پنجاب حکومت ذہنی اور اخلاقی پستی کا شکار ہے‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251230-08-21
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے دورہ لاہور کے دوران نامناسب رویے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ جس انداز میں میرے دورہ کے دوران معاملات کو ڈیل کیا گیا وہ کوتاہی نہیں بلکہ جان بوجھ کر کیاگیا، جو ہوا وہ انتظامی خامی تھی نہ ہی حادثاتی بلکہ آئینی عہدہ اوربین الصوبائی عزت کو خراب کیا گیا، میں نے 4 کروڑ لوگوں کے نمائندے کی حیثیت سے لاہور کا دورہ کیا لیکن جو کچھ میرے ساتھ ہوا وہ کسی بھی طور ایک عوامی نمائندہ کے شایان شان نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں اور عوامی مقامات کی بندش کرتے ہوئے لاہور کے باسیوں کو تکلیف دی گئی، موٹروے ریسٹ ایریا تک بند رکھا گیا، میرے دورہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور اسے منشیات کی اسمگلنگ تک سے جوڑا گیا اوریہ سب پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہوا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ ایسے رویے اور انداز سے میری شخصیت کوتباہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے کسی بھی طور نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، انتظامی طور پر ایسے حربے استعمال کیے گئے جن کا مقصد تضحیک کرنا تھا ایسے طورطریقوں کے ذریعے ریاست کے یونٹس کے درمیان ہم ا?ہنگی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ سہیل آفریدی نے لکھا کہ میں اس مراسلے کے ذریعے اس انداز اورطورطریقوں پر بھرپور احتجاج کرتے ہوئے توقع رکھتا ہوں کہ ان کا ازالہ کرتے ہوئے مستقبل میں ان سے اجتناب برتا جائے گا، اس خط کو باقاعدہ طور پر احتجاجی مراسلہ تصور کرتے ہوئے مستقبل میں کسی بھی قسم کی آئینی ، قانونی اور بین الصوبائی کاروائی کے لیے ریکارڈ پر رکھا جائے۔ وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ذہنی اور اخلاقی پستی کا شکار ہے، قومی یکجہتی کے وقت نفرت آمیز رویّے ملک کے لیے نقصان دہ ہیں، کے پی حکومت اس رویے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ صوبائی کابینہ سے خطاب میں انہوں نے 3 روزہ دورہ لاہور کے دوران پنجاب حکومت کے رویّے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت کا رویّہ غیر جمہوری اور قابلِ مذمت ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے کابینہ اراکین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے مسلسل راستے بند کیے گئے اور بازاروں کو زبردستی بند کروایا گیا، پنجاب پولیس کی جانب سے موٹروے پر ریسٹ ایریاز بھی بند کروائے گئے، مزار اقبال پر حاضری کے دوران لائٹس بند کرادی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اخلاقی اور ذہنی پستی کا شکار ہے، ملک میں معاشی و سیاسی عدم استحکام کے دوران ایسا رویّہ تشویش ناک اور ناقابل فہم ہے، قومی یکجہتی کے وقت نفرت آمیز رویّے ملک کے لیے نقصان دہ ہیں، خیبر پختونخوا حکومت پنجاب حکومت کی اس رویے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ وزیراعلی نے خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری افسران کو واضح ہدایات دیں کہ دیگر صوبوں سے آنے والے سرکاری وفود کی روایات اور استطاعت سے بڑھ کر خدمت کی جائے، خیبر پختونخوا میں کسی کو اجنبیت محسوس نہ ہو۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت کرتے ہوئے کے دوران انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔