بھارت میں اقلیتوں پر مظالم تشویشناک ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
بھارت میں اقلیتوں پر مظالم پر پاکستان کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم تشویشناک ہیں، کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے خلاف مہم جاری ہے، مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کے واقعات پر گہری تشویش ہے۔
کراچی کرسمس پر بھارت میں عیسائیوں پر حملے، چھتیس.
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ محمد اخلاق لنچنگ کیس میں مجرموں کو بچانے کی کوششیں کی گئیں، ان واقعات نے بھارت میں مسلمانوں میں خوف اور عدم تحفظ بڑھا دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم کی فہرست طویل ہوتی جا رہی ہے، عالمی برادری کو بھارت میں کمزور طبقات کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ بھارت میں اقلیتوں
پڑھیں:
پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔