سی ڈی اے میں 4 آفیسران کو 20 سکیل میں پرموشنز مل گئی،ترقی پانے والوں میں کون کون شامل،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
سی ڈی اے میں 4 آفیسران کو 20 سکیل میں پرموشنز مل گئی،ترقی پانے والوں میں کون کون شامل،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں چار افسران کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کی 5 دسمبر 2025ء کو ہونے والی سفارشات اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ایگزیکٹو کیڈر کے درج ذیل ڈائریکٹرز کو ڈائریکٹر جنرل (بی ایس-20) کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہےْ۔ترقی پانےو الوں میں عبدالرزاق ،سید صفدر علی ،خضر حیات ستی ،نعیم اکبر ڈارشامل ہیں ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ترقی پانے والے افسران ایک سالہ پروبیشن مدت پر ہوں گے، جو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایمپلائز (سروس) ریگولیشنز 1992ء کے مطابق ہوگی۔ یہ ترقیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجوہری تعمیرات جاری رہیں تو قیامت برپا کر دیں گے، امریکی صدر کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی جوہری تعمیرات جاری رہیں تو قیامت برپا کر دیں گے، امریکی صدر کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت پی آئی اے کا اسلام آباد سے بھی لندن کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان پاکستان اورقازقستان کے درمیان قانونی تعاون کے فروغ پر اتفاق پراپرٹی فائلوں میں فراڈ کیخلاف حکومت کا سخت ایکشن، وزیراعظم نے احکامات جاری کردیے بسنت کی اجازت کیلئے جاری کیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور کا نوٹیفکیشن چیلنجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔