بسنت کی اجازت کیلئے جاری کیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور کا نوٹیفکیشن چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
بسنت کی اجازت کیلئے جاری کیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور کا نوٹیفکیشن چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) بسنت کی اجازت کیلئے جاری کیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے6، 7 اور 8 فروری کو بسنت کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، پچھلے چند دنوں میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک بچی اور نوجوان شدید زخمی ہوئے۔
دائر درخواست میں کہا گیا کہ پتنگ کی ڈور پھرنے کے واقعات سے ماضی میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دے اور مرکزی درخواست کے حتمی فیصلے تک ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار، حد نگاہ شدید متاثر، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار، حد نگاہ شدید متاثر، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند اسلام آباد، طمعہ موہریاں زمینوں پے قبضہ کا معاملہ، اب تک ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی سمیت 4افراد جان کی بازی ہار گئے اقوام متحدہ: پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اعلان مسترد کردیا ریل گاڑی کی ہر کھڑکی سے ایک نئی دنیا کا نظارہ، ٹرین کا آرام دہ سفر 2025ء میں کتنا کٹھن رہا، آمدن کیا رہی؟ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی، وکلا اور طلبہ کی ملاقات ،پسماندہ علاقوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال وزیراعظم کا بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار افسوسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر لاہور بسنت کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔