بے نظیر بھٹو شہید کی اٹھارویں برسی کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان نے ہمیشہ پاکستان، عوام کے حقوق اور جمہوری اداروں کی بقا کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس خاندان نے آمریت کے خلاف جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مگر اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما حبیب اللہ شاکر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفہ سیاست کو اپنائے بغیر پاکستان کو درپیش معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں سے نجات ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، غربت، جہالت، بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، ایسی صورتحال میں بھٹو خاندان کے عوام دوست اور جمہوری فلسفے کو اپنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی اٹھارویں برسی کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں ایم این اے علی قاسم گیلانی، وکلا، سیاسی و سماجی رہنماوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 حبیب اللہ شاکر ایڈوکیٹ اور علی قاسم گیلانی نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ہمیشہ پاکستان، عوام کے حقوق اور جمہوری اداروں کی بقا کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس خاندان نے آمریت کے خلاف جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مگر اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول، معاشی خودمختاری اور عوامی خوشحالی کے لیے پیپلزپارٹی کی فکر اور نظریے کو لے کر آگے بڑھنا ہوگا، کیونکہ اسی سوچ میں ملک کی بقا اور ترقی پوشیدہ ہے، انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جارحانہ پالیسیوں کو عبرت ناک شکست ہوئی، جو بھٹو خاندان کی حب الوطنی اور مضبوط خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو