2025-08-05@00:50:11 GMT
تلاش کی گنتی: 17608

«سیاحوں کی جان»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب آفتاب احمد کا بیان قلم بند ہو گیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ آفتاب احمد پر اپنی جرح مکمل کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر گواہ آفتاب احمد پر جرح کریں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 2 مزید گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کا کہنا ہے کہ اُس کا J-20 مائٹی ڈریگن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جاپان کے قریب سخت نگرانی والے آبنائے سُوشیما سے کسی کے علم میں آئے بغیر گزرگیا ۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ پرواز ایسے علاقے سے ہوئی جہاں امریکی، جاپانی اور جنوبی کوریائی ریڈار سسٹمز کا گہرا جال بچھا ہوا ہے، اِن میں طاقتور تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم بھی شامل ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چین کا دعویٰ درست ہے تو یہ مغربی فضائی دفاع کی ایک بڑی ناکامی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے فرسٹ فائٹر بریگیڈ، جس میں J-20 طیارہ شامل ہے، آبنائے سُوشیما کے اوپر سے ہوتا ہوا تائیوان کے گرد چکر...
    اسلام آباد:وزیرِ مملکت برائے قومی ثقافت و ورثہ حذیفہ رحمان نے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے خود حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کی تھی کہ اگر کوئی ڈیل ہونی ہے تو انہیں برطانیہ یا کسی یورپی ملک میں بھیج دیا جائے۔ نجی ٹیلی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے کہا کہ ہم نے ظرف کا مظاہرہ کیا اور یہ بات آج تک عوام سے چھپائے رکھی، لیکن اب سچ بتانا ضروری ہو گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہم سے بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے پر برطانوی...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پاکستان سے حالیہ جنگ مین عبرتناک شکست اور عالمی سطح پر جگ ہنسائی کے باوجود باز نہ آئے اور ایک بار پھر جنگی زبان میں گیڈر بھبکیاں دیتے ہوئے پاکستان کو براہموس میزائل حملے کی دھمکی دے ڈالی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتر پردیش کے شہر وارانسی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اگر پاکستان نے دوبارہ کوئی گناہ کیا، تو یوپی میں بننے والے میزائل دہشتگردوں کو نیست و نابود کر دیں گے۔ مودی نے دعویٰ کیا کہ برہموس میزائل اب لکھنؤ میں تیار کیے جائیں گے، اور پاکستان میں صرف ان کا نام سن کر ہی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے...
    غذر(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ہاتون کھاری کے مقام پر صادق نامی شخص نے دریائے اشکومن میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق کو بچانے کے لیے اس کی بیٹی، پوتی اور بہنوئی بھی دریائے اشکومن میں کود گئے، تاہم افسوسناک طور پر تینوں جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بیٹی، پوتی اور بہنوئی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ صادق کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ہے۔ انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال غذر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق کچھ عرصے سے...
    چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی ہے جس میں پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے نیا ہائبرڈ چاول کا بیج تیار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار تین گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی۔ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔ پنجاب یونیورسٹی پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مل کر ہائبرڈ چاولوں کی نئی اقسام ایجاد کی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے چئیرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس کے چئیرمین ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر محمد علی کلاسرا، تحقیقاتی ٹیم میں شامل وہان یونیورسٹی چین سے پروفیسر رنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو، شو اور دیگر تحقیقاتی...
    پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس نے چینی ماہرین کی مدد سے چاول کی نئی قسم ایجاد کر لی۔ چیئرمین شعبۂ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار 3 گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی، نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔ ڈاکٹر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دے دی، نئے چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے 4 صوبوں کے مختلف شہروں میں...
    ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں مسلمان نوجوان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ واقعے کے دوران جہاز میں سفر کر رہے ایک مسلمان نوجوان کو گھبراہٹ کا دورہ پڑا، لیکن مدد کرنے کے بجائے ایک مسافر نے نوجوان کو تھپڑ مار دیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب نوجوان کو طبی مسئلہ درپیش تھا، ایک مسافر نے اس پر ہاتھ اٹھا دیا۔ اگرچہ ایئر ہوسٹس نے تشدد کرنے والے شخص کو روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ باز نہیں آیا۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا پر صارفین نے غم و غصے کا اظہار...
    مقررین نے کہا کہ زیارت امام حسین (ع) ہمارے عقیدے کا جزو ایمان ہے۔ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ زمینی راستوں کی بندش اور زائرین پر عائد کی گئی رکاؤٹیں بنیادی مذہبی آزادی پر حملہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع حب کی جانب سے اربعین کے موقع پر زائرین کرام کے زمینی سفر پر عائد غیر منصفانہ پابندی اور راستوں کی بندش کے خلاف احتجاجی حب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پارٹی کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت المسلمین حب کے صدر سید قربان علی رضوی، سیکرٹری کردار سازی سید خادم حسین شاہ نقوی اور صدر عزاداری ونگ عمران حسین انگاریہ نے خطاب کیا۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے  دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے...
    چین کے نائب وزیر اعظم کی قیادت میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے  نائب وزیر اعظم چانگ گوچھنگ نے صدر شی جن پھنگ کی ہدایات کی روشنی میں ،   پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے متعلقہ  ذمہ داران کے ہمراہ  صوبہ حہ بئے کے شہر چھنگ دہ کی شنگ لونگ کاؤنٹی میں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی خیروعافیت دریافت کی اور  قدرتی آفات سے بچاؤ اور ہنگامی امداد اور بحالی کے کاموں کی قیادت کی۔ ہفتہ کے روز انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو  آفت...
    مائنر لیگ بیس بال نے سب سے زیادہ دستخطوں کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی بیس بال کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ ایک 8 فٹ قطر اور 1,200 پاؤنڈ وزن والی بھاری بھرکم بیس بال پر 6,750 دستخط کیے گئے جو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے سرکاری طور پر تصدیق کر دیئے ہیں۔ یہ پہلے کے ریکارڈ 2,146 دستخطوں والی بیس بال جو کیمبریج یونائیٹڈ کی تیار کردہ تھی، سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ بیس بال مائنر لیگ بیس بال کی ایک تقریب کے دوران تیار کی گئی جس پر 15 مختلف اسٹڈیئمز کے عملے، کھلاڑیوں اور مداحوں نے مل کر خالی جگہوں پر دستخط کیے۔    29 جولائی 2025 کو ایم ایل بی ہیڈکوارٹرز (نیویارک) میں بیس بال کمشنر...
     ویب ڈیسک :پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ! بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی بار پاکستانی طالبعلم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ پاکستان نے یہ کامیابی فلپائن میں 20 سے 27 جولائی تک منعقد ہونے والے 35 ویں بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (آئی بی او) میں حاصل کی۔اس مقابلے میں دنیا بھر کے ذہین ترین طالب علموں نے شرکت کی۔ صدیق پبلک اسکول راولپنڈی کے طالب علم عبدالرافع پراچہ نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرکے عالمی تعلیمی سطح پر قوم کا نام روشن کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (IBO) میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین...
    پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان نے ایک طویل وقفے کے بعد گلوکاری کی دنیا میں شاندار انداز میں واپسی کی ہے، اور مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ فواد خان، جنہوں نے راک بینڈ ای پی (Entity Paradigm) کے ساتھ اپنی گلوکاری کا آغاز کیا تھا، اب ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے ایک نیا نغمہ ’’پروانہ‘‘ لے کر سامنے آئے ہیں۔ یہ نغمہ محبت، دھوکے اور پچھتاوے کے جذبات پر مبنی ہے، جس میں فواد خان نے ایک ایسے عاشق کا کردار ادا کیا ہے جو بارش میں بھیگی یادوں کے ساتھ اپنے ماضی کی غلطیوں پر پشیمان دکھائی دیتا ہے۔ گانے کی ویڈیو دل کو چھو لینے والی ہے، اور بارش کے...
    گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ہاتون کھاری کے مقام پر صادق نامی شخص نے دریائے اشکومن میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق کو بچانے کے لیے اس کی بیٹی، پوتی اور بہنوئی بھی دریائے اشکومن میں کود گئے، تاہم افسوسناک طور پر تینوں جاں بحق ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے علاقے دکی میں 4 بہنیں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے جاں بحق ریسکیو 1122 کے مطابق بیٹی، پوتی اور بہنوئی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ صادق کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ہے۔ انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال غذر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت خطرے سے...
    —فائل فوٹو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عبدالغفور انجم  نے کہا کہ جیل میں معمول کے مطابق قیدیوں کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی قیدی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اس کو دیگر قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان نے اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے 10 قیدیوں کی اموات کا دعویٰ کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ خدشہ ہے ان کے والد بھی...
    فائل فوٹو کراچی کے ساحل دو دریا کے قریب سمندرمیں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دو دریا پر ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا تھا اور تیسرے شخص کی تلاش جاری تھی۔ کراچی: دو دریا پر خودکشی کرنے والے ٹیچر کی تلاش جاریکراچی میں دو دریا پر سمندر میں دو بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر کی تلاش جاری ہے جبکہ دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ڈوبنے والوں کے اہل خانہ جناح اسپتال پہنچ گئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اب سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔واضح رہے کہ دو...
    پنجاب کے 17 اضلاع میں قائم صارف عدالتوں کو ختم کر دیا گیا، کیس سیشن کورٹس منتقل ہوں گے جبکہ صارف عدالتوں کے ججز کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں صارف عدالتوں کے کیس متعلقہ سیشن کورٹس کو منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2025ء  میں ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کیا ہے، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشل نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن ججز، ایڈیشنل سیشن ججز کو کنزیومر کورٹس کے کیسز سننے کا اختیار حاصل ہے، ہر ضلع کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹس کا انتظامی جج ہوگا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو...
    لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے، پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی اسموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ، پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا جبکہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہو چکی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس تحریر میں آپ کو تجدید کا انتہائی آسان طریقہ اور مرحلہ وار بیان کیا جا رہا ہے۔ اکثر شہری شناختی کارڈ کی معیاد ختم (EXPIRED) ہونے پر پریشان ہو جاتے ہیں اور کوئی ان کی رہنمائی کرنے والا نہیں ہوتا۔ اس تحریر میں نادرا رجسٹریشن سینٹر میں شناختی کارڈ کی تجدید (RENEWAL) کا آسان اور مرحلہ وار طریقہ موجود ہے۔ مطلبوبہ دستاویزات: اسمارٹ شناختی کارڈ اپنی تیاری مکمل کریں اور نادرا سینٹر تشریف لائیں پہلا مرحلہ: ٹوکن حاصل کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں دوسرا مرحلہ: باری آنے پر کاؤنٹ پر تشریف لے جائیں اور بائیو میٹرک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) وجائنل اسپیکیولم ایک ایسا طبی آلہ ہے، جو دنیا بھر میں خواتین کے حیاتیاتی اور تولیدی طبی معائنے کے لیے روزانہ استعمال ہوتا ہے۔ یہ عموماً سرد، سخت اور دھاتی ہوتا ہے اور اس کے استعمال کے دوران خواتین کو درد اور بے چینی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ طبی آلہ، جسے اکثر ماضی کے ایذا رسانی کے لیے استعمال ہونے والے آلات سے تشبیہ دی جاتی ہے، آج بھی دنیا بھر میں خواتین کی بہت بڑی اکثریت کے لیے شدید خوف اور تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ تاہم اب نیدرلینڈز کی ڈیلفٹ یونیورسٹی کی دو ماہر خواتین نے وجائنل اسپیکیولم سے متعلق اس دیرینہ اور خوفناک تصور کو...
    کراچی: بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔ محمد سراج نے نہ صرف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا بلکہ بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو وکٹوں کے معاملے میں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دوسرے دن کے کھیل میں جب بھارت کی پوری ٹیم صرف 224 رنز پر ڈھیر ہوگئی تو سراج  پرسدھ کرشنا کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو واپس دباؤ میں لائے۔  دونوں بولرز نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کی ٹیم کو 247 رنز پر آؤٹ کر دیا، سراج نے اولی پوپ، جو روٹ، ہیری...
     پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہےڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے  دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ...
    مںصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کے درمیان جو نفرتیں پھیلائی گئی اس سے بیت نقصان ہوا، اس لانگ مارچ نے تعصب کی دیوار کو گرا دیا ہے، اس لانگ مارچ کے باعث پنجاب اور بلوچستان کی عوام کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کا موقع ملا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈائیلاگ سے گاڑیوں سے باہر نکال کر قتل عام اور بلوچستان اور پنجاب میں میں نفرت ختم ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ’’حق دو بلوچستان لانگ مارچ‘‘ کامیاب رہا، لانگ مارچ کے تمام شرکاء پُرعزم رہے اور ہمت اور استقامت...
    یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا ’’دل سے پاکستان‘‘ کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔ ’’دل سے پاکستان‘‘ نغمہ ’’معرکۂ حق‘‘ میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ جس میں وطن کے جاں نثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا ہے۔ نغمے میں بھارت کے خلاف ’’معرکۂ حق‘‘ میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے اور وطن کی بقا، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ نغمے کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا...
    قومی احتساب بیورو بلوچستان نے اربوں روپے کی 11 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کا سکینڈل بے نقاب کر دیا۔نیب نے زمینوں کی بندر بانٹ منجمد کرنے کے لیے احتساب عدالت کوئٹہ سے رجوع کر لیا۔ترجمان نیب کے مطابق اس سنگین سکینڈل میں بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ افسران، بااثر لینڈ مافیا اور بعض سیاسی شخصیات کے مابین منظم گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے جنہوں نے ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کی زمین اپنے فرنٹ مینوں کے نام پر منتقل کرائی۔نیب بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کے علاقوں کرک، سام خیل، تالہ حیدرزئی، چشمہ اچوزئی اور ضلع حب کے موالی شمالی اور چیچائی میں تفتیشی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، ان علاقوں میں پرکشش محل وقوع کے باعث زمینوں...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے حکومت کے ساتھ سیاسی مذاکرات سے مسلسل انکار کو اب خود ان کی پارٹی کے اندر سے کئی لوگ سنگین بحران کی بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں، ایک ایسا بحران جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے کئی سینئر رہنما اور کارکنان جیلوں میں ہیں، جبکہ کئی مزید کیخلاف سزا اور نااہلی کی کارروائیاں قریب ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالتوں کی جانب سے 9 مئی سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو سزائیں سنانے کا عمل تیز ہوتا جا رہا ہے، جس سے پارٹی کی پوزیشن مزید کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ حال ہی میں، پی ٹی آئی کے کئی اعلیٰ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کی سیاست سے لاتعلقی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے سب سے سینئر قومی راہنما اور تجربہ کار سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بچوں کو سیاسی سرگرمیوں سے  کوئی نہیں روکے گا، سینیٹر عرفان صدیقی انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارلیمان کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں اور وفاق و پنجاب میں ان کی جماعت کی حکومت قائم ہے۔ ایسے میں ان کی سیاست سے کنارہ کشی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک...
    جاپان اور روس کے درمیان حالیہ زلزلے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سونامی کی لہروں نے ایک بار پھر جاپانی نجومی ریو تاتسوکی کی پراسرار پیش گوئی کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے کاماچتکا جزیرہ میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے اثرات جاپان کے ہوکائیڈو اور روس کے کوریل جزائر تک محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد جاپان میں سونامی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا اور عوام کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی۔  ایسے میں سوشل میڈیا پر جاپانی نجومی ریو تاتسوکی، جنہیں "جاپانی بابا وانگا” کہا بھی کہا جاتا ہے، کی جولائی 2025 میں قدرتی آفت سے متعلق پیشگوئی نے...
    لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی چین نے نیا ہائبرڈ چاول کا بیج تیار کرلیا ہے جس سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار تین گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی۔ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔ پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی چین کے سائنسدانوں نے مل کر ہائبرڈ چاولوں کی نئی اقسام ایجاد کیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق اور ڈاکٹر محمدعلی کلاسرا جبکہ وہان یونیورسٹی چین سے پروفیسر رنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو، شو ودیگر تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے۔ تکنیکی مراحل کی تکمیل کے بعد پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی...
    کراچی: کراچی میں گزشتہ روز دو دریا کے مقام بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز 40 سالہ شخص نے دو بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگادی تھی، بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان تھیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ والد کی تلاش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے۔ سی ویو دو دریا پر خودکشی کرنے والا شخص اورنگی ٹاؤن ساڑھے اٹھ نمبر گبول گوٹھ کا رہائشی تھا۔ اورنگ زیب عالم اسکول ٹیچر تھا۔ جس...
    لاہور: شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق  چوہنگ اجتماعی زیادتی کے واقعے  میں مفرور  2ملزمان کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔  حکام نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت عمران اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو وقوعہ کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک واضح رہے کہ گرفتار ملزم ارسلان کی نشاندہی پر واقعے میں ملوث  ملزمان کی گرفتاری کے لیے نشتر کالونی کے علاقے میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چھاپا مارا تھا، جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کے...
    لاہور: پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اراکین کی عدم دستیابی اور انتخابی عمل مکمل نہ ہونے پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 جولائی کے انتخابی شیڈول  کو معطل کیا گیا ہے ، جس کی نئی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔ Tagsپاکستان
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل بانی تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تحریکوں سے کچھ نہیں ہوگا، سیاسی ڈائیلاگ کرنا چاہیے، مارشل لا میں بھی مذاکرات کیے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وکیل بانی تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں لیڈرشپ کا فقدان ہے، پی ٹی آئی نے اپنے کیس بھی صحیح طریقے سے نہیں لڑے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ ان کو سزائیں نہ بھی ہوتیں تو تحریک تب بھی نہیں چلنا تھی، تحریک کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا گیا۔ فیصل چودھری...
    کراچی میں دو دریا پر سمندر میں دو بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر کی تلاش جاری ہے جبکہ دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ڈوبنے والوں کے اہل خانہ جناح اسپتال پہنچ گئے۔گزشتہ روز دو دریا پر سمندر میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر اورنگزیب عالم کے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ بچوں کی شناخت 5 سال کی آیت اور 8 سال کے احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے غوطہ خور اور سی بی سی کے غوطہ خوروں کی جانب سے اورنگزیب عالم کی تلاش کی جارہی ہے۔دوسری جانب میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد جاں...
    واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے آذربائیجان اور دیگر متعدد وسطی ایشیائی ممالک کو ابراہم ایکارڈ میں شامل کرنے کے لیے متحرک ہیں اور مذاکرات کر رہے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اس حوالے سے باخبر 5 ذرائع نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ آذربائیجان کے ساتھ فعال انداز میں بات چیت کر رہی ہے اور انتظامیہ کو توقع ہے کہ ان کے سرائیل کے ساتھ تعلقات گہرے ہوں۔ ذرائع نے بتایا کہ آذربائیجان اور دیگر وسطی ایشیائی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ پہلے ہی تعلقات طویل عرصے سے تعلقات ہیں اور اس معاہدے میں شامل کرنے کا مقصد نمائشی ہے تاکہ تجارت اور عسکری تعاون...
    اورنگزیب نے اپنی اہلیہ سے گھریلو معاملات کی بنا پر بچوں کی کسٹڈی کیلئے پٹیشن دائر کی ہوئی تھی۔ گزشتہ روز بچوں کی کسٹڈی متوفی کی اہلیہ کے حوالے کر دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جمعرات کے روز دو دریا کے مقام بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز 40 سالہ شخص نے دو بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی، بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان تھیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ والد کی تلاش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کی سیاست سے کنارہ کشی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نواز شریف نہ صرف پارلیمان کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں بلکہ وہ بدستور پاکستان کے سب سے سینیئر قومی رہنما اور تجربہ کار سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی سفیر کی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال سینیٹر عرفان صدیقی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں اُن سے منسوب کیا گیا کہ...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے جہاں سریاب کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب کلی بنگلزئی سے بدھ کے روز 2 کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچیوں کی شناخت 3 سالہ بی بی میرب اور 7 سالہ بی بی یسرا کے نام سے کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں بچیوں کو گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے تصدیق کی کہ دونوں بچیوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے:...
    ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے، 5دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو 6 ، صفر سے شکست دی۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ بھارت کے خلاف پانچ دن کی جنگ رہی، جس میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ صفر سے شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں عالمی سطح پر بھی ایک مقابلہ ہو رہا ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا،...
    تریچمیر کی چوٹی عبدالجوشی کی قیادت میں پہلی پاکستانی ٹیم نے سر کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ ہنزہ کی وادی شمشال سے تعلق رکھنے والے عبدالجوشی کی قیادت میں کوہ پیماؤں کی ٹیم نے آج سلسلہ کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچمیر کو کامیابی سے سر کر لیا۔ یہ بھی پڑھیے: تریچمیر کی چوٹی سر ہونے کے 75 سال مکمل، ملکی کوہ پیماؤں پر مشتمل مہم بھیجنے کا فیصلہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی ٹیم نے ہندوکش کی اس بلند ترین چوٹی پر قدم رکھا ہے۔ چوٹی سر کرنے والی اس 5 رُکنی ٹیم میں عبدالجوشی، حمید اللہ، فریاد کریم، منصور کریم اور نثار احمد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چترال میں واقع تریچمیر چوٹی کو...
    وزارت داخلہ کا عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان کی جانب سے ان کے بیٹوں کی ویزے کے لیے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ نے بھی ردعمل دے دیا۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست وزارت داخلہ میں زیر غور نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فیملی ویزا یا کسی بھی قسم کا ویزا وزارت داخلہ جاری نہیں کرتی اور وزارت داخلہ کے بارے میں دعوی خلاف حقیقت ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس نوعیت کا ویزا صرف ہائی کمیشن...
    نیروبی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اگست2025ء) کینیا کی اپیل کورٹ نے معروف پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ارشد شریف کی ہلاکت میں ملوث کینیا کے پولیس افسران نے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کیا۔ عدالت نے آزاد پولیس نگرانی اتھارٹی (IPOA) کو حکم دیا ہے کہ وہ 30 دن کے اندر اندر ارشد شریف کے اہل خانہ کو اپنی تحقیقات، سفارشات، اور ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن (DPP) کے ردعمل سے آگاہ کرے۔(جاری ہے) ارشد شریف کی بیوہ نے عدالتی فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا: "کینیا میں میرے شوہر کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف عدالت نے واضح...
    لاہور سے راولپنڈی آنے والی اسلام آباد ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جسکے نتیجے میں 25سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ کالا شاہ کاکو اتحاد کمیکل فیکٹری کے قریب پیش آیا۔ امدادی ٹیمیں لوگوں کو بوگیوں سے نکالنے میں مصروف ہیں۔ ٹرین کو کٹر سے کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔  بوگی میں پھنسے ہوئے55 سالہ مجاہد حسین کونکال لیا گیا ہے۔ ایک اور پھنسے ہوئے شخص کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے  تمام بوگیوں میں سرچ و ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کااظہارکیاہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی...
    امریکا میں مائنر لیگ بیس بال میں ٹور کے لیے لے جائی گئی ایک بہت بڑی بیس بال پر 6750 دستخط کر کے نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ آٹھ فٹ قطر کے اس بیس بال کے ماڈل نے اپنے سفر کا آغاز 24 جون کو وکٹری فیلڈ (انڈیانا پولس انڈینز کا ہوم گراؤنڈ) سے کیا اور نیو یارک میں قائم اپنے آخری اسٹاپ ایم ایل بی فلیگ شپ اسٹور تک پہنچنے سے قبل 15 بال پارکس سے ہو کر گزری۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک اہلکار نے گیند کا جائزہ لیا اور اس پر 6750 دستخط کی موجودگی کی تصدیق کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کیمبرج یونائیٹد فٹبال کلب نے 2146 دستخط کے ساتھ گزشتہ...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز سےملاقات کے دوران 26 ویں آئینی ترمیم اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سزائیں سنانے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد میں آسٹریلیا کے ہائی کمشن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے 31 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کی اور بیرسٹر گوہر نے نیل ہاکنز کو ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ آسٹریلوی ہائی کمیشن کے مطابق بیرسٹر گوہر نے آئین اور قانون کی بالادستی کی بحالی کے لیے پی...
    رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا تھا کہ آسانی سے دستیاب شناختی دستاویزات جیسے آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور ووٹر آئی ڈی کو قبول کیا جائے لیکن کمیشن نے عدالت کی اس سفارش کو نظرانداز کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کی رکن پارلیمان پرینکا چترویدی نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سارا عمل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے اور ووٹر لسٹ میں یکطرفہ چھیڑ چھاڑ ہو رہی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرینکا چترویدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ایس آئی آر کے تحت...
    یورپی یونین کے رکن ملک سلووینیا نے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی اسلحہ کی درآمد، برآمد اور ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اعلان سلووینیا کے وزیر اعظم رابرٹ گولوب نے کابینہ اجلاس کے بعد کیا۔ سلووینیا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ سلووینیا پہلا یورپی ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ اسلحہ کی درآمد، برآمد اور ٹرانزٹ پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یورپی یونین اندرونی اختلافات کے باعث مؤثر اقدامات اٹھانے میں ناکام رہا جس پر سلووینیا نے آزادانہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کردیا حکومتی بیان کے مطابق جب...
    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیئے، یہ جان لینا چاہیئے کہ مسئلہ فلسطین، فلسطینی عوام کا مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام اور پوری انسانیت کا مسئلہ بن چکا ہے، مسلم ممالک غزہ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ غزہ فلسطین ہر روز بدترین منظرنامہ پیش کررہا ہے، اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب بھوک سے ہونے والی امواتیں، قحط اور انسانی تباہی، خوراک کی شدید قلت نے جسموں سے گوشت تک چھین لیا ہے، علاج معالجہ کی سہولت میسر نہیں، فلسطینی عوام پر ہونے والا ظلم، نسل...
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 28 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیا سستی ہوئیں اور 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چکن کی قیمت میں4.76 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں1.39 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں17.26 فیصد، آلوکی قیمت میں0.73 فیصد، کیلے کی قیمت 2.97فیصد، دال...
    پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اراکین کی عدم دستیابی اور انتخابی عمل مکمل نہ ہونے پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 جولائی کے انتخابی شیڈول کو معطل کیا گیا ہے ، جس کی نئی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ ...
    چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس، عدالتی نظام میں اصلاحات اور تعاون بڑھانے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں عدالتی نظام میں اصلاحات اور تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔چیف جسٹس نے دور دراز اضلاع میں عدالتی ڈھانچے کی خراب حالت پر تشویش کا اظہار کیا اور بار ایسوسی ایشنز کو عدالتی ترقیاتی منصوبوں میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور دیگر اداروں کے نمائندگان شریک ہوئے، جہاں بار ایسوسی ایشنز اور قانون و انصاف کمیشن کے درمیان تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق...
    امریکی سفارت خانے نے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) امریکی سفارت خانے نے حالیہ امریکا پاکستان تجارتی معاہدے کو بڑے کامیابی قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی سفارت خانے نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ امریکا پاکستان تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کی باہمی شراکت کے سلسلے میں موجودہ امریکی انتظامیہ کی کلیدی کامیابی کا غماز ہے۔سفارت خانے نے مزید کہا معاہدہ امریکا اور پاکستان کے اس عزم کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی شراکت داری کو اس انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں کہ وہ دونوں ممالک کی باہمی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔واضح رہے...
    برٹش ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر لمحہ، عطا الحق کو 10ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا، ہاوس آف لارڈز کی شاندار تقریب میں منیشا کوئرالہ مہمان خصوصی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)کمیونٹی قیادت، انسانی خدمت اور بین الاقوامی یکجہتی کا جشن مناتے ہوئے ایک تاریخی موقع پر، برٹش ایشیائی تاجر اور فلاحی شخصیت عطا الحق کو عالمی سطح پر معروف 10 ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا گیا۔ اس اہم اعلان کا موقع ایک متاثرکن اور ثقافتی لحاظ سے بھرپور تقریب بنی جو ہاس آف لارڈز میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر منیشا کوئرالہ مہمانِ خصوصی اور...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ میں رجسٹرڈ مزدوروں کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ کر دیا گیا، مزدوروں کے لیے میرج گرانٹ میں سو فیصد اضافہ کیا گیا، مزدوروں کی ڈیتھ گرانٹ میں 50فی صد اضافہ کر دیا گیا۔(جاری ہے) ترجمان مصطفی ملک نے کہا کہ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں، خواہش ہے مزدروں کو عالمی معیار کی سہولیات ملیں، مزدور معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، حکومت ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے ہر اقدام اٹھائے گی۔
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) ای او بی آئی میں رجسٹرڈ مزدوروں کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا، میرج گرانٹ بھی 100 فیصد بڑھادی گئی۔(جاری ہے) وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ (ای او بی آئی)میں رجسٹرڈ مزدوروں کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا، مزدوروں کیلئے میرج گرانٹ بھی 100 فیصد بڑھادی گئی۔ذرائع کے مطابق وزارت نے مزدوروں کی ڈیتھ گرانٹ میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے۔وزارت اوورسیز پاکستانیز نے کہاکہ چوہدری سالک حسین مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں۔
    وزیراعلٰی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سیاحت صرف ایک صنعت نہیں ہے بلکہ کشمیر کی شناخت اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اسے بحال کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے ایک بار پھر پہلگام حملے اور جموں و کشمیر پر اس کے اثرات پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی ریاست گجرات کے دورے پر گئے عمر عبداللہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اگرچہ 22 اپریل کو پہلگام حملے نے سیاحت کی صنعت کو متاثر کیا ہے، لیکن کشمیر اب بھی سیاحوں سے خالی نہیں ہے۔ عمر عبداللہ جموں و کشمیر میں سیاحت کو دوبارہ فعال کرنے کے مقصد سے گجرات...
    اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے حکم امتناع جاری کرنے کے بعد بیلف کے ذریعے چارج دلوا دیا ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے جمعہ کو دوبارہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا چارج سنبھالا تو ایچ ای سی ملازمین کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم جنہیں سابق چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کے دور میں کمیشن ممبران کی منظوری سے برطرف کیا گیا تھا، انہوں نے اس حکم کے خلاف مقامی عدالت سے اسٹے آرڈر لیا تاہم انہیں چارج لینے سے زبردستی روک دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،ان کی پائیدار شراکت علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ سٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ جی ایچ کیو میں منائی گئی۔پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ ، چینی سفارتخانے کے حکام...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رحیم یار خان کے علاقے شیخانی پولیس چوکی پر حملے میں ایلیٹ فورس کے 5جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعے کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں شہید اہلکاروں محمد عرفان، محمد سلیم، نخیل ، خلیل اور غضنفر کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارِ کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،حکومت کچے کے ڈاکوئوں کےخلاف آپریشن کو انجام تک پہنچانے کےلئے پر عزم ہے،دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن پوری قوت سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع ٹنڈو اللہ یار کے چاکر-1 ایکسپلوریٹری ویل سے تیل کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ جمعے کو او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ دریافت ٹی اے وائی ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت کی گئی ہے جس میں او جی ڈی سی ایل کا حصہ 95 فیصد اور جی ایچ پی ایل (جی ایچ پی ایل) کا حصہ 5 فیصد ہے۔چاکر-1 کنواں 2 جون 2025ء کو ٹی اے وائی ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت ایکسپلورٹری کنویں کے طور پر کھودا گیا اور اسے لوئر گروفارمیشن کے اپر شیل تک 1,926 میٹر...
    اجلاس میں شامل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں بشمول ایم کیو ایم کے علی خورشیدی، جماعت اسلامی کے منعم ظفر، سنی تحریک کے ثروت اعجاز قادری، جے یو آئی کے قاری عثمان اور ٹی ایل پی کے مفتی قاسم فخری نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کے ساتھ جشنِ آزادی کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جشنِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ "معرکہ حق" کے عنوان سے تاریخی اتفاق رائے قائم کر لیا۔ کراچی میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، سنی تحریک اور ٹی ایل پی سمیت تمام اہم جماعتوں کے نمائندوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اجلاس میں...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)امریکا نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس طرح جنوب ایشیا کے 3 بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق جنوبی افریقا پر 30 اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، ترکیے پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطی میں امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی اسرائیل پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پالیسیوں پر اختلافات کے سبب امریکا نے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی وزارت خزانہ نے امریکہ کی جانب سے پاکستانی برآمدات پر عائد کیئے گئے 19 فیصد ٹیرف پر موقف جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ امید ہے ٹیرف معاہدہ امریکی منڈی میں پاکستان کیلئے مواقع کا ایک نیا در کھولے گا، ٹیرف کی  شرح پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو تقویت دے گی۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مجوزہ شرح سے 10 فیصد کم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد جبکہ بنگلہ دیش پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔ شہدائے وطن کو سلام،لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر  حادثے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت جنوبی پنجاب کی بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وکلاء کی فلاح و بہبود، بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل اور ان کے مؤثر حل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر نے وکلاء برادری کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات پر وزیرِ قانون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزارتِ قانون کا کردار قابلِ تحسین ہے۔وفاقی وزیر قانون نے تمام نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بار کی سیاست کو بارز تک محدود رکھا جانا چاہئے تاکہ عدلیہ...
    جب دنیا سپرہیروز کی تلاش میں تھی تب نئے چہروں آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم "سَیّارا” نے ثابت کر دیا کہ اصل طاقت محبت کے جذبے میں ہے۔ یش راج فلمز اور محیت سوری کی پیشکش اس رومانوی فلم نے صرف 12 دنوں میں 2025 کی سب سے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ فلم "سَیّارا” نے متحدہ عرب امارات، شمالی امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے اہم مارکیٹوں میں نہ صرف Warner Brothers کی Superman کو پیچھے چھوڑا بلکہ Per Theatre Average میں Disney کی Fantastic 4 کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ UAE میں تو "سَیّارا” نے Disney کی Fantastic 4 کو بھی مجموعی ٹکٹ فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم سیارا کے نئے...
    ضلع ٹانک، جنوبی خیبرپختونخوا سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی پولیو لیبارٹری کے مطابق یہ کیس 10 ماہ کے بچے میں رپورٹ ہوا ہے جس  کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ ویکسین سے محروم ہر بچہ پولیو وائرس کے نشانے پر ہے۔ پولیو سے بچاؤ کا واحد مؤثر حل بار بار پولیو ویکسین دینا ہے۔ علاوہ ازیں ادارے نے والدین سے اپیل کی ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ نیشنل ای او سی نے مزید بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جنوبی خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ یہی...
    سکھر: یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں سکھر کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن ہوگا، جس کا انعقاد 10 اگست کو کیا جائے گا۔ ترجمان سندھ حکومت و مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے جشن آزادی کے سلسلے میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جس طرح پورے ملک میں یومِ آزادی منانے کا جوش و جذبہ نظر آرہا ہے، اسی طرح سکھر کے نوجوانوں، بزرگوں، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں میں بھی ایک ولولہ انگیز جذبہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح دشمن ملک بھارت کو تاریخی شکست دی، اس نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کے 25 کروڑ...
    واقعہ کے بعد متاثرہ فرد سیشن جج کے پاس استغاثہ دائر کرے گا۔ سیشن جج تفتیش ایف آئی اے کو بھجوائے گا اور ایف آئی اے کا تفتیشی افسر چودہ روز میں رپورٹ پیش کرنے کا پابند ہوگا۔ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر اور پہلے روز سے ساٹھ روز کے اندر فیصلہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ نے پولیس حراست میں تشدد یا ہلاکت کی تفتیش پولیس سے لیکر ایف آئی اے کے سپرد کر دی۔ پارلیمنٹ کی طرف سے جاری ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ  پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ استغاثہ دائر ہونے کے بعد سیشن جج کیس ایف آئی اے کو بھجوائے گا۔ پارلیمنٹ نے پولیس کی حراست میں تشدد اور کسی کی ہلاکت کے کیس کی...
    پشاور(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے ایف اے ٹی ایف کو خط لکھنے اور حقائق بیان کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بھارت کو خطے میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور نے بھارت کی جانب سے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نہ صرف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کو خط لکھیں گے بلکہ خود بھی وہاں جا کر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے...
    لندن/ نیویارک: پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان اور وِیگن کونسل کی کابینہ کی رکن نازیہ رحمان نے اقوام متحدہ میں برطانیہ اور یورپی یونین کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ نازیہ رحمان نے اقوام متحدہ کے ہائی لیول پولیٹیکل فورم برائے پائیدار ترقی میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کانگریس آف لوکل اینڈ ریجنل اتھارٹیز کے تحت سوشل انکلوژن کمیٹی کی چیئر کے طور پر خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتیں غربت کے خاتمے، معاشرتی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اقوام متحدہ میں وِیگن بورو، گریٹر مانچسٹر اور برطانیہ بھر کی مقامی حکومتوں کی نمائندگی کرنا میرے لیے...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں، خاص طور پر ٹیرف کے یکطرفہ نفاذ نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) کو غیر مؤثر کر کے رکھ دیا ہے۔ ادارے کا تنازعات کے حل کا نظام تقریباً مفلوج ہو چکا ہے کیونکہ اپیلٹ باڈی میں ججوں کی تقرری روک دی گئی ہے، جس کی وجہ سے فیصلے حتمی قانونی حیثیت نہیں رکھتے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے درجنوں ممالک کی برآمدات پر نئی ٹیکس شرحیں نافذ کر دیں ٹرمپ نے چین، بھارت، میکسیکو، کینیڈا اور دیگر ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کیے ہیں جن کی شرح بعض اوقات 25 سے 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ان اقدامات نے WTO کے اصولوں کو چیلنج کر دیا ہے اور کئی ممالک کی جانب سے اس...
    — فائل فوٹو  لاہور کے علاقے چوہنگ کے قریب خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے میں ملوث دو ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔پولیس نے مزید بتایا کہ جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے باقی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات چوہنگ کے قریب 4 افراد نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی۔
    14 اگست کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا ناقابلِ فراموش لمحہ ہے، جب ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب تعبیر بن کر ابھرا۔ یہ دن نہ صرف جشن کا موقع ہے بلکہ تجدیدِ عہد کا دن بھی ہے، جو ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یومِ آزادی معرکۂ حق کے موقع پر معروف تاریخ دان پروفیسر محمد ریاض نے تحریکِ پاکستان کی کچھ اہم تاریخی جھلکیاں بیان کیں۔ اُن کے مطابق 1947 میں پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس میں 11 اگست کو قائداعظم محمد علی جناح کو دستور ساز اسمبلی کا پہلا صدر منتخب کیا گیا۔ پروفیسر محمد ریاض کے مطابق...
    میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز سرگودھا: (آئی پی ایس) سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے جڑے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے محمد اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار دے دیئے۔سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے مقدمہ نمبر 349/23 کا فیصلہ سنایا کہ ملزمان پر 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک...
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں انشورنس سیکٹر میں اصلاحات کی تجویز دے دی۔اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انشورنس قدرتی حادثات میں مالی تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، نجی شعبے میں انشورنس کا کردار نہایت محدود ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نجی منصوبوں میں انشورنس رسک فنانسنگ اہم کردار ادا کرسکتی ہے، حکومتِ پاکستان انشورنس سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ غریبوں کیلئے سماجی انشورنس کیلئے اقدامات کیے جائیں، ملک میں انشورنس سیکٹر کیلئے ریگولیٹری ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق آبادی کی اکثریت کو انشورنس کی آگاہی ہی نہیں ہے، انفرادی کے بجائے گروپ انشورنس سیکٹر ڈیولپمنٹ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، ملک میں انشورنس...
    سرگودھا کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنادیا۔عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ احمد خان بچھر، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز سمیت 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔واضح رہے کہ عدالت پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان کے پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔ پارلیمنٹ میں PTI کے دونوں اپوزیشن لیڈرز کو سزائیںفیصل آباد پی ٹی آئی کوایک اور جھٹکا‘ قومی اسمبلی... علم میں رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 اگست 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ اس کا پہلا مشترکہ امدادی مشن شام کے علاقے سویدا اور ملحقہ اضلاع میں پہنچ گیا ہے جہاں گزشتہ دنوں پرتشدد جھڑپوں میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔مشن نے سویدا میں مقامی آبادی کے نمائندوں اور اپنے امدادی شراکت داروں سے ملاقاتیں کیں، بے گھر ہو جانے والے لوگوں کی پناہ گاہوں اور ان کی وصولی کے مقامات کا دورہ کیا اور تینوں جگہوں پر امدادی ضروریات کا جائزہ لیا۔ Tweet URL شامی عرب ہلال احمر کا منظم کردہ پانچواں امدادی قافلہ بھی آج سویدا پہنچا جس کے ذریعے طبی سازوسامان، آٹا، ڈبہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے سنگین الزامات میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کو عراق سے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے اٴْسے قانونی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔(جاری ہے) داود سرور گزشتہ 5 برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ، گجرانوالہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری...
    عدالت نے ملزم زبیر حسین کو مقدمے سے بری کر دیا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پراسیکیوشن ملزم کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی۔ ملزم کی جانب سے ادریس مہدی خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ ملزم زبیر حسین کو جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم کے مبینہ رکن ہونے اور نفرت انگیز لٹریچر تقسیم کرنے کے الزام کے تحت درج مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  کے ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزم زبیر حسین کو مقدمے سے بری کر دیا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پراسیکیوشن ملزم کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی۔ ملزم کی جانب سے ادریس مہدی خان...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے عبدالطیف چترالی نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کو حلقے میں ضمنی الیکشن روکنے کاحکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں این اے ون چترال سے ایم این اے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کیس پر سماعت ہوئی، جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی،وکیل درخواست معظم بٹ نے کہاکہ درخواستگزار این اے ون چترال سے ایم این اے منتخب ہوئے،سپیکر نے بغیر نوٹس نااہلی کا ریفرنس بھیجا، الیکشن کمیشن نے سنے بغیر درخواست گزار کو نااہل کیا، قانون کے تحت 90دن میں ریفرنس پر فیصلہ ضروری ہے،وکیل درخواستگزار کا مزید کہناتھا کہ اے ٹی سی نے درخواست گزار کی غیرموجودگی میں سزاسنائی،ہم نے سزا کے خلاف...
    سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے تھانہ سٹی میانوالی کے مقدمہ 349/23کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے  گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزاسنائی جبکہ احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا۔عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک ماہ میں تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت  مزید :
    سٹی42 : سرگودھا کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنادیا۔  عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ عدالت نے احمد خان بچھر، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز سمیت 51 ملزموں کو اشتہاری قرار دیا ہے۔  خیال رہے کہ عدالت پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان کے پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ    گزشتہ روز فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں۔ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب پورا ہوا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ کلمہ کی بنیاد پرپاکستان حاصل کیا گیا۔ وطن عزیز پوری دنیاکے مسلمانوں کی تمناؤں کا مرکزہے۔ 14 اگست ہم بڑی شایان شان طریقے سے منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو یوم حقوق کشمیرمنائیں۔ بھارت کشمیریوں کے حقوق غصب کررہاہے۔ غزہ میں 60...
    اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف...
    کراچی(شوبز ڈیسک) چینی گلوکارہ وکی کی جانب سے پاکستانی گانے ’بوہے باریاں‘ کی خوبصورت پرفارمنس پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی تعریف کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جو پاکستان اور چین کی دوستی کی ایک خوبصورت مثال ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی ہے، جو چین میں پاکستانی سفارتخانے بیجنگ کی جانب سے پاکستانی ثقافت اور کھانوں کو فروغ دینے کے لیے منعقدہ ایک پروگرام سے لی گئی ہے۔ ویڈیو میں چینی گلوکارہ وکی اپنی خوبصورت آواز میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کا مقبول گانا ’بوہے باریاں‘ گنگنا رہی ہیں۔ حدیقہ کیانی نے بھی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے...
    نئی دہلی: بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارے خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے باضابطہ طور پر امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ اب ففتھ جنریشن F-35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے بھارت کو جدید F-35 طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی، جس پر بھارتی حکومت نے اس وقت غور کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت فی...
    ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے سنگین الزامات میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کو عراق سے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے اُسے قانونی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ داود سرور گزشتہ 5 برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ، گجرانوالہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد...