اپنے ایک جاری بیان میں القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ شہادتوں کے باوجود مزاحمت کا راستہ جاری رہے گا۔ ان واقعات سے تنظیم کے عزم اور ڈھانچے میں کوئی خلل پیدا نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے عسکری ونگ "القسام" بریگیڈ نے باضابطہ طور پر اپنے ترجمان "ابو عبیدہ" کی شہادت کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے شهید عزالدین القسام بریگیڈ نے باضابطہ ایک بیان جاری کیا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ان کے بہت سے برجستہ کمانڈر شہید ہوئے۔ اس دوران انہوں نے اپنے ترجمان ابو عبیده کی شہادت کی خبر بھی دی اور اعلان کیا کہ القسام کے نئے ترجمان مقرر کر دئیے گئے ہیں۔ اس موقع پر القسام بریگیڈ نے قرآن کی آیت مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ کا حوالہ دیا۔ اپنے اعلیٰ کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت و مبارکباد پیش کی اور انہیں بہترین کمانڈرز و سرخیل مجاہدین کے عنوان سے یاد کیا۔ اس بیان کے مطابق، القسام بریگیڈ کے چیف جنرل اسٹاف "محمد السنوار" عرف "ابو ابراہیم"، رفح بریگیڈ کے کمانڈر "محمد شبانہ" عرف "ابو انس" اور لبنان، شام و دیگر ممالک میں ذمے داریاں انجام دینے کے بعد غزہ منتقل ہونے والے تجربہ کار کمانڈر "حکم العیسی" عرف "ابو عمر" ان شہداء میں شامل ہیں۔ القسام بریگیڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہادتوں کے باوجود مزاحمت کا راستہ جاری رہے گا۔ ان واقعات سے تنظیم کے عزم اور ڈھانچے میں کوئی خلل پیدا نہیں ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: القسام بریگیڈ بریگیڈ نے کی شہادت

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا