اسلام آباد: موریاں میں گھروں کو گرانے کی کوشش، عوام شدید احتجاج میں
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
اسلام آباد کے علاقے موریاں، محلہ ملک آباد میں تقریباً 1000 گھروں کو مسمار کرنے کی کوشش کی گئی، جس سے مقامی رہائشی شدید پریشانی اور احتجاج پر مجبور ہوگئے۔ اس کارروائی میں دو گھروں کی دیواریں بھی گرائی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق، فیڈرل ایمپلائز گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی (FGEHA) اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی جانب سے محلہ ملک آباد کے رہائشیوں کو بےگھر کرنے کی کوشش کی گئی، حالانکہ یہاں کے تمام رہائشی زمین کے قانونی مالکان ہیں۔ متاثرہ افراد نے وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پر سینیٹر مشتاق نے محلہ ملک آباد کا دورہ کیا اور متاثرہ عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ سینیٹر مشتاق نے کہا کہ یہ پاکستان ہے، کوئی فلسطین نہیں، جہاں زبردستی قبضہ کیا جائے۔
مقامی رہائشیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنی زمین اور گھروں کے تحفظ کا مطالبہ کیا، اور حکومت سے فوری نوٹس لینے کا تقاضا کیا۔ اس کارروائی میں ڈی ایچ اے کی مکمل معاونت شامل رہی، جس کے باعث تنازعہ مزید بڑھ گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔