پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد کے موقع پر ہلڑ بازی کے واقعے سے متعلق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

رپورٹ میں واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ معاملے کی مزید تفتیش کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد پر اپوزیشن کی جانب سے ساتھ آنے والے مہمانوں کی جو فہرست فراہم کی گئی وہ صرف ناموں پر مشتمل تھی، جس کے باعث افراد کی شناخت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے دی گئی فہرست میں شناختی کارڈ نمبرز، تصاویر اور گاڑیوں کے نمبر شامل نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایک شخص مطیع اللّٰہ برقی نے جھوٹ بول کر اسمبلی میں داخلے کی کوشش کی اور خود کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 89 سے ایم پی اے اشفاق ظاہر کیا۔

تاہم صوبائی وزیر خیبرپختونخوا مینا خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ مطیع اللّٰہ برقی ایم پی اے اشفاق نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:

تحقیقاتی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جب مطیع اللّٰہ برقی کو اسمبلی سے باہر جانے کا کہا گیا تو انہوں نے اسمبلی سیکیورٹی کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور گالم گلوچ بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق اسمبلی سیکیورٹی نے تمام افراد سے تحمل کے ساتھ شناخت کروانے کی گزارش کی، تاہم قافلے میں شامل بعض افراد کی جانب سے دھکم پیل اور بدتمیزی کا مظاہرہ کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست میں سزا یافتہ حیدر مجید کا نام بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں:

علاوہ ازیں اپوزیشن نے فہرست حوالے کرتے وقت یقین دہانی کروائی تھی کہ شناخت کے عمل کے لیے 2 پی ٹی آئی ارکان مین گیٹ پر موجود رہیں گے، تاہم یہ یقین دہانی پوری نہ کی جا سکی۔

تحقیقاتی کمیٹی نے موقع پر موجود اسمبلی سیکیورٹی کے بیانات بھی قلم بند کیے اور سفارش کی کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے مہمانوں کی مکمل اور مستند تفصیلات پیشگی فراہم کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیکر پی ٹی آئی پینجاب اسمبلی تحقیقاتی کمیٹی حیدر مجید خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مطیع اللّٰہ برقی مینا خان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیکر پی ٹی ا ئی پینجاب اسمبلی تحقیقاتی کمیٹی خیبرپختونخوا سہیل ا فریدی مطیع الل ہ برقی اپوزیشن کی کی جانب سے رپورٹ میں مطیع الل کے لیے کی گئی

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق