انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ سری لنکا کے وائٹ بال دورے کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انگلش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ابتدائی اسکواڈ بھی نامزد کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 سیریز اور ورلڈ کپ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت ہیری بروک کریں گے، جب کہ اسکواڈ میں ریحان احمد، ٹام بیٹم، جیکب بیتھل، جوز بٹلر اور برائڈن کرس شامل ہیں۔
مزید شامل کھلاڑیوں میں سیم کرن، لیام ڈوسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمز اورٹن، عادل راشد، فل سالٹ اور جوش ٹونگ لوک ووڈ شامل ہیں۔ فاسٹ بولر جوش ٹنگ پہلی مرتبہ انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب جوفرا آرچر کو صرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ سری لنکا کے دورے میں حصہ نہیں لیں گے، آرچر حالیہ ایشز سیریز کے دوران ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور اس وقت انگلینڈ کی میڈیکل ٹیم کے زیرِ نگرانی بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا دسواں ایڈیشن 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جس میں 20 ممالک حصہ لیں گے۔
آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق پاکستان کا پہلا میچ 7 فروری کو کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف ہوگا، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کے اسکواڈ میں نئے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی ٹیم کی کارکردگی میں توازن پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر تجربہ حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔