پختونخوا سے آئے لوگوں نے ذہنی پستی کا اظہار کیا، ملک احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (صباح نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے آئے لوگوں نے ذہنی پستی کا اظہار کیا، پی ٹی آئی مقدس مقامات کا احترام نہیں کرتی پنجاب اسمبلی کا کیا احترام کرے گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں کہ میرے گھر کو آگ لگا کر کہے یہ میرا سیاسی حق ہے، پی ٹی آئی والے ہر چیز میں کہتے ہیں ہمارا لیڈر پکڑا ہوا ہے، عمران خان پر انتہائی نوعیت کے کیسز ہیں، عمران خان پردرج مقدمات کو جرائم کے عام کیسز کے ساتھ ملایا نہیں جاسکتا۔
لاہور: اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اسمبلی میں پیش واقعے سے متعلق میڈیا کو آگاہ کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی فیکٹری ناکے پہنچ گئیں، پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو روک دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے تھے۔
سہیل آفریدی اپنی کابینہ ارکان کے ہمراہ گورکھ پور فیکٹری ناکے پر موجود ہیں، جہاں پولیس نے انہیں روک دیا۔