وفاقی محتسب نے گذشتہ برس کتنی لا کھ شکا یات کے فیصلے کیے ۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے میر پور خا ص(سند ھ) میں اپنے ادارے کے علا قا ئی دفتر کا افتتا ح کر دیا۔ گز شتہ روز علاقا ئی دفتر کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے سر کا ری افسران پر زور دیا کہ وہ غر یب عوام کی شکا یات کے فو ری ازالے کو یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکا یات کی داد رسی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حا ل ہی میں مظفر آباد آزاد کشمیر اور گلگت میں نئے علاقا ئی دفا تر قا ئم کے گئے ہیں اوراب میر پور خا ص سمیت ملک بھر کے 24 شہروں میں یہ ادارہ عوام النا س کو سہو لیا ت فرا ہم کر رہا ہے، جب کہ اس سال دور دراز علا قوں میں مزید نئے دفا تر بھی کھولے جا ئیں گے۔ افتتا حی تقر یب میں وفاقی سر کا ری اداروں کے مقا می سربراہان کے علا وہ میڈ یا اور سو ل سو سا ئٹی کے کثیر افراد نے شر کت کی۔
وفاقی محتسب نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سال2024ء کے دوران وفاقی محتسب میں دو لا کھ26 ہزار371 شکا یات مو صول ہو ئیں جب کہ دولاکھ23ہزار171 شکایات کے فیصلے کئے گئے جوگزشتہ سال سے16 فیصد زیا دہ ہیں۔ 93 فیصد فیصلوں پر عملد رآمد بھی ہوگیا ہے۔ ہما رے انسو یسٹی گیشن افسران ملک کے دور دراز علاقوں میں خود جاکر کھلی کچہر یاں منعقد کر کے عوام النا س کو ان کے گھر کے قر یب انصاف فرا ہم کر رہے ہیں۔ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ غریبوں کی عدالت ہے جس کا مقصد نا دار اور پسما ندہ طبقے کی شکا یات کی داد رسی کر نا ہے۔
وفاقی محتسب نے وفاقی حکو مت کے اداروں کے مقا می سر برا ہان کے ساتھ ایک اجلا س کی صدا رت بھی کی جس میں وفاقی محتسب کے دا ئر ہ کا ر میں آ نے والے سر کا ری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شر کت کی۔ انہوں نے سرکا ری افسران پر زور دیا کہ غریب لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لئے اپنی تمام ترکوششیں بر وئے کار لا ئیں۔
وفاقی محتسب نے بعد ازاں ایک پر یس کا نفر نس کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے افسران کی انتھک محنت، کھلی کچہریوں، معا ئنہ ٹیموں کے مختلف سر کا ری اداروں کے دوروں اور تنازعات کے غیررسمی حل جیسے پروگراموں کے با عث ہر سال عام لوگوں کی شکایات کی دادرسی میں اضا فہ ہو رہاہے۔ انہوں نے عوام الناس میں آگا ہی پیدا کر نے میں میڈ یا کے کردار کو سراہتے ہو ئے کہا کہ میڈ یا محتسب کے با رے میں آ گا ہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے میڈ یا پر زور دیا کہ وہ محتسب کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا بھر پور تعاون جا ری رکھیں تاکہ پاکستان کے غریب عوام کو زیادہ سے زیا دہ آگاہی ہو اور وہ اس ادارے کے ذریعے جلد اور مفت ریلیف حاصل کرسکیں۔
اوور
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وفاقی محتسب نے اداروں کے اضا فہ ہو انہوں نے محتسب کے سر کا ری شکا یات کی شکا یات کے رہا ہے کہا کہ
پڑھیں:
لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
لاہور:پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ 4 روز کے دوران ریکارڈ مون سون بارشیں ہوئیں جس کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 383 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گجرانوالہ میں 328، سیالکوٹ میں 321، نارووال میں 270، مری میں 211، منڈی بہاءالدین میں 177، گجرات میں 144 اور جہلم میں 115 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ ہوئی۔
حافظ آباد میں 108، منگلا میں 102، چکوال میں 96، شیخو پورہ میں 85، اوکاڑہ میں 72، جھنگ میں 66، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 57، اٹک میں 56، قصور میں 52، راولپنڈی میں 47، لیہ میں 35 اور ساہیوال میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
https://www.facebook.com/weathergurru/videos/%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%D8%B4%DB%81%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%92-%D8%B1%D9%88%D8%B2-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%AF%D8%B2%D8%B4%D8%AA%DB%81-5-%DA%AF%DA%BE%D9%86%D9%B9%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D9%88%D8%B3%D9%84%D8%A7%D8%AF%DA%BE%D8%A7%D8%B1-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9/1021946020620146/فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، بہاولنگر اور بھکر میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیںلاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
لاہور میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر دریاوں ڈیمز اور بیراجز کی مسلسل نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات کی بدولت پنجاب کے شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریکارڈ مدت میں نکاسی آب کی گئی۔ 41 اضلاع میں واسا کے قیام، ایک ہزار سے زائد مشینری، عملے کی موجودگی سے ہفتوں کے بجائے گھنٹوں میں بارشی پانی صاف کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب کے تمام متعلقہ شہروں کی سیف سٹی کیمروں سے نگرانی جاری ہے۔