پنجاب اسمبلی میں ہلڑ بازی ؛تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آگئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
سٹی 42: پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کی آمدپرہلڑبازی ہوئی ۔سپیکرملک محمداحمدخان کی بنائی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پرآگئی۔
رپورٹ میں ہلڑبازی میں ملوث افرادکےخلاف قانونی کارروائی کرنےکی تجویز دی گئی ۔ رپورٹ میں معاملےکی تفتیش میں قانون نافذکرنیوالےاداروں کی مددلینےکی تجویز بھی دی گئی ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سہیل آفریدی کی آمدپراپوزیشن نےساتھ آئےمہمانوں کی فہرست ناموں پرمشتمل دی،اپوزیشن کی جانب سے دی گئی نا کافی لسٹ کے باعث شناخت میں مشکلات پیش آئیں،
مطیع اللہ برقی نامی شخص نے جھوٹ بول کر اسمبلی میں داخلے کی کوشش کی،مطیع اللہ برقی نے کہا وہ خیبرپختونخوا پی کے 89 سے ایم پی اے اشفاق ہیں ۔صوبائی وزیرکےپی میناخان نےتصدیق کی کےمطیع اللہ برقی ایم پی اےاشفاق نہیں۔
رپورٹ کے مطابق مطیع اللہ برقی کوباہرجانےکاکہنےپرانہوں نےسکیورٹی کیساتھ ہاتھاپائی اورگالم گلوچ کیا۔اپوزیشن نےیقین دہانی کرائی کےشناخت کیلئے2ارکان مین گیٹ پرہونگےجونہ ہوسکا۔لسٹ میں شناختی کارڈنمبر،تصاویر،گاڑیوں کےنمبرکچھ نہ تھاجس سےمشکلات آئیں۔اسمبلی سکیورٹی نےشناخت کی گزارش کی جس پرقافلےنےگالم گلوچ،دھکم پیل کی۔
اپوزیشن کی جانب سےدی گئی لسٹ میں سزایافتہ حیدرمجیدکانام بھی شامل تھا۔اسمبلی سیکرٹریٹ نےموقع پرموجوداسمبلی سکیورٹی کےبیانات بھی قلم بندکئے۔
ڈورپھرنےسےشدیدزخمی 2 سالہ زینب کی جناح ہسپتال میں سرجری
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اللہ برقی
پڑھیں:
کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
سٹی 42: کفایت شعاری اقدامات میں نائب وزیر اعظم نے مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا کر بڑا ریلیف دےدیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقنائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ میں کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی
کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا ۔کمیٹی نے مارکیٹوں کے اوقاتِ کار، دن کے اوقات میں اضافے اور گرمیوں کے بلند درجۂ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروبار بند کرنے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ کیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریستوران، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز رات 11:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔
تاہم ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز ان اوقات کار سے مستثنیٰ ہوں گی۔شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔ضروری خدمات بشمول فارمیسی، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات کو بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر معاملات اور کیسز پر بھی غور کیا اور ان کی منظوری دی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات، اور آئی ٹی و ٹیلی کام شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ؛ نائب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی بھی موجود تھے
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
سیکریٹریز تجارت، کابینہ، پیٹرولیم، اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشنز؛ نیز صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔