حماس نے اپنے عسکری ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
حماس نے اپنے عسکری ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 December, 2025 سب نیوز
یروشلم(آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق کردی۔القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے آج جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ابو عبیدہ سمیت القسام بریگیڈز کے دیگر کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق کی۔ترجمان نے اسرائیلی حملوں میں القسام کے قائدین محمد السنوار، رائد سعد، محمد شبانہ، حکم العیسی کی شہادت کی بھی تصدیق کی۔
ترجمان نے اپنے بیان میں ابو عبیدہ کو ان کے اصل نام حذیفہ الکحلوت کے نام سے متعارف کروایا جبکہ یحیی السنوار کے بھائی محمد السنوار کے بارے میں تصدیق کی کہ وہ القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے بعد القسام بریگیڈ کے سربراہ تھے۔حذیفہ الکحلوت القسام کے میڈیا ونگ الاعلام العسکری کے سربراہ تھے۔
بیان می کہا گیا کہ ابو عبیدہ نے 20 سال سے زائد عرصے تک القسام بریگیڈز کے ترجمان کی ذمہ داریاں ادا کیں اور اس کے میڈیا ونگ کو جدید خطوط پر منظم کیا۔ حذیفہ الکحلوت کا آخری ویڈیو بیان ستمبر کے اوائل میں سامنے آیا تھا جبکہ اسرائیل نے اسی ماہ ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگلگت بلتستان میں بلدیاتی اور جنرل انتخابات ایک ہی مرحلے میں کرانے کا اعلان گلگت بلتستان میں بلدیاتی اور جنرل انتخابات ایک ہی مرحلے میں کرانے کا اعلان پاکستان تائیوان کو چین کا ناقابلِ تقسیم حصہ سمجھتا ہے: اسحاق ڈار صدر زرداری پر فلم بنا نے کا ارادہ ہے، ان جیسی شخصیت نہیں دیکھی: ڈائریکٹر ولی بلوچ جماعت اسلامی سے اتحاد، بنگلہ دیشی نوجوانوں پر مشتمل نئی پارٹی میں ٹھوٹ پڑ گئی شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ باجوڑ میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران پانچ خوارج ہلاک، میجر شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا اعلان کی شہادت نے اپنے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔