ای میلز، دستاویزات اور غلط فہمیاں: ‘ہندن’ آسکر تک کیوں نہ پہنچ سکی؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
بروشسکی زبان میں بننے والی پہلی پاکستانی فلم ہندن کو 98ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے پاکستان کی آسکر سلیکشن کمیٹی نے باضابطہ طور پر منتخب کیا، تاہم دستاویزی اور انتظامی پیچیدگیوں کے باعث یہ فلم آسکرز میں پاکستان کی نمائندگی نہ کر سکی۔نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہدایتکار کرامت علی نے بتایا کہ فلم کو آفیشل انٹری قرار دیے جانے کی اطلاع انہیں ای میل کے ذریعے دی گئی تھی اور آسکرز کی ویب سائٹ پر موجود آن لائن فارم کے ذریعے تمام مطلوبہ دستاویزات بروقت جمع کروا دی گئیں۔ بعد ازاں اکیڈمی کی جانب سے بعض دستاویزات نامکمل ہونے کی ای میل موصول ہوئی، جس پر دوبارہ کاغذات ارسال کیے گئے، تاہم مقررہ وقت تک تصدیق نہ ہونے کے باعث فلم کی نامزدگی منظور نہ ہو سکی۔کرامت علی کے مطابق ایک مرحلے پر اکیڈمی کی جانب سے کسی اور فلم سے متعلق ای میل موصول ہوئی، جس پر پاکستانی آسکر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد علی نقوی نے وضاحت کی کہ پاکستان کی جانب سے منتخب فلم ہندن ہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مو نقوی نے مسلسل رابطہ رکھا اور بھرپور تعاون کیا، جس پر وہ شکر گزار ہیں، تاہم مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ہدایتکار نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم اس بات پر مطمئن ہیں کہ ان کی فلم کو پاکستان کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیا۔ واضح رہے کہ ہنزہ کی لوک کہانی پر مبنی فلم ہندن قدرت اور انسانی زندگی کے باہمی تعلق کا پیغام دیتی ہے، جبکہ انتظامی رکاوٹوں کے باعث رواں سال پاکستان کی جانب سے کوئی بھی فلم آسکرز میں باضابطہ طور پر جمع نہیں ہو سکی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی جانب سے
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم