2025-09-18@01:44:42 GMT
تلاش کی گنتی: 309
«شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا»:
(نئی خبر)
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)سندھ حکومت کے تحفظات کے حوالے سے وزیراعلی مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اور خط لکھ دیا۔وزیراعلی مرادعلی شاہ نے خط میں لکھا کہ سندھ کو موٹروے منصوبوں میں نظر انداز کیوں کیا گیا 6 مارچ 2024 کو وزیراعظم کو خط لکھا کہ حیدرآباد سکھر تک ایم 6 موٹروے تعمیر کی جائے، یہ واحد راستہ غائب ہے جو جنوب کو شمال سے ملاتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے لکھا کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے، پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.65 فیصد ، سندھ کے 6 منصوبوں پر 4.34 فیصد رقم...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں کی تعمیر کے لیے وفاق کی جانب سے 4 فیصد رقم مختص کرنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔مراد علی شاہ نے 6 مارچ 2024ء کو شہباز شریف کو خط لکھا کہ حیدرآباد سے سکھر تک موٹروے تعمیر کیا جائے، اس موٹروے کی تعمیر ملک کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔اُنہوں نے خط میں لکھا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے نہ ہونے سے اندرون ملک ٹریفک کی روانی دشوار ہو گئی ہے، یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لیے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی۔وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں مزید لکھا کہ این ایچ اے...
کراچی: وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سندھ کے لیے کم فنڈز مختص کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خط میں کہا ہے کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے، این ایچ اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.65 فیصد، سندھ کے 6 منصوبوں پر 4.34 فیصد رقم مختص کی گئی، خیبرپختون خوا کے 30 منصوبوں کے لیے 17.59 فیصد، بلوچستان کے 22 منصوبوں پر 23.87 فیصد...
کراچی/سکھر(اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہاکہ فوجی عدالتوں میں سولین کا ٹرائل جمہوریت کی نفی اور جمہوریت جمہوریت کی رٹ لگانے والی جماعتوں کے لیے لمحہ فکر ہے، بجلی بلوں میں کمی کے لیے وزیراعظم کا آئی ایم ایف سے اجازت لینے سے مشروط کرنا بدترین غلامی ہے۔سندھ میں بدامنی، لاقانونیت اور ڈاکو راج سے ہر شخص پریشان ہے۔ بدامنی کے خلاف جماعت اسلامی کی اے پی سی وقت کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی قانون کی حکمرانی جمہوریت کی بالادستی اور مہنگائی بجلی گیسبلوں میں اضافے، پانی پر ڈاکے سمیت حکمرانوں کے ظالمانہ و عوام دشمن اقدامات کے خلاف پر امن و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔یہ بات انہوں...

بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کردیں،بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں: سفیر
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کردیں،بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں: سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کر دیں۔بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں، بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بنگلادیش باہمی تجارت بڑھانے کیلئے لاہور چیمبر کردار ادا کر سکتا ہے اور بنگلاعوام پاکستان کوعزت کی نگاہ سے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات ایک بار پھر حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ 2ماہ قبل ہی وزیر نج کاری عبدالعلیم خان نے مذکورہ ادارے کی نج کاری کے معاملے میں اس کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نج کاری میں جمعرات کے روز سیکریٹری نج کاری کمیشن عثمان باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کے نجکاری کے معاملے میں ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات کو فی الحال اس سال بھی برقرار رکھا جائے گا، اس کے علاوہ پی آئی اے کی...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے تحریر الشام تنظیم کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس طرح تنظیم اور اس کے سربراہ احمد الشرع کے حوالے سے حتمی فیصلہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ انتظامیہ کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹ کر دنیا کو حیران کر دینے والی تنظیم کو پہلے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ انہوں نے شدت پسند جماعتوں بالخصوص القاعدہ تنظیم سے اپنے تعلقات ختم کر لیے ہیں۔ تحریر الشام تنظیم کا نام غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں باقی رہنے سے امریکی شہریوں کے لیے اس تنظیم کو مادی مدد پیش کرنا غیر...
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے ملک کے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کانٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو پاسپورٹس ڈیلیوری کانٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے شہری اب ملک بھر کے227پاسپورٹس دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کرسکتے ہیں اور یہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بر وقت اجرا یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ڈی جی پارسپورٹس کے مطابق اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاگ مکمل طورپرختم کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک کے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا ہے شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹس دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کرسکتے ہیں اور یہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بر وقت اجراء یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ ڈی جی پارسپورٹس کے مطابق اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاگ مکمل طورپرختم کردیا گیا ہے اور شہری اپنے پاسپورٹس وصول کرنے کے لیے متعلقہ آر پی او کا رخ...