2025-09-19@01:46:19 GMT
تلاش کی گنتی: 207
«کارروائی کرتے ہوئے»:
(نئی خبر)
اوکاڑہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا۔ اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد...
جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان روزگار نہ ملنے پر بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی حادثہ پر ردعمل میں کہا کہ اس قسم کے حادثات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ نوجوان اپنے ملک میں مناسب روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے پر اتنے بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ عوام کو ایسے جان لیوا فیصلوں کی ضرورت ہی نہ...
خیرپور (جسارت نیوز) سول سرجن ڈاکٹر مسرور ضیاء شاہ، اے ایم ایس سٹی اسپتال ڈاکٹر اسد محمود پھلپوٹو، ڈاکٹر شیراز پھلپوٹو نے سول اسپتال، سٹی اسپتال اور لیڈی ویلنگٹن کا دورہ کرکے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے مریضوں سے طبیعت دریافت کی اور ان کی شکایات سنیں جبکہ اسپتال میں موجود سرکاری میڈیکل اسٹوروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سول سرجن مسرور ضیاء شاہ، ایڈیشنل سول سرجن اسد محمود پھلپھوٹہ، ڈاکٹر شیراز پھلپھوٹہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ دور دزار سے آنے والوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ملازمین کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں سے اچھا...

خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا،علی امین گندا پور
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔
پشاور:کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پاڑا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور کیے جانے تک راستہ نہیں کھولا جائے گا۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاڑاچنار کی جانب روانہ ہونے...
بھارت کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے چیئر کی جانب سے ہر ہفتے 90 گھنٹے کام کرنے کی حمایت کرنے کے کلپ سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کام اور زندگی کے درمیان توازن کی اہمیت کی وکالت میں سامنے آگئیں۔ لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کے چیئرمین ایس این سبرامنیم کی جانب سے کمپنی کے ایک اندرونی اجلاس کے دوران دیے گئے ریمارکس کے ایک کلپ کے منظر عام پر آنے کے بعد ریڈٹ صارفین نے غم و غصے کو جنم دیا۔ ویڈیو میں انہوں نے اتوار کو کام پر بلانے کا اطلاق نہ کر پانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا ’اگر میں آپ سے اتوار کو کام کروا سکوں تو...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس خارج کرتے ہوئے انہیں ٹیکنو کریٹ نشست کیلیے اہل قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ای سی پی نے سینیٹر شہادت اعوان کا ریفرنس خارج کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنایا۔ سینیٹر شہادت اعوان اور ماجد محمود نے سینیٹر سیف اللہ ابڑوکے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔