2026 میں دنیا بھر میں خطرناک تنازعات کا خدشہ، امریکی تھنک ٹینک
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کی رپورٹ کے مطابق دنیا تیزی سے عدم استحکام اور تشدد کی جانب بڑھ رہی ہے اور 2026 میں کئی خطرناک عالمی تنازعات جنم لے سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ صورتحال عالمی امن اور امریکی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ، یوکرین، پاک بھارت تعلقات اور افغانستان سمیت کئی محاذوں پر کشیدگی میں اضافے کا امکان ہے۔ افریقا اور مشرقِ وسطیٰ میں بحران مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں جبکہ انسانی المیوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
کونسل آن فارن ریلیشنز کے ذیلی ادارے سینٹر فار پریوینٹو ایکشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی امن کو درپیش خطرات دوسری جنگِ عظیم کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ امریکی خارجہ پالیسی کے ماہرین نے ممکنہ تنازعات کو شدت اور اثرات کے اعتبار سے درجہ بند کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ نے بعض تنازعات کم کرنے کی کوشش کی، تاہم بعض سخت پالیسیوں اور دباؤ نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔ امن سازی اور تنازعات کی روک تھام سے متعلق اداروں اور فنڈنگ میں کمی پر بھی تنقید کی گئی ہے۔
پاکستان سے متعلق رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دوبارہ مسلح تصادم کا امکان موجود ہے، جس کی وجہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی عسکریت پسند سرگرمیاں ہو سکتی ہیں۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بھی سرحد پار حملوں کے باعث کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے خطرناک تنازعات میں غزہ میں اسرائیل فلسطین کشیدگی، روس یوکرین جنگ میں شدت، ایران اسرائیل ممکنہ جنگ، چین کا تائیوان پر دباؤ اور شمالی کوریا کے جوہری تجربات شامل ہیں، جو عالمی سطح پر عدم استحکام کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رپورٹ میں گیا ہے کہ
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن