2025-06-21@19:06:19 GMT
تلاش کی گنتی: 33040

«صدر جیانی»:

(نئی خبر)
    کراچی: شہر قائد میں کئی روز کی شدید گرمی اور حبس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، مطلع ابرآلود ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شام تک ہواؤں کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔ کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے تاہم نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے درجہ حرارت زیادہ محسوس ہونے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ دوسری جانب، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ...
    راولپنڈی: شاپنگ کے بہانے خاتون کو بلا کر جبری زیادتی کرنے والے مجرم کو 25 سال قید  اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ ایکسپریس نیوز  کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے تھانہ پیر ودھائی میں درج خاتون سے زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا،  جس میں عدالت نے مجرم طاہر سلیم کو 25 سال قید،  5 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 لاکھ ہرجانے کی  سزا  سنائی ہے۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جاتے ہی پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ مجرم نے شاپنگ کرانے کے بہانے خاتون کو بلا کر جبری زیادتی کی تھی، جس پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے مجرم کے خلاف مارچ 2024 میں...
    —علامتی تصویر خانیوال کے علاقے جعفر آباد میں باپ نے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کردیا، زخمی بیٹی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ پشاور: پسند کی شادی کی خواہش پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ بختور نامی شخص نے اپنی بیٹی کو پسند کی شادی کی خواہش پر والدہ کے سامنے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق باپ نے اپنی جوان بیٹی پر لوہے کی راڈ سے تشدد کیا تھا۔خانیوال پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ محلے کے لڑکے سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے بیٹی پر شدید تشدد کا اعتراف کیا ہے۔
    فائل فوٹو  بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سرکی روڈ پر لے پالک شخص نے جائیداد کی خاطر 2 بھائیوں کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 6 ماہ قبل قتل کرکے دونوں بھائیوں کو گھر میں دفنا دیا تھا، دونوں بھائیوں کو دفنانے کے بعد ملزم نے گھر کرائے پر دے دیا تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے، ملزم عدنان کو مقتول بھائیوں نے لے پالک کے طور پر پالا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔کریملن کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں سربراہان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے سفارتی حل پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام سے جڑے تمام مسائل کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے روس کی ممکنہ ثالثی کو سراہتے ہوئے کہا کہ روسی کردار کشیدگی میں کمی کے لیے مؤثر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اس تنازع میں اگر امریکا نے فوجی مداخلت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودیہ ایئر لائن نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی برانڈ ویلیو 1.1 ارب ڈالرز تک پہنچا دی ہے، جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ہے۔ یہ سنگ میل عالمی ایوی ایشن انڈسٹری میں کمپنی کی جدت، اسٹریٹجک ترقی اور مسافروں کے مثبت تاثرات کا مظہر ہے۔معروف ادارے ’برانڈ فنانس‘ کی 2025 کی رپورٹ میں اس اضافے کو تسلیم کیا گیا ہے، جس میں برانڈ ویلیو کے تعین کے لیے کاروباری کارکردگی، مستقبل کی حکمت عملی اور صارفین کے تجربات جیسے عوامل کا جائزہ لیا گیا۔اس کامیابی میں ایئر بس کے ساتھ 105 نئے طیاروں کی خریداری کا معاہدہ، اسکائی ٹریکس کی جانب سے 2024 کی بہترین فضائی کمپنی کا اعزاز، اور پروازوں...
    رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے حملوں اور جاری تصادم کے ساتھ ہی، مقبوضہ علاقوں کے متعدد شاپنگ سنٹرز جیسے کریون، رمات آویو، گرینڈ مال پٹاہ ٹیکوا اور گرینڈ کینین بی ایس سیکیورٹی خطرات کے باعث بند ہو گئے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا ذرائع نے ایران کے کامیاب حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں میں مارکیٹوں کے بند ہونے اور شدید اشیاء کی قلت کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے حملوں اور جاری تصادم کے ساتھ ہی، مقبوضہ علاقوں کے متعدد شاپنگ سنٹرز جیسے کریون، رمات آویو، گرینڈ مال پٹاہ ٹیکوا اور گرینڈ کینین بی ایس سیکیورٹی خطرات کے باعث بند ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق،...
    زیادہ تر وائرسز کا سائز انسانی بال کی چوڑائی کے 0.5فی صد سے کم ہوتا ہے،رپورٹ امریکا کے سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے سمندر جائنٹ وائرسز (جائرسز) سے بھر رہے ہیں۔ زیادہ تر وائرسز کا سائز انسانی بال کی چوڑائی کے 0.5 فی صد سے کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ان کا برہنہ آنکھ سے دیکھا جانا ممکن نہیں۔ اس کے برعکس محققین کا کہنا ہے کہ جائنٹ وائرسز ان وائرسز سے پانچ گنا بڑے ہوتے ہیں۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ تمام 230 وائرسز پہلے سائنس کے علم میں نہیں تھے۔ مزید بر آں ان کے انسانی صحت پر اثرات بھی واضح نہیں ہیں۔ عموما جائنٹ وائرسز دنیا بھر کے سمندروں میں...
    80 فیصد بچوں کی اموات اور 70 فیصد خواتین کی اموات صرف غزہ میں ریکارڈ کی گئیں،اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 2024 کے دوران تنازعات میں 48 ہزار 394 افراد ہلاک ہوئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران عالمی سطح پر مسلح تنازعات کے باعث 48 ہزار 394 افراد مارے گئے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی جبکہ 2024 میں دنیا بھر میں مسلح تنازعات کے نتیجے میں شہریوں کی اموات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں گزشتہ دو سال کے دوران خواتین اور بچوں پر مسلح...
    فرنٹ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب ریژیم کو مکمل طور پر گھیرنے اور اس کی زندگی کی اہم شریانوں کو کاٹنے کے منصوبے کے تحت، نیز امت اسلامیہ کی حمایت میں، صیہونیوں کے خلاف سائبر محاصرہ شروع کیا جا رہا ہے۔ لہذا،صیہونی ریژیم سے وابستہ تمام اہم انفراسٹرکچر سائبر سپورٹ فرنٹ کے جائز ہدف ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ "سائبر سپورٹ فرنٹ" کے نام سے ایک گروپ نے صیہونیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر سائبر آپریشنز کے مقصد کے ساتھ اپنی موجودگی کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، "الجبهة الإسناد السیبرانیة" (سائبر سپورٹ فرنٹ)، جو مقاومتی فرنٹ سے وابستہ ہے اور عرب خطے کے کئی ممالک کے سائبر ماہرین پر مشتمل ہے، نے اپنے قیام کے اعلان میں، جو اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ضلع ہوائِیجی کو شدید موسمی طوفان اور ریکارڈ توڑ بارشوں نے تاریخ کی بدترین آفت سے دوچار کر دیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے۔بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق ضلع ہوائِیجی میں کئی گھنٹوں کی طوفانی بارشوں کے سبب درجنوں آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا، مکانات منہدم، سڑکیں ناپید اور بجلی کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔چین کے سرکاری براڈکاسٹر کے مطابق بدھ کی صبح واٹر لیول مانیٹرنگ اسٹیشن نے پانی کی سطح 55.22 میٹر ریکارڈ کی، جو کہ خطرے کی حد (50 میٹر) سے 5.22 میٹر زیادہ ہے۔ یہ اس اسٹیشن کی سو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنی ایپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی نیا سرچ لائیو فیچر متعارف کرا دیا ہے، جو فی الحال امریکا میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ یہ فیچر دراصل گوگل کے جیمنائی لائیو کی طرز پر کام کرتا ہے۔اب صارفین گوگل ایپ کے اندر موجود ایک نئے لائیو آئیکون پر کلک کرکے اپنی آواز کے ذریعے سوال پوچھ سکتے ہیں، اور گوگل نہ صرف ان کا سوال سنے گا بلکہ AI کی مدد سے آڈیو میں جواب بھی دے گا۔ یہ فیچر خاص طور پر ڈرائیونگ یا ملٹی ٹاسکنگ کے دوران مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ایک کے بعد ایک سوال کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، اور چیٹ سیشن کسی دوسری...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سیکریٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان کی ملاقات ہوئی ۔  وزیراعظم نے اس سال حج کے انتظامات کامیابی سے منعقد کرانے پر وزیر مذہبی امور اور پوری وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے اس سلسلے میں وزیر مذہبی امور کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے اعزازی شیلڈ دی۔  جدہ میں تعینات ڈائیریکٹر جنرل حج عبد الوہاب سومرو ملاقات میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے  کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع میں امریکہ کی براہ راست مداخلت دنیا کو ایک اور عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کسی ایٹمی ہتھیار کے خطرے کے پیش نظر نہیں، بلکہ اصل ہدف ایک اسلامی حکومت کا خاتمہ ہے، امریکہ کی قیادت دنیا کو یک طرفہ فیصلوں کے ذریعے غلام بنانے پر تُلی ہوئی ہے، لیکن صدر ٹرمپ کی خود ساختہ بادشاہی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسلم دنیا کو اس نازک گھڑی میں...
    نیا مالی سال،پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے عوامی سہولت،شہر کی بیوٹیفیکیشن کے شاندار منصوبوں کا اعلان، WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے نئے مالی سال کے آغاز پر راولپنڈی اور مری شہر کی بیوٹیفیکیشن،اپگریڈیشن اور عوامی سہولت کے کے لئے مرتب کردہ منصوبوں کی تفصیلات جاری کر دیں،ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے بتایا کے پی ایچ اے کی جانب سے نئے مالی سال میں راولپنڈی شہر کی بیوٹیفیکیشن اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے متعدد شاندار منصوبے لائے جا رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ان منصوبوں میں راولپنڈی کی اہم شاہراہ مری روڈ کی بیوٹیفکیشن اور اپ لفٹنگ کے اقدامات شامل ہیں،اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں کو دنیا کے ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) وزیر اعظم نےورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں،سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری سکول لاہور، بیکن ہاؤس کالج پروگرام (جونیپر کیمپس) کوئٹہ اور نارڈک انٹر نیشنل سکول، لاہور کو دنیا کے ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر ان سکولوں کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
     سعید احمد:وزارت ریلوے نے گریڈ 20 کے دو افسران کے تقررو تبادلے کردیئے. چیف پرسنل آفیسر ریلوے اطہر ریاض مینجنگ ڈائریکٹر پی ایل ایف رسالپور تعینات کیا گیا۔اطہر ریاض کو وزارت ریلوے میں سپیشل اسائنمنٹ بھی سونپ دی گئی۔ گریڈ 20 کی آفیسر ڈی جی ایجوکیشن ریلوے روبینہ ناصر چیف پرسنل آفیسر تعینات کیا گیا۔ روبینہ ناصر کو ڈی جی ایجوکیشن کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا،وزارت ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
    شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ پیانگ یانگ انتظامیہ  نے ایران کے شہری، جوہری اور انرجی مقامات پر اسرائیلی فوجی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس کی سخت مذمت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز جرم قرار دیا اور کہا کہ یہ جارحیت پہلے سے ہی غیر مستحکم مشرق وسطیٰ میں ایک وسیع جنگ کو جنم دے سکتی ہے۔ شمالی کوریا خبر ایجنسی "کے سی این اے " کی شائع کردہ خبر کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ پیانگ یانگ انتظامیہ  نے ایران کے شہری، جوہری اور انرجی مقامات پر اسرائیلی فوجی حملوں پر...
    فیصل واوڈا: فائل فوٹو  سابق وفاقی وزیر سینیٹر  فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اس سے زیادہ کوئی آرمی چیف پرفارم نہیں کر سکتا نہ کبھی پرفارم کر سکے گا۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پوری دنیا کے ٹاپ فورمز میں آکر ہم کھڑے ہو گئے ہیں، ایسا ہم نے 75 سال سے نہیں دیکھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک لیڈر ہیں، وہ ملک میں جیت بھی لا رہے ہیں اور مضبوط بھی کررہے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کو دنیا سے جوڑ رہے ہیں، یہ ہمارا جشن منانے کا لمحہ ہے، آرمی چیف نے جو معرکہ مارا ہے اس سے زیادہ کیا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کو عزت مل رہی...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آؤٹ آف فارم بابراعظم نے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو ہرادیا۔ پی سی بی اسکلز کیمپ کے دوران بابراعظم اور فخر زمان کے درمیان ایک انوکھا مقابلہ ہوا، جس میں سابق کپتان نے ورٹیکل بیٹ موومنٹ اسپڈ اور پاور فیکٹر ہٹنگ مقابلے میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو کو شکست سے دوچار ردیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بیٹنگ کوچ حنیف ملک نے فخر زمان اور بابر اعظم کے درمیان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے انڈور ہال میں یہ مقابلہ کرایا، ایک ایک اوور کے اس ہٹنگ اسپیڈ مقابلے میں فخر زمان کے بیٹنگ کی سوِئنگ  74 کلومیٹر فی گھنٹہ  دکھائی دیا اور انکی پاور موومنٹ 761 رہی۔...
    بیجنگ:نویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو چین کے صوبہ یون نان کے شہر کھون منگ میں شروع ہوئی۔ رواں سال کی اس چھ روزہ جنوبی ایشیا ایکسپو میں 73 ممالک، خطے اور بین الاقوامی تنظیمیں شریک ہیں اور 2500 سے زائد کمپنیاں نمائش میں حصہ لے رہی ہیں، جس میں جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے تمام ممالک شامل ہیں۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رواں سال بھی جنوبی ایشیا ایکسپو “مشترکہ ترقی کے لیے اتحاد اور تعاون” کی تھیم اپنائے ہوئے ہے ، جس میں سری لنکا تھیم ملک اور تھائی لینڈ خصوصی پارٹنر ملک کے طور پر شامل ہیں۔ 16 پویلینز میں سے پیشہ ورانہ پویلینز کا تناسب تقریباً 70 فیصد ہے، جن میں مینوفیکچرنگ پویلین،...
    بیجنگ :چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام “بیجنگ سے روم تک” کی تھیم پر ثقافتی تبادلہ اور فنون لطیفہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور اٹلی کے چین میں سفیر انبولسو سمیت دیگر افراد نے مشترکہ طور پر نمائش کا افتتاح کیا۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ اور 2026 کے میلان سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر مارلاگو نے تقریب کی کامیابی پر مبارکباد دی۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ہمیشہ...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی بریفنگ میں سوئٹزرلینڈ کے لوزان بین الاقوامی مینجمنٹ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی 2025 کی عالمی مسابقت کی سالانہ رپورٹ میں ہانگ کانگ ایس اے آر کی ٹاپ تھری میں واپسی سے متعلق پوچھا گیا۔ترجمان گو جیاکھون نے کہا کہ یہ ہانگ کانگ کی منفرد حیثیت اور خوبیوں اور “ایک ملک، دو نظام” کے فروغ کی تصدیق ہے۔ اس وقت، ہانگ کانگ ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، اور ترقی کی جانب گامزن ہے، بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی “دلکشی” مزید بڑھتی جا رہی ہے، غیر ملکی کمپنیوں اور افراد کی سرمایہ کاری کی “کشش” میں اضافہ ہو رہا ہے، اور یہ عالمی آزاد معیشتوں اور سب سے زیادہ مسابقتی علاقوں میں سے ایک...
    آ ستا نہ :چینی  صدر شی جن پھنگ کے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے دورے کے اختتام پر چینی  وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ  اجلاس  میں صدر شی کی شرکت رواں سال وسطی ایشیا میں چین کی سب سے اہم سفارتی پیش رفت ہے۔  صدر شی جن پھنگ نے 10 سے زائد کثیر الجہتی اور دوطرفہ سرگرمیوں میں شرکت کی اور  پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور سوسے زائد تعاون کے نتائج حاصل کیے، جن کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای  نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس...
    بیجنگ :چین کے صوبہ یون نان کے دارالحکومت کھن منگ میں نویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو اور انتیسویں چائنا کھن منگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کا افتتاح ہوا۔ مختلف ممالک کے معزز مہمانوں اور کاروباری نمائندوں نے چین اور جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔     جمعرات کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‎یہ نمائش ایک اعلیٰ سطح کا انٹرنیشنل ایونٹ ہے جو تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتا ہے-رواں سال اس نمائش میں 54 ممالک اور خطوں کی کمپنیوں نے حصہ لیا۔ ایکسپو میں پاکستان نے اپنی مضبوط...
    —فائل فوٹو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سالانہ ایک کروڑ روپے سے زیادہ پینشن پر ٹیکس کی تجویز منظور کرلی۔قائمہ کمیٹی خزانہ کا سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔قائمہ کمیٹی نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو انکم ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز منظور کر لی۔ سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور بل کے متن کے مطابق گریڈ 17 اور بالا کے افسران اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے اقتصادی زونز اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔اس موقع پر سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ خصوصی ٹیکنالوجی زونز کا پودا ابھی لگایا ہے، حکومت نے...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ’کلینک آن وہیلز‘ کا اتنا کمال فیڈ بیک آیا ہے، ان کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد لوگوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز فورٹریس اسٹیڈیم لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے ’کلینک آن وہیل‘ کی نئی وین میں مختصر سفر کر کے منصوبے کے ’فیز ٹو‘ کا افتتاح کیا۔مریم نواز نے سی ای اوز کو متعلقہ اضلاع کے لیے کلینک آن وہیلز کی چابیاں دیں، کلینک آن وہیل کے ڈاکٹروں اور عملے کی خدمات کو سراہا اور انہیں مزید تندہی اور لگن کے ساتھ خدمت کرنے کی ہدایت کی۔اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عوام نے بلڈ پریشر چیک کرانا ہے یا اسکریننگ...
    ---فائل فوٹو واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتِ حال بتادی۔ترجمان واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 67 ہزار 100 کیوسک ہے جبکہ اخراج 1 لاکھ 50 ہزار 400 کیوسک ہے، منگلا پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 29 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 300 کیوسک ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 84 ہزار 600 کیوسک ہے جبکہ اخراج 1 لاکھ 75 ہزار کیوسک ہے، ہیڈمرالہ پر چناب میں پانی کی آمد 46 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 300 کیوسک ہے۔ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی...
    سید ناصر حسین شاہ۔۔۔فائل فوٹو صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے عوام پریشان ہیں۔اپنے بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سولر پلیٹس پر عائد سیلز ٹیکس کے خلاف ہیں اور وفاق سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ سولر پلیٹس پر عائد سلیز ٹیکس واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 450 کے قریب ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا گیا ہے۔ بجٹ 2025 میں سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد ٹیکس عائدوفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کر... ان کا کہنا ہے کہ سندھ سب سے زیادہ ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے والا واحد صوبہ...
    اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے آج اپنی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن گزارا، جب ملک کے مختلف شہروں سے ایک ہی دن میں مجموعی طور پر 7 پروازوں نے اس دلکش خطے کے ہوائی اڈے پر لینڈ کیا۔ اس روز اسکردو ایئرپورٹ نے نہ صرف ایک نیا ریکارڈ قائم کیا بلکہ گلگت بلتستان میں سیاحت، معاشی سرگرمیوں اور قومی روابط کے نئے باب کا آغاز بھی کیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ان پروازوں میں 4 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) اور 3 ایئر بلیو کی پروازیں شامل تھیں۔ پروازوں کا یہ سلسلہ اسلام آباد سے 4، کراچی سے 2 اور لاہور سے ایک پرواز پر مشتمل تھا۔ ایئرپورٹ حکام نے مزید بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ’ورلڈ بیسٹ اسکول پرائزز 2025‘ میں پاکستان کے 3 اسکولوں کی نمایاں شمولیت پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبا کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاہور، بیکن ہاؤس کالج ہروگرام کوئٹہ اور نارڈک انٹرنیشنل اسکول لاہور نے دنیا کے بہترین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے اسکولوں کی فہرست میں شامل ہو کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ مزید پڑھیں: اقتصادی سروے: پاکستان نے آئی ٹی، ٹیلی کام، صحت اور تعلیم کے شعبے میں کیا کیا؟ وزیر اعظم نے کہا کہ ان اسکولوں نے جدید نصاب، تحقیق، ٹیکنالوجی، ماحولیات اور پسماندہ و دیہی علاقوں میں تعلیمی ترقی جیسے اہم شعبوں...
    امریکا میں غیر ملکی طالب علموں پر عائد ویزا پابندی ختم کردی گئی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ  اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے معطل عمل کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے لیکن اب تمام درخواست دہندگان کو حکومتی نظرثانی کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی لازمی دینا ہوگی۔ محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ حکام ان طلبہ کی تمام سوشل میڈیا پوسٹس کا جائزہ لیں گے اور جن پیغامات کو امریکا، اس کی حکومت، ثقافت، اداروں یا بنیادی اصولوں کے خلاف سمجھا جا سکتا ہے، ان کی بنیاد پر اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ محکمہ خارجہ کے مطابق مئی میں جاری ہونے والے اسٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کی معطلی کے احکامات...
    کراچی: انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کے مقدمے کا عبوری چالان جمع کروا دیا گیا۔ عبوری چالان میں پولیس نے ملزم ارمغان کو صحافی پر حملے میں قصوروار قرار دے دیا۔ بہادر آباد پولیس کے عبوری چالان کے مطابق 19 نومبر 2024 کو ملزم ارمغان اپنی ویگو گاڑی میں سوار تھا۔ ملزم ارمغان نے صحافی ندیم احمد خان کو روکا اور تلخ کلامی کی، ارمغان نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کر دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ دوران تفتیش ملزم ارمغان اپنے جرم کا اعتراف کر چکا ہے۔ ملزم ارمغان نے اعتراف کیا کہ اس نے صحافی کو جان سے مارنے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’کلینک آن ویلز‘ منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے بتایا کہ میرے کندھے میں شدید تکلیف تھی، میں میو اسپتال میں پرچی بنوا کر عام مریض کی طرح گئی، میرا ایم آر آئی ہوا، انجیکشن لگے، انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں نے جب عام مریض کی طرح اپنا علاج کرایا تو مجھے بہت اچھا لگا۔ مریم نواز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرنے لگے کہ عام مریض کا اتنی جلدی ایم آئی آر آئی نہیں ہوتا، حسن نامی صارف نے کہا کہ پرچی بنواتے ہی ایم آر آئی ہو گیا۔ کوئی عام مریض ہوتا تو پہلے تو صرف ٹیکا لگا کر فارغ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا؛ جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل کا اختلاف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ججز ٹرانسفر کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل احمد نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ ٹرانسفر کے معاملے پر صدر مملکت نے آئینی خلاف ورزی کی۔ ججز ٹرانسفر کیس میں 2 ججز کے اختلافی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ آئین پاکستان تبادلہ ہو کر آئے ججز کو مستقل طور ہائیکورٹ کا جج بنانے کی...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل پیش آنے والا دل دہلا دینے والا واقعہ سُنا دیا۔  حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے بتایا کہ وہ اپنی ڈراؤنی فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل ہی جنات کے حملے کا شکار ہوچکی تھیں اور جنات ان کے پاس پہلے ہی آگئے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بیک یارڈ (گارڈن) کی لائٹ نہیں جل رہی تھی جس کیلئے انہوں نے دو تین بار نوکر کو کہا کہ اسے جلا دو تاہم جب کسی نے لائٹ نہیں جلائی تو وہ خود ہی بیک یارڈ میں پہنچیں اور لائٹ جلا دی۔ https://www.instagram.com/reel/DLEqvxaoqkE/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA== دیمک کی اداکارہ نے بتایا کہ جیسے...
    اسلام آباد: ججز ٹرانسفر کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل احمد نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ ٹرانسفر کے معاملے پر صدر مملکت نے آئینی خلاف ورزی کی۔ ججز ٹرانسفر کیس میں 2  ججز کے اختلافی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ آئین پاکستان تبادلہ ہو کر آئے ججز کو مستقل طور ہائیکورٹ کا جج بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔ تبادلہ ہو کر آئے ججز کے لیے کوئی وقت مقرر کرنا ہوتا ہے۔ ججز کا تبادلہ جلد بازی میں کیا...
    بلاول نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی: آصفہ بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو ہمارے وطن کا دفاع کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی، دوبارہ مشکل وقت آیا تو پاکستان کی ہر عورت، بچہ اور جواں پاکستان کیلئے لڑے گا، ہمیں تعلیم کو...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حفصہ بٹ نے اپنے ہونے والے شوہر  میں  خوبیوں سے متعلق گفتگو کی ہے۔ حفصہ بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے جڑے کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ اس دوران اداکارہ نے نہ صرف تعلیم اور کیرئیر کے انتخاب پر روشنی ڈالی بلکہ انڈسٹری میں کام کے تجربات اور جلدی شادی سے متعلق خیالات کا بھی اظہار کیا۔ اداکارہ و ماڈل نے اپنے ہونے والے شوہر میں پائی جانے والی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سب سے پہلا مطالبہ یہ ہے کہ وہ شخص شراب پینے کا عادی نہ ہو۔ حفصہ نے...
    سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ کیا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ججز تبادلہ غیر آئینی نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں۔ تاہم اس بینچ میں شامل جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے نوٹ میں ججز کے تبادلے کو کالعدم قرار دینے کی رائے دی۔ یہ بھی پڑھیں:ججز کا تبادلہ غیر آئینی نہیں، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے...
    چینی صدر کا دورہ  وسطی ایشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیتا ہے، چینی وزیر خا رجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز آستانہ :چینی  صدر شی جن پھنگ کے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے دورے کے اختتام پر چینی  وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ  اجلاس  میں صدر شی کی شرکت رواں سال وسطی ایشیا میں چین کی سب سے اہم سفارتی پیش رفت ہے۔  صدر شی جن پھنگ نے 10 سے زائد کثیر الجہتی اور دوطرفہ سرگرمیوں میں شرکت کی اور  پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور سوسے زائد تعاون کے نتائج حاصل کیے،...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس پر فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ کے تین ججز نے ججز کی ٹرانسفر کو آئینی قرار دیا۔آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ججز ٹرانسفر کیس پر فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ نے ججز کے ٹرانسفر کے خلاف درخواستیں نمٹا دیں۔سپریم کورٹ نے تین دو کی اکثریت سے ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایاعدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔کیس کا پس منظرجسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محمد آصف، جسٹس خادم حسین سومرو کا اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر ہوا تھا، تین ججز کی ٹرانسفر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ آئینی و قانونی قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر کردہ درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت نے تین، دو کے تناسب سے جاری کردہ مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ صدر مملکت سنیارٹی کے معاملے کو جتنی جلد ممکن ہو طے کریں، جب تک صدر مملکت سینارٹی طے نہیں کرتے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ہی امور سرانجام دیتے رہیں گے۔ نجی چینل کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ وقفے کے بعد سماعت کے آغاز میں...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے آئی ٹی پروگرام میں شریک نوجوانوں سے ایک خصوصی اور پُرجوش نشست کی۔ اس موقع پر طلبا نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور ملک کو درپیش داخلی و خارجی سیکیورٹی معاملات سمیت کئی اہم موضوعات پر سوالات کیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیان المرصوص آپریشن میں فتح، درحقیقت امن کی جیت ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ جنگ کے مقابلے میں امن کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نوجوان معلومات کی جنگ میں پاکستان کی پہلی صف کے سپاہی ہیں، اور یہ کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف...
    پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 200 ملین (20 کروڑ) سے تجاوز کر گئی ہے، جس کی خوشی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے عوام کے لیے خصوصی ایک روزہ مفت پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس آفر میں کیا کچھ ملے گا؟ ✅ 2 جی بی مفت انٹرنیٹ ✅ 200 آن نیٹ منٹس (اپنے نیٹ ورک پر کالز کے لیے) مدت: صرف 20 جون 2025 کے لیے، 24 گھنٹے تک فعال ہوگا۔ یہ آفر کیسے حاصل کریں؟ تمام نیٹ ورکس پر اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے: ڈائل کریں: *#2200# یہ کوڈ کسی بھی نیٹ ورک (جیسے Jazz، Zong، Telenor، Ufone) سے ڈائل کیا جا سکتا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری میں اہم سنگِ میل پی ٹی...
    سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ کیا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ججز تبادلہ غیر آئینی نہیں ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    لاہور: پولیس کی جانب سے منشیات کے مقدمے کی فرانزک رپورٹ گم کرنے پر لاہور کی مقامی عدالت نے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او ہربنس پورہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شکیب عمران قمر نے پراسیکیوٹر کو بھی فرانزک رپورٹ مہیا کرنے کا حکم دیا۔ جج نے کہا کہ اگر سی سی پی او مقدمہ درج نہیں کرتے تو عدالت میں پیش ہوں اور مقدمے کی نقل دو روز تک عدالت میں پیش کی جائے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے رپورٹ پر ہی ملزم کے کیس کا فیصلہ کرنے ہوتا ہے، جب رپورٹ ہی نہیں ہوتی تو عدالت کیا فیصلہ کرے گی۔ پولیس نے ملزم کو فائدہ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ سیاسی مسائل خود حل کریں، ججز نے اسلاحات نہیں کرنی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے گیارہ رکنی بینچ نے مخصوص  نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سماعت کے آغاز پر ریمارکس دیے کہ جتنی باتیں آپ آج کر رہے وہ مرکزی کیس میں کرنی تھیں۔ مرکزی کیس میں آپ نے کہا نشستیں ان کو دے دو۔ 2018 کے اخبارات کا کارٹون یاد آیا، ایک رنگ میں 1 ریسلرز تھے۔ دو میں سے ایک...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ہائیکورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمے میں ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کے وکیل نعیم قریشی نے موقف دیا کہ واقعے کی ایف آئی آر بھی تین دن بعد درج ہوئی ہے اور متاثرہ شخص نے ملزم کو معاف کر دیا ہے۔ عدالت نے ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوہے ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ماتحت عدالت نے 5 جون کو ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔...
    اسلام آباد: بیرون ملک سفارتی مشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو کل رات 9 بجے پاکستان پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں والہانہ استقبال کیا جائے گا، پیپلز پارٹی نے استقبال کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی واپسی پر کراچی اور اسلام آباد میں پارٹی کے اجلاس ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو کو حکومت سے بجٹ مذاکرات پر بریف کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے اسلام آباد بھی آئیں گے جہاں قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کریں گے۔ بلاول بھٹو آئندہ ہفتے صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں غیر ملکی...
    اچھے معیار اور کم قیمتوں کے باعث پاکستان میں ایرانی مصنوعات کی طلب زیادہ ہے تاہم ایران اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان میں ایرانی مصنوعات کی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے پیشِ نظر بلوچستان کے ذریعے پاکستان اور ایران کو ملانے والے راستوں پر تجارت اور مصنوعات کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ایرانی مصنوعات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے صورتحال معمول پر آنے تک مشکلات برقرار رہیں گی، راولپنڈی کی ایران مارکیٹ میں کاروباری لوگ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پریشان ہیں۔ دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے ایرانی مصنوعات دیگر بین الاقوامی مصنوعات کے مقابلے میں 50 فیصد تک...
    مشرق وسطیٰ کی سیاسی اور عسکری تاریخ کا بنظر غائر مطالعہ کیا جائے تو مصر اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی نوعیت ہمیشہ غیر معمولی اہمیت کی حامل دکھائی دیتی ہے ۔اسرائیلی ریاست کے قیام عمل میں آجانے کے بعد سے ابتک دونوں ممالک کے تعلقات میں نشیب وفراز کی صورت دکھائی دیتی ہے ،جن میں شدید مبازرتیں ،سفارتی معاہدے اور پیچیدہ علاقائی سیاست کا عمل دخل رہا ہے ۔مصر نے عالم عرب کی قیادت کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ کئی جنگوں میں مرکزی کردار ادا کیا ،لیکن1979 ء میں کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے بعد مصر کی پلیسی میں اہک کلیدی تبدیلی رو نما ہوئی ۔حالیہ عالمی اور علاقائی حالات میں جبکہ فلسطین کا مسئلہ بدستور موجود ہے ۔غزہ بد...
    ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی۔  قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو ہمارے وطن کا دفاع کر رہی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی، دوبارہ مشکل وقت آیا تو پاکستان کی ہر عورت، بچہ اور جواں پاکستان کیلئے لڑے گا۔  اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر سستا ہو گیا     ہمیں تعلیم کو ترجیح دینی چاہیے، تعلیم کے لئے زیادہ...
    اسلام ٹائمز: ہمیں ایران کو مسائل کا شکار ملک نہیں بلکہ مزاحمت کا مرکز سمجھنا چاہیئے۔ امید نہ ٹرمپ سے ہے، نہ بائیڈن سے۔ امید صرف اللہ کی نصرت، عوام کی استقامت اور مزاحمتی قیادت سے ہے۔ پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت میں دیئے گئے بیانات نے امت مسلمہ کی مشترکہ وحدت کو سہارا دیا ہے اور یہ رویہ نہ صرف قابلِ تحسین بلکہ باقی مسلم ممالک کیلئے بھی قابلِ تقلید ہے۔ پاکستان کو ایران کیساتھ عوامی، سفارتی، تعلیمی اور دفاعی میدانوں میں ربط بڑھانا ہوگا، امت مسلمہ کو ایران کیخلاف سازشوں کے سامنے اتحاد، شعور اور مزاحمت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ایران کی کامیابی صرف ایران کی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔ تحریر: آغا زمانی...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے ججز کی بیرون ملک روانگی، چھٹیوں اور تعطیلات کے ضابطہ کار (ایس او پیز) جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق اب ججز کو کسی بھی قسم کی چھٹی یا غیر ملکی سفر سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔ یہ ہدایات 17 اپریل 2025 کو جاری کردہ جنرل اسٹینڈنگ آرڈر کے تحت صدرِ پاکستان کے آرڈر 1997 کے پیراگراف 14 میں حالیہ ترمیم کے بعد جاری کی گئی ہیں۔ رجسٹرار محمد سلیم خان کی جانب سے دستخط شدہ اس آرڈر کے مطابق ججز کی تمام تر چھٹیاں اور ان کے دورے ریاست کے اختیار میں ہیں، اور چیف جسٹس کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی جج کی چھٹی...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔انہوں نےتجارت، اقتصادی ترقی، معدنیات، مصنوعی ذہانت، توانائی، کرپٹو کرنسی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر بھی تفصیلی بات چیت کی ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ باہمی مفادات اور ہم آہنگی پر مبنی طویل المدتی سٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیاہے۔جمعرات کوآئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف...
    کراچی: صوبائی وزیر توانائی  سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے عوام پریشان ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سولر پینلز پر ٹیکس کے خلاف ہیں اور گزارش کرتے ہیں کہ وہ سولر پینلز پر عائد ٹیکس واپس لیں۔ سولر پینلز پر عائد ٹیکس بالکل ختم کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 450 کے قریب ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا گیا ہے۔ سندھ سب سے زیادہ ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے والا واحد صوبہ ہے۔ آئندہ مالی سال میں کراچی کے لیے میگا ترقیاتی اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔ صوبای وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر ہر...
    اسرائیل پر ایران کے تازہ تباہ کن حملے نے اسرائیلی قیادت کے اوسان خطا کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایران تصادم: نیتن یاہو کی ڈوبتی سیاست کو کنارہ مل گیا اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن نے ایران کے تباہ کن حملے پر اپنے شدید ردعمل میں ایران کو سخت نتائج کی خبر دی ہے۔ הבוקר, רודני הטרור של איראן שיגרו טילים לעבר בית החולים סורוקה בבאר שבע ולעבר אוכלוסייה אזרחית במרכז הארץ. נגבה את מלוא המחיר מהרודנים בטהרן. — Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) June 19, 2025 اسرائیلی وزیر اعظم نے ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج صبح ایران کے آمرانہ حکمرانوں نے بیئر شیوا اسپتال کے سوروکا اسپتال اور ملک کے وسطی علاقے...
    اسلام ٹائمز: ایران نے حیفہ کے سب سے بڑے بجلی گھر کو نیست و نابود کرکے اسے اندھیروں کے سمندر میں ڈبو دیا ہے۔ مذکورہ آئل ریفائنری اسرائیل کی ساٹھ (60) فیصد ضروریات پوری کر رہی تھی۔ اسرائیل تلملا اٹھاہے۔ اسی لیے وہ امریکہ کو براہ راست جنگ میں شریک ہونے کا کہہ رہا ہے اور یہودی عوام ایران سے حملے نہ کرنے کی بھیک مانگ رہی ہے۔ امریکی عوام بھی ہمیں کئی حصوں میں تقسیم نظر آتی ہے اور وہ بھی چاہتے ہیں کہ اسرائیل کی لگائی گئی آگ میں ہمارا ملک جل کر بھسم نہ وہ جائے۔ نتائج جو بھی ہوں، لیکن یہ بات پوری دنیا کے سامنے کھل کر آگئی ہے کہ اسلامی جمہوری ایران ایک بہادر...
    بنگلہ دیش کے تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں کئی اہم سنگِ میل عبور کر کے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کروا لیا۔ مشفق الرحیم نے اپنی 12ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ عمر میں سنچری بنانے والے نان اوپنر کا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے یونس خان کے پاس تھا، جنہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف 37 سال 216 دن کی عمر میں سنچری اسکور کی تھی۔ یہ بھی پڑھیے شعیب اختر کو یونس خان سے حسد کیوں ہونے لگا؟ مشفق الرحیم نے محمد اشرفل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے...
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت میں صحافی مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف ایک اور مقدمے، یعنی صحافی پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کرنے کے بعد ملزم ارمغان کو صحافی پر حملے میں قصوروار قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی بہادرآباد پولیس کی جانب سے ملزم ارمغان کے خلاف مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا، جس میں پراسیکیوشن کے آٹھ سے زائد گواہوں کو شامل کیا گیا ہے۔ چالان کے مطابق، 19 نومبر 2024 کو ملزم ارمغان اپنی ویگو گاڑی میں سوار تھا جب اس نے صحافی...
    نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنیوالی پاکستانی ٹیم کے پلئیرز تاحال یومیہ الاؤنس سے محروم ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملائیشیا میں جاری میں نیشنز ہاکی کپ میں شریک پاکستانی ٹیم کے پلئیرز کو 10 روز کے ایک دن کا بھی یومیہ الاؤنس ادا نہیں کیا۔ ایونٹ میں پاکستان نے میزبان ملائیشیا کیساتھ میچ ڈرا کیا، جاپان کو شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف سنسنی خیز مقابلے میں گرین شرٹس کا شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ تاہم اسکے باوجود قومی ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کو ممکن بنایا۔ گرین شرٹس اگر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو انہیں ہاکی...
    انقلاب ایران سے قبل ملک کے سابق ولی عہد رضا پہلوی نے اسرائیل کے ساتھ جنگ اور ممکنہ رجیم چینج پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سابق بادشاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے دعویٰ کیا کہ ملک پر سے خامنہ ای کا آمرانہ کنٹرول ختم ہوچکا ہے اور اب تبدیلی آئے گی۔ رضا پہلوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کے بعد 100 دن کی عبوری حکومت بنائی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ عبوری حکومت کی ذمہ داری ملک کو ایک قومی اور جمہوری حکومت کے حوالے کرنے کی تیاری کرنا ہوگی۔ ایران کے سابق ولی عہد نے فوج اور قانون نافذ کرنے...
    ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران صرف اپنے دفاع میں کارروائی کر رہا ہے اور سفارت کاری کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی ان دعوؤں کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے قریب پہنچ چکا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے بیان میں عراقچی نے کہا کہ “ایران نے کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کرے گا۔ اگر ہم واقعی ایسے غیر انسانی ہتھیار تیار کرنا چاہتے تو اس وقت سے بہتر کوئی موقع نہ ہوتا، جب خطے کا واحد ایٹمی مسلح ریاست ایران پر کھلی جارحیت کر رہی ہے۔” انہوں نے مزید...
    لاہور:پاکستان سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنانے والا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا۔ عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سولر پینلز کے تیز ترین پھیلاؤ نے نہایت اہم شعبہ توانائی کے بین الاقوامی ماہرین کو حیران کر دیا ۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے بڑے ممالک میں دنیا کا پہلا ملک بن گیا جہاں کل بجلی میں 25 فیصد سے زیادہ سولر پینل پیدا کر رہے ۔ رپورٹ کے مطابق جنوری تا اپریل 25ء کے چار مہینوں میں پاکستان میں سب سے زیادہ بجلی سولر پینلوں نے ہی بنائی ، 2202ء میں پاکستان نے 3500 میگاواٹ بجلی بناتے سولر پینل چین اور دیگر ممالک سے درآمد کئے تھے، 2024 ء میں...
    معروف اداکار علم حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی کرنے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت پیش کردی۔ حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے ایک پوڈکاسٹ میں شوبز سے علیحدگی سے متعلق اپنے بیان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی شوبز کو مکمل طور پر خیرباد نہیں کہا بلکہ صرف ایک مختصر وقفہ لیا تھا۔ حمزہ نے کہا، "میں نے ایک ویڈیو میں واضح طور پر کہا تھا کہ میں شوبز چھوڑ نہیں رہا، صرف بریک لے رہا ہوں، لیکن اگلے ہی دن میڈیا میں خبریں آگئیں کہ میں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔" https://www.instagram.com/reel/DLCqpVlNW6D/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA== انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے طالب علم ہیں، وہ اسلامی اسکالر جاوید احمد غامدی...
    لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں سمیت لاہور میں بھی   حبس اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور شہر میں موسم خشک، گرم اور حبس زدہ ہوتا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔ اگرچہ درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم حبس کی کیفیت کے باعث گرمی کی شدت میں کمی محسوس نہیں ہو رہی اور ماحول مزید تکلیف دہ بنتا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کا موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کے امکانات نہایت کم ہیں۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41...
    سٹی42: الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کو اہم ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی نے دو کی بجائے ایک اے ایم آئی (AMI) سمارٹ میٹر لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے تحت  سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے صارفین کے لیے اب بیک اپ میٹر لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔ صارفین کو بلنگ کے لیے بیک اپ یا مین میٹر کا آپشن دیا گیا ہے۔ نئے کنکشنز کے لیے بھی صرف ایک ہی سمارٹ "LT TOU" میٹر لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔  گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دو بہنوں نے خودکشی کر لی مالی ریلیف...
    اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پچھلے ہفتے عدم اعتماد کی 2 قراردادوں سے گزرے، لیکن ایران کے خلاف تازہ فضائی حملوں نے ان کی سیاسی پوزیشن مضبوط کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا سب سے بڑا میزائل حملہ، آرمی کمانڈ و انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر اور اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت نشانہ بن گئی ایک قرارداد کو لڑائی سے چند دن پہلے الٹایا گیا، ورنہ پارلیمنٹ تحلیل ہو کر نئی انتخابات ہو سکتے تھے، جس سے نیتن یاہو کی حکومت خطرے میں تھی۔ لیکن جب اسرائیل نے ایران کو نشانہ بنایا، تو اپوزیشن پارٹیوں نے بھی حکومتی مؤقف کا ساتھ دیا۔ سب کا جواب جنگ ہے اپوزیشن رہنما یأر لاپیڈ نے سابقہ جنگ بندی کی مخالفت کے بعد اب نیتن...
    — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی، کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے ذمے داری کا مظاہرہ کیا، بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا، چین ہمارا مین اسٹریٹجک پارٹنر ہے، اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے دیگر ممالک سے رشتے بہتر کر رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملنا میرے لیے اعزاز ہے، ٹرمپامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے...
    پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا میں شان دار پذیرائی پر بھارتی گھبراہٹ عیاں ہے اور فیلڈ مارشل کی امریکا میں موجودگی اور صدر ٹرمپ سے ملاقات پر بھارت سخت پریشان ہو گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان دراصل عالمی سطح پر بھارتی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش ثابت ہوا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں آپریشن سندور کے دوران ’نپی تلی‘ اور ’غیر اشتعال انگیز‘ کارروائی کے دعوے کیے گئے جب کہ آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارت دعووں کو جھوٹ ثابت کیا اور اس کی تصدیق عالمی برادری نے بھی کی ۔ عالمی برادری اس حقیقت سے واقف ہے کہ بھارت نے جارحیت...
    اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 39 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 362.182 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 680 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 500 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ ملتان میں کوریئر آفس میں تھائی لینڈ سے لیہ آنے والے پارسل سے 7.002 کلو ویڈ برآمد ہوئی۔ لاہور میں بی آر بی کینال کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی۔...
    معروف اداکار علم حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی کرنے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت پیش کردی۔ حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے ایک پوڈکاسٹ میں شوبز سے علیحدگی سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی شوبز کو مکمل خیرباد نہیں کہا بلکہ صرف ایک مختصر وقفہ لیا تھا۔ حمزہ نے کہا، “میں نے ایک ویڈیو میں واضح طور پر کہا تھا کہ میں شوبز چھوڑ نہیں رہا، صرف بریک لے رہا ہوں، لیکن اگلے ہی دن میڈیا میں خبریں آگئیں کہ میں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے طالب علم ہیں، وہ اسلامی اسکالر جاوید احمد...
    دنیا کی جنگیں: پاکستانی کسان کا مقام بمقابلہ بھارتی کسان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز تحریر: عاصم قدیر رانا دنیا بدل رہی ہے۔ اب جنگ صرف ہتھیاروں سے نہیں، خوراک، پانی، توانائی اور معیشت سے لڑی جا رہی ہے۔ جس ملک کے گودام بھرے ہوں، اس کا دشمن بھی سوچ کر حملہ کرتا ہے۔ لیکن افسوس کہ پاکستان میں جس کسان کے ہاتھ میں یہ طاقت تھی، وہ آج خود کمزور، تنہا اور بے بس کھڑا ہے۔ پاکستانی کسان: مسائل، محرومی اور حکومتی بے حسی پاکستان کا کسان اپنی محنت سے گندم، کپاس، گنا، چاول اور سبزیاں اگاتا ہے، لیکن اس کے ہاتھ میں کچھ نہیں آتا۔ 2024-25 میں پنجاب حکومت نے گندم کا سرکاری ریٹ 3900...
    سعودی عرب کی وزارت حج نے رواں سال حج کے بارے میں عازمین کے اطمینان کو جانچنے کےلیے ای-سروے کا آغاز کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق 1446 ہجری (2025) کے حج سیزن کےلیے عازمین کے اطمینان کا اندازہ لگانے کےلیے کئی زبانوں میں الیکٹرانک سروے شروع کیا گیا ہے۔ یہ سروے سعودی اور بین الاقوامی دونوں عازمین کے لیے ہے جس میں عازمینِ حج اپنی رائے اور تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ اس سروے کا آغاز 9 زبانوں میں کیا گیا ہے جن میں عربی، انگریزی، ہسپانوی، فارسی، فرانسیسی، ہندی، مالے، ترکی اور چینی زبان شامل ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ ای سروے زائرین کے تجربے کو ذاتی لحاظ سے جانچنے کے لیے اہم ہے جو اس...
    خیبر پختونخوا کے لیے صحت کارڈ پلس کا بجٹ بڑھا کر 35 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کے عوام کےلیے صحت کارڈ پلس بجٹ میں 6 ارب روپے مختص اور صحت کارڈ میں مزید مہنگے علاج بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ میں گردے، جگر، دل کے امراض اور بون میرو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑوں اور بچوں میں قوت سماعت کے لیے کوکلئیر ایمپلانٹ کا علاج بھی شامل کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حادثات، ایمرجنسی، ذیابیطس، ہیپاٹائٹس، ڈائیلاسز اور کینسر کا علاج مفت ہوگا۔ Post Views: 3
    لاہور: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوتے ہی پاکستان ریلویز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ پاکستان ریلویز نے کرایوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ترجمان ریلویز کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد اور فریٹ وین کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مسافر ٹرین کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون جبکہ فریٹ ٹرین کے کرایوں میں اضافہ 23 جون سے ہوگ Tagsپاکستان
    BAGHDAD: عراق میں پھنسے 415 پاکستانی زائرین کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ عراق میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے زائرین کو کراچی اور اسلام آباد پہنچانے کا عمل جاری ہے، عراقی ایئر ویز کی مزید دو خصوصی پروازیں زائرین کی واپسی کے لیے آج اور کل روانہ ہوں گی۔ ترجمان پاکستانی سفارت خانہ نے بتایا کہ نجف میں 250 پاکستانی زائرین کے لیے عارضی رہائش اور تین وقت کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے، پاکستانی سفارت خانے نے کویت کے ذریعے سفر کرنے والے زائرین کے لیے ٹرانزٹ سہولیات کی فراہمی کا بندوبست بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
    ویب ڈیسک:پاکستان سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنانے والا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا۔  عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سولر پینلز کے تیز ترین پھیلاؤ نے نہایت اہم شعبہ توانائی کے بین الاقوامی ماہرین کو حیران کر دیا ۔  پاکستان آبادی کے لحاظ سے بڑے ممالک میں دنیا کا پہلا ملک بن گیا جہاں کل بجلی میں 25 فیصد سے زیادہ  سولر پینل پیدا کر رہے ۔ ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا  رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری تا اپریل 25ء کے چار مہینوں میں پاکستان میں سب سے زیادہ بجلی سولر پینلوں نے ہی بنائی ۔   2202ء میں پاکستان نے 3500 میگاواٹ بجلی...
    ایس400 پر تعینات بھارتی سپاہی رام بابو سنگھ کی ہلاکت پر بھارتی فوج کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی فوج آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد اپنے فوجیوں کی ہلاکت چھپانے میں مصروف اور تاحال سچ سامنے لانے سے گریزاں ہے۔ آپریشن سندور میں شرمناک ناکامی کے بعد بھارتی فوج اپنے سپاہی رام بابو سنگھ کی جنگی ہلاکت کو سڑک حادثہ ظاہر کر رہی ہے جب کہ بہار سے تعلق رکھنے والا جوان، رام بابو سنگھ مئی 2025میں بھارت کے اہم دفاعی نظام S-400 پر تعینات تھا ۔  بابو کی موت سے متعلق بھارتی فوج کی طرف سے فراہم کردہ  معلومات متضاد ہیں ۔ ابتدائی اطلاعات میں رام بابو کی ہلاکت کو  بھارتی فوج نے...
    لاہور: سی سی ڈی شیخوپورہ نے رحیم یار خان کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرکے قتل و اقدام قتل کی واردات میں مطلوب انتہائی خطرناک 3 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزمان نے گزشتہ سال تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ کی حدود میں میں ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور واردات کے فوراً بعد روپوش ہوگئے تھے۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے انجمن تاجران شیخوپورہ نے متعدد بار احتجاج بھی کیا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری پنجاب پولیس کے لیے بڑا چیلنج بنی ہوئی تھی تاہم سی سی ڈی نے ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل اسکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ تاجر برادری نے...
    آج بروزجمعرات،19جون 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل جس پر بھی اعتبار کیا اُس نے دھوکا ہی دیا، آپ کو اندازہ نہیں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت کن لوگوں کے لئے برباد کیا ہے آپ کو چاہئے اب سنبھل کر چلیں۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی جو لوگ کسی بھی ایسے کام میںہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں جس میں ان کو مشکل محسوس ہو رہی تھی وہ اب اللہ کا نام لےکر ہاتھ ڈال...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنانے والا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا۔عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سولر پینلز کے تیز ترین پھیلاؤ نے نہایت اہم شعبہ توانائی کے بین الاقوامی ماہرین کو حیران کر دیا ۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے بڑے ممالک میں دنیا کا پہلا ملک بن گیا جہاں کل بجلی میں 25 فیصد سے زیادہ سولر پینل پیدا کر رہے ۔ رپورٹ کے مطابق جنوری تا اپریل 25ء کے چار مہینوں میں پاکستان میں سب سے زیادہ بجلی سولر پینلوں نے ہی بنائی ، 2202ء میں پاکستان نے 3500 میگاواٹ بجلی بناتے سولر پینل چین اور دیگر ممالک سے درآمد کئے تھے، 2024 ء میں 16600...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیم اور علم کے فروغ کا سفر اب ایک نئے، عملی اور نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس کا نمایاں ثبوت گوادر میں “ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری” کا قیام ہے یہ صرف ایک لائبریری نہیں بلکہ فکری سوچ ، سائنسی شعور اور اجتماعی ترقی کی بنیاد ہے جو بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت بن سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رحیم یارخان (آن لائن) کچے کے خطرناک ڈاکو نوخاف اور بین الاضلاعی ڈاکو عثمان نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا، ڈاکو نوخاف نے بھونگ پولیس جبکہ ڈاکو عثمان نے خود کو پکالاڑاں پولیس کے سامنے پیش کر دیا، سرنڈر ہونے والے ڈاکو قتل، ڈکیتی، اقدام قتل، پولیس پر حملوں سمیت سنگین جرائم کے مقدمات میں ریکارڈی چلے آرہے تھے۔ ڈاکو نوخاف سرکل صادق آباد اور بھونگ کے تھانہ جات میں 11 مقدمات جبکہ ڈاکو عثمان ضلع رحیم یارخان اور مظفر گڑھ کے تھانہ جات میں 37 مقدمات کا ریکارڈی ہے، دونوں ملزمان انتہائی سفاک اور خطرناک تھے جو کہ قتل، ڈکیتی، اقدام قتل، پولیس پر حملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔
    اعلیٰ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر حملے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو آنے والے دنوں میں ممکن ہے۔ یہ خبر امریکی میڈیا ادارے ’بلومبرگ‘نے بدھ کے روز شائع کی جس نے یہ رپورٹ صورت حال سے باخبر امریکی حکام سے گفتگو کی بنیاد پرتیار کی۔ نیوز رپورٹ کے مطابق، سینئر امریکی حکام آئندہ چند دنوں میں ایران پر ممکنہ فوجی حملے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اپنی انتہا کو چھو رہی ہے اور اسرائیل پہلے ہی خطے میں بڑے پیمانے پر حملوں میں مصروف ہے۔ بلومبرگ کے مطابق، بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ اس ہفتے کے اختتام پر ایران پر...
    چلاس کے سنگلاخ پہاڑوں اور شور مچاتے دریاؤں کے درمیان آباد ایک قبیلہ نسلوں سے ایک ہی خواب کی تعبیر پانے میں جُتا ہوا ہے، سونا۔ اس کا نام ہے ’سونا وال قبیلہ‘ اور اس کی زندگی دریا کی ریت میں چھپے سونے کے ذروں سے جُڑی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اٹک میں سونے کے ذخائر کی نیلامی جلد، 2 مزید مقامات پر ذخائر ملے ہیں، وزیر معدنیات پنجاب محمد آخمان، محمد رحمان اور مقصود عالم جیسے کئی نوجوان روزانہ صبح سویرے اٹھتے ہیں اور اپنے دیسی ساختہ اوزار اٹھا کر دریا کے کنارے پہنچ جاتے ہیں۔ وہ نرم ہاتھوں سے مٹی کھودتے ہیں پھر اس کو پانی سے دھوتے ہیں اور بڑے صبر کے ساتھ اس میں سے حسب...
    ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایرانی حکام نے امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست دی تھی۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس خبر کو بے بنیاد اور سیاسی پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے نہ ماضی میں اور نہ ہی حال میں کسی بھی سطح پر ٹرمپ انتظامیہ سے خفیہ ملاقات کی درخواست دی، اور نہ ہی ایسی کسی تجویز پر غور کیا گیا۔ دوسری طرف اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جا کر نہیں گڑگڑایا۔ ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابل نفرت چیز  ایرانی سپریم لیڈر کے قتل...