2025-11-02@22:28:12 GMT
تلاش کی گنتی: 1287
«یات کے»:
واشنگٹن: امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے کیریبین سمندر میں ایک اور مبینہ منشیات بردار کشتی کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جس میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی وزیرِ دفاع کے مطابق یہ کارروائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر ہفتے کے روز بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ نشانہ بنائی گئی کشتی امریکی انٹیلی جنس اداروں کی نگرانی میں تھی اور اس کے بارے میں معلومات تھیں کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ پیٹ ہیگسیتھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ X پر جاری بیان میں کہا کہ “امریکی محکمہ جنگ نے صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایک اور ڈیزگنیٹڈ ٹیررسٹ آرگنائزیشن (DTO)...
وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرا پختہ یقین ہے کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور پھیلتی ہوئی انتظامی ضروریات نئے صوبوں کے قیام کو ایک فوری قومی تقاضا بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے موجودہ 4 صوبوں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو 3 نئے انتظامی حصوں میں تقسیم کریں، جن کے نام شمال، مرکز، اور جنوب رکھے جائیں، جب کہ ان کی اصل صوبائی شناخت برقرار رہے۔ I firmly believe that...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں کی جانے والی پانچ کارروائیوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 108.61 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 36 کلو چرس برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اے این...
بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 4 سے 6 نومبر تک تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جب کہ بابا گورونانک یونیورسٹی میں بھی 3 سے 6 نومبر تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ تقریبات کے پیشِ نظر شہر کے کالجز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن شازیہ بانو اور یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ننکانہ صاحب: سکھ جوڑے کی شادی کا اندراج ’سکھ میرج ایکٹ‘ کے تحت کردیا گیا واضح رہے کہ بابا...
امریکی کریٹیکل منرلز فورم کے صدر رابرٹ لوئس اسٹرئیر دوم اور امریکا کی نگران ناظم الامور نٹالی بیکر نے وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ The U.S. Critical Minerals Forum President, Mr. Robert Louis Strayer II, along with U.S. Chargé d’Affaires Ms. Natalie Baker, called on the Federal Minister for Finance & Revenue Senator Muhammad Aurangzeb and his team today. Discussions focused on strengthening Pakistan-U.S.… pic.twitter.com/fvUAWxyVJg — Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) October 31, 2025 ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات و کان کنی کے شعبے میں تعاون کے فروغ، سپلائی چین کے تحفظ، اور پائیدار و ذمہ دار سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفاقی...
فائل فوٹو کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ 3 بجکر 39 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت ریکٹر اسیکل پر 2.2 اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 24 کلو میٹر شمال میں تھا۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ اور انسانی آبادیوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ نئے اقدامات میں ’’پنجاب وائلڈ لائف ہیزرڈ کنٹرول رولز 2025‘‘ کا نفاذ اور جنگلی حیات کے قوانین میں ترامیم شامل ہیں، جو ماحول اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو جدید خطوط پر استوار کریں گی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق نئے قواعد کا مقصد انسان اور جنگلی جانوروں کے درمیان تصادم یا خطرے کی صورت میں سائنسی، منظم اور فوری کارروائی ممکن بنانا ہے۔ اگر کوئی جانور انسانی جان یا دیگر جانداروں کے لیے خطرہ بن جائے یا کسی بیماری یا چوٹ کی وجہ سے زندہ رہنے کے قابل نہ ہو، تو چیف وائلڈ لائف رینجر عوامی...
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ اور انسانی آبادیوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے جنگلی جانوروں کے نظم و نسق سے متعلق دو اہم اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک طرف ’’پنجاب وائلڈ لائف ہیزرڈ کنٹرول رولز 2025‘‘ نافذ کیا گیا ہے، تو دوسری جانب جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین میں کئی ترامیم منظور کی گئی ہیں، جن کے ذریعے صوبے میں تحفظِ ماحول اور حیاتیاتی تنوع کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق نئے قواعد کا مقصد انسانوں اور جنگلی جانوروں کے درمیان تصادم یا خطرے کی صورت میں سائنسی، منظم اور فوری کارروائی کو ممکن بنانا ہے۔...
صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف منشیات اور دہشتگردی کے مقدمے میں پولیس کو نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کے خلاف منشیات اور دہشت گردی کے مقدمے میں پولیس کو نوٹس جاری کردیا، یہ مقدمہ گزشتہ سال 28 نومبر کو مارگلہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا، جس میں ان پر سرکاری اسلحہ چھیننے، پولیس ناکے پر گاڑی ٹکرانے اور منشیات رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔مطیع اللّٰہ جان کے خلاف قانونی کارروائی پر صحافتی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں نے شدید تنقید کی ہے، جن کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ سال نومبر میں پی ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے شہر ریوڈی جینیرو میں پولیس کی خون ریز کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی،جب کہ ہلاک شدگان کی لاشیں سڑک پر رکھ دی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ مطلوب ڈرگ گینگ کے خلاف کی گئی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی 2ماہ سے زائد عرصے سے کی گئی تھی ۔ مقصد مشتبہ افراد کو پہاڑی کی طرف دھکیلنا تھا جہاں خصوصی آپریشن یونٹ گھات لگائے منتظر تھا۔ ریو پولیس نے اب تک 119 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جس میں 4 پولیس افسران بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہریوں نے ریو کی مرکزی شاہراہ میں 70 سے زائد لاشیں رکھیں جو قریبی جنگل سے لائی گئی تھیں۔ ریاست ریو کے سیکورٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیل: ڈرگ مافیا کےخلاف بڑا کریک ڈداﺅن‘ ہلاکتوں میں اضافہ برازیلیا: برازیل میں جاری منشیات فروشوںکے خلاف خون ریز کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہر ریوڈی جینیرو میں اعلیٰ حکام کی خون ریز کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی ہے۔ جہاں ہلاک شدگان کی لاشیں سڑک پر رکھ دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مطلوب ڈرگ گینگ کے خلاف کی گئی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی 2 ماہ سے زائد عرصے سے جاری تھی۔ رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کو پہاڑی کی طرف دھکیلنا تھا جہاں خصوصی آپریشن یونٹ پہلے ہی گھات لگائے منتظر تھا۔ ریو پولیس نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ ہلاکتوں میں...
طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان ایک بار پھر عالمی منشیات کے گڑھ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) اور منشیات و جرائم کے دفتر (UNODC) کی نئی رپورٹ "افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025" کے مطابق، ملک میں کیمیائی منشیات، خصوصاً کرسٹل میتھ (آئس) کی پیداوار اور اسمگلنگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اب صرف افیون کی کاشت تک محدود نہیں رہا بلکہ تیزی سے مصنوعی منشیات کی تیاری کا عالمی مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق، 2017 سے 2021 کے درمیان افغانستان سے 30 ٹن تک مصنوعی منشیات ضبط کی جا چکی ہیں، جبکہ ملک کے مغربی علاقوں میں ایفیڈرا نامی مقامی...
طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان کیمیائی منشیات کا عالمی مرکز بن گیا، خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
کابل/اسلام آباد (وقائع نگار) اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور منشیات و جرائم کے دفتر نے اپنی تازہ رپورٹ “افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025″میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان تیزی سے کیمیائی منشیات خصوصاً کرسٹل میتھ (آئس) کی پیداوار اور اسمگلنگ کا عالمی مرکز بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افیون کی کاشت میں کمی کے بعد افغانستان میں اب منشیات بنانے والی کیمیائی لیبارٹریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ 2017 سے 2021 تک ضبط ہونے والی مصنوعی منشیات کی مقدار 30 ٹن تک پہنچ گئی۔ مغربی افغانستان کی مقامی جھاڑی ’’ایفیڈرا‘‘ میتھ تیار کرنے کے لیے خام مواد کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ ہلمند، فرح، ہیرات اور نیمروز میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی پولیس کی منشیات اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے جاری مہم میں نمایاں کامیابیاں۔ ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر محمد عارف جروار کی قیادت میں متعدد کامیاب کارروائیاں، دو دیسی شراب کی بھٹیاں تباہ، سیکڑوں سفینہ ساشے برآمد، جبکہ چار منشیات فروش گرفتار۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ایک کارروائی میں 120 لیٹرز دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے قربان شاہ کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسری کارروائی کے دوران 110 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر کے بھٹی مالکان بابو موہن اور رمیش ٹھاکر کو حراست میں لیا گیا۔مزید برآں ماتلی پولیس نے گٹکا فروشی کے خلاف بھی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے محمد یامین کو گرفتار کیا، جس...
سندھ ہائی کورٹ نے ہیروئن بیچتے پکڑی جانے والی کمسن لڑکی کے والدین کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔پولیس نے 14 سالہ سعدیہ کو 500 گرام ہیروئن کے ساتھ پکڑا تھا، جسٹس عمر سیال نے لڑکی ضمانت منظور کی اور پولیس کو والدین کی گرفتاری کا حکم دیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ والدین کو گرفتار کریں، تفتیش کریں کہ وہ بیٹی سے منشیات کیوں فروخت کروا رہے تھے؟ کمسن لڑکی نے بیان دیا کہ فروخت کرنے کےلیے ہیروئن اسے اس کی والدہ نے دی تھی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ والدین تو بچوں کی تربیت، نگرانی اور حفاظت کے ذمے دار ہوتے ہیں، اگر والدین منشیات فروشی میں ملوث پائے جائیں تو بچی چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے حوالے کی...
مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ کراچی کے مزید قریب آ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ سسٹم اس وقت کراچی سے تقریباً 810 کلومیٹر اور بھارتی ریاست گجرات سے 430 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے آٹھواں ٹروپیکل سائیکلون واچ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دباؤ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی سمت بڑھا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی اسی سمت میں حرکت کرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے اثرات کے باعث تھرپارکر کے چند علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ تاہم فی الحال پاکستان کے کسی...
اونچ نیچ ۔۔۔۔ آفتاب احمد خانزادہ ۔۔۔ انیسویں صدی کے جرمن تاریخ دان لیو پولڈوان رینکے نے اپنی تصنیف میں ماضی کو طاقت کی تاریخ قراردیا۔ طاقت بنیادی طورپر وہی قوت محرکہ ہے جس کی بات چارلس ڈارون اور کارل مارکس نے کی۔ ایک نے اس کو حیاتیا ت میں جبکہ دوسرے نے اس کو معاشیات میں کارفرمار دیکھا ۔ نطشے کہتا ہے فرد ہمیشہ طاقت کا طلب گار ہوتاہے۔ ہر دور نے طاقت کی سیاست کے مضمرات دیکھے ہیں۔”اقتدار کی ہوس”ٹیکی ٹس لکھتا ہے تمام جذبوں سے زیادہ شدید ہے یہ ایک ایسی بھوک ہے جس کی تسکین کبھی نہیں ہوتی۔ انصاف طاقتور کی صوابدید ہے ۔کمزور ریاستیں،جارحیت کو دعو ت دیتی ہیں۔ یہ اصول اگر چہ انتہائی مکروہ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی سمیت انسداد منشیات کے لیے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ محسن نقوی نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اور ایرانی ہم منصب سے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے لیے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ایران نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت خوش آئند ہے۔ پاک ایران وزرائے داخلہ نے داخلی سیکیورٹی کے امور پر باہمی تعاون بڑھانے...
لاہور: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ میں گزشتہ اور رواں سال کے اعداد و شمار کا موازنہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ماحولیاتی ضابطوں پر عمل درآمد میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سپارکو کے مطابق گزشتہ سال صوبے کے مختلف اضلاع میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کا مجموعی اسکور 838 تھا، جو رواں سال کم ہو کر 294 رہ گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے فضائی آلودگی میں کمی اور اسموگ کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات سے کسانوں کی...
راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی اور لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران بھیڈیاں کلاں روڈ، قصور کے قریب دو اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف کے مطابق ملزمان کی گاڑی سے 9 کلوگرام ہیروئن، ایک کواڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں اور ذاتی سامان میں چھپائی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران لاہور میں غیر قانونی ڈرون اسمبلی یونٹ کی نشاندہی ہوئی، جس پر علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائی کر کے ڈرون مینوفیکچرنگ یونٹ سے جدید ڈرونز، ہیگزا کاپٹرز، کواڈ کاپٹرز، فکسڈ وِنگ ہائبرڈ وی ٹول اور ڈرون ریموٹس برآمد...
برازیل میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس آپریشن میں کم ازکم 64 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے 81 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ برازیلین حکام کے مطابق ریو ڈی جنیرو میں بڑی تعداد میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے منشیات ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی، دوران کارروائی بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ برازیلین حکام کے مطابق آپریشن میں 2500 اہلکاروں نے حصہ لیا، جبکہ بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس آپریشن برازیل کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ پرتشدد کارروائیوں میں سے ایک تھا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہلاکتوں پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنر ریو ڈی جنیرو نے اپنے پیغام میں کہا کہ منشیات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کی نئی وزیراعظم سنائے تاکائی چی نے امریکا اور جاپان کے درمیان نایاب معدنیات اور دھاتوں کی کان کنی اور پراسیسنگ کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ جاپان کی نئی وزیرِاعظم سنائے تاکائی چی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ جاپان کے آغاز پر وعدہ کیا کہ وہ امریکا کے ساتھ تعلقات کا ’سنہری دور‘ لے کر آئیں گی اور اپنے ملک کے دفاعی ڈھانچے کو بنیادی طور پر مضبوط بنائیں گے۔برطانوی جریدے گارجین کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو ایشیا کے ایک ہفتے طویل دورے کے دوسرے مرحلے پر جاپان میں موجود ہیں، نے تاکائی چی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت نایاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں اتحادی حکومت کے وزیر تعلیم علی العابد نے انکشاف کیا ہے کہ اساتذہ میں منشیات کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے متنازع بیان نے تعلیمی شعبے میں بحران پیدا کر دیا، جس کے بعد ان پر شدید تنقید اور برطرفی کے مطالبات سامنے آئے۔ انہوں نے اپنے الزام کو درست ثابت کرنے کے لیے تمام اساتذہ کے طبی تجزیے کرنے کا عزم ظاہر کیا اور ہر استاد کے ماضی کی جانچ کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کا کہ یہ عمومی الزام نہیں لگایا گیا اور نہ ہی ان کا بیان اساتذہ کی عزت کو نقصان پہنچانے کے لیے تھا، بلکہ یہ چند مخصوص کیسوں سے متعلق ملنے...
فوٹو: فائل پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئر پورٹ پر کروڑوں کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) حکام کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔حکام کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے پارسل سے 5 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 1 اعشاریہ 69 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق بیلجیم سے آنے والے پارسل سے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 1 ہزار 945 ایکٹیسی گولیاں ملی ہیں، جو ویکیوم کلینر کے پارسل میں چھپائی گئی تھیں۔حکام کے مطابق دنیا بھر میں ای کامرس کے بڑھتے رجحان کے باعث سرحد پار سامان کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے۔ کرمنل نیٹ ورکس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کی نئی وزیر اعظم سانائے تاکائچی نے ٹوکیو میں اہم اور نایاب معدنیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مربوط سرمایہ کاری اور منصفانہ مارکیٹ کے طریقوں کے ذریعے ترسیلِ رسد کو مضبوط بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور جاپان کے مابین نایاب معدنیات کی فراہمی کا معاہدے طے پا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کی نئی وزیر اعظم سانائے تاکائچی نے ٹوکیو میں اہم اور نایاب معدنیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مربوط سرمایہ کاری اور منصفانہ مارکیٹ...
محکمۂ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات سرد رہیں گے۔ محکمہ نے متنبہ کیا ہے کہ مشرقی پنجاب کے اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، شیخوپورہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈک اور کہیں کہیں بارش کا امکان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، اور لسبیلہ و تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت...
غیر ملکی سرمایہ کاروں کے سوا پاکستان کی کاروباری برادری نے پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے شرحِ سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اس اقدام کو ’ترقی مخالف‘ اور صنعتی مسابقت کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق تجارت اور صنعت کی سرکردہ شخصیات طویل عرصے سے مرکزی بینک سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ شرحِ سود کو سنگل ڈیجٹ (10 فیصد سے کم) پر لایا جائے تاکہ صنعتی سرگرمی بحال ہو اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہو، تاہم اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے محتاط رویہ اپنایا اور عالمی اشیا کی غیر مستحکم قیمتوں، تجارتی کشیدگی اور ملکی...
کراچی انتظامیہ کے زیراہتمام کشمیر ی عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے یوم سیاہ کے موقع پروزیربلدیات ناصر شاہ ریلی کی قیادت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
’سپورٹ عمران خان کو کرتا ہوں لیکن کام مریم نواز کے پسند ہیں‘، رانا سکندر حیات کی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیو وائرل
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک نوجوان انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کا ووٹ صرف عمران خان کے لیے ہے۔ اس کے جواب میں رانا سکندر حیات خان نے کہا کہ ایک سال میں ہم نے آپ کا دل جیت لیا ہے، جس کو دل کرتا ہے ووٹ دیں۔ رانا سکندر کا کہنا تھا کہ نوجوان کے مطابق میں سپورٹ تو عمران خان کو کرتا ہوں لیکن کام مریم نواز کے پسند ہیں۔ ہمارا مقصد ہے آپ کے لیے آسانیاں پیدا کریں ہم نے آپ نے دل جیتنے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’تیار رہیں تاکہ عمران خان کو جیل سے نکالا جاسکے‘، سہیل آفریدی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں سماجی تنظیم نشاط ویلفیئر آرگنائزیشن نے محکمہ سماجی بہبود کے تعاون سے منشیات کے خلاف آگاہی کے حوالے سے دین محمد تالپور، قادر بخش بگٹی، صدف کیریو اور دیگر کی قیادت میں اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں NWO کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کے لیے زہر ہے جو زندگیاں تباہ کر دیتی ہے۔ منشیات نے ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں، تعلیمی اداروں تک منشیات کے پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واک کا مقصد نوجوان نسل میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ منشیات کا استعمال نہ...
کراچی: مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے چوتھا ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا۔ مشرقی بحیرہ عرب کا دباؤ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال/ شمال مغرب کی طرف بڑھا، دباؤ کراچی سے تقریباً 1004 کلومیٹر جنوب، جنوب مشرق میں موجود ہے۔ ڈپریشن کا ممبئی (انڈیا) سے فاصلہ جنوب مغرب میں 400 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے، دباؤ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بحیرہ عرب میں مشرق وسطیٰ کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پی ایم ڈی کے سائیکلون وارننگ سینٹرکراچی اس سسٹم کی نگرانی کررہا ہے۔ Tagsپاکستان
ایک انٹرویو میں حاجی عبد الحمید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیارات منجمد نہیں کرنے چاہیے تھے کیونکہ اس سے عوامی مفادات دائو پر لگ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان حاجی عبد الحمید خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اختیارات منجمد کئے جانے کے بعد بہت "ریلیکس" محسوس کر رہا ہوں تاہم یہ حقیقت ہے کہ الیکشن کمیشن کے عمل سے بہت سارے منصوبے التوا میں پڑ گئے۔ معاملہ عدالت پہنچ گیا ہے امید ہے کہ کوئی نہ کوئی حل ضرور نکل آئے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیارات منجمد نہیں کرنے چاہیے تھے کیونکہ اس سے عوامی مفادات دائو پر لگ جائیں گے۔ منصوبے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ان پابندیوں کے تحت کولمبیا کے صدر کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں جب کہ امریکی شہریوں اور اداروں کو ان کے ساتھ کسی بھی مالی یا تجارتی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف واشنگٹن کے عزم کا حصہ ہے ، صدر پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروش نیٹ ورکس کو غیر اعلانیہ طور پر سہولت دی ہے،...
سٹی 42: ڈی جی خان کے ضلع بھر میں چاول کی فصل کی باقیات اور ممنوعہ مواد جلانے پر 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کا فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی کا حکم دے دیا۔ ٹائروں، پلاسٹک، ربڑ، چمڑے اور پولی تھین بیگز جلانے پر بھی پابندی عائد کردی ۔ میونسپل ویسٹ اور دیگر نقصان دہ مواد جلانے پر قانونی کارروائی ہوگی۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج ڈپٹی کمشنر نے کہا کھیتوں میں فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ میں اضافہ ہوتا ہے ۔سموگ کے تدارک کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔قانون...
امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو، ان کے اہلِ خانہ اور ایک اعلیٰ وزیر پر وسیع پیمانے کی پابندیاں عائد کر دی ہیں، الزام لگایا ہے کہ صدر پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروش گروہوں کو پروان چڑھنے دیا اور شمالی امریکا تک منشیات کی ترسیل کی اجازت دی۔ صدر پیٹرو نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط کی گئی ہیں اور کئی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: منشیات امریکا اسمگل کرنے والی آبدوز تباہ، ٹرمپ کا 25000 امریکیوں کو موت سے بچانے کا...
بابا گرونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات: بھارت سے 2 ہزار 200 سکھ یاتری 4 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے
راؤ دلشاد:بابا گرونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں، اور 2 ہزار 200 سکھ یاتری 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے۔ سکھ یاتری 10 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے، اس دوران وہ جنم استھان ننکانہ صاحب، حسن ابدال پنجہ صاحب، کرتارپور صاحب اور لاہور میں واقع ڈیرہ صاحب پر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج بھارت کے علاوہ برطانیہ، امریکا، یورپ، آسٹریلیا، نیوزی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں معدنیات اور قدرتی وسائل کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے تحت قائم جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری کو جدید ترین عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔یہ اہم اقدام اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے وژن کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک میں معدنی وسائل کے مؤثر استعمال اور معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے۔جدید طرز پر تیار کی گئی اس لیبارٹری کے ذریعے مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں کو معدنیات سے متعلق اعلیٰ معیار کا تجزیاتی ڈیٹا فراہم کیا جائے گا، جو مستقبل میں سرمایہ کاری اور کان کنی کے منصوبوں کو تقویت دے گا۔نجی ٹی وی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کے خلاف امتناع منشیات کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالتی حکم کے باوجود استغاثہ کے گواہان غیر حاضر تھے۔ عدالت نے گواہوں کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گواہان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ ملزمہ نتاشا اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے مقدمے کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
شیخ ناظر مہدی محمدی نے اپنے صدارتی خطاب میں معاشرے کو ایک قرآنی اور اہل بیت دوست معاشرہ بنانے پر زور دیا اور اپنے بچے بچیوں کو قرآن مجید اور ائمہ معصومین (ع) سے نزدیک کرنے اور دنیوی تعلیم کیساتھ علوم آل محمد (ع) سے انکے دلوں کو منور کرنے پر زور دیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کرگل کشمیر، حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کا ضلعی سطح پر قرآن و دینیات کے مقابلوں کا انعقاد کرگل کشمیر، حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کا ضلعی سطح پر قرآن و دینیات کے مقابلوں کا انعقاد کرگل کشمیر، حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کا ضلعی سطح پر قرآن و دینیات کے مقابلوں کا انعقاد کرگل کشمیر، حوزہ علمیہ اثنا...
یورپی یونین نے یوکرین کی اقتصادی اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک جامع مالی معاونت پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جسے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، یورپی رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ یوکرین کو آئندہ دو برسوں کے دوران مسلسل مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جنگ سے متاثرہ معیشت کو مستحکم کر سکے اور اپنے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنائے۔ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کی مالی اور فوجی مدد نہ صرف انسانی ہمدردی کا تقاضا ہے بلکہ یورپ کے امن و استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، امداد...
ایک پیغام میں سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا ہے عوام کا ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں جیمز اور منرلز والوں پر پابندی لگائی گئی، راستے میں روک کر انہیں اغوا کیا گیا، انہیں ڈرا دھمکایا جا رہا ہے، ہم اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے معدنیات سے منسلک تاجروں کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایک پیغام میں سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا...
محکمہ موسمیات نے اسموگ کی سطح میں اضافے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک میں اسموگ کی سطح میں اضافہ متوقع ہے، اسموگ دھویں اور دھند کا مجموعہ ہے اور نومبر سے دسمبر کے وسط تک صورتحال بنتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کو اپنے بڑے شہروں میں اسموگ کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حالیہ مستحکم موسمیاتی حالات کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ صنعتی آلودگی، گاڑیوں کے اخراج، اور موسم کے سازگار نمونوں کا امتزاج فضائی آلودگی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے،اسموگ آنے والے دنوں میں صحت عامہ اور ماحولیات کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔...
ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی ادارے اور حکومت گلگت بلتستان میں بھی بلوچستان جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے معدنیات اور زمینی وسائل پر مقامی عوام کا مکمل حق ہے اور کوئی ادارہ یا فرد ان حقوق پر تسلط نہیں جما سکتا۔ جو بھی ادارہ یا افراد مقامی زمینوں اور معدنیات پر غیر قانونی یا ظالمانہ قبضہ کرنے کی کوشش کرینگے تو مقامی لوگ ان کیخلاف سخت ردعمل دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ راتوں رات معدنیات سے وابستہ افراد کیخلاف غیر قانونی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں، حکومت اور متعلقہ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی رہنمائوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ خیبر پی کے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ وزراء انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضی جاوید عباسی اور سردار مشتاق بھی موجود تھے۔ شہباز شریف سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان نے الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے عنبرین...
پاکستان نیوی نے منشیات کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین امریکی ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے سعودی قیادت میں قائم کومبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کے تحت شمالی بحیرہ عرب میں ایک کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں تقریباً 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئیں۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ کامیابی پاکستان نیوی کے علاقائی سمندری سلامتی، عالمی امن اور سمندروں میں غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اجتماعی جدوجہد کے عزم کی واضح مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اوباڑو سرکل کی ٹیم نے اے ای ٹی او حسن علی دشتی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید چیک پوسٹ کے قریب آئل ٹینکر سے 47 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس، اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں۔ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔مکیش چاولہ نے کامیاب کارروائی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ داخلی و خارجی راستوں پر خفیہ نیٹ ورک مزید فعال کیا جائے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
سام سنگ نے مصنوعی ذہانت اور ورچوئل ریئلٹی کے امتزاج سے تیار کردہ اپنا نیا ہیڈسیٹ گیلیکسی ایکس آر متعارف کرا دیا، جو براہِ راست ایپل کے جدید ٹیکنالوجی پراڈکٹس کا مقابلہ کرے گا۔ یہ نیا آلہ گوگل، سام سنگ اور کوالکوم کے اشتراک سے تیار کردہ اینڈرائیڈ ایکس آر پلیٹ فارم پر مبنی پہلا پراڈکٹ ہے، جو مستقبل کی ٹیکنالوجی میں ایک بڑا قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل کے آئی فون 17 سیریز لانچ پر سام سنگ کا طنزیہ وار کوالکوم کے موبائل، کمپیوٹ اور ایکس آر گروپ کے جنرل منیجر الیکس کاتوزیان کے مطابق گیلیکسی ایکس آر سام سنگ کے اس وژن کی نمائندگی کرتا ہے جس میں مصنوعی ذہانت اور ایکس آر ٹیکنالوجی...
پاکستان نیوی نے منشیات کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین امریکی ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یارموک نے سعودی قیادت میں قائم کومبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کے تحت شمالی بحیرہ عرب میں ایک کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں تقریباً 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئیں۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ کامیابی پاکستان نیوی کے علاقائی سمندری سلامتی، عالمی امن اور سمندروں میں غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اجتماعی جدوجہد کے عزم کی واضح مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پی این ایس یارموک نے...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بحیرۂ عرب میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کے تحت پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک کی جانب سے کی جانے والی بڑی کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا آپریشن 262 ارب کی منشیات برآمد، امیر بحر کی مبارکباد وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاک بحریہ کے افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور عزم و ہمت کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔...
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک نے سعودی عرب کی قیادت میں قائم کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت کام کرنے والی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کے پلیٹ فارم سے شمالی بحیرۂ عرب میں انسدادِ منشیات کی ایک بڑی کارروائی کامیابی سے انجام دی، جس کے دوران قریباً 262 ارب پاکستانی روپے (972 ملین امریکی ڈالر) مالیت کی منشیات ضبط کی گئیں۔ مزید پڑھیں: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں قریباً ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کرلیں ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شاندار کامیابی علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، عالمی امن، اور سمندری اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو مخاطب کرکے پیغامات اور جوابات کا نیا سلسلہ چل نکلا ہے جس میں دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کا چیلنج قبول کر لیاہے اور جلد ہی سکولوں کے دورے اور اس کے بعد پریس کانفرنس پر اتفاق کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں بچوں کی ابتدائی تعلیم کیلئے خصوصی 10,000 کمرے تعمیر کیے جا چکے ہیں، جبکہ ابتدائی تعلیمی بل اور پالیسی کی منظوری دے کر اس پر عملدرآمد بھی شروع ہو چکا ہےمریم نوازشریف...
مشرقی کروشیا میں کھدائی کے دوران کنویں سے قدیم رومی سپاہیوں کی گمشدہ باقیات دریافت کرلی گئیں۔ تباہ کن واقعے کا شکار ہونے والے ان سات افراد کی باقیات جس جگہ دریافت ہوئیں اس کو ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ’اجتماعی قبر‘ قرار دیا۔ دلچسپ بات ہے کہ سپاہیوں کے ڈھانچے درست حالت میں موجود تھے جس سے ماہرین کو قدیم تاریخ میں جھانکنے میں موقع مل رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سپاہی 1800 برس قبل ہونے والے مُرسا کی جنگ کے دوران ہلاک ہوئے ہوں گے۔ جرنل PLOS ONE میں شائع ہونے والی تحقیق کے سربراہ مصنف ماریو نواک کا کہنا تھا کہ صحیح حالت میں موجود یہ ڈھانچے رومی دور کے شہر مرسا کے کنویں کی...
امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پاگیا۔ وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر اگلے سال چین کا دورہ کریں گے۔ امید ہے بیجنگ کے ساتھ منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پائے گا۔ روس یوکرین جنگ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لگتا نہیں کہ یوکرین جنگ جیت پائے گا۔ جنگ بندی ہی مسئلے کا حل ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-10 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر محکمہ بلدیات کی لوکل کونسلز کے 14 افسران معطل کردیا گیا ہے۔پی اے سی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ بلدیات نے صوبائی وزیر کی منظوری سے مختلف لوکل کونسلز کے 14 افسران کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے کہا ہے کے آڈٹ کا ریکارڈ فراہم نہ کرنا غفلت کے زمرے میں آتا ہے جو افسران آڈٹ پیراز کے متعلق آڈٹ ریکارڈ فراہم نہیں کرینگے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ پی اے سی کو آڈٹ ریکارڈ جمع نہ کرانے پر معطل ہونے والوں میں میونسپل کارپوریشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عالمی یوم شماریات کے موقع پر حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پاکستان بیورو آف شماریات حیدرآباد ریجن کے سامنے ریجنل شماریات آفیسر عدنان میمن، سید صابر علی شاہ، اورنگزیب، اسسٹنٹ آفیسر شکیل احمد، زمان علی اور دیگر کی قیادت میں ایک آگاہی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس وہ ادارہ ہے جو ملک میں مردم شماری، زرعی مردم شماری اور معاشی مردم شماری کرتا ہے اور ملک میں درست مردم شماری کروا کر حکومت اور عوام کو معلومات فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ادارہ شماریات کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر پالیسیاں بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شماریات کا عالمی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت بیان دیتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو کو غیر قانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنما قرار دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کولمبیا میں منشیات کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور صدر پیٹرو اس کی روک تھام کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کر سکے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ منشیات کی یہ پیداوار دراصل امریکا میں فروخت کے لیے کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں امریکی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر کولمبیا نے منشیات کی پیداوار فوری طور پر بند نہ کی تو امریکا خود یہ کارروائی کرے گا، اور اس بار طریقہ...
کراچی: شہر قائد میں دن کے وقت گرمی جبکہ راتیں خنک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت مزید بڑھے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ گرمی میں اضافہ بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دن کے وقت گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کے ساتھ ساتھ شہر کی راتیں خنک رہنے کی توقع بھی کی ہے۔ Tagsپاکستان
---فائل فوٹو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف شہروں سے متعدد ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے تقریباً 2 کلو نشہ آور گولیاں جبکہ طارق روڈ کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد ہوئی۔صوبہ پنجاب میں کارروائیاںاے این ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور کینال روڈ پر کوریئر دفتر میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل سے ایک کلو منشیات برآمد کی، چکلالہ میں کوریئر کے دفتر میں امریکا سے آنے والے پارسل میں موجود کھلونوں سے 14 گرام ویڈ ملی جبکہ...
ایبوپروفین (Ibuprofen) دنیا میں سر درد، پٹھوں کے درد اور خواتین کی ماہواری کے دوران کے درد کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دواؤں میں سے ایک ہے، جو صرف درد کم کرنے تک محدود نہیں ہے۔جرنل Nature Biomedical Engineering اور سائنس الرٹ میں شائع ہونے والی ایک نئی سائنسی تحقیق نے اس پر روشنی ڈالی، یہ عام دوا ممکنہ طور پر کینسر مخالف خصوصیات رکھتی ہے، جو دائمی سوزش اور ٹیومرز کے ابھار کے درمیان تعلق کو سمجھنے کے نئے امکانات کھولتی ہے۔ کینسر سے بچاؤ میں ممکنہ مددایبوپروفین غیر سٹیر ائیڈل سوزش مخالف ادویات (NSAIDs) کے زمرے سے تعلق رکھتی ہے، جو سائیکلو آکسیجنیز (COX) نامی انزائمز کو روکے کے ذریعے کام کرتی ہیں۔...
ڈرگ ڈیلر کہنے پر کولمبیا کے صدر نے ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں ، انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ تمہیں کولمبیا کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، تمہیں انسانیت سیکھنے کیلئے ون ہنڈریڈ ائرز آف سولی ٹیوڈ نامی کتاب پڑھنی چاہئے ،میں تمھاری طرح کاروبار میں نہیں پڑا، میں منشیات ڈیلر تو کیا ایک بزنس مین بھی نہیں ہوں، میرے دل میں دولت کی کوئی ہوس نہیں ہے، میں ایک سوشلسٹ ہوں اور انسانیت اور سب سے زیادہ زندگی کا احترام کرتا ہوں، وہ زندگی جسے تمہارے تیل نے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید...
عالمی شخصیات کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں سنٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس پر گہری نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :بین الاقوامی شخصیات نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی اعلی معیار کی ترقی کے نمایاں نتائج برآمد ہوئے ہیں اور چین دنیا کی معاشی ترقی کے لیے مسلسل قوت اور مواقع فراہم کر رہا ہے ۔ روس کے اسٹیٹ ڈوما کے بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے پہلے نائب چیئرمین دمتری نووکوف نے کہا کہ چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین نے انتہائی پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل...
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔...
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کولمبیا میں بڑے پیمانے پر منشیات کی پیداوار کا مقصد امریکا میں فروخت کرنا ہے، جو کہ امریکیوں کی اموات اور تباہی کا باعث بن رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کو غیر قانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنماء قرار دے دیا۔ صدر ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ منشیات کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی منشیات کولمبیا میں اب تک کا سب سے بڑا کاروبار بن چکا ہے اور صدر پیٹرو اس کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کرسکے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کولمبیا میں...
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کی گئی پوسٹ میں کولمبین صدر گستاؤپیٹرو پر منشیات فروش ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ سے بڑے پیمانے پر ادائیگیوں اور سبسڈی کے باوجود منشیات کی پیداوار جاری رہنے دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کولمبیا کو دیجانے والی امداد روکنے کے اعلان اور صدر گستاؤ پیٹرو کو منشیات فروش قرار دینے پر کولمبیا نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کولمبین صدر گستاؤپیٹرو نے ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پر لابیوں اور مشیروں کے ذریعے گمراہ ہونے اور کولمبیا کی خود مختاری کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (سید مسرت خلیل پھلواری) جدہ میں انجینئرخالد محمود ضیاء کی میزبانی میں برکا المدینہ ریسٹورینٹ میں صحت اور غذائیت‘‘ کے موضوع پر ایک جامع سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی معروف ماہرِغذائیات ڈاکٹر وردہ سکندرنے نے صحت، تندرستی اور غذائیت کے باہمی تعلق پر تفصیلی گفتگو کی صحت مند زندگی کے رہنما اصولوں پر روشنی ڈالی۔ عثمان جیلانی نے تلاوت قرانِ پاک سے تقریب کا آغازکیا۔ بارگاہ رسالت ﷺ میں نذانہ عقیدت نواز جنجوء نے پیش کیا۔ جبکہ نظامت کے فرائض انورانجم نے سر انجام دیئے۔ڈاکٹر وردہ سکندر نے اپنے لیکچر میں بتایا کہ جدید دور میں ڈیٹا پر مبنی غذائی تجزیہ (Data-Driven Nutrition) صحت کے تحفظ اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے نہایت...
کراچی: شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت مزید بڑھنے اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت مزید بڑھے گی، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، تاہم دن بھر کے مقابلے میں شہر کی راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں اضافہ بلوچستان کی شمال مغربی گرم ریگستانی ہوائیں شہر پر اثرانداز ہونے کے سبب ہورہا ہے، اتوار کو شہر کا درجہ حرارت 37.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 17 فیصد رہا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدرگستاوو پیٹرو پر انتہائی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیںغیرقانونی منشیات کی اسمگلنگ کا رہنما قرار دے دیا ہے۔ ٹرمپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ صدر پیٹرو منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کی کھلی حمایت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کولمبیا میں آج منشیات کا دھندہ سب سے بڑا کاروبار بن چکا ہے، اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صدر پیٹرو اس کاروبار کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ کولمبیا میں پیدا کی جانے والی منشیات کا بڑا حصہ امریکا اسمگل کیا جاتا ہے، جہاں یہ ہزاروں امریکی شہریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی۔اس موقع پر پاک روس میڈیا تعاون پر غور کیا گیا۔ دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز...
کوئٹہ: لیویز فورس نے بلوچستان کے ضلع وڈھ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لیویز فورس نے ضلع وڈھ کے دور دراز علاقے گاسلیٹی چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران ایک مشتبہ گاڑی سے 10 کلوگرام چرس برآمد کرکے رحمت اللہ نامی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ برآمد ہونے والی منشیات پلاسٹک کی تھیلیوں میں پیک تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، گرفتار ملزم رحمت اللہ مقامی رہائشی ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے بتایا کہ یہ منشیات افغانستان کی سرحد سے پار کرکے بلوچستان کے اندرونی علاقوں میں تقسیم کی جاتی ہیں اور اس کی ترسیل کوئٹہ...
پشاور: انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد کے کارخانے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ پشاور کے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں زیڈ آر کے گروپ کے کارخانے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ویکلز اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق آگ کی شدت کے پیش نظر پشاور کے تمام اسٹیشنز سے فائر وہیکلز اور فائرفائٹرز طلب کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 20 فائر وہیکلز، 3 ایمبولینسز اور 100 سے زائد اہلکار آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہے۔ ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے آگ کو کارخانے کے ایک حصے تک محدود کر...
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی 7 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کاروائیوں میں 1 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 205.291 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 0.562 کلوگرام ہیروئن ،0.219کلوگرام وزنی آئس بھرے 94 عدد کیپسولز بھی برآمد ہوئے۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ایک اور کاروائی کے دوران عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 0.442 کلوگرام وزنی 73 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے جبکہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل سے 68 گرام ویڈ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء رانا محمد اقبال خان اور خواجہ منشاء اللہ بٹ نے ملاقات کی۔ مریم نواز نے صوبائی وزیر قانون رانا اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت اور انسانی وسائل خواجہ منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ صوبائی وزراء رانا اقبال اور منشاء اللہ بٹ نے اظہار اعتماد پر وزیراعلیٰ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رانا اقبال اور منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ ملاقات میں پارٹی و سیاسی امور اور ملکی حالات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر امن وامان کی صورتحال کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-05-7حب(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڈ آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرونک میڈیا ایمپلائز کنفڈریشن (ایپنک ) صحافیوں و میڈیا ورکرز کی ملک گیر تنظیم ایپنک کے مرکزی نو منتخب عہدیداران سے حلف لے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفڈریشن (ایپنک ) کے انتخابات مکمل ہوگئے چیف الیکشن کمیشن سینیٹر محمد طلحہ محمود نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نتائج کا اعلان کیا صدیق انظر دو سال2025-27ء کیلئے بلا مقابلہ چیئرمن منتخب ہوگئے جبکہ ذوالفقار راحت سینئر وائس چیئرمین، ایم بی عباسی اور عاصم لطیف وائس چیئرمین، جویریہ صدیق وائس چیئرمین (خواتین) اور عبدالصمد مینگل سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے اسی طرح مہوش ممتاز بیگ جوائنٹ سیکرٹری، سید سفیر...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی موثر اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت لاہور ڈویژن میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی گزشتہ روز صبح 5بج کر 30منٹ پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس میں پنجاب سی این ایف کی ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے منسلک سمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔ کارروائی کے دوران 1.32کلوگرام ہیروئن، 3عدد ڈرونز، 2عدد ایس ایم جیز بمعہ 60رائونڈز، 1عدد پسٹل اور 2عدد بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلیں...
شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے آغا سراج خان درانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے کوٹ درانی، گڑھی یاسین، ضلع شکارپور میں ان کے سوئم میں شرکت کی۔(جاری ہے) اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے آغا شہباز خان درانی اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے فاتحہ خوانی کی گئی۔سوئم کی تقریب میں پیپلز پارٹی ضلع سکھر کے جنرل سیکرٹری بیرسٹر ویرم خان مہر، سکھر سٹی کے صدر ڈاکٹر ارشد مغل، کشمیر زون سندھ کے صدر سردار ذوالفقار، ضلع شکارپور کے سیکرٹری اطلاعات ناظم ڈھر، ضلع سکھر کے سیکرٹری اطلاعات بابر بوزدار اور دیگر...
حکومتِ پاکستان نے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) کی جانب سے معروف کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی کے متنازع اور شدید تنقید کا نشانہ بننے والے فیصلے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کھیل سے جنگ تک: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی رقابت کا نیا باب سلمان بٹ وہ کوچ ہیں جنہوں نے پاکستان کے اولمپک ہیرو ارشد ندیم کو عالمی سطح پر کامیابی دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ان پر پابندی کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں کھیلوں کے حلقوں اور عوام نے سخت ردِعمل ظاہر کیا، جس کے بعد حکومت نے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم لال اکبر کی درخواست پر سماعت کے بعد معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے بھجوا دیا۔سماعت جمعرات کو جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے منشیات کے مقدمات میں ٹیسٹنگ کے طریقہ کار، قانونی پہلوؤں اور سزا کے تعین سے متعلق مختلف نکات پر سوالات اٹھائے۔وکیل اے این ایف نے مؤقف اختیار کیا کہ چرس برآمدگی کے بعد ٹیسٹ کرانے کا طریقہ کار 2021 سے تبدیل ہو چکا ہے۔ اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ پہلے ایک کلو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ماحول دوست وژن اور مؤثر پالیسیوں کے نتیجے میں صوبے میں فصل کی باقیات جلانے کا رجحان نمایاں طور پر کم ہونے لگا ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں کسانوں نے فصل کی باقیات کو جلانے کے بجائے جانوروں کے چارے کے طور پر استعمال کرنے کا آغاز کیا ہے، جس سے نہ صرف سموگ میں کمی آئی ہے بلکہ ماحولیات کے تحفظ کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔ فصل کی باقیات جلانے کے بجائے جدید طریقہ کار کا استعمال پنجاب میں پہلی بار کسانوں نے جدید مشینری کے ذریعے فصل کی باقیات کو محفوظ انداز میں جمع کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ 14 دیہاتوں کے 11 ہزار 205 ایکڑ رقبے سے...
پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت کے احتجاج میں گرفتار ملزمان کے کیسز کی مؤثر پیروی کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے 2 سینئر وکلا کو اسپیشل پراسیکیوٹر تعنیات کر دیا، رانا شکیل احمد خان اور چوہدری خالد رشید اسپیشل پراسیکیوٹر تعنیات کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسپیشل پراسیکیوٹر مذہبی جماعت کے احتجاج کے معاملے پر درج کیسز میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔ دونوں پراسیکیوٹرز انسداد دہشتگردی عدالت اور لاہور ہائیکورٹ میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔
کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں منشیات فروشوں سے ضبط کیا گیا سونا غزہ کی تعمیر نو اور زخمی بچوں کے علاج کے لیے بھیجا جائے گا۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کے بعد صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ اسپیشل ایسٹس سوسائٹی جو غیر قانونی اثاثوں کی نگرانی کرتی ہے، اس سونے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر استعمال کرے گی۔ مزید پڑھیں: غزہ کی تعمیر نو کے لیے 70 ارب ڈالر فنڈ، امریکا، عرب و یورپی ممالک کی مثبت یقین دہانیاں صدر پیٹرو نے مزید کہا کہ کولمبیا اقوام متحدہ میں ایک قرارداد بھی پیش کرے گا جس کے تحت غزہ کی تعمیر نو کے لیے...
مزید یرغمالیوں کی لاشیں واپس ملنے کے بعد اسرائیل غزہ میں امداد کی اجازت دے گا رفح کراسنگ کے ذریعے 600 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوں گے، رپورٹ ’’حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو قیامت برپا کر دی جائے‘‘، اسرائیلی وزیر اعظم رفح کراسنگ کے ذریعے 600 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوں گے، رپورٹ اسرائیلی نشریاتی ادارے ’کان‘ نے بدھ کی صبح رپورٹ کیا کہ اسرائیل بدھ کے روز رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ پٹی میں امداد جانے کی اجازت دے دے گا حالانکہ اس نے پہلے دھمکی دی تھی کہ اگر حماس ہلاک شدہ اسرائیلی یرغمالیوں کی جسمانی باقیات کی واپسی میں تیزی نہیں لاتی تو یہ راستہ بند رکھا جائے گا۔ رپورٹ کے...
وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جاری آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے دوسرے روز اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر نگل کلارک سے ملاقات کی، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر نگل کلارک کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ وزیرِ خزانہ نے ملکی معیشت میں بہتری اور استحکام کے سفر کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا، آئی ایم ایف کی جانب سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی (ای ایف ایف) کے دوسرے جائزہ اور ریزائلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ (آر ایس ٹی) کے پہلے جائزہ عمل پر حمایت پر...
چین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کان کنی کے حوالے سے تعاون کبھی بھی چین کے مفادات یا پاک چین تعاون کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں دوست ملک چین نے ان میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے نایاب زمینی معدنیات کے نمونے امریکا کو بھیجے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے منگل کے روز ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ وضاحت دی جس میں پاکستان کی جانب سے امریکا کو چینی ٹیکنالوجی کے...
رواں سال معاشیات کا نوبیل انعام تین ممتاز ماہرینِ اقتصادیات اسرائیلی نژاد امریکی جویل موکیر، فرانس کے فیلیپ اگھیوں اور کینیڈا کے پیٹر ہاوٹ کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انھیں یہ اعزاز عالمی معیشت میں اختراع، تنوع اور تخلیقی مضمرات کی نشاندہی کے ذریعے پائیدار ترقی کے نظریات پر گراں قدر تحقیق کے اعتراف میں دیا گیا۔ نوبیل کمیٹی نے بتایا کہ اسرائیلی نژاد امریکی 79 سالہ جویل موکیر کو نصف انعام دیا جائے گا جب کہ بقیہ نصف رقم 69 سالہ فیلیپ اگھیوں اور 79 سالہ پیٹر ہاوٹ میں برابر تقسیم ہوگی۔ نوبیل کمیٹی نے بیاتا کہ نصف رقم اکیلے جویل موکیر کو ان کی اس تحقیق پر دیا گیا کہ کس طرح ٹیکنالوجی اور سائنسی پیشرفت نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے پہلے اولپمک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کےکوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی لگادی۔میڈیا ذرائع کے مطابق2021 سے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم کے کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے سلمان بٹ اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات تھے۔چند ہفتے قبل فیڈریشن نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی مایوس کن پرفارمنس پر سلمان اقبال بٹ سے جواب طلبی کی تھی جس کا سلمان اقبال بٹ نے تین روز قبل مفصل جواب جمع کرایا۔ جس کے بعد ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے آئین کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔ایتھلیٹکس...
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ تردھوپ اور مطلع مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر پر شمال مغربی سمت کی ہوائیں اثرانداز ہونے کے سبب سمندری ہوائیں متاثرہوسکتی ہیں، جس کے نتیجے میں موسم مرطوب اور مطلع صاف رہنے کے سبب زیادہ تردھوپ رہنے کی توقع ہے۔ پیشگوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتاہے جبکہ صبح کے وقت نمی کا تناسب 85 فیصد تک تجاوز کرسکتا ہے، جس کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں...