ہم بلدیاتی الیکشن کیلیے تیار ہیں‘بس تاریخ کا انتظار ہے‘عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251230-08-18
لاہور (صباح نیوز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہم بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار ہیں، انتخابات کی تاریخ کا انتظار کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن نے جیتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ جلد بلدیاتی انتخابات ہوں تاکہ انہیں واپسی کا راستہ دکھایا جاسکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کو جمہوری حق کے استعمال کا پورا حق ہے، پنجاب اسمبلی میں 30 افراد کی فہرست جمع کرائی گئی تھی، اسمبلی چوک چوراہا تو نہیں تھا کہ جو چاہتا گھس آتا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جتنے لوگ ساتھ آئے تھے انہوں نے گارڈ کو دھکے مارے،دروازے توڑے، زبردستی اندر گھس گئے، یہ انسانوں کی طرح سیاسی سرگرمیاں کیوں نہیں کرسکتے، اسمبلی حدود میں جو زبان استعمال کی گئی اس کے باوجود حکومت نے ردعمل نہیں دیا۔سروس ایریا میں محسن نقوی کے خلاف شفیع جان نے گھٹیا زبان استعمال کی، ہم ایکشن لیتے تو کہتے مہمان تھے، گاڑی چیک کرتے تو کہتے مہمان کی توہین کر دی، ہم ان کی بدتمیزی، گھٹیا جملوں کو نظر انداز کریں تو بھی ہمارا جرم کہلاتا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وہ مطالعاتی دورے پر لاہور آئے تھے، واپسی جانے کا دل نہیں کر رہا تھا، یہ سیاسی جماعت نہیں، یہ مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، یہ این آر او چاہتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔