ترجمان دفتر خارجہ: بھارت میں اقلیتوں پر مظالم تشویشناک ہیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
پاکستان کی جانب سے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم تشویشناک ہیں اور کرسمس کے موقع پر مسلمانوں کے خلاف تشدد اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے خلاف مہم جاری ہے اور مسلمانوں کے گھروں کی توڑ پھوڑ کے واقعات پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے محمد اخلاق لنچنگ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو بچانے کی کوششوں نے بھارتی مسلمانوں میں خوف اور عدم تحفظ کو بڑھا دیا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم کی فہرست روز بروز طویل ہوتی جا رہی ہے اور عالمی برادری کو بھارت میں کمزور طبقات کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارت میں اقلیتوں کہ بھارت میں کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔