قلات میں بھنگ کی کاشت کے خلاف گرینڈ آپریشن، 32 ایکڑ سے زائد فصل تباہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
کوئٹہ:
ضلعی انتظامیہ قلات نے سب ڈویژن منگچر کے علاقوں زرد غلام جان، زرد عبداللہ اور دیگر مقامات پر بھنگ کی کاشت کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن میں 32 ایکڑ سے زائد رقبے پر کاشت کی گئی بھنگ کی فصلوں کو مکمل طور پر تلف کردیا۔
کمشنر قلات ڈویژن طفیل بلوچ اور ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) جمیل بلوچ کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹر علی گل عمرانی نے آپریشن کی نگرانی کی۔
آپریشن میں ایف سی 64 ونگ کے میجر معاذ، 329 بریگیڈ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر آصف قلندرانی، ایکسائز انسپکٹر محمود لانگو، اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے عامر شہزاد، SHO لیویز تھانہ منگچر حاجی خان لہڑی، دفعدار امام بخش اور دیگر اہلکار شریک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بھنگ کی فصلوں کو تباہ کرنے کے لیے مکینیکل و کیمیکل اسپرے کے ساتھ ساتھ دیسی طریقوں کا بھی استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 32 ایکڑ سے زائد رقبے کی فصل مکمل طور پر ناکارہ بنا دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے جو نسلوں کو تباہ کر دیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا اور ضلع قلات کو منشیات سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھنگ کی کاشت اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے نجات دلائی جاسکے۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ منشیات کے خلاف جنگ میں تعاون کریں تاکہ صحت مند اور محفوظ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔