data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے آج جاری ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں ابو عبیدہ سمیت القسام بریگیڈ کے متعدد سینئر کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔ بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں محمد السنوار، رائد سعد، محمد شبانہ اور حکم العیسیٰ بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے ابو عبیدہ کو ان کے اصل نام حذیفہ الکحلوت کے نام سے متعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ القسام بریگیڈ کے میڈیا ونگ ’’الاعلام العسکری‘‘ کے سربراہ تھے۔ بیان میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ یحییٰ السنوار کے بھائی محمد السنوار، القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے بعد تنظیم کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

ویڈیو بیان میں کہا گیا کہ حذیفہ الکحلوت نے 20 سال سے زائد عرصے تک القسام بریگیڈز کے ترجمان کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں اور تنظیم کے میڈیا ونگ کو جدید خطوط پر استوار کیا۔

بیان کے مطابق ابو عبیدہ کا آخری ویڈیو پیغام ستمبر کے اوائل میں منظر عام پر آیا تھا، جبکہ اسرائیل نے اسی ماہ انہیں نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ حماس کے مطابق القسام بریگیڈ اپنے شہدا کے مشن کو جاری رکھے گی۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: القسام بریگیڈ کے

پڑھیں:

ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام

واشنگٹن:

امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران ایرانی فوجی تنصیبات، ڈرون مراکز اور ساحلی نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ تازہ کارروائی میں فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہیں، مواصلاتی نیٹ ورک، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری صلاحیتوں سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

https://t.co/Wtbk84dEsc

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 24, 2026

سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری بحری نقل و حمل کو درپیش خطرات میں مزید کمی لانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہوئی ہے اور تجارتی جہاز امریکی فوج کی معاونت کے ساتھ معمول کے مطابق اس اہم بحری راستے سے گزر رہے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں جو خطے میں جاری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش