میونسپل کمشنر کی ساکھ خراب کرنے کیلیے بیرون ملک روانگی سے روکنے کی خبریں چلائی گئیں، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ میونسپل کمشنر افضال زیدی کو بیرون ملک جانے سے روکا گیا تو خبریں شائع ہوئیں مگر وہ روانہ ہوگئے تو کسی نے کوئی خبر شائع نہیں کی۔
اپنے ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ میونسپل کمشنر افضال زیدی کو ائیر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روکنے کی خبر شائع کی گئی لیکن وہ بعد میں چلے گئے اس کی کوئی خبر شائع نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک عزت دار شخص کی ساکھ خراب کرنے کیلئے منفی خبر شائع کردی گئی۔
مزید پڑھیںمیونسپل کمشنر کراچی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا، پرواز سے آف لوڈ
مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ کردیا
پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کے سوال کے جوابات دیتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ افضا ل زیدی کو جہاں جانا تھا وہ وہاں چلے گئے اور وہ واپس بھی آجائیں گ۔
،میئر کراچی نے پیپلز پارٹی کی رہنماء نجمی عالم کی جانب سے میونسپل کمشنر افضال زیدی پر لگائے گئے سنگین الزامات پر کہا کہ آئی لو نجمی بھائی۔ انہوں نے نجمی عالم کے بیان پر مزید کہا کہ بیان دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میونسپل کمشنر میئر کراچی بیرون ملک نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔
قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔
ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،
وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،