data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

علی پور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں اسکول ٹیچرز اور طالبات کی فحش وڈیو بنانے کے اسکینڈل میں مدعیہ نے اپنے ساتھ زیادتی نہ ہونے کا بیان دے دیا۔مرکزی ملزم ہدایت علی رضوی سے مدعیہ شازیہ کوثر نے بھاری رقم لے کر اپنے ساتھ زیادتی نہ ہونے کا بیان دے دیا۔راضی نامہ دینے پر پولیس کی مدعیت میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ایس ایچ او بھی تبدیل ہوگیا تاہم ملزمہ فرار ہوگئی۔پولیس کے مطابق مدعیہ شازیہ کوثر نے ملزم سے بھاری رقم وصول کر کے عدالت میں زیادتی نہ ہونے کا بیان دے دیا تھا۔ ہدایت رضوی کے خلاف مقدمہ اس کے والد نے درج کرایا تھا۔متاثرہ نے بیان دیا کہ کوئی زیادتی نہیں ہوئی اور عدالت نے ملزم کی ضمانت کنفرم کر لی۔ترجمان ڈی پی او مظفرگڑھ کے مطابق ملزم سے ساز باز، بھاری رقم لینے اور وقوعہ سے منحرف ہونے پر تھانہ سٹی علی پور میں مقدمہ درج کر دیا۔ ڈی پی او مظفرگڑھ نے ایس ایچ او الیاس خان کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ فرار ہوگئی جبکہ ایک دوسرے مقدمے میں ہدایت رضوی تاحال عبوری ضمانت پر ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھاری رقم

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف