2026-07-24@13:50:47 GMT
تلاش کی گنتی: 2706
«فہرست دے»:
(نئی خبر)
سالِ نو کے پہلے دن بانی پی ٹی آئی سے 6 دوست ملنے اڈیالہ جیل پہنچیں گے، تمام دوستوں کے ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔ کل جیل میں بانی سے دوستوں کی ملاقات کا دن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان سے نئے سال کے موقع پر ملاقات کرنے والوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ سالِ نو کے پہلے دن بانی پی ٹی آئی سے 6 دوست ملنے اڈیالہ جیل پہنچیں گے، تمام دوستوں کے ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔ فہرست میں ڈاکٹر امجد، صبغت اللہ، عثمان بٹانی کے نام شامل ہیں، جمال احسان، اقبال خٹک اور شعیب امیر اعوان کے نام شامل ہیں۔ پی ٹی آئی سیکرٹری...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق نہایت گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خادمِ حرمینِ شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اپنے احترام اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی محبت، خلوص اور گرمجوشی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ حالیہ مہینوں میں نئی بلندیوں کو چھونے والے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید...
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی عرب کے وزیراعظم و ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے اپنے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے اپنے مضبوط عزم اور عزم کا اعادہ کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا جس کی بدولت دونوں ممالک ایک دوسرے مزید قریب آئے۔...
اوگرا کا عوام کو نئے سال کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نئے سال کے آغاز پرآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 219 روپے 67 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ دسمبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 209 روپے مقرر تھی۔قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافہ ہو گیا ہے، اوگرا کے مطابق...
اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے نئے سال کا آغاز مزید بوجھ کے ساتھ ہوا ہے، حکومت نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے 68 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔ اس اضافے کے بعد 11.8 کلو گرام پر مشتمل گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2592 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا...
اسلام آباد: دفترخارجہ نے یمن میں کشیدگی میں دوبارہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان یمن میں کسی بھی فریق کی جانب سے ایسے یک طرفہ اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے جو صورت حال کو مزید کشیدہ کریں جبکہ سعودی عرب کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ طاہراندرابی کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان نے یمن میں تشدد کے دوبارہ بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور پاکستان یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملک میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کا حامی ہے۔...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار اور تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران شہزادہ فہد بن سلطان نے نائب وزیرِ اعظم کو تبوک کے دورے کی دعوت دی۔نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے پاک-سعودی تعلقات کے فروغ اور مضبوطی کے لیے شہزادہ فہد بن سلطان کی ذاتی دلچسپی اور تعاون کو سراہا۔
بروشسکی زبان میں بننے والی پہلی پاکستانی فلم ہندن کو 98ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے پاکستان کی آسکر سلیکشن کمیٹی نے باضابطہ طور پر منتخب کیا، تاہم دستاویزی اور انتظامی پیچیدگیوں کے باعث یہ فلم آسکرز میں پاکستان کی نمائندگی نہ کر سکی۔نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہدایتکار کرامت علی نے بتایا کہ فلم کو آفیشل انٹری قرار دیے جانے کی اطلاع انہیں ای میل کے ذریعے دی گئی تھی اور آسکرز کی ویب سائٹ پر موجود آن لائن فارم کے ذریعے تمام مطلوبہ دستاویزات بروقت جمع کروا دی گئیں۔ بعد ازاں اکیڈمی کی جانب سے بعض دستاویزات نامکمل ہونے کی ای میل موصول ہوئی، جس پر دوبارہ کاغذات ارسال کیے گئے، تاہم مقررہ وقت تک تصدیق نہ ہونے کے...
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ کو نئے سال کا خصوصی تحفہ بھیجا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سال 2026 کا نیوزی لینڈ سے رنگا رنگ آغاز، آتش بازی کا مظاہرہ کورین ہیرلڈ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے پیر کے روز بتایا کہ انہوں نے نئے سال کے موقعے پر کم یو جونگ کے ساتھ تحائف کا تبادلہ کیا۔ ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ انہیں کم یو جونگ کی جانب سے تحفہ شمالی کوریا کے روس میں سفیر شن ہونگ چول کے ذریعے موصول ہوا۔ زاخارووا نے ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ جواباً انہوں نے کم یو جونگ کو...
اسحاق ڈار سے شہزادہ فہد بن سلطان کا رابطہ، پاک سعودی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے شہر تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔اس موقع پر شہزادہ فہد بن سلطان نے نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شہزادہ فہد بن سلطان کی جانب سے نیک تمناوں پر شکریہ ادا کیا، شہزادہ فہد نے اس موقع پر نائب وزیراعظم کو تبوک کے دورے کی دعوت بھی دی۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں معزز شخصیات نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، اسحاق...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا سال نو کے موقع پر پیغام۔خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سالِ رفتہ کو الوداع اور 2026 کا خیرمقدم کرتے ہوئے عوام سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خاتون اول نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ہر سال معصوم جانیں لے لیتی ہے اور بے مقصد فائرنگ خوشیوں کو سانحے میں بدل سکتی ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ نئے سال کے جشن میں ذمہ دار بنیں اور خوشیوں کو محفوظ طریقے سے منائیں۔
طیب سیف: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے شہریوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ، شاہین چوک انڈرپاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے نے شاہین چوک انڈرپاس 63 دن کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔ تکمیل کے بعد شاہین چوک انڈرپاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ نائنتھ اینویو سے مارگلہ روڈ اور ای بارہ سے نائنتھ ایونیو آنے والی ٹریفک اشارے پر رکنے کی بجائے انڈر پاس سے براہ راست گزر رہی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
متحدہ عرب امارات نے نئے سال کے موقع پر نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت کے مطابق یکم جنوری 2026 سے نجی شعبے میں اماراتی شہریوں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 6 ہزار درہم مقرر ہوگی۔ وزارتِ انسانی وسائل نے وضاحت کی ہے کہ یہ فیصلہ ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید اور ترمیم سے متعلق تمام مراحل پر لاگو ہوگا۔ وزارت نے بتایا کہ آجرین کو تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اسمارٹ ایپلیکیشن اور دیگر سروس چینلز کے ذریعے خودکار نوٹیفکیشنز بھیجے جائیں گے۔ حکام کے مطابق اگر کسی اماراتی ملازم کی تنخواہ مقررہ حد تک نہ بڑھائی گئی تو یکم جنوری 2026 سے 6 ہزار درہم...
نئے سال کا نیا تحفہ! یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) حکومت نے نئے سال پر عوام کو نیا تحفہ دینے کا فیصلہ کر لیا، یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔حکام نے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید کمی کے باعث اگلے 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا منصوبہ تیار کر لیا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 10.60 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.59 روپے فی لٹر تک کمی دیکھی جا سکتی ہے۔مٹی...
سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے انہیں نئے سال کے موقع پر نیک تمناؤں کا تبادلہ کیا۔ شہزادہ فہد بن سلطان نے اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نئے سال کی مبارک دی، جس کا اسحاق ڈار نے پرتپاک انداز میں جواب دیا۔ Deputy Prime Minister / Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received a call from HH Prince Fahd bin Sultan bin Abdul Aziz governor of Tabuk, Kingdom of Saudi Arabia. HH Prince Fahd conveyed season’s greetings and best wishes for new...
اقصیٰ شاہد :کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کچھ دیر بعد شہر میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، جو سالِ نو کے موقع پر شہریوں کے لیے ایک بڑا تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔ نئی ڈبل ڈیکر بس سروس ماڈل کالونی سے زینب مارکیٹ تک چلائی جائے گی، جس کا مجموعی روٹ 22 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ اس بس سروس کا مقصد شہریوں کو جدید، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے اور روزمرہ سفر کو آسان بنایا جا سکے۔ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ...
کراچی کی سٹی کورٹس میں 29 دسمبر کو ایک ناخوشگوار واقعہ دیکھنے میں آیا جب معروف یوٹیوبر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا رجب بٹ پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلنے لگی، یہ واقعہ رجب بٹ کے وکلا کے خلاف متنازع ویڈیو بیان کے باعث پیش آیا اور رجب بٹ ویڈیو ریکارڈنگ کی تیاری کرکے جب دوستوں کے ہمراہ پہنچے اس نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور کالے کوٹ اور ٹائی میں ملبوس افراد نے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ رجب بٹ کی جانب سے انکے وکیل نے تھانہ سٹی کورٹ میں تشدد کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا جس میں 3 وکلا سمیت دیگر نامعلوم کو نامزد کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251231-01-15 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کو اسرائیل کے لیے جدید ایف-15 جنگی طیاروں کی فراہمی کا 8.6 ارب ڈالر کا بڑا معاہدہ دے دیا گیا ہے۔پینٹاگون کے مطابق یہ معاہدہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیلی فضائیہ کے لیے 25 نئے ایف-15 آئی اے جنگی طیارے تیار کیے جائیں گے جبکہ مزید 25 طیاروں کا آپشن بھی شامل ہے۔پینٹاگون کے بیان کے مطابق اس منصوبے میں طیاروں کا ڈیزائن، جدید نظاموں کی تنصیب، آزمائش، تیاری اور اسرائیل کو ترسیل شامل ہے۔ یہ معاہدہ غیر ملکی...
امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کو اسرائیل کے لیے جدید ایف-15 جنگی طیاروں کی فراہمی کا 8.6 ارب ڈالر کا بڑا معاہدہ دے دیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ میں پینٹاگون کے مطابق یہ معاہدہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیلی فضائیہ کے لیے 25 نئے ایف-15 آئی اے جنگی طیارے تیار کیے جائیں گے، جبکہ مزید 25 طیاروں کا آپشن بھی شامل ہے۔ پینٹاگون کے بیان کے مطابق اس منصوبے میں طیاروں کا ڈیزائن، جدید نظاموں کی تنصیب، آزمائش، تیاری اور اسرائیل کو ترسیل شامل ہے۔ یہ معاہدہ غیر ملکی فوجی...
متحدہ عرب امارات نے نجی شعبے میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کرتے ہوئے کم از کم تنخواہ کی حد مقرر کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتیوں کے لیے کم از کم تنخواہ 6,000 درہم ہوگی۔ یہ اطلاع وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن (Mohre) کی جانب سے جاری کی گئی۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کم از کم تنخواہ کا یہ اصول شہری ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید یا ترمیم پر بھی لاگو ہوگا۔ یہ کم از کم تنخواہ کا اصول صرف دو سالہ ورک پرمٹس پر لاگو ہوگا خواہ وہ نئے جاری کیے جائیں، تجدید ہوں یا ترمیم کے تحت ہوں۔...
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسوں کا کرایہ پیپلز بس کے برابر ہی ہوگا، فی الحال تجرباتی بنیاد پر ڈبل ڈیکر بسیں محدود پیمانے پر چلا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بدھ سے ملیر سے شارع فیصل تک ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں کراچی والوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسوں کا کرایہ پیپلز بس کے برابر ہی ہوگا، فی الحال تجرباتی بنیاد پر ڈبل ڈیکر بسیں محدود پیمانے پر چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسوں سے سڑکوں پر جگہ بچے گی۔ شرجیل میمن نے اورنج لائن...
سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کی رحیم یار خان میں ملاقات ہوئی ۔ پاکستان، یو اے ای تعلقات کو اسٹریٹجک معاشی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق کیا گیا ۔ دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا ۔ آئی ٹی، توانائی، معدنیات اور دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی ۔ شیخ محمد بن زاید کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی وزیراعظم نے یو اے ای میں مقیم 21 لاکھ پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔حالیہ اسلام آباد ملاقات کے تسلسل میں قیادت کی سطح پر اہم پیش رفت ہوئی ۔اماراتی قیادت نے پاکستان...
دنیا بھر میں ’’کوئین بی‘‘ کے نام سے پہچانی جانے والی امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے نے اپنے کیریئر میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے اور وہ باضابطہ طور پر ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ معروف بزنس میگزین فوربز نے بیونسے نولز کارٹر کو دنیا کی امیر ترین گلوکاروں میں شمار کرتے ہوئے اس اعزاز کی تصدیق کی ہے۔ فوربز کے مطابق بیونسے اس فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں گلوکارہ ہیں، جہاں ان سے قبل بروس اسپرنگزٹین، ریحانہ، ٹیلر سوئفٹ اور جے زیڈ جیسے عالمی شہرت یافتہ نام موجود ہیں۔ اس فہرست میں شمولیت بیونسے کے طویل، متنوع اور مسلسل کامیاب کیریئر کا اعتراف سمجھی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 44 سالہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نئے سال کے آغاز پر کراچی کے شہریوں کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔سینئر صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن کے گرین لائن میں انضمام کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے لاکھوں شہریوں کے روزمرہ سفر میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی اور کراچی میں جدید سفری سہولیات کے خواب کو عملی شکل ملے گی۔شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ایدھی اورنج لائن کے چار کلومیٹر طویل ٹریک کو گرین لائن بی آر ٹی سے مکمل طور پر منسلک کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اورنگی ٹاؤن کے مکینوں کو نمائش چورنگی اور...
کراچی کے شہریوں کے لیے نئے سال کی خوشخبری سامنے آ گئی ہے، جہاں سندھ حکومت نے کل سے شہر میں ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو بہتر، آرام دہ اور جدید سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن کو گرین لائن سے ملانے کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن میں اورنج لائن ڈپو کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اب مسافروں کو ڈبل کرایہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ ایک ہی کارڈ کے ذریعے گرین لائن اور اورنج لائن دونوں پر سفر ممکن ہوگا۔ شرجیل میمن کے...
لاہور+ اسلام آباد (نامہ نگار+ این این آئی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے دریائے چناب پر بھارت کے متنازعہ بجلی منصوبہ منظور کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے سندھ طاس معاہدے کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ جنگی اور سفارتی میدان کے بعد مودی حکومت کو آبی میدان میں بھی شکست دےںگے۔ راجہ پرویز اشرف نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف متنازعہ بھارتی منصوبے کا معاملہ فوری عالمی عدالت انصاف میں اٹھائیں۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کا دریائے چناب پر نیا منصوبہ آبی جارحیت کا واضح ثبوت ہے، بھارت یکطرفہ اقدامات سے باز آ جائے ورنہ ہزیمت...
سٹی42: سال 2025 کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے موٹر سائیکل سوار بدستور سرِفہرست رہے۔ ٹریفک پولیس پنجاب کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کو لاکھوں کی تعداد میں چالان جاری کیے گئے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک نظم و ضبط اور ہیلمٹ کے استعمال میں نمایاں بہتری بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں موٹر سائیکل سواروں کو 60 لاکھ 55 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، جن میں سے لاہور میں 23 لاکھ 24 ہزار سے زائد چالان موٹر سائیکل سواروں کے کیے گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 21 لاکھ 67...
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد کے موقع پر ہلڑ بازی کے واقعے سے متعلق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ رپورٹ میں واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ معاملے کی مزید تفتیش کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد پر اپوزیشن کی جانب سے ساتھ آنے والے مہمانوں کی جو فہرست فراہم کی گئی وہ صرف ناموں پر مشتمل تھی، جس کے باعث افراد کی شناخت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکا کی سیاسی قونصلر شیلی ساکسن نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور پارلیمانی تعاون کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن کا انحصار مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل سے جڑا ہوا ہے۔ ملاقات میں عوامی سطح پر روابط، ثقافتی تعلقات اور تعلیمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ امریکی سیاسی قونصلر محترمہ شیلی ساکسن نے پاکستان کے مؤقف کو سراہا اور سیاسی،...
سال2025 میں پاکستان کی کئی مشہور شخصیات کے طلاقیں ہوئیں جنہوں نے مداحوں کو حیران کر دیا اور ان پر بحث و مباحثے کا سلسلہ بھی چلایا۔ سال 2025 میں طلاق اور تعلقات کے خاتمے کے حوالے سے مختلف شہرت یافتہ شخصیات کی ذاتی زندگیاں خبروں کی زینت بنی رہیں۔ 2025 میں کم از کم دس پاکستانی مشہور ترین جوڑوں نے اپنے تعلقات ختم کیے یا انہوں نے شیئر کیا کہ وہ علیحدگی کے پیچیدہ مراحل سے گزر رہے ہیں۔ کچھ رشتے اختتام پذیر ہو ئے جبکہ کچھ اب بھی عدالتی یا علیحدگی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ ان اہم شخصیات کی فہرست ذیل میں درج ہے۔ عاصم اظہر اور میرب علی معروف گلوکار عاصم اظہر نے باقاعدہ...
سٹی 42:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ کی ملاقات کی چینی سفیر نے وزیر خارجہ وانگ ای کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد دی۔اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی میں چین کی حمایت کو سراہا۔پاکستان کا چین کے تمام بنیادی مفادات اور ون چائنا پالیسی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ۔ پاکستان نے تائیوان کو چین کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے بیجنگ کی مکمل حمایت دہرائی ۔ملاقات میں پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک شراکت داری کو علاقائی امن کی ضمانت قرار دیا گیا۔ ڈورپھرنےسےشدیدزخمی 2 سالہ زینب کی جناح ہسپتال میں سرجری دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا...
سٹی 42: بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور فیملی کی ملاقات کا دن کل ہے ۔پی ٹی آئی نے چھ وکلارہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی۔فہرست میں سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر خان، اور طاہر سلطان کے نام شامل ہیں جبکہ ملک شجاعت جندراں، محمد مدثر اور احمد ندیم گورائیہ کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ۔ وکلا رہنما کل منگل کو بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے۔۔بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کیلئے کل اڈیالہ جیل آئیں گی۔بشری بی بی کے فیملی ممبران بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ ڈورپھرنےسےشدیدزخمی 2 سالہ زینب کی جناح ہسپتال میں سرجری
پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی اور بے حد متوقع فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے، جس میں ماہرہ خان ان کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں۔ اس خبر کے بعد فلمی دنیا اور مداحوں میں خوشی اور جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔ فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر خوشخبری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم پر کئی ماہ کی محنت، لگن اور کہانی کو کیمرے میں قید کیا گیا، اور اب ریلیز کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26) انہوں نے مزید کہا کہ ناظرین کے لیے آنے والے دنوں میں دلچسپ...
معروف وی لاگر ڈکی بھائی اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک مداح کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا چیک موصول ہونے پر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ یوٹیوب پر 9 ملین سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے ڈکی بھائی نے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کی طرف سے ملنے والے تحائف دکھائے جن میں عادل زاہد نامی مداح کی جانب سے دیا گیا 10 لاکھ روپے کا چیک بھی شامل تھا۔ ڈکی بھائی نے دس لاکھ کا چیک دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا، مداح کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ یہ رقم فلاحی مقاصد کے لیے عطیہ کریں گے جس کی تفصیل آئندہ وی لاگ میں شیئر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا...
اسلام آباد 2025میں عالمی سطح کے پر امن شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد 2025 میں عالمی سطح کے پر امن شہروں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔عالمی جریدے نے اسلام آباد کو صفحہ اول کے پرامن شہروں میں شامل کیا، جرائم میں مجموعی طور پر سال 2025 میں سال 2024 کے مقابلے میں 37 فیصدکمی واقع ہوئی، سنگین جرائم میں سال 2024 کے مقابلے میں 69 فیصد نمایاں کمی ہوئی۔غیر ملکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ رواں سال اسلام آباد پولیس نے 20 سے زائد ہائی پرو فائل کیسز کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ٹریس کئے،23683 ملزمان کو گرفتار کرکے...
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر احمد محمد عبدالعتی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر احمد محمد عبدالعتی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں وزرائے...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقائی اور عالمی صورتحال بالخصوص صومالیہ اور یمن پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
۔۔فائل فوٹو نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعتی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اس موقع پر پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعتی نے علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ صومالیہ اور یمن کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر احمد محمد عبدالعتی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:دوست ممالک قابل احترام لیکن برطانیہ کو بالکل درست اور بروقت ڈی مارش کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر احمد محمد عبدالعتی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی خیالات...
پاکستان کیلئے مفاہمتی پیغام کے طور پر طالبان عبوری حکومت کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی ریاست کیلئے خطرہ نہیں اور وہ غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے تیار ہے۔ کابل پولیس اکیڈمی کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الدین حقانی نے اعلان کیا کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ افغان سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کی پابندی جاری رکھے ہوئے ہے اور افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ تاہم ماضی کے وعدوں اور دوحا معاہدے میں کی گئی یقین دہانیوں کے باوجود...
گڑھی خدابخش: صدر مملکت آصف زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول ،آصفہ و دیگر بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب کے دوران ہاتھ ہلاکر کارکنوںکے نعروںکا جواب دے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی اور بے حد متوقع فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے، جس میں ان کے ساتھ ملک کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس اعلان کے بعد فلمی حلقوں اور مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر شوٹنگ مکمل ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم پر کئی ماہ کی محنت، لگن اور کہانی کو کیمرے میں قید کیا گیا ہے، اور اب ریلیز کے کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز ہوچکا ہے۔ ان کے مطابق ناظرین کے لیے آگے مزید دلچسپ سرپرائزز بھی آنے والے ہیں۔ فلم کی تیاری میں...
بے نظیر بھٹو شہید کی اٹھارویں برسی کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان نے ہمیشہ پاکستان، عوام کے حقوق اور جمہوری اداروں کی بقا کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس خاندان نے آمریت کے خلاف جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مگر اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما حبیب اللہ شاکر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفہ سیاست کو اپنائے بغیر پاکستان کو درپیش معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں سے نجات ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے،...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کو مداحوں کےلیے خاص بناتے ہوئے اپنی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا آفیشل ٹیزر جاری کردیا ہے۔ سالگرہ کے موقع پر سامنے آنے والے اس ٹیزر نے ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جبکہ فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان بھی اسی ٹیزر کے ذریعے کر دیا گیا۔ اپوروا لکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سلمان خان کے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے، جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سے قبل شوٹنگ کے دوران کی ایک جھلک سلمان خان خود انسٹاگرام پر شیئر کر چکے تھے، تاہم اب...
اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی) قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز پیرآج سے ہو گا جو 21 دسمبر 2025ء تک جاری رہے گی۔ رواں سال کی آخری پولیو مہم 15سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔ خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے والدین، سرپرستوں، عوامی نمائندوں اور کمیونٹی رہنمائوں پر زور دیا ہے کہ وہ15 سے21 دسمبر2025 ء تک ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں میں شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو ویکسینیشن مہم کی بھرپور حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی اجتماعی ذمہ داری سے مشروط ہے۔ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔ اس مہم کے دوران ملک بھر میں 45.4 ملین بچوں کو...
خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے والدین، سرپرستوں، عوامی نمائندوں اور کمیونٹی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ 15 سے 21 دسمبر 2025 تک ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں میں شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو ویکسینیشن مہم کی بھرپور حمایت کریں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ اس مہم کی کامیابی اجتماعی ذمہ داری سے مشروط ہے اور خاندانوں سے اپیل کی کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔ مزید پڑھیں: 2025 کی آخری انسدادِ پولیو مہم، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف ’اس مہم کے دوران ملک بھر میں 45.4 ملین بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن میں پنجاب...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) کراچی میں ہونے والی 35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بلاول بھٹو نے روایات کے مطابق سندھی اجرک اور ٹوپی کا روایتی تحفہ کیا پیش کیا۔ اس واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سردی میں لپٹی ہوئی ٹھنڈی سیاست میں قیاس آرائیوں کی ایک لہر سی دوڑ گئی حالانکہ پاکستان آرمی کی ٹیم ان مقابلوں میں واضح برتری کے ساتھ فاتح تھی اس لیے اگر فیلڈ مارشل نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس تقریب میں مہمان خصوصی بننے کی دعوت قبول کی تو اس میں اچنبھے کی کیا بات تھی۔ اگر انہوں نے موقع کی مناسبت سے یونیفارم کی بجائے عوامی لباس کا انتخاب کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کو بین الاقوامی اسکالر سید محمد فیصل کی جانب سے اہم قانونی کتب کا ایک بڑا ذخیرہ فراہم کیا گیا، اس سلسلے میں ایک تقریب بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ عشرت علی لوہار کے دفتر میں منعقد ہوئی،قانونی کتب کی یہ اہم فراہمی بار ایسوسی ایشن کے لائبریری سیکرٹری زین العابدین سہتو کی درخواست پر عمل میں لائی گئی جس کا مقصد وکلا برادری کے لیے جدید قانونی مواد کی آسان دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ تقریب میں بین الاقوامی اسکالر سید محمد فیصل سمی، حیدرآباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ عشرت لوہار، نثار احمد چنا، اسرار حسین چانگ، غلام علی تالپر، زین العابدین سہتو، ذیشان...
پاک فوج کی برتری کے ساتھ 35ویں نیشنل گیمز کا اختتام، بلاول کا فیلڈ مارشل کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ
کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کا اختتام ہوگیا ہے، پاکستان آرمی نے میدان مار لیا، اختتامی تقریب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا روایتی تحفہ پیش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا فیلڈ مارشل کا شکریہ اور سندھی اجرک کا تحفہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد...
سٹی 42 : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات آج سر بنی یاس فورم کے موقع پر ہوئی، جس کی تفصیل اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کر دی۔ اسحاق ڈار نے لکھا کہ آج برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ انصاف، میرے دوست ڈیوڈ لیمی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کے حوالے سے اچھی ثابت ہوئی ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی نائب...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے برطانیہ کی وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس چیپ مین نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، ہیڈ آف لاہور آفس بین وارننگٹن، ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر سیم والڈک اور سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر اویس شاہ، صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خاں اور سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خاں نے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانوی پاکستانی کمیونٹی تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے برطانوی حکومت کے مسلسل تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔ ملاقات...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی نے ملاقات کی۔ پاکستان اور یمن نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سفیر نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور تجارتی روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سفیر نے کہا کہ تقریباً 300 یمنی طلبہ اس وقت پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو مضبوط عوامی روابط کی واضح مثال ہے۔ یمن کی جانب سے دوطرفہ معاہدوں کو فعال کرنے اور ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر زو دیا گیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ خطے کے قریبی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔ چھوٹے جہازوں اور فیری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-06-8 ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ایک اور چھٹی کو سال بھر دی جانے والی قومی تعطیلات میں شامل کردیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سال نو پر چھٹی کو قومی تعطیلات میں شمار کرلیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں اب نجی شعبوں میں بھی نئے سال 2026 بروز جمعرات کی چھٹی ہوگی۔سال نو پر نجی شعبے کو بھی تعطیل دینے کا مقصد سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔ ملازمین ایک دن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لطف و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان(election commission of gb) نے عام انتخابات 2026ء کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق پولنگ 24جنوری 2026ء کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 سے 22 دسمبر تک جمع ہوں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی،اسکروٹنی کی آخری تاریخ 30 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2026 ہوگی،اپیلٹ ٹربیونل 10 جنوری تک فیصلے سنائے گا،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 11 جنوری کو جاری ہوگی،امیدوار دستبرداری اور حتمی فہرست 12 جنوری کو شائع ہوگی،انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن جی بی نے انتخابات 2026 کے لیے ڈی آر اوزکا تقرر بھی کر دیا،تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ...
پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ہانیہ عامر نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد مقبول ہیں۔ وہ مختلف ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ حال ہی میں وہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں اپنے سپر ہِٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ تقریب میں ان کی پوری ڈرامہ ٹیم موجود تھی کیونکہ ڈرامے کو متعدد کیٹیگریز میں نامزدگیاں ملی تھیں۔ ہانیہ عامر نے ایوارڈ تقریب میں اپنی ایل ایس اے ٹرافی بھی حاصل کی جبکہ اُن کے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ، توثیق حیدر اور نعیمہ بٹ بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران...
ویب ڈیسک : دیہی انگلینڈ کی محبت اور رشتوں پر مبنی کہانیوں کی معروف مصنفہ 82 سال کی عمر میں اپنے آکسفورڈشائر گھر میں چل بسیں۔ مشہور برطانوی ناول نگار جویانا ٹرولوپ ( Joanna Trollope)، جنہیں ’’Queen of the Aga Saga‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔جویانا ٹرولوپ اپنی ان کہانیوں کی وجہ سے بے حد مقبول تھیں جن میں وہ دیہی انگلینڈ کی زندگی، محبت، خاندان اور رشتوں کے نازک جذبات کو نہایت سادہ مگر دلکش انداز میں بیان کرتی تھیں۔ان کے ناول خاص طور پر مڈل انگلینڈ کی روزمرہ زندگی کے گرد گھومتے تھے، جہاں چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی جذبات اور انسانی رشتوں کی گہرائی دکھائی دیتی تھی۔...
فائل فوٹو۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان میں انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کے لیے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ 30 دسمبر کو کاغذات کی اسکروٹنی ہو گی، جبکہ 10 جنوری کو اپیلوں سے متعلق فیصلے دیے جائیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی اور کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کے لیے 12 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ 13 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور 24 جنوری کو گلگت بلتستان میں پولنگ ہو گی۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ایک اور چھٹی کو سال بھر دی جانے والی قومی تعطیلات میں سے ایک کا درجہ دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سال نو پر چھٹی کو قومی تعطیلات میں شمار کرلیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں اب نجی شعبوں میں بھی نئے سال 2026 بروز جمعرات کی چھٹی ہوگی۔ سال نو پر نجی شعبے کو بھی تعطیل دینے کا مقصد سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔ ملازمین ایک دن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لطف و اندوز ہوسکیں گے۔ یکم جنوری 2026 کو سرکاری اداروں میں...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے، ملاقات گرمجوشی اور خیرسگالی کے ماحول میں ہوئی اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعے کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں انٹرنیشنل ایئر آف پیس اینڈ ٹرسٹ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا، جو پاکستان اور ایران نے رواں سال بیرونی جارحیت کے دوران ایک...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زائد ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا۔ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیرونیس چیپ مین اور وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے ’’پاک-یو کے ایجوکیشن گیٹ وے‘‘ کے اگلے مرحلے کا بھی افتتاح کیا۔...
پاکستان آرمی35ویں نیشنل گیمز میں 144گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر بدستور سر فہرست ہے۔واپڈا نے 61 اور نیوی نے 28 گولڈ میڈل حاصل کئے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جار ی کردہ میڈل ٹیبل کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلوں کے اختتا م تک پاکستان آرمی 144گولڈ،72سلور اور 42برانز میڈلز کے ساتھ بدستور سر فہرست تھی جبکہ اس کے مجموعی میڈلز کی تعداد 258ہے۔ واپڈا کا دستہ 61گولڈ، 52 سلور اور 56 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے اورپاکستان نیوی 28 گولڈ، 30سلور اور 23 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔پنجاب 10 گولڈ،31سلور اور 43 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے، سندھ نو گولڈ،20سلور اور 47برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں،ایچ ای سی آٹھ گولڈ،33سلور اور 47 برانز...
وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز عشق آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کے 30 سال مکمل ہونے اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے 2025 کو بین الاقوامی سالِ امن و اعتماد قرار دینے پر ترکمان صدر کو مبارکباد پیش کی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان ترکمانستان تعلقات میں نیا سنگِ میل، وزیر خزانہ کو اشک آباد انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور ترکمانستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے خصوصاً تجارت اور اقتصادی تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ اقوامِ...
اسلام آباد: برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپمین نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پُل کا کام کرتی ہے۔ Tagsپاکستان
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان کے قزاقستان کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام نے صدرِ ایران اور صدرِ قزاقستان کی موجودگی میں 14 تعاون دستاویزات پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے نقل و حمل، ٹرانزٹ اور لاجسٹکس، ثقافتی تبادلات، قانونی معاونت، صحت و درمان، سفارتی تعاون اور میڈیا کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورے کے موقع پر ایران اور قزاقستان کے اعلیٰ حکام نے دوطرفہ تعلقات کی سطح کو مزید بلند کرنے کے مقصد سے 14 دستاویزات اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے اور اُن کا تبادلہ کیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان کے قزاقستان کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام نے صدرِ...
نئی دہلی: یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی برائے تحفظ غیر مادی ثقافتی ورثہ کا 20 واں اجلاس ہوا جس میں سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو عالمی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ فرسٹ سیکریٹری شعیب سرور نے بتایا کہ بوریندو وادیٔ سندھ کی پانچ ہزار سال قدیم تہذیب کی جیتی جاگتی بازگشت ہے جو انسان کی تخلیقی صلاحیت اور مقامی ثقافتی روح کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اندراج پاکستان کی ثقافتی روایات اور مشترکہ انسانی ورثے کا اعتراف اور مسرت کا موقع ہے۔ TagsShowbiz News Urdu
اسلام آباد (وقائع نگار) ایوان زیریں کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، اتحادی جماعتیں اجلاس ملتوی کرنے پر حکومت سے ناراض ہمارے سوالات کے جوابات سے بھاگنے کے لیے حکومت نے اجلاس ملتوی کیا۔ بدھ کے روز پینل آف دی چیئر علی زاہد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے شور شرابہ کیا، قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اراکین محنت کر کے سوالات لاتے ہیں، صرف گول مول جواب دئیے جاتے ہیں اور صرف ٹی اے ڈی اے بنایا جاتا ہے، وزیر صاحب ایف ای بی کے ٹال فری نمبر پر ابھی کال کریں، کوئی جواب آئے تو بتا دیں۔ وفاقی وزیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) کراچی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے چیئرمین منور حمید نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں پیدا ہونے والا ہر انسان سب سے پہلے انسان ہے اور اس کی سب سے بڑی پہچان اس کی انسانیت ہے۔ مگر تاریخ گواہ ہے کہ انسانی حقوق کو بارہا پامال کیا گیا، تقسیم کیا گیا اور بعض اوقات انسان کی زندگی تک خطرے میں ڈالی گئی۔ اسی لیے 10 دسمبر 1948 کو اقوامِ متحدہ نے انسانی حقوق کا عالمی منشور منظور کیا، جو ہر انسان کے لیے ایک امید کی کرن اور پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ خبر ایجنسی گلزار
کراچی: سری لنکا نے پاکستان خصوصاً کراچی کی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیاحت سے متعلق ایک اہم بی ٹو بی روڈ شو اور نیٹ ورکنگ ایونٹ کا انعقاد کیا۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کا مقصد پاکستانی ٹریول انڈسٹری کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا اور دونوں ملکوں کے درمیان سیاحتی روابط میں نئی توانائی پیدا کرنا تھا۔ اس پروگرام کا انعقاد سری لنکا کنونشن بیورو نے وزارتِ خارجہ، وزارتِ بیرونِ ملک روزگار و سیاحت، قونصل جنرل آف سری لنکا کراچی اور سری لنکن ایئرلائنز کے تعاون سے کیا۔ تقریب میں پاکستانی ٹریول ٹریڈ کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے سری لنکا کے وفد کے ساتھ ملاقاتیں کیں...
رواں سال 2025 کے لیے عالمی مالیاتی ادارے آرٹن کیپیٹل نے اپنے تازہ ترین عالمی پاسپورٹ انڈیکس کا اعلان کر دیا ہے، جس میں دنیا کے سب سے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ اس سال بھی ایک مسلم ملک نے تمام دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور اس کے شہری دنیا کے 179 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس اعزاز نے اس ملک کی عالمی سطح پر مثبت قانونی اور پرامن کردار کو بھی اجاگر کیا ہے۔ آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ کے اعزاز سے مسلسل...
رواں برس 2025 کے لیے آرٹن کیپیٹل نے عالمی پاسپورٹ انڈیکس جاری کردیا جس میں دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کے حامل ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ عالی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سال بھی ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جس کے شہری دنیا کے 179 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ اس ملک کے شہریوں کو حد درجہ قانون پسند اور پُرامن قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس انفرادی قابلیت نے مسلم ملک کو سرفہرست بنادیا۔ پہلے نمبر پر آنے والا یہ مسلم ملک متحدہ عرب امارات ہے جس کے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول، معاشی استحکام اور مربوط سفارتی تعلقات نے مسلسل ساتویں برس بھی اعزاز برقرار رکھنے میں...
عمران خان سے کل جیل میں ملاقات، سہیل آفریدی اور مرزا آفریدی سمیت 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے جیل ملاقات کیلئے چھ ناموں کی فہرست بھجوا دی گئی۔ فہرست اڈیالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ کو بھجوائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کروائی جائے۔ سلمان اکرم راجہ کی طرف سے بھجوائی گئی لسٹ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، سینیٹر مرزا آفریدی اور ارشد ایوب کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریاض خان، عاصم خان اور محمد اعجاز خان کے نام شامل ہیں۔ مزید :
اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت قومی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے سیشن اچانک ختم کیے جانے پراظہار افسوس کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے ایکس پر لکھا کہ اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ رکھنے سے متعلق میرا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے۔ یہ نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال ہے۔ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ کورم موجود ہونے کے باجود پی ٹی آئی نے مک مکا کرکے شرارت کی، کہیں سے اشارہ ہوا ہوگا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ماحول کشیدہ رہا۔ اپوزیشن کی...
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی وہ ایک نہتی لڑکی کے نام سے ڈرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اہم بیان میں انہوں نے کہا کہ قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ میرا توجہ دلاؤ...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں (چوتھی ترمیم) آرڈیننس 2025 پیش کر دیا گیا جس کی منظوری پہلے ہی گورنر پنجاب نے دے دی تھی اور اسے حالیہ اجلاس میں ایوان میں پیش کیا گیا۔ آرڈیننس کے مطابق مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزاؤں کی حد مقرر کی گئی ہے۔ کالے شیشے رکھنے، کم عمر بچوں کے موٹر گاڑی چلانے، ون وے گاڑی چلانے اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔ ڈرائیور اور مسافر دونوں کے لیے سیٹ بیلٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تیز رفتاری کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار، تھری وہیلر کو 3 ہزار، عام گاڑی کو 5 ہزار...
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرا توجہ دلاؤ نوٹس روکنےکےلیے قومی اسمبلی کا سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے، کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ میرا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے، اجلاس کو مؤخر کرنا نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے ایوان میں اپوزیشن اراکین بانی پی ٹی آئی کے پوسٹرز لے آئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اپوزیشن اراکین نے نکتہ اعتراض مانگ لیا۔ پینل آف چیئر نے وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض دینے سے معذرت کر لی۔ پینل آف چیئر علی زاہد نے کہا کہ وقفہ سوالات میں نکتہ اعتراض نہیں دیا جائے گا۔ مزید :
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پارلیمانی اجلاس میں قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس کو معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔ آصفہ بھٹو نے الزام لگایا کہ اجلاس کو مؤخر کرنے کی ہدایات شاید اس لیے دی گئیں تاکہ وہ اپنا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ کر سکیں۔ انہوں نے اس عمل کو نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال قرار دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس اور بینظیر بھٹو ائیر پورٹ آصفہ بھٹو کا توجہ دلاؤ نوٹس وفاقی وزیر برائے دفاع کو پیش کیا گیا، جس میں نئے بین...
ملک کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی ماحولیاتی مانیٹرنگ ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر 253 پارٹیکیولیٹ میٹر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جہاں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 248، پشاور میں 243 اور کراچی میں 236 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے شدید نقصان دہ سطحوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آلودگی سانس کی بیماریوں، آنکھوں کی جلن اور مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں دھند کی...
سندھ کے سب سے قدیم زندہ لوک سازوں میں شمار کیے جانیوالے بَرِیندو کو باضابطہ طور پریونیسکو کے ثقافتی ورثہ کی اُس فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جسے فوری تحفظ کی ضرورت ہے۔ یہ فیصلہ ’غیر ملموس ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق بین الحکومتی کمیٹی‘ کے 20ویں اجلاس میں منظور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بَرِیندو مٹی سے بنی ہوا میں بجنے والی ایک بانسری نما ساز ہے، جس کی جڑیں 5 ہزار سال قدیم وادیٔ سندھ کی تہذیب تک جا پہنچتی ہیں، یہ سندھ کی روحانی اور کمیونٹی روایات کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ https://Twitter.com/PakinIndia/status/1998407287174832225 صدیوں سے اس کی مدھم اور مراقبہ بخش دُھنیں سردیوں کی بیٹھکوں، صوفیانہ محافل اور دیہی تقریبات کا حصہ رہی ہیں۔...
پشاور: خیبر پختونخوامیں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور ضلع بنوں میں سب سے زیادہ واقعات پیش آئے جبکہ 7 ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران 14 اضلاع میں دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف مقدمات میں 7 ہزار 111 ملزمان نامزدکیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ 394 کیسز بنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں، شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے 181، پشاور میں 163، ڈی آئی خان میں 152 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ سی...
طلال چوہدری—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی لوگوں کی بانی کی نظر میں کوئی وقعت نہیں، پی ٹی آئی والے ابھی کسی غلط فہمی میں ہیں۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ‘ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ یہ لوگ خود بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا نہیں چاہتے۔ الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی نے بذریعہ خورشید شاہ و ندیم چن پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی آفر کی تھی: مصدق ملکوفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے تحریک انصاف سے مذاکرات کا عندیہ دیا اور ساتھ ہی کہہ دیا کہ پی ٹی آئی کو اپنی لگائی آگ خود بجھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ...
خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2025 کے دوران 14 اضلاع میں دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف مقدمات میں 7 ہزار 111 ملزمان نامزد کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور ضلع بنوں میں سب سے زیادہ واقعات پیش آئے جبکہ 7 ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2025 کے دوران 14 اضلاع میں دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے...