City 42:
2026-07-24@06:33:45 GMT

سال 2025 میں موٹر سائیکل سوار قانون شکنی میں سر فہرست

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

سٹی42: سال 2025 کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے موٹر سائیکل سوار بدستور سرِفہرست رہے۔ ٹریفک پولیس پنجاب کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کو لاکھوں کی تعداد میں چالان جاری کیے گئے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک نظم و ضبط اور ہیلمٹ کے استعمال میں نمایاں بہتری بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں موٹر سائیکل سواروں کو 60 لاکھ 55 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، جن میں سے لاہور میں 23 لاکھ 24 ہزار سے زائد چالان موٹر سائیکل سواروں کے کیے گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 21 لاکھ 67 ہزار سے زائد چالان کیے گئے۔

 ڈورپھرنےسےشدیدزخمی 2 سالہ زینب کی جناح ہسپتال میں سرجری

اسی طرح ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر 15 لاکھ 84 ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے کیے گئے، جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کے چالان کیے گئے۔ موٹر سائیکل پر دو سے زائد افراد بٹھانے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 لاکھ سے زائد شہریوں کو چالان کیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں میں موٹر سائیکلوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جس کے باعث ٹریفک نظم و ضبط میں موٹر سائیکل سواروں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2025 میں منظم ٹریفک کے حوالے سے سب سے زیادہ بہتری موٹر سائیکل سواروں میں دیکھنے میں آئی۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوسکینڈاینول،ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق صوبہ بھر میں ہیلمٹ کے استعمال میں 88 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ہیڈ انجری کے واقعات میں 82 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مزید برآں سڑکوں پر لین لائن کے ڈسپلن میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 موٹر سائیکل سواروں میں موٹر سائیکل کے مطابق کیے گئے سال 2025

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار