پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی، ایک خریدار آسٹریلیا سے سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
لاہور:
پاکستان سپرلیگ میں دو نئی ٹیموں کیلئے ایک خریدار آسٹریلیا سے سامنے آگیا۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے حمزہ مجید چوہدری نے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور کے پروگرام میں بطور مہمان اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کسی کنسورشیئم کے ساتھ نہیں بلکہ انفرادی طور پر بڈ کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ڈرافٹ کا طریقہ موزوں اور سب کو برابری کے مواقع ملتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور سے تعلق ہونے کی وجہ سے سیالکوٹ اور فیصل آباد ٹیم کے نام میں زیادہ دلچسپی ہے۔ کوشش کریں گے کہ ٹیم خریدیں اور کرکٹ کو بھی مزید پروموٹ کریں۔ پاکستان کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے وطن لوٹا ہوں۔
حمزہ مجید چوہدری نے کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون ٹیم کے طورپر دیکھنے کی خواہش ہے، اس کے لیے جو ممکن ہوسکا کردار ادا کرنے کی کوشش ہوگی۔ پوری کوشش کریں گے کہ ٹیم ون کریں اگر کامیاب نہ ہو سکے تو اسپورٹس کا پیشن جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور انگلیںڈ میں پہلے اسپورٹس سرگرمیاں کرتا رہا ہوں۔ ہم کوشش کریں گے کہ پیش کئے گئے تمام شہروں میں ٹیلنٹ ہنٹ کریں۔ میں پہلے لاہور قلندرز کو فالو کرتا تھا۔ ہم بھی کوشش کریں گے کہ نیا ٹیلنٹ سامنے لے کر آئیں۔ ہماری ایکسپرٹ ٹیم ڈیڑھ ماہ سے کوشش کر رہی ہے۔ ہم ٹیم جیت کر اسے پروفیشنل انداز سے چلائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کوشش کریں گے کہ کوشش کر
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :