قابلِ بھروسہ انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں 113 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) ایک ریفریجریٹر ٹرک ٹریلر سے برآمد کر لی۔

ترجمان نے بتایا کہ اے این ایف ایک مؤثر، مستعد اور پرعزم انداز میں ڈرگ ٹریفکنگ آرگنائزیشنز (DTOs) کے خلاف کامیاب کارروائیاں کر رہی ہے جو جدید اور پیچیدہ طریقوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

اے این ایف واشوک میں  سرگرم عمل ڈر،گ ٹریفکنگ آرگنائزیشن کی مسلسل نگرانی کر رہی تھی، جس کی قیادت وشوک کا رہائشی حاجی شبیر بلوچ  کر رہا تھا یہ تنظیم چاغی سے خاران تک منشیات اسمگل کرنے اور پھر انہیں مغربی مکران ساحلی پٹی اور کراچی کے راستے بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانے میں شامل تھی۔

انٹیلیجنس رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ نیٹ ورک نے بڑی مقدار میں آئس کراچی منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا، جسے ایک خالی ریفریجریٹر ٹرک ٹریلر میں چھپایا جانا تھا۔

گوادر میں مسلسل نگرانی کے بعد اے این ایف نے اس ٹرک کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا۔ یہ ٹرک کوئٹہ کا رہائشی محمد آصف، جو گروہ کا بھروسہ مند کیریئر تھا، چلا رہا تھا۔ ٹرک کو حکمتِ عملی کے تحت کراس، گوادر پر روکا گیا۔

ٹرک کی تفصیلی تلاشی کے دوران ڈرائیور کی سلیپر برتھ اور ٹرک کے ٹول باکس کے درمیان خفیہ خانہ دریافت ہوا، اس خانے  سے کل 113 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمدگی کرلی گئی۔

گرفتار ملزم، برآمد شدہ منشیات اور ضبط شدہ ٹرک سمیت، مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف پولیس اسٹیشن گوادر منتقل کر دیے گئے ہیں، نیٹ ورک کے دیگر اہم اراکین کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یہ کامیاب کارروائی اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ اے این ایف انتہائی منظم طریقے سے ڈرگ ٹریفکنگ آرگنائزیشنز کا مقابلہ کر رہی ہے جو جدید اسمگلنگ کے حربے استعمال کرتے ہیں۔

محدود وسائل کے باوجود اے این ایف نے انٹیلیجنس پر مبنی آپریشنز کے ذریعے منشیات کے نیٹ ورکس کو مؤثر انداز میں توڑا ہے اور ان کی سپلائی چین کو ٹریس کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

قومی و عسکری قیادت کی ہدایات کے مطابق اے این ایف میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کے خلاف ملک گیر مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ اس کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے جو تیزی سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر شاہراہوں، بین الصوبائی راستوں، ملکی نیٹ ورکس، سرحدوں، فضائی راستوں، سمندری بندرگاہوں اور ڈرائی پورٹس کے ذریعے پھیل رہی ہے۔

اے این ایف کمیونٹی انگیجمنٹ، آگاہی مہمات اور ہدفی آؤٹ ریچ کے ذریعے اس بات کو بھی یقینی بنا رہی ہے کہ مصنوعی منشیات، خصوصاً میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، تعلیمی اداروں میں داخل ہو کر نوجوانوں اور معاشرے کا استحصال نہ کر سکے۔

یہ آپریشن اے این ایف کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور حکمتِ عملی کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد قوم کو خصوصاً نوجوان نسل کو مصنوعی منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا ہے۔

اے این ایف اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ بدستور مکمل عزم اور کارکردگی کے ساتھ منشیات فروشوں کا پیچھا کرے گی اور معاشرے اور پاکستان کی آنے والی نسلوں کو اس جان لیوا زہر سے بچائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے این ایف رہی ہے

پڑھیں:

کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد

بھارتی سرپرستی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے منسلک ملک دشمن خاتون شاعرہ حبیبہ پیرجان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ حبیبہ پیرجان نوجوانوں کو نہ صرف ملک دشمنی پر ورغلاتی ہیں، بلکہ اپنی نفرت انگیز پروپیگنڈا شاعری کے ذریعے ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دیکر معصوم ذہنوں کو دہشتگردی پر اکساتی ہیں۔

مزید پڑھیں: بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیبہ پیرجان، زوجہ حنیف اور ضلع کیچ کے علاقے دشت کی رہائشی ہیں، جنہیں 25 مئی 2026 کو کراچی کے علاقے گلشنِ مزدور میں ایک مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران ٹریس کیا گیا، تاہم وہ علاقے کا محاصرہ مکمل ہونے سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی گئی جہاں سے ڈائریاں، ہلاک شدہ بی ایل اے عسکریت پسندوں سے متعلق تحریری ریکارڈ اور دیگر مواد برآمد ہوا جبکہ بھارتی فنڈنگ کے کچھ اہم ثبوت بھی سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ برآمد شدہ مواد اور انٹیلیجنس معلومات سے یہ اشارے ملے ہیں کہ حبیبہ پیرجان کے کالعدم بی ایل اے کے متعدد اہم کمانڈروں، خصوصاً رستم پیرجان، سے قریبی روابط رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے دشت کے جنگلات میں رستم پیرجان سے کم از کم 2 مرتبہ ملاقات کی، جن میں سے ایک ملاقات رواں برس 14 فروری کو ہوئی تھی۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق دستیاب ریکارڈ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر وہ اسلحہ اور دیگر سامان کی ترسیل میں سہولت کاری، بعض بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) شخصیات سے رابطوں اور سوشل میڈیا پر بی ایل اے سے منسلک پلیٹ فارمز کے ذریعے بھارتی سرپرستی میں ریاست مخالف زہریلے اور شر انگیز مواد کی تشہیر میں کردار ادا کرتی رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بی ایل اے کی محدود کارروائیاں اور سوشل میڈیا پر بڑا تاثر دینے کی ناکام حکمت عملی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیبہ پیرجان اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو ورغلانے اور ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دینے پر مامور ہیں، جبکہ اس حوالے سے ملنے والے مزید شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ ملک دشمن مطلوب خاتون کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں اور تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی سرپرستی بی ایل اے خاتون شاعرہ حبیبہ پیرجان رستم پیرجان

متعلقہ مضامین

  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد