2025-11-20@10:28:07 GMT
تلاش کی گنتی: 345
«دیگر افراد»:
(نئی خبر)
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)برطانیہ سے 6700 غیر ملکی موبائل فون سمز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ امیگریشن حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر محمد زوہیب دوحہ سے پرواز نمبر کیو آر 618 سے ملتان پہنچا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مشکوک مسافر کو روکا گیا جو برطانیہ سے پاکستان کا سفر کر رہا تھا، اسکے سامان کی تلاشی پر 6 ہزار 700 غیر ملکی سمز برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق مسافر کو برآمد شدہ سمز کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پی ای سی اے 2016 کے تحت کارروائی کا...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اہم سیکورٹی اجلاس ہوا، جس میں افغان پالیسی و دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیکورٹی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکورٹی حکام اور اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے، اجلاس میں وزیر داخلہ ،اطلاعات، خارجہ امور اور دیگر بھی موجود تھے۔ شہبازشریف کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں ملکی سرحدی اور اندرونی سیکورٹی پر غور اور مشاورت کی گئی جب کہ اجلاس میں افغان پالیسی سمیت اہم خارجہ امور بھی زیر بحث آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ...
برطانیہ سے 6700 غیر ملکی موبائل فون سمز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ امیگریشن حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر محمد زوہیب دوحہ سے پرواز نمبر کیو آر 618 سے ملتان پہنچا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مشکوک مسافر کو روکا گیا جو برطانیہ سے پاکستان کا سفر کر رہا تھا، اسکے سامان کی تلاشی پر 6 ہزار 700 غیر ملکی سمز برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق مسافر کو برآمد شدہ سمز کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کےحوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پی ای سی اے 2016 کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اہم سکیورٹی اجلاس ہواجس میں افغان پالیسی و دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سکیورٹی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں سکیورٹی حکام اور اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔(جاری ہے) اجلاس میں وزیر داخلہ ،اطلاعات، خارجہ امور اور دیگر بھی موجود تھے۔شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں ملکی سرحدی اور اندرونی سکیورٹی پر غور اور مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں افغان پالیسی سمیت اہم خارجہ امور بھی زیر بحث آئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔...
ؓبحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جماعت اسلامی کے ایس ایس پی آفیسزکے باہردھرنوں سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ ، حافظ نصراللہ چنا، محمد یوسف ودیگر خطاب کررہے ہیں
ؓبحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جماعت اسلامی کے ایس ایس پی آفیسزکے باہردھرنوں سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ ، حافظ نصراللہ چنا، محمد یوسف ودیگر خطاب کررہے ہیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے 48گھنٹے کے دوران کراچی سے عمرہ اور ورک ویزا پر جانے والے 103 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران کراچی ائیرپورٹ سے مختلف ممالک جانے والے 103 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے ۔امیگریشن کے عملے کا کہنا ہے کہ عمرہ کیلئے سعودی عرب جاتے ہوئے 28 افراد کو آف لوڈ کیا گیا اس کے علاوہ آذربائیجان، سعودیہ، ترکیہ، قبرص، بحرین، ملائشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا، سنگاپور، مالوی، برونڈی، کانگو، عمان، بوٹسوانا، انڈونیشیا، البانیہ اور مڈغاسکر جانے والے افراد کو بھی آف لوڈ کیا گیا ہے ۔
پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کر دی گئی۔ مملکت میں 10 فروری سے عمر ے کے لئے آنے والے مسافروں کے لئے گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دی گئی ۔ سعودی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کیلئے ائیر لائنز کو نئی ہدایت جاری کردی ۔ سعودی ایوی ایشن نے کہا کہ ائیر لائنز سعودی عرب آنے والے مسافروں کو ویکسین لازمی لگوائیں، آنے والے مسافروں کو کم ازکم 10 دن پہلے کا جاری کردہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ ایک سال اوراس سے کم عمر بچوں کو ویکسین سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، سفر کے وقت بھی ائیر لائنز کو ضروری احتیاطی تدابیر...
امریکہ میں غیر قانونی طور تارکین وطن کے خلاف اقدامات‘ ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف جاری اقدامات کے تحت اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ہزاروں کو ان کے آبائی وطن واپس بھیجا جا رہا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امیگریشن کے قوانین نافذ کرنے والے وفاقی امریکی ادارے ”یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ“نے بتایا کہ ملک بھر میں 956 افراد کو حراست میں لیا گیا ایک بیان میں آئی سی ای نے کہا کہ اس نے دیگر وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر شکاگو میں کام کیا ہے تاکہ شہر میں امریکی امیگریشن قانون کو نافذ کرنے اور ممکنہ طور پر خطرناک غیر...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے سینئر صحافی ، روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر جمشید بخاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے لاہور سے ٹیلی فون پر جمشید بخاری کے داماد سے اظہار تعزیت کیا ، مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و اہل خانہ کے لیے صبر ِ جمیل کی دعا کی ۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد نے بھی جمشید بخاری کے انتقال پر تعزیت اور اہل خانہ کے لیے صبر ِجمیل کی دعا کی ہے ، علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسد فاروق نے جمشید بخاری کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور...
پاکستان سمیت مختلف ممالک میں موجود خصوصی ویزے پر امریکہ جانے والے 40 ہزار سے زائد افغان شہریوں کی پروازیں روک دی گئیں۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس ایگزیکٹیو آرڈر کے بعد سامنے آیا جس میں غیرممالک کی امداد روکنے کا کہا گیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانوں کی دوبارہ آبادکاری میں مدد کرنے والے امریکی رضاکار گروپوں کے اتحاد ’افغان اویک‘ کے سربراہ شان وان ڈیور نے کہا ہے کہ 40 ہزار سے زائد افغان باشندے جن کے لیے خصوصی امریکی ویزوں کی منظوری دی گئی تھی، کی امریکہ کے لیے پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’پھنسے ہوئے افراد میں سے زیادہ تر شہری افغانستان میں جبکہ دیگر...
اسلام آباد ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے مالیت کی 150 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 16 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ سندھ میں پٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.5...
کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
میرپورخاص،جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرمحمد افضال آرائیں ودیگر پریس کلب کے نذیر احمد پنہور ودیگر کوپانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
میرپورخاص،جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرمحمد افضال آرائیں ودیگر پریس کلب کے نذیر احمد پنہور ودیگر کوپانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
فرانسیسی دارالحکومت کی نابالغوں کے لیے خصوصی عدالت نے ظہیر محمود کے شریک مدعا علیہان کو 3 سے 12 سال قید کی سزا سنائی۔ اسلام ٹائمز۔ پیرس کی ایک عدالت نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے باہر 2 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ظہیر محمود سمیت 6 پاکستانیوں کو 3 سے 30 سال تک قید کی سزا سنا دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 29 سالہ ظہیر محمود نے جب یہ حملہ کیا تو وہ لاعلم تھے کہ فرانسیسی میگزین کا دفتر اب اس عمارت میں نہیں ہے۔ درحقیقت چارلی ہیبڈو نے القاعدہ سے منسلک 2 نقاب پوش مسلح افراد کی جانب...
کراچی: ٹریفک پولیس افسر کی ایمانداری سے عمرہ ادائیگی کے لیے جمع رقم گم ہونے کے بعد بزرگ شہری کو واپس مل گئی۔ ٹریفک پولیس ساؤتھ کے سب انسپکٹر رانا محمد لطیف اور ڈرائیور کانسٹیبل میر زمان کو ڈیفنس خیابان اتحاد کی جانب گزری بخاری لائٹ سگنل پر دوران پیٹرولنگ ایک ہینڈ بیگ ملا جس پر محمد یوسف نام اور موبائل فون لکھا ہوا تھا ۔ ٹریفک پولیس افسر نے ملنے والا بیگ کھول کر چیک کیا تو اس میں سے 5 لاکھ 15 ہزار روپے نقد اور 2 پاسپورٹ موجود تھے، جس پر انہوں نے رابطہ کیا تو یوسف نامی شہری سے بات کی اور انہیں مذکورہ مقام پر بلوا کر ملنے والا بیگ ان کے حوالے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ محکمہ پاسپورٹس آئندہ چند روز میں مکمل طور پر 24 گھنٹے کر دیا جائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) میں زیر تربیت افسران کے وفد نے پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز کا تعارفی دورہ کیا اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کی زیرتربیت افسران کے ساتھ تعارفی ملاقات ہوئی۔ ڈی جی پاسپورٹس کی زیرصدارت تعارفی اجلاس میں مختلف امور پر بریفنگ بھی دی گئی اور افسران کو امیگریشن اینڈ پاسپورٹس قوانین کے حوالے سے بتایا گیا۔اجلاس میں ایف آئی اے افسران کو پاسپورٹ بننے کے پورے عمل کےحوالے سے آگاہ بھی کیا گیا۔امیگریشن حکام نے ایف آئی اے افسران...
دوحہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا حماس کے سربراہ حسن درویش سے ملاقات کررہے ہیں،چھوٹی تصویر میں حماد کی قیادت کیساتھ گروپ فوٹو لاہو ر(نمائندہ جسارعت )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دوحہ قطر میں حماس کے سربراہ حسن درویش، سابق سربراہ خالد مشعل، مرکزی رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ اور دیگر مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔ جماعت اسلامی کے ڈائیریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے اور پندرہ ماہ تک مکمل ثابت قدمی کے ساتھ مزاحمت کرنے پر اہل غزہ اور حماس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکنان اہل غزہ کے ساتھ اظہار...
اسلام آباد(خبرایجنسیاں) پاک افغان سرحد پر سیکورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 8 جنوری 2025ء کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا جس سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے۔ برآمد غیر ملکی اسلحے میں 26 ایم 16 رائفلیں، M16 اور M4 رائفلوں کی 292 میگزین جب کہ 10 ہزار سے زاید گولیاں شامل ہیں۔ کلاشنکوف کی 9 میگزین اور 244 گولیاں بھی شامل ہیں۔ لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں اور بڑی تعداد میں لنکرز بھی برآمد ہوئے۔برآمد کیا...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے دوحا (قطر) میں حماس کے سربراہ حسن درویش، سابق سربراہ خالد مشعل، مرکزی رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ اور دیگر مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔ جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے اور 15ماہ تک مکمل ثابت قدمی کے ساتھ مزاحمت کرنے پر اہل غزہ اور حماس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکنان اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے موجود رہے ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن کل بھی اہل غزہ کے شانہ بشانہ تھی اور آئندہ بھی رہے گی، پاکستان کے عوام غزہ کی تعمیر نو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس کا جواز یہ پیش کیا کہ تارکین وطن کو ملک میں آباد کرنے سے معاشرے کو درپیش مسائل اور وسائل پر بوجھ میں اضافہ ہو گا۔ ایک ہزار چھ سو ساٹھ ان افغانوں کی امریکہ آمد روک دی گئی ہے جنہیں امریکہ میں آباد ہونے کے لیے اجازت نامہ مل چکا تھا۔ اس فیصلے نے امریکہ میں پناہ گزینوں کے طور پر آباد ہونے کے منتظر ہزاروں افراد بشمول پاکستان میں عارضی طور پر مقیم افغان باشندوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ٹرمپ کے پہلے ایگزیکٹو آرڈرز ان کی ترجیحات کے مظہر خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی سابق فوجیوں اور...
ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر بھاری ہتھیاروں کی بڑی کھیپ کی پاکستان میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر سکیورٹی فورسز نے اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا، یہ کارروائی 8 جنوری کو کی گئی تھی، ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے ہیں، جنہیں ڈرائیور کیبن کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرک سے برآمد کیے گئے غیر ملکی ہتھیاروں میں 26 ایم 16 رائفلز، ایم 16 اور ایم 4 رائفلز کے 292 میگزین،...
—فائل فوٹو افغانستان سے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرتے ہوئے پکڑ لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 جنوری کو غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا، ٹرک سے جدید ساخت کا غیرملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے۔ پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاکپاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو ژوب میں ہلاک کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ برآمد غیر ملکی اسلحہ میں 26 ایم 16 رائفلیں، ایم 4 رائفلوں کی 292 میگزین اور 10 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔کلاشنکوف کی 9 میگزین، 244 گولیاں اور لائٹ مشین گن...
تصویر بشکریہ جیو نیوز فیصل آباد میں پیپلز کالونی کے علاقے میں قائم قبرستان نشے کے عادی افراد کی پناہ گاہ بن گیا۔یہ افراد یہاں کھلے عام نشے کی لت پوری کرتے ہیں اور منشیات خریدنے کے لیے پختہ قبروں سے سریا اور وہاں موجود درختوں کی لکڑی تک چوری کر کے فروخت کر دیتے ہیں جس سے اہل علاقہ شدید پریشان ہیں نشے کے عادی افراد کا کہنا ہے کہ وہ اس لت کو ترک کر کے دوبارہ زندگی کی جانب لوٹنا چاہتے ہیں حکومت مدد کرے۔ آئی آئی چند ریگر روڈ پراے این ایف کی کارروائی، بچوں کے کپڑوں میں جذب 3 کلو سے زائد آئس برآمد کراچی اینٹی نارکورٹکس فورسنے آئی آئی چند ریگر... نشہ کرنے والی...
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکا، چین، ترکی، زمبابوے اور سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے، وطن واپسی پر ان مسافروں میں سے 12 کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 19 سے 21 جنوری تک 48 گھنٹوں میں سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر ایک، ویزا منسوخ ہونے پر ایک، دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ایک، بلیک لسٹ ہونے پر 3 اور بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کرکے 17پاکستانیوں کو سعودیہ سے بے دخل کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاسپورٹ گم ہونے پر 2، زائد المیعاد...
کراچی (پ ر)پاکستان پریس فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ، کراچی پریس کلب کے رکن فوٹو جرنلسٹ نعمان نظامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر چیئرمین میٹرک و انٹر بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ، سیکرٹری ڈاکٹر نوید احمد، ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو، ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر، میڈیا کوآرڈی نیٹر ایم اے جعفری، بورڈ کے دیگر افسران و ملازمین اور ایپکا میٹرک بورڈ کے صدر سلمان احمد خان، جنرل سیکرٹری شکیل لقمان اور تمام ممبران نے تعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی حتمی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
مراکش کشتی حادثے کے سلسلے میں امیگریشن کی ابتدائی تحقیقات میں کشتی کے 20 مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں، یہ مسافر فیصل آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے سینیگال یا سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ایف آئی اے تحقیقات کے مطابق مراکش میں حادثے کا شکار ہونیوالی کشتی کا ایک مبینہ مسافر سفیان علی 4 اگست 2024، غلام مصطفی 31 جولائی، سید مہتاب الحسن 24 اپریل، رئیس افضل 16 ستمبر، علی حسن 4 اگست کو وزیٹر ویزا پر فیصل آباد سے فلائی دبئی کی پرواز سے سینیگال کیلئے روانہ ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق حامد شبیر 27 اگست کو عارضی ریزیڈنٹ ویزا پر سینیگال کیلئے روانہ ہوئے، وسیم خالد 2 اگست کو وزٹ، سید محمد عباس کاظمی 8 ستمبر کو وزیٹر...
ممبئی : بالی ووڈ کے مشہور اداکار چنکی پانڈے نے حالیہ برسوں میں اپنی اداکاری کے دائرے کو بڑھاتے ہوئے منفی اور گہرے کردار ادا کرنے میں مہارت حاصل کی ہے۔ اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے فلم بیگم جان (2017) میں اپنے خوفناک کردار کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ چنکی پانڈے نے کہا، "یہ کردار میری زندگی میں ایک نیا موڑ تھا۔ لوگ مجھے ہمیشہ ایک مزاحیہ اداکار کے طور پر دیکھتے تھے، لیکن بیگم جان میں میرا منفی کردار کافی خطرناک اور خوفناک تھا۔" چنکی نے انکشاف کیا کہ اس کردار کی وجہ سے ان کی ذاتی زندگی پر بھی اثر پڑا۔ ان کے مطابق، ان کی بیوی بھاونا پانڈے اس قدر خوفزدہ ہو گئیں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات عطاء اللہ تاڑر نے کہا ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکہ ذاتی فائدے کیلئے لگایا گیا، یہ معاملہ جائیداد کی قرقی...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا گیا جب کہ علی امین گنڈا پور کے علاوہ مذکراتی کمیٹی اراکین نے دستخط کر دیے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے دستخط چارٹر آف ڈیمانڈ پر باقی ہیں، عمر ایوب نے چارٹر آف ڈیمانڈ اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ شیئر کردیا۔ پی ٹی آئی تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی، عمر ایوب بطور اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی مزکراتی کمیٹی سربراہ کے طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ تحریر کیے۔
کراچی:پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل ارم تنویر کا کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ گروپ فوٹو
کراچی:پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل ارم تنویر کا کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ گروپ فوٹو
لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)لاس اینجلس کی آگ دیگر شہروں تک پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا‘ 60 لاکھ امریکی خطرے کی زد میں آگئے‘ ساتھ ہی کیلیفورنیا میں ایک اور آگ بھڑک اٹھی ہے‘ لاس اینجلس سے ایک سو کلومیٹر دور ونچورا کاؤنٹی میں جھاڑیوں میں لگی آگ پھیل گئی۔ آگ سے چند گھنٹوں میں 5 ایکڑ کا رقبہ جل گیا۔75 فائرفائٹرز آگ پرقابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جنھیں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل ہے۔کانٹی حکام کے مطابق تیز ہوا کےباعث آگ تیزرفتاری سے پھیل رہی ہے‘ونچورا کانٹی لاس اینجلس سے 109 کلومیٹر دور ہے۔ امریکا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی وجہ جاننے کے لیے وفاقی سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا...
کراچی (مانیٹرنگ دیسک) غیر ملکی بحری جہاز کے عملے کی کلیئرنس کے عوض 2 ہزار ڈالر لینے کے معاملے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ایف آئی اے افسر کے ساتھی شپنگ ایجنٹ کو بھی گرفتار کر لیا۔ گرفتار ندیم اعوان نے بحری جہاز پر موجود ٹیکنیشنز کی امیگریشن کلیئرنس کے لیے جعلی دستاویزات تیار کیں، جس میں ایل سی، ٹیکنیشن کیڈرز میں تبدیلی اور ای میل سمیت تمام پیپرز شامل ہیں۔ ایف آئی اے امیگریشن پورٹ قاسم کے دونوں اہلکاروں نے8 ٹیکنیشنز کی کلیئرنسکے لیے4 ہزار ڈالر مانگے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اے ایس آئی عطا اللہ میمن نے امیگریشن کلیئرنس کے نام پر بحری جہاز کے کپتان کو بلیک میل کیا۔ واضح رہے...
ایف آئی اے حکام کے مطابق اے ایس آئی عطاء اللہ میمن نے امیگریشن کلیئرنس کے نام پر بحری جہاز کے کپتان کو بلیک میل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں غیر ملکی بحری جہاز کے عملے کی کلیئرنس کے عوض 2 ہزار ڈالرز لینے کا معاملے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ایف آئی اے افسر کے ساتھی شپنگ ایجنٹ کو بھی گرفتار کر لیا۔ گرفتار ندیم اعوان نے بحری جہاز پر موجود ٹیکنیشنز کی امیگریشن کلیئرنس کیلئے جعلی دستاویزات تیار کیں، جس میں ایل سی، ٹیکنیشن کیڈرز میں تبدیلی اور ای میل سمیت تمام پیپرز شامل ہیں۔ ایف آئی اے امیگریشن پورٹ قاسم کے دونوں اہلکاروں نے 8 ٹیکنیشنز کی کلیئرنس کیلئے 4 ہزار ڈالر مانگے تھے۔ ایف آئی اے...
کراچی: غیر ملکی بحری جہاز کے عملے کی کلیئرنس کے عوض 2 ہزار ڈالرز لینے کا معاملے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ایف آئی اے افسر کے ساتھی شپنگ ایجنٹ کو بھی گرفتار کر لیا۔ گرفتار ندیم اعوان نے بحری جہاز پر موجود ٹیکنیشنز کی امیگریشن کلیئرنس کے لیے جعلی دستاویزات تیار کیں جس میں ایل سی، ٹیکنیشن کیڈرز میں تبدیلی اور ای میل سمیت تمام پیپرز شامل ہیں۔ ایف آئی اے امیگریشن پورٹ قاسم کے دونوں اہلکاروں نے 8 ٹیکنیشنز کی کلیئرنس کے لیے 4 ہزار ڈالر مانگے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اے ایس آئی عطاء اللہ میمن نے امیگریشن کلیئرنس کے نام پر بحری جہاز کے کپتان کو بلیک میل...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کے اسلام آباد یونٹ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس( آئی یو جے) کے اجلاس میں روزنامہ جسارت کے سینیئر رپورٹر خالد مخدومی اور پی ایف یو جے ( ڈیموکریٹس) کے سیکرٹری توحید راجا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے‘ اجلاس کی صدارت محسن خان جنجوعہ نے کی‘ اجلاس میں اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس( آئی یو جے) کے ممبرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومین کے لیے مغفرت کی دعاء کی گئی‘ قبل ا زیں توحید راجا کی والدہ کے جنازہ میں قومی اسمبلی کے سابق خطیب قاری بزرگ شاہ‘ وکلاء‘ شہریوں‘ سپریم کورٹ کے سابق رجسڑار ذولقرنین شوق‘ اساتذہ اور احباب شریک ہوئے۔
کراچی: پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاونج میں ایک کارروائی کے دوران منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ خیرپور سندھ سے تعلق رکھنے والے امتیاز علی نامی مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے سعودی عرب جدہ روانہ ہو رہا تھا جو اپنے ہمراہ 500گرام کرسٹل آئس اور 80گرام ہیروئین سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کسٹمز حکام کی جانب سے مسافر کی ابتدائی تلاشی میں کوئی مشکوک شے برآمد نہ ہو سکی لیکن ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام نے شک کی بناء پر مسافر کے ٹرالی بیگ کی اسکیننگ کی اور بعدازاں اسے پھاڑ کر اسکے ہینڈل،...
لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلائو گھیرائو کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عاید کردی۔اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر سماعت کی۔ دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ دیگر ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید سمیت دیگر شامل ہیں، تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران...
فائل فوٹو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین سمیت 7 ملکوں سے 258 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 7 بھکاریوں سمیت 232 افراد سعودی عرب جبکہ یو اے ای سے 21 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، اسی طرح چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائجیریا سے بھی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 پاکستانی پاسپورٹس اور 244 ایمرجنسی دستاویزات پر بے دخل کئے گئے، ڈی پورٹیز میں سے ایک شخص کی شہریت مشکوک ہے جبکہ 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بغیر پرمٹ حج پر پکڑے گئے 2 افراد کو سزا پوری ہونے پر وطن واپس بھیجا گیا۔ اسی طرح عمرے پر گئے 4 پاکستانیوں کو زائد المیاد...
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔ اس دوران ملزمان نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحت جرم سے انکار کیا۔ واضح رہے کہ یہ مقدمہ 9 مئی 2023 کو پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج کے دوران فوجی، سول اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق درج کیا گیا تھا۔ احتجاج کے دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے جب کہ 1900 افراد کو...
لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر سماعت کی، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ دیگر ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید سمیت دیگر شامل ہیں، تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا،...