گمبھیر سے بھارتی ٹیم کی کوچنگ واپس لینے کی تیاریاں، نئے کوچ سے بات چیت جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے گوتم گمبھیر کو ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ سے ہٹانے سے متعلق مشاورت شروع کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوتم گمبھیر سے ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ واپس لیے جانے کا امکان ہے، جبکہ بی سی سی آئی نے وی وی ایس لکشمن سے ریڈ بال کوچ کے عہدے کے لیے ابتدائی رابطے بھی کر لیے ہیں۔
رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث کوچ کی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے اور وی وی ایس لکشمن کو ریڈ بال کوچ مقرر کیے جانے کے امکانات ہیں۔
تاہم اس معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ان خبروں کو محض قیاس آرائیاں قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گوتم گمبھیر کو ہٹانے یا کسی نئے کوچ کی تقرری سے متعلق بی سی سی آئی میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
راجیو شکلا نے مزید کہا کہ کوچ کی تبدیلی سے متعلق افواہوں کو غیر ضروری طور پر ہوا نہیں دی جانی چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔