کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے کورنگی سے 15 سالہ ایمن کے اغوا سے متعلق کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے فریقین سے 13 جنوری 2026 کو جواب طلب کرلیا، وکیل درخواست گزار کے مطابق ایمن کو 10 نومبر 2025 کو کورنگی کے علاقے سے اغوا کیا گیا ہے تھا جس کا مقدمہ والدہ کوثر بی بی کی مدعیت میں  تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درج ہے۔

 وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ مقدمہ میں ملزم شان کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ درج ہونے کے بعد کیس کی تفتیش انویسٹی گیشن افسر اعجاز احمد کو ملی ہے۔

وکیل لیاقت علی گبول ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ایک ماہ 20 دن گزرنے کے باوجود تفتیشی افسر نے نہ تو ملزم گو گرفتار کیا ہے اور نہ ہی مغویہ کو برآمد کیا، مدعیہ مسلسل تھانے کے چکر کاٹ رہی ہے مگر کوئی کارروائی نہیں ہورہی۔ 

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کو پکڑنے اور مغویہ کو برآمد کرنے کیلئے کوئی بھی ایکشن نہیں لیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا