بے نظیر بھٹو کی پاکستان کے لیے قومی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو ایک عہد کا نام ہیں جو ہمیشہ زندہ رہے گا۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یومِ شہادت کے موقع پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی پاکستان کے لیے قومی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ان کی شخصیت امید، استقامت اور جمہوریت کے اصولوں سے غیرمتزلزل وابستگی کا مجسمہ تھی، شہید بے نظیر بھٹو کو عوام کی طاقت پر کامل یقین تھااور انہوں نے ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے لیے اپنی جان نچھاور کی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو کا وژن تمام جمہوری قوتوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وہ مزدور، کسان اور پسماندہ طبقات کو قومی ترقی کی بنیاد سمجھتی تھیں اور ان کا خواب ایسا پاکستان تھا جہاں ہر فرد کی عزت و تکریم کو یقینی بنایا جائے اور جمہوریت کو مضبوط کیا جائے۔ محسن نقوی نے کہا کہ آج صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شہید بے نظیر بھٹو کی سیاسی میراث کو آگے بڑھا رہے ہیں، ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے اور آنے والے کل میں بھی زندہ رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہید بے نظیر بھٹو محسن نقوی
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔