بناتا، ناکامی کے ذمہ دار ہدایتکار اور مصنفین بھی ہیں۔ اداکار نواز الدین صدیقی نے سلمان خان کو ایک فراخ دل اور جذباتی اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلم نہ چلے تو ہدایتکاروں اور لکھاریوں کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے۔ نوازالدین نے کہا کہ سلمان خان سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر دے رہے ہیں۔ اگر ڈائریکٹر محنت نہ کرے تو پھر سارا الزام اسٹار پر کیوں؟ انھوں نے مزید کہا کہ فلم بنانا ایک مشترکہ فن...