2025-07-10@03:12:07 GMT
تلاش کی گنتی: 13446
«ہادی مطر»:
(نئی خبر)
کیرالا: بھارتی ریاست کیرالا میں محکمہ جنگلات کی ایک دلیر خاتون افسر ڈاکٹر جی ایس روشنی نے 18 فٹ لمبے خطرناک کنگ کوبرا کو مکمل مہارت کے ساتھ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ واقعہ آنچومرتھوموٹ نامی علاقے میں پیش آیا جہاں یہ دیو قامت سانپ ایک چشمے میں تیرتا ہوا پایا گیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر موقع پر پہنچنے والی فاریسٹ افسر روشنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ انتہائی پرسکون انداز میں ایک چھڑی اور مخصوص بیگ کی مدد سے سانپ کو قابو میں لا رہی ہیں۔ کئی منٹ کی محنت اور خطرناک صورتحال کے باوجود، انہوں نے بغیر کسی نقصان کے کنگ...
کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے "ہائی رسک" کیش ٹرانزیکشنز پر نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔ فنانس ایکٹ 2025 کے تحت دو لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقوم کی منتقلی پر خودکار طریقے سے ٹریکنگ اور نگرانی کی جائے گی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق 2 لاکھ روپے سے زائد کی کیش جمع کروانے پر 20.79 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک یا مقررہ حد سے زائد کیش ٹرانزیکشنز کی رپورٹ ایف بی آر کو فراہم کریں۔ ضرورت پڑنے پر جمع کروانے والے سے ثبوت اور وضاحت بھی طلب کی جا سکتی ہے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کیلئے درخواست دائر کی،الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم منصفانہ نہیں کی، ہمیں 8کے بجائے 9خواتین کی مخصوص نشستیں دی جانی چاہئے تھیں،الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو 10مخصوص نشستیں دی ہیں،ن لیگ اور جے یو آئی کو 9،9نشستیں ملنی چاہئے تھیں،ہم نے صوبائی اسمبلی کی...
2 لاکھ روپے سے زائد کیش جمع کروانے پر 20.79 فیصد ٹیکس بھی لاگو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر ایف بی آر خودکار سسٹم سے نگرانی کرے گا۔ مشکوک کیش ٹرانزیکشنز پر متعلقہ بینک ایف بی آر کو رپورٹ بھی کر سکے گا۔ 2 لاکھ سے زائد رقم پر جمع کنندہ سے رقم کے ذرائع، ثبوت اور وضاحت بھی طلب کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے "ہائی رسک" کیش ٹرانزیکشنز پر نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا ہے۔ فنانس ایکٹ 2025 کے تحت کیش ٹرانزیکشنز پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق 2 لاکھ روپے سے زائد کیش جمع...
ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ان شہادتوں کے نتیجے میں 166خواتین بیوہ اور 413 بچے یتیم ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران حریت رہنمائوں، نوجوانوں، صحافیوں، علمائے کرام اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت 41 ہزار 242 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 8 جولائی 2016ء میں معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے اب تک 2 ہزار 62 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ ان میں سے 337 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ برہان وانی کے نویں یوم شہادت کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا...
—فائل فوٹو حادثات کے پیش نظر کراچی میں انتہائی خستہ 51 عمارتوں میں سے 11 خالی کروالی گئیں۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حکومت کےلیے ممکن نہیں کہ مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش فراہم کرے، کچھ خاندانوں کو عارضی رہائش دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی نے لیاری بغدادی میں گرنے والی عمارت کے اطراف موجود ناقابل رہائش عمارتوں کو گرانا شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے لیاری حادثہ، شہر میں مخدوش 51 عمارتیں گرانے کا فیصلہ، سربراہ ایس بی سی اے معطل کراچی میں انتہائی خطرناک عمارتیں گرائی جائیں گی، ابتدائی پلان تیار واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے پر سندھ بلڈنگ...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب جسٹس جنید غفار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس سندھ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے حلف لیا۔ وہ 13 ستمبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔جسٹس جنید غفار فروری 2025 سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس جنید غفار کی بطور مستقل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دی۔جسٹس محمد جنید غفار 14 ستمبر 1963 کو پیدا ہوئے، انہوں نے 1990 میں وکالت کی ڈگری حاصل کی اور 2013 میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔جسٹس محمد جنید غفار 2015 میں سندھ ہائیکورٹ میں بطور مستقل جج تعینات ہوئے۔تقریبِ حلف برداری میں...
ویب ڈیسک: تحریکِ آزادی کشمیر کے نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کو آج 9 برس مکمل ہو گئے، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور سناٹے کا راج ہے جبکہ قابض فوج کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ کشمیری عوام آج کا دن تجدیدِ عہد کے طور پر مناتے ہیں، برہان مظفر وانی وہ نوجوان جو کشمیر کی مزاحمت کا چہرہ بن گیا، مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں پیدا ہونے والا یہ نوجوان بھارتی جبر کے خلاف ابتدا ہی سے سراپا احتجاج بن چکا تھا۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ 13 اپریل 2015 کو بھارتی فورسز نے اس کے بھائی کو شہید کیا اور یہی لمحہ برہان...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیر کاز کی سرگرم رکن مشعال ملک نے کہا ہے کہ برہان وانی زندہ ہے اور آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی۔کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی برسی پر ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی شہادت کی چادر اوڑھ گیا۔مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر آج بھی برہان وانی کی صدا سے گونج رہا ہے اور ان شاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب آزادی کی اذان بلند ہو...
کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی برسی پر ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی شہادت کی چادر اوڑھ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیر کاز کی سرگرم رکن مشعال ملک نے کہا ہے کہ برہان وانی زندہ ہے اور آزادی کی اذان جلد بلند ہو گی۔ کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی برسی پر ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) پاکستان نے کلائو لاک آپریشن زون میں سرچ مشن کے دوران میتھین گیس سے ترکیہ کے 12 فوجیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ جان کر بہت دکھ ہوا ہے کہ کلائو لاک آپریشن زون میں سرچ مشن کے دوران میتھین گیس سے 12 ترک فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ بیان میں شہداء کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ...
تہران(نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے ایران پر ممکنہ دوبارہ حملے کے خدشے کے پیشِ نظر ایرانی فوج کو مکمل ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی تیاریوں کو مکمل کرلیا ہے، جبکہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے واضح کیا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی۔ ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اسرائیل کی حمایت میں سامنے آئے ہیں اور ان کی نیتن یاہو سے حالیہ ملاقات کو “پہلے سے طے شدہ ڈرامہ” قرار دیا جا رہا ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ملک کے خفیہ...
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، مگر اس کے باوجود حبس اور گرمی کی شدت برقرار ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش نے موسم کو تو خوشگوار بنایا مگر نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی آئندہ چند گھنٹوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ادھر مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج مزید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔ چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ،...
تحریک آزادی میں نئی روح پھونکنے والے بہادر کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کو 9 سال مکمل ہوگئے اور اس موقع پر برہان وانی کے 9 ویں یوم شہادت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہے۔ برہان وانی 19 ستمبر 1994ء کو پلوامہ کے گائوں دداسر میں پیدا ہوئے، برہان وانی ڈاکٹر بننا چاہتے تھے، آٹھویں جماعت سے لیکر ہر کلاس تک 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرتے رہے۔ 2010ء میں قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے رشوت کے طور پر سگریٹ نہ دینے پر برہان وانی کو کزن سمیت شدید شدد کا نشانہ بنایا، تشدد اور بعد ازاں پولیس کی مسلسل ہراسگی سے تنگ آکر 16 سال کی عمر میں حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی۔ برہان...
مودی سرکار نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر انتخابی نظام کواپنے ذاتی مفاد کا آلہ کار بنا لیا۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا بہار الیکشن سے پہلے نیا پینترا ووٹر رجسٹریشن پالیسی کو عذاب بنا دیا گیا، ووٹر پالیسی میں ایسی پیچیدگیاں ڈال دی گئیں کہ عام ووٹرز چکر کھا جائیں، بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی نے تمام طبقات میں بے چینی پیدا کردی۔ دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بہار کے رہائشیوں کو ووٹر رجسٹریشن کیلئے اضافی دستاویزات کی شرط پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا ہے، بہار میں نہ صرف ای بی سیز بلکہ اقلیتوں اور اعلیٰ ذاتوں میں بھی اضافی دستاویزات کی شرط سےپریشان ہیں، نئی ووٹر رجسٹریشن پالیسی نے اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کو بھی گہرے انتظامی...

’ذمہ داری اٹھائیں یہ صرف ماں کا فرض نہیں‘، شعیب ملک کو بیٹے کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا
پاکستانی کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک نے حال ہی میں اپنے بیٹے اذہان سے ملاقات کی ہے جس کی تصویر انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ اور کیپشن میں لکھا کہ اپنے بہترین دوست کے ساتھ لنچ۔ View this post on Instagram A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) مداحوں کی جانب سے شعیب ملک کی تصویر پر تعریف کےبجائے ان پر تنقیدی تبصرے کیے گئے۔ عائشہ خان نے لکھا کہ اپنے بہترین دوست سے اتنے وقت کےبعد ملتے ہیں؟ جبکہ ایک صارف نے شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بچے سے دور رہیں اس کی تربیت اپنی جیسی نہ کر دینا۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آبادہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ کیس کی جلد سماعت کی درخواستیں دائر کردیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی اور بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائرکیں، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ نیب کیس لٹکانے کیلئے بار بار التوا مانگ رہا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے۔ مزید :
اسلام آباد ہائیکورٹ: 190ملین پائونڈ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جمع کرائی گئی ہیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 17 جنوری کو سزا سنائی گئی جبکہ 27 جنوری کو اپیل دائر کر دی گئی تھی۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ 15 مئی کو سزا معطلی کی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی...
کراچی(نیوز ڈیسک)شہرِ قائد میں بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں کے خلاف آپریشن کا آغاز ہوگیا۔ انتظامیہ بالآخر متحرک ہوئی اور لیاری کے علاقے بغدادی میں حال ہی میں منہدم ہونے والی عمارت سے ملحقہ خطرناک عمارت کو گرانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ متاثرہ عمارت کے مکینوں کو سامان نکالنے کی اجازت دی گئی، مگر ان آنکھوں میں آنسو اور چہروں پر دکھ کے سائے نمایاں تھے۔ برسوں سے آباد گھروں کو لمحوں میں خالی کرنا پڑا، لیکن تحفظِ جان کے لیے یہ کڑوا گھونٹ بھی پینا پڑا۔ مکینوں نے شکایت کی کہ متبادل رہائش کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ وہ لوگ چالیس سال سے ان دیواروں کے سائے میں جی رہے تھے۔ اب وہ چھت نہیں...
جی اے گلزار نے شہید نوجوان رہنما اور تحریک آزادی کے دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ان مقدس ارواح کے مقروض ہیں جنہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت اور کشمیری عوام کے ہیرو ہیں۔ ذرائع کے مطابق غلام احمد گلزار نے برہان وانی کے یوم شہادت پر ایک پیغام میں کہا کہ نوجوان رہنما دشمن کے لیے خوف کی علامت تھے۔ انہوں نے کہا کہ...
ہنڈائی نے اپنی مسافر اور تجارتی گاڑیوں کی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ پاکستان کے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں کی گئی مالیاتی تبدیلیوں کے باعث کیا گیا ہے۔ ہنڈائی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوراً ہو چکا ہے، کمپنی نے اپنی تجارتی گاڑیوں کی معروف سیریز ’پورٹر‘ کی تمام اقسام کی قیمتوں میں یکساں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے اعلامیے کے مطابق پورٹر ڈیک لیس، فلیٹ-ڈیک اور ہائی-ڈیک ماڈلز کی قیمت میں 46 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں بالترتیب 43 لاکھ 45 ہزار، 43 لاکھ 65...
مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو نئی روح دینے والے نڈر کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کو آج 9 سال مکمل ہو گئے۔ وادی بھر میں مکمل شٹرڈاؤن اور سناٹے کا راج ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ برہان وانی، جنہوں نے اپنے دلیرانہ طرز عمل اور سوشل میڈیا کے انقلابی استعمال سے تحریک مزاحمت میں نئی جان ڈالی، 8 جولائی 2016 کو بھارتی فوج کے ایک محاصرے کے دوران ضلع اننت ناگ کے علاقے کوکرناگ میں شہید کر دیے گئے تھے۔ خاندانی پس منظر اور تعلیم برہان وانی 19 ستمبر 1994 کو ضلع پلوامہ کے گاؤں دداسر میں ایک متوسط مگر تعلیم یافتہ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا خواب...
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پہلی بار پنجاب کے وزراء 10 دن عزاداروں کی خدمت میں فیلڈ میں موجود رہے، تمام امور کی باریک بینی سے نگرانی کی گئی۔ محرم الحرام میں امن و احترام کا جو منظر پنجاب میں قائم ہوا، وہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ محرم الحرام کے عشرہ میں بے مثال خدمت اور امن ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداروں کی خدمت، امن، اتحاد اور احترامِ پر صوبائی وزراء، علماء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی صحت مند ہوگا تو پاکستان صحت مند ہوگا، جہاں تک ممکن ہوسکا شہر کے مسائل حل کریں گے، سیف سٹی کراچی کی تکمیل سے جرائم میں کمی آئے گی،جلد ہی پاکستان کی پاسپورٹ رینکنگ ایک بڑی چھلانگ مارے گی، ڈالر کی بلیک مارکیٹ میں خرید و فروخت کو ختم کریں گے،معیشت کی بہتری ہمارا اہم ہدف ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ ہم نے پاسپورٹ کی رینکنگ پر بہت کام کیا ہے، تھوڑی سی محنت سے پاسپورٹ رینکنگ بہتر ہوئی، ان شااللہ اگلے 2 سال میں پاسپورٹ کی رینکنگ بہت بہتر ہوگا۔ انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام منتخب ذمے داران کے لیے منعقدہ 8 روزہ تربیتی کیمپ’’البصیرہ‘‘کا کامیاب اختتام اچھرہ، لاہور میں ہوا۔ کیمپ کے آخری روز ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے شرکا سے خصوصی خطاب کیا اور تنظیمی حکمت عملی، ادارہ جاتی وژن اور مستقبل کے فکری و پیشہ ورانہ منصوبہ جات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ یہ صدی افراد کی نہیں، اداروں کی ہے۔ اگر اسلامی جمعیت طلبہ کو اپنا نظریاتی، فکری اور انقلابی پیغام جاری رکھنا ہے تو اداروں کو بااختیار، مربوط اور مسلسل ان پٹ دینے والا بنانا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکز میں اس وقت 16فعال ڈپارٹمنٹس کام کر رہے ہیں جنہیں طویل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت) ضلع بدین کی ستر فیصد زرعی آبادی کو سیراب کرنے والی پھلیلی کینال میں حیدرآباد کے قریب بدین روڈ پر شگاف پڑنے سے پھلیلی کینال کا پانی آس پاس کے علاقوں میں بہہ رہا ہے۔ یہ واقعہ پھلیلی کینال میں زیادہ پانی چھوڑنے اور پشتون کمزور ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ اس حوالے سے کاشتکاروں کے رہنماؤں سندھ بورڈ ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری انجینئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی ،عبداللہ چانڈیو میر نور احمد تالپور نے صحافیوں کو بتایا کہ کوٹری بیراج پر وافر پانی کے باوجود ایک ماہ سے پانی کی شدید قلت ہے، جس کی وجہ سے ضلع بدین کے ساحلی علاقوں میں فصل کی کاشت نہیں ہوسکی، حیدرآباد ضلع میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ملک کی چار ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹسز کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا گیاہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کیے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر، صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ظلم، جبر، استبداد اور فاشزم کے خلاف جدوجہد کی ،آج کا ”یزیدی نظام” بھی وہی ہے جو حق کو دبانے، عدل کو مٹانے اور عوام پر ظلم مسلط کرنے میں مصروف ہے۔حسینیت کا پیغام ظلم کے ہر نظام کے خلاف عملی جہاد ہے۔ وہ ”ذکرِ سلطانِ کربلا کانفرنس” سے خطاب کر رہے تھے جو شہداءو اسیرانِ کربلا کی یاد اور پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں حسینی کردار کو اپنانا ہوگا، کیونکہ یزید صرف 61 ہجری کا کردار نہیں بلکہ ہر دور کا ظلم، سود،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (آن لائن) چین نے بھارت کی جانب سے مذہبی معاملات میں مداخلت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے چینی خودمختاری پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔ بھارت میں چین کے سفیر ڑو فیہونگ نے بھارتی حکام کی جانب سے دلائی لاما کے جانشین سے متعلق تبصروں کو سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔چینی سفیر نے واضح کیا کہ دلائی لاما کا سلسلہ نسب چین کے تبت خطے میں قائم ہوااور چین میں قانون کے تحت زندہ بدھوں کی دوبارہ پیدائش کا ایک منظم نظام موجود ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی عہدوں کی منظوری کا اختیار صرف چینی حکومت کو حاصل ہے اور کسی بیرونی ریاست یا تنظیم کو مداخلت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد (صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی شہید کا نواں یوم شہادت آج ’’ یوم مزاحمت کشمیر‘‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ دارالحکومت مظفرآباد میں 313 کشمیری نوجوانوں کا منظم دستہ برہان وانی اور شہدائے کشمیر کو سلامی پیش کرے گا۔ نوجوان شہید افضل گورو چوک سے شہید برہان وانی چوک تک ’’دوڑو آزادی کے لیے ‘‘ مقابلے میں شریک ہوں گے۔ میڈیا کے نام جاری کیے گئے ایک بیان میں چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے معروف رہنما حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کے نویں یوم شہادت کو پوری ریاست میں ’’یوم مزاحمت کشمیر ‘‘ کے طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے انہیں قتل کرنے کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔سابق امریکی ٹی وی شو میزبان اور سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے انٹرویو کے دوران ایرانی صدر سے سوال کیا کہ کیا انہیں لگتا ہے اسرائیلی حکومت نے انہیں قتل کرنے کوشش کی؟ اس سوال کے جواب میں ایرانی صدر نے کہا کہ جی ہاں اسرائیل نے اس حوالے سے کوشش کی لیکن ناکام رہا اور میرا ایمان ہے کہ زندگی اور موت کا فیصلہ صرف خدا کے ہاتھ میں ہے‘ میں اپنے ملک اور قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہوں اور ہماری حکومت کا ہر فرد ملک کے...
تہران(نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے منصوبہ کے پیش نظر ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ دوبارہ حملے کے معاملے پر اسرائیل کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں، نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ملاقات دھوکا ہے اور سب پہلے سے طے شدہ ہے۔ ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران نے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کرلیں ہیں جبکہ ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہوگی۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر جنرل یحییٰ رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ ایران نے ہر صورتحال اور ممکنات...
انصار اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری مسلح فوج کے حملے میں میجک سیز جہاز سمندر میں مکمل غرق ہوگیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مجاہدین کی تنظیم انصار اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز ڈوب گیا۔ انصار اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری مسلح فوج کے حملے میں میجک سیز جہاز سمندر میں مکمل غرق ہوگیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ اتوار کو یمن کے نزدیک لائیبیریا کے بحری جہاز پر حملہ ہوا تھا، حملے میں دو چھوٹی کشتیوں سے بحری جہاز پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف کیس میں حکومت کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کروا دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، اینکرز، اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرایا گیا جبکہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔PFUJ کے وکیل یاسر امان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے 2016 کے پیکا ایکٹ اور 2025 کے ترمیمی ایکٹ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف سیاسی اور کشمیری جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے موثر سفارت کاری کے ذریعہ عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا ہے۔ عالمی برادری جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ افواج پاکستان نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دے کر مودی کاغرور خاک میں ملادیا۔ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیری رہنما شہید برہان مظفر وانی کی کشمیر کی آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد اور مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ ریلی کا پیغام ہے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پیر کو حسینہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک مسافر خاتون کے سامان سے طلائی زیورات غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) اور ائرپورٹ سیکورٹی فورس (ASF) نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ واقعہ ائرپورٹ سیکورٹی پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، کوئٹہ کی رہائشی خاتون مسافر گزشتہ روز کراچی سے کوئٹہ جانے والی ایک پرواز میں سفر کر رہی تھیں۔ انہوں نے ائرپورٹ پر اپنا سامان چیک ان کیا تھا۔ کوئٹہ ائرپورٹ پر پہنچنے کے بعد جب انہوں نے اپنا سامان کھول کر چیک کیا تو اس میں سے ان کی طلائی جیولری غائب پائی گئی۔ خاتون نے فوری طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کشمیری حریت پسند نواجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پرآج کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت ریلی آج 8 جولائی کو سہ پہر 4.00 بجے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی چورنگی تا کراچی پریس کلب نکالی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتیں اس ریلی میں شرکت کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 8 جولائی کو کشمیری حریت پسند نوجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کشمیری حریت پسند نوجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی کے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ظالم حکمرانوں اور فوجیوں نے بے دردی سے کشمیری مسلمانوں کو شہید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حریت پسند رہنما شہید برہان مظفر وانی کے جسم سے ٹپکنے والے خون کے ہر قطرے سے یہ ہی صدا بلند ہوئی کہ کشمیر بنے گا پاکستان‘ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کرتے ہوئے کشمیر کو مکمل آزادی دی جائے اور عالمی طاقتیں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی، جبکہ دیگر ممالک اور امریکی اراکینِ کانگریس نے بھی ان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا ہے۔ ترجمان کیرولین لیویٹ نے ایک اہم پریس بریفنگ کے دوران امریکہ کی داخلی اور خارجی پالیسیوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا، جن میں ٹیکساس کے سیلابی بحران، امیگریشن پالیسی، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اور صدر ٹرمپ کی سفارتی کامیابیاں شامل ہیں۔ کیرولین لیویٹ نے تصدیق کی کہ ٹیکساس میں شدید سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 91 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ مقامی حکومتوں...
اسلام آباد: ہائبرڈ ماڈل جس کی ایک عرصہ سے تمنا کی جا رہی ہے، آج مکمل طور پر تیار ہو چکا، اس کی کھلے عام توٖثیق ہی نہیں، اس کی خوشی بھی منائی جا رہی ہے۔ فوجی سربراہ کے عالمی سطح پر ملاقاتیں جوکہ منتخب رہنمائوں کیلئے مخصوص ہیں، واضح کرتی ہیں کہ طاقت کے ایوان پس پردہ نہیں رہے بلکہ مرکزی سٹیج پر ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے چند روز قبل اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ معیشت کی بحالی، بھارتی فوجی شکست، امریکا کیساتھ روابط میں بہتری سمیت تمام انقلابی تبدیلیاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مابین تعاون، اسلام آباد اور راولپنڈی کے شاندار روابط کی وجہ سے ممکن ہوئیں۔ خواجہ...
راولپنڈی؍ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ این این آئی)حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت عقیدوت واحترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ غذر میں ان کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی جس میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چاق و چوبند دستے نے حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر سلامی دی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق 7 جولائی 1999 ء...
کراچی: شہر قائد کے دو مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے واقعات پیش آئے، جن میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پہلا مقابلہ تھانہ نارتھ ناظم آباد کی حدود میں حیدری صائمہ مال چزیپ سے ناظم آباد جاتے ہوئے ایک پل کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے فرار کی کوشش کے دوران فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کاشف ولد...
مظاہرین فلسطینی پرچم اٹھائے اسرائیلی حملوں کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی پر مظاہرین کافی برہم تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے غزہ میں جنگ ختم کرنے اور اسرائیل کے لیے امریکی حمایت روکنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین فلسطینی پرچم اٹھائے اسرائیلی حملوں کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے 57,400 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی پر مظاہرین کافی برہم تھے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ کل کے بعد غزہ حماس کے بغیر ہوگا، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سات اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار اسرائیل نے غزہ کے زیر قبضہ علاقے خالی کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ کے زیر قبضہ 75 فیصد حصے میں سے زیادہ تر خالی کر دیں گے جبکہ غزہ کے دیگر 25 فیصد علاقے میں جنگ جاری رکھنا غیر ضروری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے بقیہ 25 فیصد علاقے میں جنگ جاری رکھنے سے قیدیوں کو غیر ضروری خطرہ درپیش ہوگا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)محکمہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے لطیف آباد کوہسار مین روڈ پر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر دیوار کھڑی کرنے پر کوہسار زون کے رہائشیوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ دوسری طرف ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلیٰ افسران کو تحریری نوٹس بھیجا ہے کہ اس طرح کی تعمیرات سے باز رہا جائے۔ 1998ء اور 1999ء میں اس وقت کے ایچ ڈی اے کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین اور سابق ڈی جی ایچ ڈی اے غلام محمد قائم خانی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی و سندھ رجمنٹل سینٹر سے اجازت لے تھی کہ کوہسار کا مین روڈ آئندہ سو فٹ چوڑا ہوگا، اس وقت سو میں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) قنبرعلی خان کے مختلف سیاسی، سماجی، تجارتی، اور مذہبی، تنظیموں نے عشرہ محرم الحرام میں امن وامان کی یقینی صورتحال کو برقرار رکھنے اور آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن اور اس کی ٹیم کی گراں قدر خدمات پر اظہار تشکر کیا ہے۔ اور ایک مشترکہ اخبار کے بیان میں کہا ہے کہ آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن نے جس قدر امن وامان کے حوالے سے حکمتِ عملی وضح کی ہے اور صوبہ بھر میں صورتحال کو خود مانیٹرنگ کرتے رہے۔ اور بذات خود ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ کہ عشرہ محرم الحرام ان...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اڈیالہ جیل جانے والی خبر تو بالکل ہی بے بنیاد ہے، مجھے نہیں سمجھ آئی کہ یہ کہاں سے آئی جہاں تک زرداری صاحب کا تعلق ہے اس میں تھوڑی سی جان ہو سکتی ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک اور چیز بڑی امپورٹنٹ ہے کہ پیپلزپارٹی ابھی تک بلیک میل کر لیتی تھی بڑے آرام سے، آپ نے مخصوص نشستوں کا ذکر کیا اس کے بعد وہ بلیک میلنگ پوزیشن ختم ہو گئی پیپلزپارٹی کی کیونکہ گورنمنٹ کو تو ٹو تھرڈ میجورٹی مل گئی، اب پیپلزپارٹی اس طرح سے بلیک میل بھی نہیں کر سکتی. ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم سپل وے آپریشن سے دریائے سندھ کے زیریں اضلاع میں طغیانی بڑھنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے خطرے والے علاقوں کے عوام کو بروقت متنبہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے حالیہ بارشوں میں ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب اٹک اور ڈی جی خان میں سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے کہا کہ طغیانی سے نقصان روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، نشیبی علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی...
کارگل جنگ کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان کا آج یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔ وطن کی خاطر ان کی قربانی کو کسی بھی محاذ پر آخری لمحے تک بہادری و دفاع کی اعلیٰ ترین مثال قرار دیا جاتا ہے۔ مئی1999میں دشمن پڑوسی بھارت ایک بڑی جارحانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور حوالدار لالک جان کمپنی ہیڈ کوارٹر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے جنگ کے اگلے محاذ پر لڑنے کے لیے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کیں ۔ مٹھی بھر ساتھیوں کے ہمراہ حوالدار لالک جان نے نہ صرف اپنی پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ دشمن کے متعدد حملوں کو ناکام بنا کر اُسے بھاری جانی نقصان...

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں، دیرپا امن کیلیے عملی اقدام ہی واحد راستہ ہے، پاکستان کا اقوام متحدہ میں مؤقف
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں، دیرپا امن کیلیے عملی اقدام ہی واحد راستہ ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ، محترم صدرِ اجلاس، ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے اس اہم بحث کا انعقاد کیا۔ یہ افغانستان کی صورتحال پر غور و فکر کا ایک اہم موقع ہے۔ پاکستان افغانستان کا قریبی ترین ہمسایہ ملک ہے۔ ہمارے دونوں عظیم ممالک جغرافیہ، تاریخ، ثقافت، نسل، زبان، مذہب اور تہذیب کے مضبوط برادرانہ رشتوں سے بندھے ہوئے ہیں۔ ایک فوری...
امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی آج رات وائٹ ہاؤس میں عشائیہ پر اہم ملاقات ہوگی جس میں مشرق وسطیٰ سے متعلق ’مثبت پیش رفت‘ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ اور وزیرِاعظم نیتن یاہو اس ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور سفارتی مواقع کے حوالے سے بات کریں گے۔ اس اہم ملاقات میں غزہ جنگ بندی اور حماس کے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلے کیے جانے کا امکان ہے اور ایران کے جوہری پروگرام پر بھی گفتگو ہوگی۔ علاوہ ازیں ٹرمپ اور نیتن یاہو ملاقات میں لبنان کی سیاسی...
لیاری بلڈنگ حادثے میں ہلاک ہونے والے 20 مہیشوری ہندووں کی تدفین مواچھ گوٹھ کے قدیم ہندوقبرستان میں کردی گئی۔ بغدادی لیاری بلڈنگ حادثے میں ہلاک ہونے والے مہیشوری ہندوبرادری کے 20 مرد و خواتین کی تدفین کردی گئی۔ واضح رہے کہ 19 لاشیں ہفتے کی شام تک ملبے سے نکل لی گئی تھیں۔تاہم، ہفتے کی شب ریسکیو آپریشن کے اختتامی لمحات میں آخری فرد وشال کی لاش بھی ملبے کے نیچے سے مل گئی تھی،جس کے بعد اتوار کی سہ پہرتک اجتماعی طورپر تمام آنجہانی ہندووں کی تدفین کردی گئی۔ مرنے والے ہندووں کی انتم سنسکار اولڈ کمہار واڑہ میں کچھی میگھواڑ مہیشوری پنچائت ہال میں ہوئی جس میں ہندو برادری نے متاثرہ فیملیز کے ساتھ اظہار تعزیت کیا...
یمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ لائبیریا کے جھنڈے والے تجارتی جہاز "میجک سیز" کو میزائلوں اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کے نتیجے میں بحیرہ احمر میں لائبیریا کے جھنڈے والا تجارتی جہاز ڈوب گیا۔ حوثیوں حملے سے جہاز میں آگ لگ گئی اور پانی بھرنے کے باعث وہ آہستہ آہستہ ڈوبنے لگا جس پر عملے کے 19 افراد اور 3 سیکیورٹی گارڈز جہاز سے کود کر چھوٹی کشتی میں سوار ہوگئے۔ حوثی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اُس کمپنی کے خلاف کیا گیا جس کا جہاز اسرائیلی بندرگاہوں میں داخل ہونے کی بار بار خلاف ورزی کرتا رہا۔ دوسری جانب جہاز...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2025ء) عمران خان کو اپنے وکیل سے صرف 95 سیکنڈز کیلئے ملاقات کی اجازت دیے جانے کا انکشاف، علیمہ خان کے مطابق عمران خان کو کئی ہفتوں سے اپنی قانونی ٹیم سے مناسب ملاقات کا حق نہیں دیا جا رہا، منگل، یکم جولائی کو، ان کے وکیل ظہیر عباس کو صرف 95 سیکنڈز کے لیے مشورے کی اجازت دی گئی، یہ آئینی عمل کا کھلا مذاق ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ علیمہ خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے، عمران خان کو اڈیالہ جیل میں مکمل قید تنہائی میں رکھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے منصوبہ کے پیش نظر ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ دوبارہ حملے کے معاملے پر اسرائیل کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں، نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ملاقات دھوکا ہے اور سب پہلے سے طے شدہ ہے۔میڈیا کے مطابق ایران نے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کرلیں ہیں جبکہ ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہوگی۔ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر جنرل یحییٰ رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ ایران نے ہر صورتحال اور ممکنات کے لیے تیاری کر لی ہے اور خفیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یمن میں حوثی اکثریتی گروپ انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں ان کے حملے کا نشانہ بننے والا مال بردار بحری جہاز “میجک سیز” مکمل طور پر سمندر میں ڈوب گیا ہے۔ترجمان کے مطابق، یہ جہاز بارہا مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخل ہونے کی حوثیوں کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی خلاف ورزی کرتا رہا، جس کے بعد اسے بیلسٹک میزائلوں، تین ڈرونز اور دو ریموٹ کنٹرول کشتیوں سے نشانہ بنایا گیا۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بحری جہاز اسرائیل جا رہا تھا، اور اس کی منزل انصار اللہ کی جانب سے عائد پابندی کی خلاف ورزی تھی۔ترجمان نے مزید کہا کہ جب تک اسرائیلی جارحیت جاری رہے گی، وہ فلسطینی عوام کی حمایت...
سٹی 42: وادی نیلم کے سیاحتی مقام اڑنگ کیل میں سلنڈر پھٹنے سے تین منزلہ رہائشی مکان میں آگ لگ گئی پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ،مقامی افراد نے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال روانہ کر دیا ، زخمیوں میں غلام حسین ، طیبہ ،تصدق ،عثمان شامل ہیں دھماکے کے بعد رہائشی عمارت کو آگ لگی ہوئی ہے ۔دور دراز علاقہ اور سڑک کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نہ پہنچ سکی سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
بھارتی ریاست کیرالا میں چشمے کے پانی میں خطرناک سانپ کی موجودگی سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چشمے کے شفاف پانی میں خطرناک کوبرا سانپ کو تیرتا دیکھ کر مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کو اطلاع دی تھی۔ جس پر محکمہ جنگلات نے ایک خاتون اہلکار ڈاکٹر جی ایس روشنی کو ریسکیو آپریشن کے لیے بھیجا جنھوں نے بہادری کی مثال قائم کردی۔ خاتون اہلکار نے ایک چھڑی کی مدد سے 18 فٹ لمبے سانپ کو پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے چند منٹوں میں ہی قابو میں کرلیا۔ مقامی آبادی نے تالیاں بجاکر خاتون اہلکار کی مہارت اور بہادری کی داد دی۔ ان کے اس کارنامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
کانفرنس سے خطاب میں صدر جمعیت علماء پاکستان (نورانی) نے کہا کہ امام حسینؑ نے دربار یزید کو ٹھکرا کر ہمیں یہ سکھایا کہ باطل کے سامنے سر جھکانا غلامی ہے، چاہے وہ مالی ہو یا فکری، ہماری نجات نہ مغرب کے نظام میں ہے، نہ سرمایہ دارانہ معیشت میں بلکہ صرف اور صرف نظامِ مصطفیﷺ میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ امام حسینؑ نے ظلم، جبر، استبداد اور فاشزم کے خلاف جدوجہد کی، آج کا ''یزیدی نظام'' بھی وہی ہے جو حق کو دبانے، عدل کو مٹانے اور عوام پر ظلم مسلط کرنے میں مصروف ہے، حسینیت کا پیغام ظلم کے ہر...
لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی بہتات کے باعث اکثر و بیشتر جہازوں کو نقصان پہنچنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پروازوں کو روزانہ 3 گھنٹے کےلیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایئرپورٹ کے رَن وے کےقریب پرندں کو دانہ بھی ڈالا جاتا ہے، اس غیر قانونی کام کا کوئی سدباب نظر نہیں آ رہا۔یہ سبھی جانتے ہیں کہ کسی پرندے کا جہاز سے ٹکرانا نہ صرف جہاز کے نقصان کا باعث بنتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے۔ کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، رؤف عطا رؤف عطا کا کہنا ہے کہ پہلے طیارے میں...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26-2025 کے سیزن کا ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر جاری کر دیا جس میں تمام فارمیٹس کے ٹورنامنٹ، جونیئر لیول مقابلے اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے مقابلے شامل ہیں یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز پیدا کرتا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا جبکہ ملک کی سب سے بڑی فرسٹ کلاس کرکٹ چیمپیئن شپ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حنیف محمد ٹرافی میں 12 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور ان کے میچز کراچی، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہوں...
کراچی: مختلف سیاسی اور کشمیری جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان نے موثر سفارت کاری کے ذریعے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا ہے۔ عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارت مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ۔افواج پاکستان نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دے کر مودی کاغرور خاک میں ملادیا ۔فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔کشمیری رہنما شہید برہان مظفر وانی کی کشمیر کی آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد اور مشن کو جاری رکھا جائے گا۔شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے منگل کو کراچی میں آرٹس کونسل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے چاروں ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔جسٹس سرفراز ڈوگر کا بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس جنید غفار کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔جسٹس روزی خان بڑیچ کا بطور چیف جسٹس بلوچستان اور جسٹس عتیق شاہ کا بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔صدر پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 193(1)کے تحت ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تقرری کی منظور
وزیراعظم شہباز شریف جو آذربائیجان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اب وہاں اپنا گھر بنانے کے ٓآرزومند ہیں یہ خواہش ظاہر بھی کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جنہوں نے گزشتہ دنوں آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے صدر آذربائیجان سے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق خانکندی میں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور میزبان صدر الہام علیوف کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ تینوں عالمی رہنماؤں نے چہل قدمی کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان میں اپنا...
وفاقی وزارت قانون نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کی روشنی میں 4 ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں: 5 ماہ کے تنازعات کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بن گئے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ، جسٹس جنید غفار سندھ ہائیکورٹ اور جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیے: جوڈیشل کمیشن نے چاروں ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس صاحبان کے ناموں کی منظوری دے دی جوڈیشل کمیشن نے یکم جولائی کو ان تقرریوں کی منظوری دی تھی۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی حلف برداری منگل...
وفاقی وزارت قانون نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کی روشنی میں چار ہائی کورٹس کے لیے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس عتیق شاہ کو پشاور ہائی کورٹ، جسٹس جنید غفار کو سندھ ہائی کورٹ، اور جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائی کورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے یکم جولائی کو ان تقرریوں کی منظوری دی تھی۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی حلف برداری کل بروز منگل کو ہوگی اور بطور چیف جسٹس ان کی مدت کا آغاز حلف اٹھانے کی تاریخ سے ہوگا۔ Post Views: 3
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: یمنی حوثی تحریک نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب کے مرکزی بن گورئیان ایئرپورٹ کو ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد اسرائیلی حکام نے ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔حوثی ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے، اور اسرائیل پر ہماری جوابی کارروائیاں شدت اختیار کریں گی، اگر اسرائیل نے یمن کی سرزمین پر براہ راست حملے کی کوشش کی تو اسے بدترین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہر محاذ پر ناکامی مقدر بنے گی۔خیال رہےکہ یہ...
کینسر دنیا بھر میں موت کی ایک بڑی وجہ بنتا جا رہا ہے، اور پاکستان میں بھی یہ ایک تیزی سے پھیلتا ہوا مرض ہے۔ اس مہلک بیماری کی شدت، شرح اموات، اور پیچیدہ علاج نے نہ صرف مریضوں بلکہ ان کے خاندانوں کو بھی ذہنی، جسمانی اور مالی بحرانوں میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اس مضمون میں ہم پاکستان میں کینسر کی موجودہ صورت حال، اسباب، عوامی احتیاطی تدابیر، اور حکومتی پالیسیوں کا جائزہ لیں گے۔ آغا خان یونیورسٹی کی مرتبہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ پچاسی ہزار (185,000) افراد کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں، جبکہ نیشنل کینسر رجسٹری آف پاکستان کی حالیہ مرتبہ رپورٹ کے مطابق اندازاً سوا لاکھ (125,000) کے قریب...
اسلام آباد: وزرات قانون نے چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے معاملے میں وزرات قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس ہوں گے، جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا ہے، جسٹس محمد جنید غفار کا بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نوٹی جاری ہوا ہے۔ اسی طرح جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کا بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ برازیل اپنے سابق صدر جیر بولسونارو کے ساتھ خوفناک سلوک کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پرلکھا کہ برازیل میں الیکشن قریب ہیں یہ ایک سیاسی مخالف پرحملے سے زیادہ کچھ نہیں ہے،ساری دنیا کے ساتھ میں بھی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہوں،سابق برازیلین صدرنے کچھ غلط نہیں کیا جس پر ندامت ہو۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ برازیل کے عظیم لوگ اپنے سابق صدر کےخلاف کھڑے نہیں ہوں گے،اگرٹرائل ہونا ہے تو وہ صرف ووٹ کے ذریعے ہونا چاہے،جسے الیکشن کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ جیر بولسونارو 2019 سے2023 تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز ( پی ٹی آئی پی ) نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں لینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ( پی ٹی آئی پی ) نےخیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی کل سماعت کریں گے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے استدعا کی...
کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں شرجیل انعام میمن نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے محرم الحرام کے دوران سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کے اہم سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی منظرنامے، وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات اور قومی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے، قومی یکجہتی اور عوامی مفاد...
ٹیکساس میں آنے والے ہلاکت خیز سیلاب میں ایک ایسا المناک سانحہ بھی رونما ہوا جس میں سمر کیمپ کی 27 بچیاں اور منتظمین بھی بہہ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کے معروف ’’کیمپ مِسٹک‘‘ نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ شدید طوفانی بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 27 طالبات اور کیمپ کے منتظمین جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کیمپ کی بچیاں سیلاب کے دوران دریا پر پُل عبور کرتے ہوئے Amazing Grace اور Pass It On کے نغمے گاتی نظر آئیں۔ یہ کیمپ گواڈیلوپ دریا کے کنارے واقع تھا جہاں جمعہ کی صبح آنے والے غیرمتوقع اور شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ موسلادھار بارشوں کے نتجے...
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ملکی افواج نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کیخلاف جاری اسرائیلی جنگی جرائم کے جواب میں بحیرہ احمر و مکران میں غاصب صیہونی رژیم کیساتھ منسلک ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے جو اسوقت تیزی کیساتھ غرق ہو رہا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہاز رانی پر پابندی کے تسلسل میں ملکی افواج نے ایک ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ منسلک میجک سیز (Magic Seas) نامی صیہونی جہاز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس امریکی بحری جہاز نے مقبوضہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر ہونے والی شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم سب سمجھتے ہیں، شہریوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، عدالت نے کے الیکٹرک، نیپرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو ذاتی حیثیت میں 25 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق جسٹس فیصل کمال عالم کی سربراہی میں ریگولر بینچ نے جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت جسٹس فیصل نے کہایہ کیس شاید آئینی بینچ کے سامنے جانا چاہیے تھا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز ( پی ٹی آئی پی ) نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں لینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ڈان نیوزکے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ( پی ٹی آئی پی ) نےخیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی کل سماعت کریں گے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔پی...
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کا مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی)نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔پی ٹی آئی پی نے الیکشن کمیشن کے 5اپریل کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 4 مارچ کے نوٹیفکیشن کو درست کرنے کا حکم دیا جائے۔پی ٹی آئی پی کی درخواست پر سماعت کل جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں ہوگی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی...
پشاور(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستیں سیاسی جماعتوں میں تقسیم کردی گئیں ہیں۔ اب خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے ایک اور سیاسی جماعت اپنا حصہ مانگنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے کے پی میں مخصوص نشستیں حصہ کے مطابق لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔ جسٹس انعام امین منہاس کل درخواست پر سماعت کریں گے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا اور استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم...
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ویزا مسئلے پر متحدہ عرب امارات حکام سے ملاقات ہوئی ہے، آئندہ دو سال میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت بڑھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کریں گے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کراچی سیف سٹی منصوبے پر وزیراعظم کی توجہ ہے، کراچی میں سیف سٹی منصوبہ مکمل ہونے سے جرائم میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں منشیات کے عادی افراد کی بحال کا مرکز بنایا جائے گا، کراچی پولیس کی کوشش کی وجہ سے شہر میں...
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ویزا مسئلے پر متحدہ عرب امارات حکام سے ملاقات ہوئی ہے، آئندہ دو سال میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت بڑھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کریں گے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کراچی سیف سٹی منصوبے پر وزیر اعظم کی توجہ ہے، کراچی میں سیف سٹی منصوبہ مکمل ہونے سے جرائم میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں منشیات کے عادی افراد کی بحال کا مرکز بنایا جائے گا، کراچی پولیس کی کوشش کی وجہ سے شہر میں جرائم کی شرح کم...
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستیں سیاسی جماعتوں میں تقسیم کردی گئیں ہیں۔ اب خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے ایک اور سیاسی جماعت اپنا حصہ مانگنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے کے پی میں مخصوص نشستیں حصہ کے مطابق لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔ جسٹس انعام امین منہاس کل درخواست پر سماعت کریں گے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا اور استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔ پی...
بارشیں، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ بارشوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کر دی۔وزیرِ اعظم نے دریائے سندھ اور دیگر دریاوں سے ملحقہ علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو فوری حفاظتی انتظامات و اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعاون مزید مربوط بنانے اور صوبائی حکومتوں...
اسلام ٹائمز: کربلا میں امام حسینؑ کی شہادت، اسلام کی حیاتِ نو کا ذریعہ بنی، آج بھی شہادتیں امتِ مسلمہ کی بیداری کا سبب ہیں۔ ہمارا یہ دور، جسے عصرِ غیبت کہا جاتا ہے، درحقیقت امامِ زمانہؑ کی نیابت کا عملی نمونہ پیش کر رہا ہے۔ ’’حسینؑ منی و انا من الحسینؑ‘‘ یہ حدیث نہ صرف نسبی رشتے کی نشاندہی کرتی ہے، بلکہ مقصدِ شہادت کی وحدت کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے ۔ آج بھی ہر وہ قیادت جو "مِنْ الحسین" ہے، وہی راہِ حق پر چلنے والوں کو نورِ ہدایت بخشتی ہے۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں اہل بیتؑ کی سیرت پر چلنے والی قیادت میسر آئی۔ تحریر: ابو ہادی رضوی 1۔ مصائب میں چہرۂ انور:...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے جبکہ دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب بھی متوقع ہے۔ دریائے چناب پر مرالہ اور خانکی، جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ دریائے سوات اور پنجکوڑہ کے ملحقہ ندی نالوں میں بھی بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ ہے۔ پیر...
اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف کیس میں حکومت کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، اینکرز، اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔ متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرراسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ سماعت کے دوران صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور سیکریٹری آر آئی یو جے آصف بشیر چوہدری سمیت...
متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ اتصالات نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار سرمایہ کاری کے حوالے سے گروپ نے اپنے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے سی ای او حاتم دوویدار کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر، وزارت کامرس، نجکاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹریز اور وزارت خارجہ کے سینیئر حکام شریک تھے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے...
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی CIO فورم کے زیرِ اہتمام ’ورلڈ CIO 200 سمٹ سعودی ایڈیشن 2025‘ ریاض میں منعقد کیا گیا۔ جس میں پاکستانی، ملکی اور غیر ملکی CIOs، CISOs اور GRC ہیڈز نے شرکت کی۔ جس کا مقصد سعودی عرب کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کو مزید تیز کرنا تھا۔ یہ سمٹ مصنوعی ذہانت (AI)، سائبر سیکیورٹی، کلاؤڈ ٹیکنالوجی اور تکنیکی قیادت کے جدید رجحانات پر مبنی ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم تھا۔ تقریب میں GEC کے سی ای او رونک سمنتارائے اور سعودی عرب کے کنٹری ایمبیسیڈر انجینیئر محمد مہناشی نے مملکت کے مضبوط ڈیجیٹل معیشت کے عزم کو دہرایا، جبکہ ڈاکٹر حسن محمد الامیر نے سعودی عرب کی تکنیکی حکمتِ عملی پر ایک پُراثر کلیدی...

بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل عاصم منیر - فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا۔فیلڈ مارشل نے ’نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس‘ کرنے والے مسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور میں ناکامی کی غیرمنطقی توجیہات پیش کرنا، دراصل بھارت کی آپریشنل تیاری اور اسٹریٹجک دور اندیشی کی کمی ثابت کرتا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی فوج کے 250 ویں یوم تاسیس میں مدعو نیویارک فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے 250؍... فیلڈ مارشل نے شرکاء سے خطاب...
اسکرین گریب حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 26 ویں یوم شہادت پر غذر میں ان کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی۔اس موقع پر کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ چاق و چوبند دستے نے حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر سلامی دی۔ حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کا آج 26 واں یومِ شہادتآئی ایس پی آر کے مطابق 7 جولائی 1999 کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 جولائی 1999 کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔اس...
بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنےمیں ناکام رہا، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی: فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنےمیں ناکام رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل عاصم منیر نے نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور “نیشنل سکیورٹی اینڈ وارکورس”کرنے والے مسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے شرکاء سے خطاب کے دوران جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی، آرمی چیف نے چیلنجزسے نمٹنےکےلیے ذہنی تیاری، عملی فہم، ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت اور سول اور...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے ضم اضلاع کے حوالے سے قائم وفاق کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی، چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی شریک ہوئے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی مشاورت کے بغیر کمیٹی کی تشکیل سوالیہ نشان ہے، ضم شدہ اضلاع کا سب سے بڑا سٹیک ہولڈر خیبر پختونخوا ہے، مگر کمیٹی کی تشکیل میں خیبر پختونخوا سے مشاورت نہیں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع حساس علاقے ہیں، وہاں کسی بھی قسم کی تبدیلی خیبر پختونخوا سے مشاورت کے بغیر...

بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، آپریشن سندور میں ناکامی کی غیرمنطقی توجیہات پیش کرنا بھارت کی سٹریٹیجک دور اندیشی میں کمی کااظہار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری)نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا،فیلڈ مارشل نے ’’نیشنل سکیورٹی اینڈ ورا کورس‘‘کرنے والے فارغ التحصیل فوجی افسران سے خطاب کیا۔ اسرائیل بے لگام، لبنان کے شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں پر فضائی حملے آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے شرکا سے خطاب کے دوران جنگ کے بدلتے ہوئے...
ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ عطرت رسولﷺ کے قتل کو عام نفس انسانی کے قتل کے ساتھ جوڑنا ایک بہت بڑا فتنہ اور نئی نسل کے ایمان کیساتھ کھلواڑ ہے۔ امام عالی مقامؑ کی شہادت نفسِ انسانی کا قتل نہیں بلکہ ایسا کرکے حضور نبی اکرمﷺ کو اذیت پہنچائی گئی، اللہ کے رسول کو اذیت پہنچانا کھلا کفر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جامع شیخ الاسلام، ماڈل ٹاؤن لاہور میں "پیغام امام حسینؑ و اتحاد امت کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تمام مکتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی اور اہلبیت اطہار کی عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خانوادۂ رسولﷺ نے جانوں کے نذرانے پیش...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد کسٹمز نظام میں شفافیت، خودکاری اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزنے اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے حوالے سے بتایاکہ درآمد و برآمد کی اشیاء کی لاگت اور نوعیت کا اندازہ اب جدید ٹیکنالوجی یعنی مصنوعی ذہانت اور باٹس (BOTS) کی مدد سے لگایا جائے گا، یہ سسٹم مشین لرننگ کے ذریعے خود کو مسلسل بہتر بناتا رہے گا، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ کرپشن کے امکانات بھی کم...