متحدہ عرب امارات نے نجی شعبے میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کرتے ہوئے کم از کم تنخواہ کی حد مقرر کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتیوں کے لیے کم از کم تنخواہ 6,000 درہم ہوگی۔

یہ اطلاع وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن (Mohre) کی جانب سے جاری کی گئی۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کم از کم تنخواہ کا یہ اصول شہری ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید یا ترمیم پر بھی لاگو ہوگا۔

یہ کم از کم تنخواہ کا اصول صرف دو سالہ ورک پرمٹس پر لاگو ہوگا خواہ وہ نئے جاری کیے جائیں، تجدید ہوں یا ترمیم کے تحت ہوں۔

اس تاریخ کے بعد کوئی بھی آجر شہری ورک پرمٹ کے لیے درخواست نہیں دے سکتا اگر درج شدہ تنخواہ 6,000 درہم سے کم ہو۔

اگر آجر جون 30، 2026 تک تنخواہ درست نہیں کرتا تو یکم جولائی 2026 سے تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

جس میں ایسی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنا شامل ہے جو شہریوں کو کم از کم تنخواہ 6,000 درہم سے کم دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یکم جنوری 2025 سے اماراتیوں کی کم از کم تنخواہ 5,000 درہم مقرر کی گئی تھی۔

یہ قدم نجی شعبے میں اماراتیوں کے حقوق اور معیاری اجرت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کم از کم تنخواہ

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری